Baaghi TV

Tag: آئی پی پی

  • استحکام پاکستان پارٹی کا آزاد کشمیر کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان

    استحکام پاکستان پارٹی کا آزاد کشمیر کی نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان

    اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے آزاد کشمیر کی 35 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

    آئی پی پی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان نے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے۔ جبکہ اس موقع پر آئی پی پی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس بھی موجود تھے، جو خود ایل اے 15، ایل اے 22 اور ایل اے 25 سے انتخاب لڑیں گے پارٹی نے مختلف حلقوں کے لیے اپنے امیدوار نامزد کرتے ہوئے ایل اے 2 سے محمد معروف، ایل اے 3 سے تسلیم عارف، ایل اے 4 سے تیمور حسن اور ایل اے 8 سے ذوالفقار علی کو امیدوار نامزد کیا۔

    اسی طرح ایل اے 9 سے طاہر فرید، ایل اے 10 سے محمد یوسف، ایل اے 11 سے محمد طالب، ایل اے 12 سے صبیحہ صدیق اور ایل اے 13 سے نثار انصر ابدالی آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے ایل اے 16 سے اعجاز احمد، ایل اے 17 سے عامر نذیر، ایل اے 18 سے مرتضیٰ احمد، ایل اے 19 سے شہزاد عزیز، ایل اے 21 سے بلال شکیل، ایل اے 23 سے سردار رئیس انقلابی اور ایل اے 24 سے عنایت اللہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

    آئی پی پی کی جانب سے ایل اے 27 سے سردار تبارک، ایل اے 30 سے مقبول گجر، ایل اے 31 سے راجہ مظہر قیوم، ایل اے 35 سے عبدالقادر اور ایل اے 36 سے ادیب امجد بٹ کو پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا ہے ایل اے 39 سے محمد طاہر کھوکھر، ایل اے 40 سے سلیم بٹ، ایل اے 41 سے سعید ڈار، ایل اے 42 سے بلال بٹ، ایل اے 43 سے حمزہ بزمی اور ایل اے 5 سے افتخار حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

    اسی طرح ایل اے 6 سے علی شان سونی اور ایل اے 28 سے کوثر تقدیس گیلانی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے باقی نشستوں پر آج رات یا کل امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

  • ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا،معاون خصوصی برائے پاور

    ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا،معاون خصوصی برائے پاور

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطار میں عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کریں گے, شبلی فراز نے کہا کہ جن لوگون نے آئی پی پیز کے منہگے معاہدے کیے ان سے پوچھا جائے، ٹاسک فورس کو ہماری مکمل حمایت حاصل ہے۔

    باغی ٹی وی : محسن عزیز کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے بتایا کہ ہم نےکسی آئی پی پی کو زبردستی منوایا نہ دباؤ ڈالا، یہ تاثر درست نہیں کہ ہم نے دباؤ ڈالا،سینیٹر شبلی فراز نے پوچھا آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کیوں نہیں کیا، اربوں کھربوں روپے آئی پی پیز کو دے دیئے گئے۔

    معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے کہا کہ پاکستان میں 50 سے 60 پلانٹس کے فارنزک آڈٹ کی مہارت نہیں، فارنزک آڈٹ میں بے تحاشا پیسا لگتا ہے، ہمیں 2020 میں فارنزک آڈٹ کیلئے ایک پیسہ بھی نہیں ملا تھا، باتیں کرنا آسان ہے، ہم نے 2020 کیلئے 2 کروڑ 20 لاکھ مانگےتھےلیکن نہیں ملے اب بھی ہم سے جو آئی پی پی بات چیت نہیں کریں گی اس کا فارنزک آڈٹ کریں گے، ایک پلانٹ کا فارنزک آڈٹ ہو بھی رہا ہے کیونکہ یہ پلانٹ بات چیت پر متفق نہیں تھا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی حمایت

    شبلی فراز نے کہا کہ کیا یہ درست نہیں کہ آئی پی پیزنے اوور انوائسنگ نہیں کی، جس پر محمد علی نے بتایا کہ اوور انوائسنگ کو بغیر ثبوت کے ثابت کرنا مشکل ہے، آئی پی پیز نے فیول اور ایفیشنسی کے دھوکے سے حاصل کی گئی رقم نکلوا لی، ہم نے آئی پی پیز کی 20، 20 سال کی بیلنس شیٹس دیکھیں، فارنزک آڈٹ سے یہ آئی پی پیز لندن کی ثالثی عدالت میں جا سکتے ہیں۔

    سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا پاکستان میں ریجن میں مہنگی ترین بجلی ہے، جس پر معاون خصوصی برائے پاور محمد علی کا کہنا تھا ہم ہر چیز بات چیت کے ذریعے کر رہے ہیں، آج کسی کی جیب سے ایک کروڑ روپے نکال کر دکھائیں، ہم نے 100 ارب روپے کی لیٹ پیمنٹ سر چار ج معاف کرا لیے، ہم مجموعی طور پر 300 ارب روپے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں معاف کرا رہے ہیں۔

    ایلون مسک کی مسلم فلاحی تنظمیوں پر تنقید

    وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا محمد علی کی سابقہ رپورٹ پر عمل نہیں کیا گیا، جو بات چیت آئی پی پیز سے ہو رہی ہے اس سے 1400 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، آئی پی پیز کے ساتھ بغیر کسی امتیاز کے بات چیت کی گئی، آئی پی پیز پر ٹاسک فورس کا کام زبردست ہے۔

    چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا صرف یہ بتا دیں کہ صارف کو فائدہ کب ہوگا؟ جس پر معاون خصوصی محمد علی کا کہنا تھا جیسے جیسے آئی پی پیز سے بات چیت مکمل ہوتی جائے گی فائدہ منتقل ہوتا جائے گا، اب ہم 45 سرکاری پاور پلانٹ سے بات چیت کر رہے ہیں، آئی پی پیز سے مذاکرات کا ریلیف جلد عوام کو منتقل کریں گے۔

    رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

    اویس لغاری کا کہنا تھا کہ جون 2024 سے اب تک 4 روپے سے 11 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کر چکے، بجلی قیمت میں مستقبل میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے، وزیراعظم شہباز شریف بھی اس سلسلے میں اقدامات تجویز کر رہے ہیں،سولر پر کوئی ٹیکس نہیں لگا رہے، سولر کی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے-

  • ملکی سیاست میں ہلچل، آئی پی پی نے اہم فیصلہ کرلیا

    ملکی سیاست میں ہلچل، آئی پی پی نے اہم فیصلہ کرلیا

    آئی پی پی کا جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دینے کا فیصلہ، استحکام پاکستان پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و جنرل سیکرٹری کے نام فائنل کرلئے۔

    باغی ٹی وی کےمطابق جنوبی پنجاب کے لئے رفاقت گیلانی آئی پی پی کےصدر نامزد، تحسین گردیزی جنوبی پنجاب کے لئے جنرل سیکرٹری نامزد، مرکزی صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے منظوری دے دی۔صدر عبدالعلیم خان سے صوبائی صدرو کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، سابق اراکین اسمبلی اور استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنما بھی موجود تھے۔عبدالعلیم خان کی پارٹی رہنماؤں کو اپنے اضلاع میں فعال ہونے ،عوامی رابطوں کی ہدایت، بہاولپور سے ایاز محمود، قصور سے شہباز مغل اور بدوملہی سے یاسر علی ملہی نے ملاقات کی۔صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد خان، صدر لاہور ملک زمان نصیب بھی شریک ہوئے۔پارٹی صدر کومختلف اضلاع میں تنظیم سازی، پارٹی ،سیاسی امور پر بریفنگ دی گئے، جبکہ اہم فیصلے کئے گئے۔

    شمالی کوریا کااسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

    پاکستان میں پہلی بار شعبہ صحت میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال

    حکومت سندھ کی ترجمان کا وزیر اعلیٰ کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردعمل

    اساتذہ کا احتجاج، سندھ میں 2 روز تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان

  • ایک اور آئی پی پی کے ساتھ  پاور معاہدہ ختم

    ایک اور آئی پی پی کے ساتھ پاور معاہدہ ختم

    حکومت اور انڈپنڈنٹ پاور کمپنیوں کی جانب سے تصفیوں کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کے ساتھ ایک اور آئی پی پی نے سیٹلمنٹ ایگریمنٹ کے تحت پاور معاہدہ ختم کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میسرز روش پاکستان پاور لمیٹڈ نے حکومت سے پاور پرچیز معاہدہ ختم کرنے کی اطلاع سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔پی ایس ایکس کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میسرز روش پاکستان پاور کمپنی، آلٹرن انرجی لمیٹڈ کے ماتحت کام کرتی ہے۔خط کے مطابق حکومت اور صدر پاکستان کی فراہم کردہ گارنٹی پر کمپنی نے معاہدہ ختم کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی سینٹرل پاور پرجیزنگ ایجنسی سے تمام واجبات کمپنی نے وصول کرلیے ہیں، پاور کمپلیکس کو حکومت کے زیر انتظام نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 13 دسمبر کو مطابق وفاقی حکومت نے مزید 6 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنےکا فیصلہ کرلیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے سے مزید 300 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔اس سے قبل 10 اکتوبر کو 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ان معاہدوں کے خاتمے سے عوام کو سالانہ 60 ارب روپے کا فائدہ پہنچے گا اور قومی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ عوام کو بجا طور پر شکوہ ہے کہ گزرے سالوں میں جو آئی پی پیز سے معاہدے ہوئے وہ ناصرف اپنے منافع کما چکے ہیں اور سرمایہ کاری واپس حاصل کر چکے ہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ منافع بھی حاصل کر چکے ہیں تو اب عوام کو کیا مل رہا ہے، یہ عام آدمی کا بالکل جائز سوال ہے۔ہ آئی پی پیز کے حوالے سے ہماری حکومت مسلسل کوششیں کرتی رہی، اس سلسلے میں اویس لغاری کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنی اور میں قوم کو بنانا چاہتا ہوں کہ پہلے مرحلے میں ہم پانچ آئی پی پیز سے بجلی کی خریداری کے معاہدے منسوخ کررہے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

    روسی صدر پوتن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیدی

    کے فور منصوبہ جولائی 2026 تک مکمل کرلیا جائے گا،سعید غنی

    سنہرے دور کا آج سے آغاز ہو گیا ہے،ٹرمپ کا خطاب

    کراچی انٹر بورڈ میں غنڈہ عناصر سرگرم، طلبا سے رقم لیکر کام کرانے لگے،

  • عوام پر بوجھ کم کرنے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے،پاسبان

    عوام پر بوجھ کم کرنے کے لئے بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے،پاسبان

    پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافے کے بوجھ سے بچایا جائے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طارق چاندی والا ن نے کہا کہ ایک طرف تو روزمرہ زندگی کے اخراجات بڑھ رہے ہیں، اور دوسری طرف بجلی کے بلوں میں یہ اضافہ لوگوں کی مشکلات کو بڑھا رہا ہے۔بجلی کے بلوں میں ہونے والے مسلسل اضافے کا مسئلہ کراچی کے شہریوں کے لئے بہت بڑی تشویش کا باعث ہے۔حکومت اور متعلقہ ادارے اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوری حل تلاش کریں۔ پی ڈی پی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور ادارے عوام کو جھوٹے وعدوں سے بہلانے کے بجائے ٹھوس اقدامات کریں۔ بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام پر مالی بوجھ کم ہو سکے۔کم آمدنی والے صارفین کے لیے سبسڈیز متعارف کروائی جائیں تاکہ ان کے بلوں میں کمی ہو۔ایڈجسٹمنٹ کی پالیسیوں میں شفافیت لائی جائے تاکہ صارفین کو سمجھ میں آئے کہ ان کے بل میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے۔ بجلی کی چوری روکنے کے لئے سخت اقدامات کیے جائیں، تاکہ ان کا اثر باقاعدگی سے بل ادا کرنے والے صارفین پر نہ پڑے۔ متبادل توانائی کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے تاکہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو اور قیمتیں کم ہوں۔ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے اس بوجھ کا اثر بالخصوص کم آمدنی والے صارفین پر زیادہ پڑتا ہے۔

    حکومت نمبرز پورے کرنے کے لیے ایم این ایز کو ہراساں کر رہی ہے، شیخ وقاص اکرم

    کراچی خودکش دھماکے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت، سہولتکار گرفتار

    سلامتی کونسل کی کراچی میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

  • کراچی تاجر اتحاد  نے بجلی کی قیمت مٰیں کمی کا فیصلہ خوش آئند  دے دیا

    کراچی تاجر اتحاد نے بجلی کی قیمت مٰیں کمی کا فیصلہ خوش آئند دے دیا

    آل کراچی تاجر اتحاد نے آئی پی پی کی جانب سے بجلی کی قیمت مٰیں کمی کا فیصلہ خوش آئند قراردے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاری بیان میں آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ایشیاء پاک انویسٹمنٹ نے انقلابی قدم اٹھایا ہے، منافع میں کمی کے اعلان سے بجلی کے صارفین کو فائدہ پہنچے گا.پاکستان میں پہلی بار نجی پاور پروڈیوسر نے بجلی کی قیمتوں میں رضاکارانہ کمی اور معاہدے پر نظر ثانی کی پیشکش مستحسن اقدام ہے .کمپنی کے سی ای او شہریار چشتی کی جانب سے صنعتی اور گھریلو صارفین کو سستے داموں بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی حوصلہ افزاء ہے .پاکستان میں پہلی بار کسی نجی پاور پروڈیوسر کا اپنے منافع میں کمی اور معاہدے کو ڈالر سے پاکستانی روپے میں منتقل کرنے کی پیشکش سودمند ثابت ہوگی. انہوں نے کیپسٹی پیمنٹس کا ڈرامہ صریحا فراڈ ہے مکمل تحقیقات کی جائے،لبرٹی پاور کمپنی کے ان اقدامات سے دیگر پاور کمپنیاں بھی تقلید پر آمادہ ہونگی.

    فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرمان کی اپیلوں پر سماعت ملتوی

    صدر زرداری سے وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ملاقات

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں پہلی آئی پی پی نے رضاکارانہ طور پر ریٹرن آن ایکیوٹی 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا. کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او آئی پی پی عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ریٹرن آن ایکیوٹی کو رضا کارانہ 18 فیصد سے 10 فیصد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ رضاکارانہ فیصلہ اس لیے کر رہے ہیں کہ بجلی فروخت ایسا کاروبار بن گیا ہے کہ جس کی خریداری مشکل ہو رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے نجی بجلی گھر کیلئے ڈالر کے بجائے روپے میں ریٹرن کی پیشکش کی۔ شہریار چشتی نے کہا کہ 2021 میں آئی پی پیز کے ریٹ آف ریٹرن میں 11 فیصد کمی کی گئی تھی اب وقت آگیا ہے کہ دوبارہ ایسا کیا جائے۔ سی ای او آئی پی پی عمران خان نے بتایا کہ حکومت نے آئی پی پیز سے تجاویز مانگی ہیں جبکہ ہم نے اپنی پیشکش حکومت کو بھیج دی ہے۔

    اسکولوں ، مدرسوں میں بچوں کا ریپ ،ملزمان کو کیسے چھوڑ دیا جاتا ؟ سینیٹ میں آواز اٹھ گئی

  • ایک آئی پی پی نے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی

    ایک آئی پی پی نے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی

    ملک میں پہلی آئی پی پی نے رضاکارانہ طور پر ریٹرن آن ایکیوٹی 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او آئی پی پی عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ریٹرن آن ایکیوٹی کو رضا کارانہ 18 فیصد سے 10 فیصد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ رضاکارانہ فیصلہ اس لیے کر رہے ہیں کہ بجلی فروخت ایسا کاروبار بن گیا ہے کہ جس کی خریداری مشکل ہو رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے نجی بجلی گھر کیلئے ڈالر کے بجائے روپے میں ریٹرن کی پیشکش کی۔ شہریار چشتی نے کہا کہ 2021 میں آئی پی پیز کے ریٹ آف ریٹرن میں 11 فیصد کمی کی گئی تھی اب وقت آگیا ہے کہ دوبارہ ایسا کیا جائے۔ سی ای او آئی پی پی عمران خان نے بتایا کہ حکومت نے آئی پی پیز سے تجاویز مانگی ہیں جبکہ ہم نے اپنی پیشکش حکومت کو بھیج دی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 74 پیسے مہنگی کر دی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اپریل تا جون 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق کراچی سمیت ڈسکوز کے صارفین، ستمبر اکتوبر اور نومبر میں ہر ماہ ایک روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے۔ صارفین پر 18 فیصد جی ایس ٹی سمیت 51 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

  • ہمارے سب امیدوار کامیاب ہوں گے، مستحکم حکومت بننی چاہیے، جہانگیر ترین

    ہمارے سب امیدوار کامیاب ہوں گے، مستحکم حکومت بننی چاہیے، جہانگیر ترین

    استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں دونوں اور استحکام پاکستان پارٹی کے تمام امیدوار کامیاب ہوں گے۔

    جہانگیر ترین نے لودھراں میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا، ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے نکلے ہوئے ہیں، ووٹ بڑی طاقت ہے تمام لوگ ووٹ کاسٹ کریں، ضائع مت کریں۔جہاں جہاں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہیں انشاء اللہ سب جیتیں گے، ایک مستحکم حکومت کو بننا چاہئے،پاکستان کے لیے اگلے 5 سال انتہائی اہم ہیں، 8 فروری کے بعد حکومت بنانے سے متعلق سب جواب دوں گا،موبائل فون کی بندش کے حوالہ سے سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ موبائل فون سروس کی معطلی پر حیران ہوں ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا

    واضح رہے کہ عام انتخابات، پاکستان بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے ووٹ حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا.

    آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

  • عائشہ رجب علی پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ کر گئی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    عائشہ رجب علی پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ کر گئی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    ن لیگ کی سابق ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کی چیرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے،

    ملاقات جہانگیر خان ترین کی ملتان رہائش گاہ پر ہوئی ،عائشہ رجب بلوچ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،عائشہ رجب بلوچ نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا،جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہننا کر انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا ،عائشہ رجب بلوچ نے تاندیانوالہ میں آئی پی پی رہنما ہمایوں اختر خان کی بھی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا.

    واضح رہے کہ ن لیگ کی جانب سے تاندلیانوالہ کے حلقہ این اے97 سے عائشہ رجب علی کے دیور علی گوہر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، عائشہ رجب نے این اے 97 سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، عائشہ رجب علی نے ٹکٹ نہ ملنے پر کہا کہ جتنی قربانی رجب بلوچ نے دی تاندلیانوالہ کے عوام جانتے ہیں،لوگوں سے کیا وعدہ پورا کروں گی اور الیکشن میں حصہ لوں گی، اسکے بعد 19 جنوری کو عائشہ رجب علی نے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلا ن کیا تھا تا ہم اب وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہاتھ کر گئیں اور آئی پی پی میں شامل ہو گئی ہیں

    19 جنوری کو حلقہ این اے 97 سےسابقہ ن لیگی ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا تھا،عائشہ رجب نے این اے 97 سے یاسر خان بلوچ نے بھی سعداللہ کی حمایت کا اعلان کیا تھا،سعداللہ خان بلوچ ،یاسر خان بلوچ اور روشان رجب بلوچ نے آئندہ سیاسی فیصلے ایک پلیٹ فارم پر مل جل کر کرنے کا اعلان کیا تھا مگر اب انہوں نے یوٹرن لیا اور آئی پی پی میں شامل ہو گئیں،

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا،

    ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

    ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

  • نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر معیشت سنبھالیں گے،جہانگیر ترین

    نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر معیشت سنبھالیں گے،جہانگیر ترین

    ملتان: استحکام پاکستان پارٹی کےسربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر معیشت سنبھالیں گے، معیشت بڑھے گی تو ملک ترقی کرے گا، جو کچھ میرے بس میں ہوا میں کروں گا۔

    باغی ٹی وی: ملتان میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ میں وعدہ کرکے نبھاتا ہوں، الیکشن سے ملک میں مثبت تبدیلی آتی ہے،نواز شریف اور شہباز شریف کیساتھ ملکر معیشت سنبھالیں گے، معیشت بڑھے گی تو ملک ترقی کرے گا، جو کچھ میرے بس میں ہوا میں کروں گا۔

    سربراہ آئی پی پی نے مزید کہا کہ معیشت سنبھلے گی تو کاروبار چلے گا، روس اور چین کو معیشت نے ہی بنایا الیکشن پانچ سال بعد آتا ہے، ووٹ کی طاقت عوام کے پاس ہے، ایماندار لوگوں کو ووٹ دیں گے تو ملک کی قسمت بدل جائے گی میں اپنے ووٹرز کے ساتھ رہوں گا ان کو سنبھالوں گا، حلقہ این اے 149 کو ملک کا بہترین حلقہ بنائیں گے۔

    نواز شریف اس بار منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے،شہباز شریف

    کابینہ نے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی الیکشن میں تعیناتی کی منظوری دے دی

    جج دلاور کی تحقیقات ہونی چاہئیں،بانی پی ٹی آئی کیخلاف ناجائز فیصلہ کیا