Baaghi TV

Tag: آئی پی ایل

  • انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز میں اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا

    انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز میں اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا

    انگلینڈ نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے خلاف سیریز میں اپنے اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا –

    باغی ٹی وی: انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ول جیک اور ریس ٹوپلی آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے جوز بٹلر اور فل سالٹ نے بھی روانگی کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

    انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی، جونی بیرسٹو اور سیمن کیورن بھی اسی ہفتے بھارت سے واپس روانہ ہو جائیں گے، انگلینڈ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل اسی ہفتے لیڈز میں جمع ہوں گے، کھلاڑیوں کی وطن واپس روانگی پر سابق بھارتی کپتان گواسکر نے آئی پی ایل چھوڑنے والے انگلش کرکٹرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بورڈ کو آئی پی ایل ادھورا چھوڑ کر جانے والے کھلاڑیوں اور ان کے بورڈ پر جرمانے عائد کرنے چاہئیں۔

  • آئی پی ایل:  ویرات کوہلی  پر جرمانہ عائد

    آئی پی ایل: ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد

    ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں ویرات کوہلی کو امپائر سے بحث کرنے پر جرمانہ عائد کردیاگیا-

    باغی ٹی وی : میچ ریفری کے مطابق روائل چیلنجرز بنگلورو کے بیٹر ویرات کوہلی پر اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل میچ کے دوران امپائر سے بحث کرنے کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، کوہلی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کے تحت لیول 1کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے کوہلی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کا فیصلہ قبول کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تنازع کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف بنگلور کی اننگز کے تیسرے اوور کے دوران ہوا جب کوہلی ہرشیت رانا کی فل ٹاس گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے کوہلی کا خیال تھا کہ یہ گیند ان کی کمر سے اوپر ہونے کی وجہ سے نوبال ہے اس لیے انہوں نے نوبال کے لیے ری ویو لیا تاہم تھرڈ امپائر کی جانب سے انہیں آؤٹ قرار دیا گیا کیوں کہ وہ گیند کھیلتے وقت کریز سے باہر موجود تھے اس لیے یہ قانون کے مطابق نوبال قرار نہیں دی جاسکتی، امپائر کے فیصلے پر کوہلی سیخ پا ہوگئے اور ان کی گراؤنڈ پر موجود امپائرز سے بحث ہوئی اور پھر وہ ناخوش ہوتے ہوئے پویلین لوٹ گئے۔

    واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے روائل چیلنجرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی-

  • آسٹریلوی کرکٹر نے آئی پی ایل کو سرکس قرار دیا

    آسٹریلوی کرکٹر نے آئی پی ایل کو سرکس قرار دیا

    ممبئی: آسٹریلیا کے فاسٹ بولر اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے مہنگے ترین کھلاڑی مچل سٹارک نے انڈین پریمیئر لیگ کو سرکس قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق مچل اسٹارک جو 8 سال کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر آئی پی ایل 2024 کھیلیں گے اور اس سیزن کے لیے کولکتہ نائٹ رائیڈر نے ریکارڈ ساڑھے 24 کروڑ بھارتی روپے میں ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    آئی پی ایل کی تاریخ میں مہنگے ترین فروخت ہونے والے کھلاڑی مچل اسٹارک نے ہی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو سرکس قرار دیا ہےمچل سٹارک نے کہا کہ میں آئی پی ایل کے حوالے سے کافی پُرجوش ہوں اور یہ میرے لے ایک نیا چیلنج سرکس کے جیسا ہی ہے کیونکہ دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگ ہمیشہ ایک سرکس کی طرح ہی ہوتی ہے۔

    ایدھی فاؤنڈیشن نے لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے لاہور میں بھی بائیومیٹرک طریقہ شروع کردیا

    واضح رہے کہ مچل سٹارک نے آخری بار 2014 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی تھی 2018 میں بھی کولکتہ نائٹ رائیڈر نے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا مگر وہ ایک میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

    اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے،سابق اسرائیلی میجر

  • آئی پی ایل:میچ میں تلخ کلامی، گوتم گھمبیر،نوین الحق اورویرات کوہلی پر کتنا جرمانہ عائد

    آئی پی ایل:میچ میں تلخ کلامی، گوتم گھمبیر،نوین الحق اورویرات کوہلی پر کتنا جرمانہ عائد

    انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں گوتم گھمبیراورنوین الحق ،ویرات کوہلی سے الجھ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا، رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے لکھنؤ سپرجائنٹس (ایل ایس جی) کو 18 رنز سےشکست دے دی۔ ہوم گراؤنڈ پر لکھنو کی ٹیم کو شکست پرٹیم کے مینٹور اور کھلاڑی غصے میں دیکھائی دیئے۔

    پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل میں ڈیڈ لاک برقرار


    رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 126 رنز بنائے،جواب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں جب سپر جائنٹس کی بیٹنگ کے دوران بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فلیڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوا تاہم امپائرز اور ساتھی کرکٹرز نے بیچ بچاؤ کروایا۔
    https://twitter.com/hardickpandya7/status/1653128909087711232?s=20
    میچ کے بعد کوہلی اور لکھنؤ سپرجائنٹس کے کھلاڑیوں نے مصافحہ کیا تو پہلے نوین الحق کوہلی سے الجھ پڑے جس کے بعد گوتم گمبھیر اور کوہلی کے درمیان بھی جملوں کا تبادلہ ہوا پہلے گوتم نے نوین کو کوہلی کے سے بات کرتے ہوئے روکا اور پھر جب کوہلی غصے میں جملے تو گھمبیر بھی غصے میں آگئے اور دونوں کرکٹرز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں، کھلاڑیوں اور امپائرز کو بیچ بچاؤ کروانا پڑا۔

    فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے …

    https://twitter.com/vishu_itsme/status/1653220306797105158?s=20
    منتظمین نے ایک بیان میں کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرکوہلی اورگوتم دونوں پر 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہےدونوں کھلاڑیوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔جھگڑے میں کردار ادا کرنے نوین الحق پربھی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا-


    خیال رہے کہ کوہلی اورگھمبیردونوں ہی کپتانی نہیں کرتے، کوہلی اب آر سی بی کے لیے بطورماہربلے بازکھیلتے ہیں تو ریٹائرڈ گوتم گمبھیرایل ایس جی میں گلوبل مینٹورکے فرائض نبھا رہے ہیں۔

    حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب افغان کرکٹر نوین الحق نے فیلڈ میں تلخ لہجہ اپنایا ہوا، اس سے قبل لنکن پریمیئر لیگ کے میچ میں محمد عامر اور نوین الحق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس پر شاہد آفریدی نے بھی غصے کا اظہار کیا تھا۔

    دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اس چپقلش کا آغاز بنگلورو میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آرسی بی کے میچ کے دوران تقریباً ایک دہائی قبل شروع ہوا تھا گوتم گھمبیر اور سال 2014 کے آئی پی ایل میچ کے دوران کولکتہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی ویرات کوہلی سے الجھے تھے۔

    آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں جب چیلنجرز نے گزشتہ ماہ چناسوامی اسٹیڈیم میں سپر جائنٹس کی میزبانی کی تھی، سابق ہندوستانی اوپنرگوتم گھمبیر نے ایل ایس جی کی جیت کے بعد کوہلی کے ساتھ زبردست مصافحہ کرنے سے پہلے جوش و خروش سے جشن منایا تھا۔

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

  • ویرات کوہلی پرلاکھوں روپے جرمانہ عائد

    ویرات کوہلی پرلاکھوں روپے جرمانہ عائد

    انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز کے عبوری کپتان ویرات کوہلی پر 82 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی: کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ویرات کوہلی پر یہ جرمانہ گزشتہ دنوں آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے لگایا گیا ہے، آئی پی ایل 2023 میں رائل چیلنجرز کی طرف سے یہ دوسرا اوور ریٹ جرم تھا۔

    افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں میں عیدی تقسیم کردی،سب سے زیادہ عیدی کس کھلاڑٰی کو …

    آئی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی پر 24 لاکھ بھارتی روپے( 29,300 امریکی ڈالر،82 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ رائل چیلنجرز ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ فیس کا 25 فیس جرمانہ ادا کرے گا۔

    سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ہی رائل چیلنجرز کو راجستھان کی اننگز میں آخری دو اوورز میں صرف 4 کھلاڑی ہی 30 یارڈ سرکل سے باہر رکھنے کی اجازت دی گئی۔

    ان کا پہلا اوور ریٹ جرم لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ان کی شکست میں ہوا،رائل چیلنجرز کے کپتان صرف فاف ڈو پلیسس پر اس وقت 12 لاکھ روپے ($ 14,600) جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

    شارجہ اورسڈنی کرکٹ اسٹیڈیم کی جانب سےسچن ٹنڈولکر کیلئے اعزاز

    رائل چیلنجرز اب تک اپنے سات میں سے چار میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے رائل چیلنجرز کے کپتان فاف ڈو پلیسی کی انجری کے باعث ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں23 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز نے راجستھان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی تھی۔

    شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سےعلیحدگی کی افواہوں پر بالآخرخاموشی توڑدی

  • آئی پی ایل میں ڈیبیو،ارجن ٹنڈولکر نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

    آئی پی ایل میں ڈیبیو،ارجن ٹنڈولکر نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

    بھارتی معروف کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے رجن ٹنڈولکر نے انڈین پریمیئر لیگ میں اپنا ڈبییو کر لیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن ٹنڈولکر نے اپنا پہلا میچ کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلا، اس طرح دونوں نے آئی پی ایل کھیلنے والے پہلے باپ بیٹا ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

    ارجن ٹنڈولکر نے ممبئی انڈینز کی جانب سے دو اوورز کرائے اور بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے انہوں نے 17 رنز دیے۔ اس میچ میں ممبئی انڈینز نے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔


    اس سے قبل سچن ٹنڈولکر ممبئی انڈینز کی 2008ء سے 2013ء کے درمیان نمائندگی کر چکے ہیں، 78 میچز کھیلے اور 2 ہزار 334 رنز بنائے، جبکہ 51 میچز میں کپتانی کے فرائض بھی سر انجام دئیےارجن ٹنڈولکر کے ڈیبیو کرنے پران کے لئے بھارتی کرکٹرز کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیاجا رہاہے۔


    والد کے بعد اب ارجن ٹنڈولکر بھی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں ،جس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل کھیلنے والے پہلے باپ بیٹے کی جوڑی کا اعزاز حاصل کرلیابیٹے کے آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے پر سچن ٹنڈولکر نے ارجن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

  • کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،بھارتی کرکٹ بورڈ  نے ایڈوائزری جاری کر دی

    کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی

    بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کوویڈ-19 ایڈوائزری جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس دوران بھارت میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا بھی سیزن ہے، ایسے میں بی سی سی آئی نے کوویڈ-19 ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

    کیماڑی میں زہریلی گیس سے اموات،میڈیکل بورڈ کی رپورٹ آ گئی

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے ٹیم مالکان، کھلاڑیوں اور معاون عملے سے کہا ہے کہ وہ کوویڈ-19 کے سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کردیں جبکہ حکومت کی جانب سے سماجی فاصلے کی ہدایات سمیت جو اصول کہے جائیں گے ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

    بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4,435 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کےبعد تعداد 4.47 کروڑتک پہنچ گئی ہےدارا لحکومت دہلی، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، اڈیشہ اور پنجاب میں ایک ایک جبکہ مہاراشٹرا میں 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    شاہین شاہ نے اپنی 23ویں سالگرہ سسرال میں منائی،تصاویر

    دوسری جانب رواں سال بھارت میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ بھی شیڈول ہے جو 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا، اگر کورونا وائرس کی صورتحال مزید گھمبیر ہوئی تو میگا ایونٹ کے امکانات تقریباً معدوم ہوسکتے ہیں۔

  • شاہ رخ کے بیٹے آریان کے ساتھ یہ لڑکی کون ہے کہ دنیا بھرکے میڈیا کی نظریں‌ اس پرلگ گئیں:

    شاہ رخ کے بیٹے آریان کے ساتھ یہ لڑکی کون ہے کہ دنیا بھرکے میڈیا کی نظریں‌ اس پرلگ گئیں:

    نئی دہلی :شاہ رخ کے بیٹے آریان کے ساتھ یہ لڑکی کون ہے کہ دنیا بھرکے میڈیا کی نظریں‌ اس پرلگ گئیں: ،اطلاعات کے مطابق دنیا کے میڈیا پر اس وقت شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کے ساتھ بیٹھی ہوئی خوبرو لڑکی پر لگ چکی ہیں‌، ہر طرف سے یہ پوچھا جارہا ہے کہ آئی پی ایل ڈرافٹنگ میں شاہ رخ کی جگہ آریان کی شرکت، ساتھ میں شریک لڑکی کون ہے؟

    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سال کے سیزن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک و بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی جگہ ان کے بیٹے آریان خان اور بیٹی سہانا خان نے شرکت کی۔

     

     

    رواں سال آئی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب بینگلورو میں ہو رہی ہے جس میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان شریک نہیں ہیں تاہم ان کی جگہ بیٹے آریان خان اور بیٹی سہانا نے نیلامی میں شرکت کی۔آریان کے ساتھ ساتھ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی مشترکہ مالک جوہی چاؤلہ کی بیٹی جھانوی مہتا بھی شریک ہوئی۔

    منشیات کیس میں ضمانت کے بعد آریان کی یہ پہلی عوامی تقریب میں شرکت ہے اور اس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر ہو رہی ہیں۔وہیں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بھی کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب میں شریک بیٹے اور بیٹی کی تصویر انسٹا گرام کی اسٹوری پر لگائی اور ساتھ ہی خوشی کا اظہار کیا۔

     

     

    صرف یہ ہی نہیں بلکہ جوہی چاؤلہ نے بھی تقریب میں شریک آریان، سہانا اور اپنی بیٹی کی کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر لگا کر نیلامی پر شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب ڈرافٹنگ کی تقریب میں آئی پی ایل کی فرنچائز دی پنجاب کنگز کی مالک اور بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا نے بھی آن لائن شرکت کی۔