Baaghi TV

Tag: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025

  • نیوزی لینڈ کو شکست ، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرلی

    نیوزی لینڈ کو شکست ، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرلی

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں کے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بھارت نے 12 سال بعد چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔

    پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی بھارتی ٹیم نے 2002 میں سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر اور 2013 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 76 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے پر روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا کو 4 میچوں میں 263 رنز بنانے اور 3 وکٹیں حاصل کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیرل مچل 63 اور مائیکل بریس ویل کے 53 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما اور شریاس ایئر کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف 6 گیندوں قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، رویندرا جڈیجا نے 49ویں اوور کی آخری گیند پر وننگ شارٹ کھیلا۔

    بھارت بیٹنگ
    ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے ٹیم کو 105 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا، شبمن گل 31 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔پچھلے دو میچوں میں بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے ویرات کوہلی صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

    تاہم کپتان روہت شرما وکٹ پر ڈٹے رہے اور اپنی نصف سینچری مکمل کی انہوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔شریاس ایئر نے بھی 62 گیندوں پر 48 رنز کی اہم اننگز کھیلی، اکشر پٹیل نے 29 اور ہاردک پانڈیا نے 18 رنز بناکر جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔ کے ایل راہل 33 گیندوں پر 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ رویندرا جڈیجا نے وننگ شارٹ کھیل کر میچ کا اختتام کیا۔

  • انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے اہم پلئیر کی فائنل میں شرکت مشکوک

    انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے اہم پلئیر کی فائنل میں شرکت مشکوک

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کی انجری کی وجہ سے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل کے دوران میٹ ہنری انجری کا شکار ہوئے تھے، یاد رہے کہ گروپ اسٹیج کے میچ میں بھارت کے خلاف انہوں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیوی پیسر کی فائنل میں شرکت کے امکانات تاحال غیر یقینی ہیں۔وہ چیمپیئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب باؤلر ہیں، انہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں،وہ سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ میٹ ہنری لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے تاہم انجری کے باوجود جنوبی افیرقہ کی اننگز کے آخری 2 اوورز بھی کرائے تھے۔نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ یہ مثبت بات ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں دوبارہ بالنگ کے لیے آئے، ان کے اسکین کروائے گئے ہیں اور ہم انہیں کھیلنے کا ہر موقع دینا چاہتے ہیں لیکن وہ کافی تکلیف میں ہیں، امید ہے کہ وہ فائنل تک ٹھیک ہو جائیں گے۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا ایرانی سپریم لیڈر کو جوہری معاہدے کے لیے خط

    ایمل ولی خان کا خیبر پختونخوا کے حالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ،پی ٹی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

  • آسٹریلیا کے خلاف میچ  میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا، روہت شرما

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا، روہت شرما

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے روہت شرما انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں جیت کے لیے بیٹنگ اور بولنگ یونٹ کے طور پر بہترین کارکردگی دکھانی ہو گی۔روہت شرما کا کہنا تھا کہ ورون چکرورتی کی لینتھ اور اسپیڈ وارئٹی شاندار ہے، وہ بڑی وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دبئی کی سلو پچ پر اسپنرز ہی میچر ونر ثابت ہو سکتے ہیں۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ورون مخالفین کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں اور بڑے میچز جتوا سکتے ہیں، دبئی میں ٹورنامنٹ سے پہلے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بھرپور ٹریننگ کی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ،بھارت کو اپنی حکمت عملی پر قائم رہنا ہو گا، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھارتی مڈل آرڈر نے دباؤ میں اچھی کرکٹ کھیلی۔

    غزہ میں سامان کی ترسیل پر بندش، پاکستان کی شدید مذمت

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    مری، گلیات،وادی کاغان و ناران میں شدید برفباری، سیاحوں کا داخلہ بند

  • آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجرڈ

    آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجرڈ

    آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرتے ہی جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ انجری کا شکار ہوگئے۔

    گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔اوپنر کی انجری نے ایک مرتبہ پھر آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچادیا ہے۔چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا کا سیمی فائنل مقابلہ بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے کو ہوگا۔آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کیلئے فٹ ہوں گے، انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے سیمی فائنل کیلئے اگر میٹ شارٹ فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ متبادل کے طور پر جیک فریزر میکگرک کا نام بھیج دیا ہے۔

    ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل فروخت کیلئے پیش کر دیا

    کتاب، بارش اور پلاؤ،لفظوں میں بسی ایک شام.تحریر:رضوانہ چغتائی

    دورہ نیوزی لینڈ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

    رواں ماہ محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا

  • آسٹریلیا افغانستان میچ بارش کے باعث منسوخ

    آسٹریلیا افغانستان میچ بارش کے باعث منسوخ

    چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اورافغانستان کے درمیان کھیلا جانے والا اہم میچ گیلی آوٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا ، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

    افغانستان نے چیمپئزٹرافی کے اہم میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف دیا ،جواب میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 109 رنز بنا لئے تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔مسلسل بارش کی وجہ سے میچ منسوخ کردیا گیا۔لاہور میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس افغانستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،افغانستان کی پوری ٹیم 50 اوورز میں 273 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

    صدیق اللہ85رنز بنا کر نمایاں رہے،ابراہیم زدران22،حشمت اللہ شاہدی20 رنز بنا سکے،راشد خان 19اوررحمت شاہ12رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے،عظمت اللہ عمرزئی نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپااوراسپینسر جانسن نے 2،2وکٹیں لیں جبکہ بین ڈوار شیئس نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

    بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی ،تعلیمی نصاب سےشیخ مجیب ،بھارت کا ذکر غائب

    سندھ حکومت 10 مارچ کو گرین لائن، بی آرٹی کا کنٹرول سنبھالے گی

    پیکا کی سپورٹ نہیں کرتا لیکن جھوٹ پھیلانیکی سزا ہونی چاہیے،شرجیل میمن

  • پاکستان میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سنچریوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے رواں ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بن گیا۔ چیمپئنز ٹرافی میں اب تک 11 سنچریاں بن چکی ہیں۔اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے 2002 اور 2017 ایڈیشن میں دس سنچریاں بنی تھیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں میزبان پاکستان کے علاوہ تمام ٹیموں کے کھلاڑی سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے تین، بھارت اور انگلینڈ کے دو، دو کھلاڑیوں نے سنچری بنائی۔ آسٹریلیا، جنوبی آفریقہ، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ایک، ایک کھلاڑی نے سنچری اسکور کی۔

    دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا پہلا اپ سیٹ کر دیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 326 رنز کے تعاقب میں 49.5 اوورز میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ابراہیم زادران نے 146 گیندوں پر 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ عظمت اللہ عمر زئی 41، حشمت اللہ شاہدی اور محمد نبی نے بالترتیب 40، 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، افغانستان کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 37 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھیں۔

    کراچی میں لائنوں کا مرمتی کام مکمل ہونے پر پانی کی فراہمی شروع

    رمضان میں ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

    دھمکیاں دینے پر یو ٹیوبر رجب بٹ سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان

  • سیمی فائنل میں پہنچنا بہت اچھا لگ رہا ہے، ویرات کوہلی

    سیمی فائنل میں پہنچنا بہت اچھا لگ رہا ہے، ویرات کوہلی

    پاکستان کے خلاف شاندار سینچری اسکور کرنے والے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے پر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

    دبئی میں میچ جیتنے کے بعد بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روہت شرما کے جلدی آؤٹ ہونے کے بعد میرا کام مڈل آرڈر میں بیٹنگ کو سنبھالنا اور شراکت قائم کرنا تھا اور اسپنرز کے خلاف زیادہ رسک نہیں لیے اور سنگل، ڈبل بناتے رہے۔ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ اچھی ساجھے داری قائم کرنے کے بعد آخر میں شریاس ایئر نے تیز بیٹنگ کی، میں نے بھی کچھ باؤنڈریز لگائیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں، جب آپ محنت کرتے ہیں تو اس کا انعام ضرور ملتا ہے، بیٹنگ کے دوران رنز کی رفتار کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

    دریں اثنا، پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں بات کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا ک ویرات کوہلی بہت زبردست کھلاڑی ہیں، ہم جانتے تھے کہ بیٹرز میں ہدف عبور کرنے کی صلاحیت ہے۔روہت شرما کا کہنا تھا کہ کلدیپ یادیو،اکشر پٹیل اور ہارڈک پانڈیا نے اچھی باؤلنگ کی، ہماری ٹیم نے وہی کیا جو میدان میں ان کے لیے ضروری تھا۔

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

    شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی پوزیشن کیا ہے؟

    ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف

    نسیم شاہ کی مدد،ویرات کوہلی نے دل جیت لیے

    لبنان:شہیدحسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

  • شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی پوزیشن کیا ہے؟

    شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی پوزیشن کیا ہے؟

    چیمپئنز ٹرافی کے اہم اور ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان کو شکست دے کر بھارت کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 242 رنزکا ہدف دیا تھا۔قومی ٹیم 49.4 اوور میں 241 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، سعود شکیل 62 اور رضوان 46 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم ابتدا میں تو مشکل کا شکار ہوئی تاہم ویرات کوہلی کی شبھمن گل اور شریاس کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت انڈیا نے 242 رنز کا ہدف 45 گیندوں پہلے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف

    بنگلادیش کے بعد پاکستان کو شکست دے کر بھارتی ٹیم گروپ اے کی ٹیموں میں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر آگئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے اور بنگلادیش تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستان کی ٹیم منفی ریٹنگ کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری یعنی چوتھے نمبر پر ہے اور اس سے اس بات کا خدشہ ہے کہ پاکستانی ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی حاصل نہیں کرپائے گی۔

    ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

  • ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف

    ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف

    پاکستانی کپتان محمد رضوان نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی 2025 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضوان نے اعتراف کیا کہ پاکستان ٹاس کے فائدے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا اور ہندوستان کے باؤلرز کو ان کی نظم و ضبط کی کارکردگی کا سہرا دیا۔رضوان نے کہا، "ہم نے ٹاس جیتا لیکن ہمیں اس کا فائدہ نہیں ملا۔ ان کے باؤلرز نے بہت اچھی بولنگ کی۔ سعود شکیل اور میں میچ کو آخر تک لے جانا چاہتے تھے لیکن ہمارے شاٹ سلیکشن نے ہمیں مایوس کیا، انہوں نے ہمیں دباؤ میں ڈال دیا۔

    نسیم شاہ کی مدد،ویرات کوہلی نے دل جیت لیے

    وکٹ کیپر بلے باز نے مزید اعتراف کیا کہ تمام شعبوں میں خاص طور پر فیلڈنگ میں پاکستان کی کوتاہیاں مہنگی ثابت ہوئیں۔جب بھی آپ ہارتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ہم انہیں دبانا چاہتے تھے لیکن ہم نہیں کر سکے۔ کوہلی اور گل نے بہت اچھی بلے بازی کی اور کھیل ہم سے چھین لیا۔ ہمیں اپنی فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم نے بہت سی غلطیاں کی ہیں۔”یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے، اس سے قبل کراچی میں اپنے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

    کراچی:پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی، 48 گھنٹوں کے لیے سپلائی بند

    وزیرِ اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

  • چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

    بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں نہ صرف ون ڈے انٹرنیشنل میں 158 کیچز پکڑ کر بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا بلکہ ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 14 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔

    دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی ٹیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 241 رنز پر آل آؤٹ کردیا، اس دوران ویرات کوہلی نے 2 کیچز پکڑے۔پاکستان کے خلاف میچ کے دوران جہاں ہرشت رانا اور کلدیپ یادو نے کیچز چھوٹے ، وہیں ویرات کوہلی نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کیچ تھامے۔بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ سابق کپتان اظہر الدین کے پاس تھا، جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 156 کیچز پکڑے تھے۔ محمد اظہرالدین نے 334 ون ڈے میں 156 کیچز کیے تھے۔
    ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 2 کیچز پکڑ کر یہ ریکارڈ برابر کردیا تھا.

    تاہم، آج انہوں نے کلدیپ یادو کی گیند پر پہلے پہلے نسیم شاہ کا کیچ تھاما اور پھر آخری اوور میں ہرشت رانا کی گیند پر خوشدل شاہ کا کیچ پکڑ کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے اب تک اپنے 299 میچز میں 158 کیچز پکڑے ہیں۔علاوہ ازیں، ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف 15 رنز درکار تھے، انہوں نے حارث رؤف کو شاندار چوکا مارکر یہ سنگ میل عبور کیا۔ویرات کوہلی اس فارمیٹ میں سچن ٹنڈولکر اور کمار سنگاکارا کے بعد 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 287 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے حاصل کررکھا ہے، انہوں نے 448 میچز میں 218 کیچز پکڑے ہیں۔

    سری لنکا میں خوفناک حادثہ ،ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک