Baaghi TV

Tag: آئی ٹی کورس

  • بچے مستقبل ہیں،  آئی ٹی سے ملک میں پیسہ لائیں گے ،کامران ٹیسوری

    بچے مستقبل ہیں، آئی ٹی سے ملک میں پیسہ لائیں گے ،کامران ٹیسوری

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس روزانہ آئی ٹی کے 3 سیشن ہوتے ہیں جن میں 50 ہزار سے زائد بچے شرکت کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ جگہ جنگل تھی ہم نے یہاں آئی ٹی سینٹر بنایا ہے، یہاں بچوں کو جدید کورسز کروائے جا رہے ہیں، ان کورسز کے ذریعے بچے اب پیسے کما رہے ہیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ ہماری حکومتوں نے ان بچوں کے لیے روزگار کے مواقع نہیں دیے۔گورنر سندھ نے کہا کہ کچھ لوگ کہا کرتے تھے حکومت میں آ کر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرا دیں گے، ہم نے یہاں آئی ٹی سینٹر بنایا اور بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ان بچوں کو جامعہ کراچی اور گوگل سے سرٹیفکیٹ ملے گا۔اٴْنہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، یہ آئی ٹی سے ملک میں پیسہ لے کر آئیں گے۔کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ آج مفتی تقی عثمانی صاحب یہاں موجود ہیں، ان کا یہاں آنا ہمارے لیے باعث برکت ہے۔

    سرکاری اسکولوں کے طالب علموں کو آئی فون اور لیپ ٹاپ مل گئے

    کراچی: لائن سے تیل چوری کی کوشش، مقدمہ درج

  • گورنرہاﺅس سندھ میں ایک لاکھ نوجوانوں کومفت آئی ٹی کورسزکرانےکا اعلان

    گورنرہاﺅس سندھ میں ایک لاکھ نوجوانوں کومفت آئی ٹی کورسزکرانےکا اعلان

    کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنرہاﺅس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کورسز میں ایک لاکھ نوجوانوں کو مفت تربیت دی جائے گی-

    باغی ٹی وی: گورنرہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےگورنرسندھ نے کہا کہ ان کورسز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ، میٹا ورس اور ویب تھری شامل ہیں ،کورسز مکمل کرنے کے بعد نوجوان تین سے پانچ لاکھ روپے ماہانہ کما سکیں گےابتدا میں پانچ لاکھ نوجوانوں کا گورنر ہاﺅس میں ٹیسٹ لیا جائے گا جس میں ، پہلے بیج کے لیے 50 ہزارنوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا، اسی طرح دوسرے بیج کے لیے بھی مزید 50 ہزار نوجوانوں کو منتخب کیا جائے گا۔

    مئی میں ترسیلات زر میں 12.9 فیصد کمی واقع ہوئی،وزارت خزانہ کی ماہانہ آؤٹ لک …

    گورنر سندھ نے مزید کہا کہ یہ عملی اور آن لائن کلاسز ہوں گی جن کا دورانیہ 6 گھنٹے کا ہوگا ، عملی کلاس میں نوجوان گورنرہاﺅس میں لگائے جانے والی مارکی میں بیٹھ کر تربیت حاصل کریں گے اور ان کے لیے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا جائے گاآئی ٹی کورسز کی تشہیر کے لیے جلد شہر بھر میں جے ڈی سی اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ بڑے بڑے بینرز اور ہورڈنگز نصب کریں گے جس پر آئی ٹی کورسز میں داخلہ اور اس سے متعلق دیگر معلومات درج ہوں گی تاکہ سب تک ان کورسز کا پیغام پہنچ سکے۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ ماضی میں گورنرہاﺅس کھولنے اور اسے یونیورسٹی بنانے کا وعدہ کسی اور کا تھا لیکن اسے عملی جامعہ میں نے پہنایا ہے،آج گورنرہاﺅس میں تعلیم کی سرگرمیاں بھی شروع کی جارہی ہیں آئی ٹی منصوبے میں حکومت سندھ یا گورنرہاﺅس کے فنڈز شامل نہیں بلکہ اس میں جے ڈی سی ، سیلانی اور مخیر حضرات سمیت میرا بھی تعاون شامل ہے

    پاکستان اور بیلا روس کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق

    گورنر کامران خان ٹیسور ی نے کہا کہ اس منصوبے کو شروع کرنےسےقبل جب سر ضیا اور ان کی ٹیم نے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرنے کو کہا تو اس وقت میری حیرت انتہا کو تھی،یہ انتہائی خوش آئندبات ہے کہ ہماری قوم میں جذبہ بہت زیادہ ہے ضرورت اس جذبہ کو بروئے کار لانے کی ہے ۔

    اس موقع پر سر ضیا خان نے کہا کہ گورنرسندھ نے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے جو قابل تعریف ہے ، آئی ٹی کورسز گورنرسندھ کی ہدایت کے مطابق ہوں گے جن کے لیے نوجوانوں کا انتخاب میرٹ پر ہوگا، اور ان کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔

    ترکیہ اور مصر کا دہائی سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق