Baaghi TV

Tag: آباد

  • سعودی ائیر لائن کی پرواز منسوخ، درجنوں عمرہ زائرین جدہ ائیرپورٹ پر پھنس گئے

    سعودی ائیر لائن کی پرواز منسوخ، درجنوں عمرہ زائرین جدہ ائیرپورٹ پر پھنس گئے

     

    اسلام آباد:سعودی ائیر لائن کی پرواز کے منسوخ ہونے سے جدہ ائیرپورٹ پر درجنوں کی تعداد میں پاکستانی عمرہ زائرین پھنس گئے۔ائیر لائن ایس وی 738 نے 350 عمرہ زائرین کو 3 جنوری کو پاکستان لیکر آنا تھا لیکن سعودی حکام کی جانب سے پاکستان میں خراب موسم کے باعث پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔

     

    عمرہ زائرین نے بتایا کہ دو دن سے جدہ ائیر پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، بیشتر مسافروں کے پاس کھانے پینے کو بھی کچھ نہیں، حکام نے تاحال نہیں بتایا کہ پرواز کب روانہ ہوگی۔

     

    مسافروں نے مزید بتایا کہ بچوں اور بوڑھوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری واپسی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اپنے گھروں کو پہنچ سکیں۔

     

    پرواز پر 330 مسافر سوار تھے، جو کئی گھنٹوں سے ایئرپورٹ پر پریشان بیٹھے تھے،اطلاعات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کے فیول پمپ میں فنی خرابی کے باعث جدہ جانے والی عمرہ پرواز میں 19 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جس کے بعد بالآخر مسافروں کو سعودی عرب روانہ کردیا گیا۔

    کراچی:لائنز ایریا میں 2دن سے بجلی کی فراہمی معطل:علاقہ مکین رُل گئے:احتجاج بھی کام…

    کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 731 کو منگل کی رات 2 بجے 300 سے زائد مسافروں کو جدہ لے جانا تھا۔رپورٹ کے مطابق پرواز سے کچھ وقت پہلے معمول کی جانچ پڑتال کے دوران طیارے کے فیول پمپ میں خرابی کی نشاندہی ہوئی، جس کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔

    برطانوی خواتین پرحملے:قتل کے واقعات سےہرطرف خوف وہراس

    متاثرہ پرواز کے اکانومی اور بزنس کلاس کے 330 مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں اکثریت نے احرام باندھ رکھا تھا۔

    آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹروں کا فضا میں تصادم،4 افراد ہلاک 3 کی حالت تشویشناک

    بزرگ اور خواتین سمیت دیگر مسافر رات سے ایئرپورٹ کے بین الاقوامی لاؤنج میں موجود رہے،جبکہ پرواز کی روانگی میں مسلسل تاخیر کے باعث مسافروں کی عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔بالآخر پی آئی اے کی پرواز 19 گھنٹے کی تاخیر کے بعد عمرہ زائرین کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔

    پرواز میں تاخیر کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ متاثرہ طیارے کے مسافروں کو رات میں کھانا اور صبح میں ناشتہ پیش کیا گیا، ہوٹل منتقل کرنے کی پیشکش مسافروں نے قبول نہیں کی۔

  • سیلاب سے متاثرہ ایک ایک خاندان جلد دوبارہ آباد ہوگا، راجہ بشارت

    سیلاب سے متاثرہ ایک ایک خاندان جلد دوبارہ آباد ہوگا، راجہ بشارت

    چیئرمین وزارتی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی، صوبائی وزیر کوآپریٹوز، تحفظ ماحول و پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے یقین دلایا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ ایک ایک خاندان جلد دوبارہ اپنے گھروں میں آباد ہوگا۔ مکانات کی دوبارہ تعمیر کا کام پانی اترتے ہی شروع کر دیں گے۔ پنجاب حکومت متاثرہ بھائیوں کی امداد کے لئے مالی وسائل میں کمی نہیں آنے دے گی۔

    برطانیہ سیلاب زدگان کیلئے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دے گا

    ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال پنجاب میں مجموعی طور پر 364 ملی میٹر بارشیں ہوئیں جو معمول سے 85 فیصد زیادہ تھیں۔ اگرچہ بارشوں سے پہلے فلڈ وارننگ جاری کی گئی تھی اور متعلقہ محکموں نے تیاری بھی کی تھی لیکن اندازے سے کہیں زیادہ بارشوں کے مقابلے میں یہ تیاریاں زیادہ موثر ثابت نہیں ہو سکیں۔

    تباہ کن سیلاب سے 30 لاکھ سے زائد پاکستانی بچے خطرات کا شکار

     

    محمد بشارت راجہ نے کہا کہ پورے صوبے میں بارشوں اور طغیانی کے نتیجے میں 188 اموات ہوئیں۔ اس کے علاوہ 3 ہزار 256 افراد زخمی ہوئے جبکہ 25 ہزار 315 مکانات کو نقصان پہنچا۔ راجن پور، ڈی جی خان اور میانوالی کے اضلاع میں سب سے زیادہ نقصانات ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب سے 6 لاکھ44 ہزار 339 افراد متاثر ہوئے جبکہ دو لاکھ سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

    صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی خود تمام ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں کو پہلے ہی آفت زدہ قرار دیا جا چکا ہے۔ اس وقت ریلیف کا کام آخری مراحل میں ہے پھر بحالی کا اہم مرحلہ شروع کریں گے۔ محمد بشارت راجہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے متاثرہ افراد کے لئے ریلیف پیکیج منظور کیا گیا ہے۔ ہر جاں بحق فرد کے لواحقین کو دس لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔ پہلے کچے مکانوں کی تعمیر کے لئے امداد نہیں دی جاتی تھی تاہم اس بار کچے مکانوں کی تعمیرنو کے لئے بھی حکومت امداد مہیا کرے گی۔ متاثرہ علاقوں میں 184 ریلیف کیمپ قائم کئے گئے۔ راجن پور کی 3 تحصیلوں، ڈی جی خان کی 4 تحصیلوں اور میانوالی کی ایک تحصیل میں مجموعی طور پر 33 ہزار 478 خیمے، 4400 تھیلے آٹا، 68 ہزار 637 فوڈ ہیمپرز، 3 ہزار سے زیادہ دیگیں اور ہزاروں پانی کی بوتلیں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کو 100 ملین، ڈی سی راجن پور کو 80 ملین اور ڈپٹی کمشنر میانوالی کو 65 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔ مزید بھی جتنی رقم کی ضرورت ہوگی وہ مہیا کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح سمندر پار پاکستانی اپنے بھائیوں کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ چند روز پہلے ہونے والی ٹیلی تھون کے دوران چیئرمین عمران خان کی پکار پر چند منٹوں میں کروڑوں کے عطیات جمع ہوئے۔حکومت کے ساتھ فلاحی تنظیمیں بھی اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد میں سرگرم عمل ہیں۔ یہ ایک قومی سانحہ ہے۔ متاثرین سیلاب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کی ہمت اور جذبے کو سلام کرتے ہیں۔ انشااللہ اس مشکل وقت سے سرخرو ہو کے نکلیں گے۔

  • اے این ایف انٹیلیجنس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی

    اے این ایف انٹیلیجنس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی

    راولپنڈی: اے این ایف انٹیلیجنس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائی ،اطلاعات کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس نے جڑواں شہروں سمیت کراچی میں 3 کارروائیاں کی ہیں اور ان کارروائیوں میں جرائم پیشہ افراد کونہ صرف گرفتار کیا ہے بلکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی ہیں‌

    اے این ایف کی طرف سے اس سلسلے میں خبرجاری کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہیں ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں‌

    اے این ایف ذرائع کے مطابق پہلی کارروائی موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کی گئی۔دورانِ تلاشی سوزوکی کلٹس سے 27 کلوگرام ہیروئن اور 3 کلوگرام مشکوک کیمیکل برآمدہوا جبکہ کار میں سوار لاہور کے رہائشی شہباز علی اور حمیرا نوید کو گرفتار کر لیا گیا۔

    دوسری کارروائی راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں کی گئی۔پارسل کے ذریعے 1 کلو 800 گرام کیٹامائن امریکہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،مذکورہ منشیات باکسنگ گلوز میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔پارسل فیصل آباد کے رہائشی محمد رزاق کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

    تیسری کارروائی کراچی میں واقع لی مارکیٹ میں کی گئی۔جہاں سوزوکی بولان کے گیئر باکس میں چھپائی گئی 11 کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی دورانِ کارروائی کراچی کے رہائشی عبدالکمال نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ترجمان اے این ایف نے اس حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • کپتان کا اسلام آباد میں جلسہ: کراچی سے پشاورتک کارکنان پہنچنےلگے:ٹرینوں کی بکنگ جاری

    کپتان کا اسلام آباد میں جلسہ: کراچی سے پشاورتک کارکنان پہنچنےلگے:ٹرینوں کی بکنگ جاری

    اسلام آباد(محمداویس)کپتان کا اسلام آباد میں جلسہ: کراچی سے پشاورتک کارکنان پہنچنےلگے:ٹرینوں کی بکنگ جاری ،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے 27مارچ جلسے کے لیے پہلی بار ٹرینوںکی بکنگ کرالی گئی ،ریلوے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جو تحریک انصاف کے کارکنان کو کراچی اور لاہور سے اسلام آبادمارگلہ ریلوے سٹیشن لا ئیں گی اور جلسہ ختم ہونے کے بعد کارکنان کوواپس کراچی او رلاہور لے کرجائیں گی، ریلوے اسٹیشن سے کارکنان کوبسوں کے ذریعے پنڈال میں پہنچایاجائے گا۔

    خبررساں ادارے کودستیاب دستاویزت کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے 27مارچ کے اپنے جلسے جوکہ امربالمعروف کے عنوان سے کیاجارہاہے اس کے لیے پہلی بار ٹرینوں کے ذریعے کارکنان کولانے کافیصلہ کرلیاگیا ہے اس حوالے سے ایک ٹرین کراچی سے براستہ لاہور اسلام آباد مارگلہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی جبکہ دوسری ٹرین لاہور سے کارکنان کومارگلہ ریلوے اسٹیشن پہنچائے گی ۔

    کراچی سے پہلی ٹرین 26مارچ کوصیح9بج کر30منٹ پر نکلے گی اور حیدرآباد ،روہڑی اورخانیوال سٹاپ کرکے لاہور اگلے دن 27مارچ کوصبح 3بج کر30منٹ پر پہنچے گی جہاں پرآدھا گھنٹہ سٹاپ کرنے کے بعد صبح 4بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی اوصبح 9بج کر 30منٹ پر مارگلہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی جبکہ دوسری ٹرین لاہور سے ٹرین صبح 4بج کر 30منٹ پر نکلے گی اورصبح 10بجے مارگلہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی جہاں سے کارکنان کوبسوں کے ذریعے پنڈال میں پہنچایاجائے گا۔

    27مارچ کو جلسہ ختم ہونے کے بعد رات کو ان دو ٹرینوں کے ذریعے کارکنان کوواپس لاہور اور کراچی پہنچایاجائے گا۔دونوں ٹرینیں کل 19مسافر کوچز پر مشتمل ہوں گی