Baaghi TV

Tag: آبدوز

  • روس نے پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا

    روس نے پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا

    ماسکو: روس نے سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا،مونسٹر بم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سمندر کے اندر 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے اور مبینہ طور پر اسے اس کی بڑی آبدوز پر لاد دیا گیا ہے جو کہ دنیا کی سب سے لمبی ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس نے بحری بم یا تارپیڈو ’پوسائیڈن ‘ تیار کرلیا جو فائرہونے کے بعد سونامی پیدا کرکے پورے برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں ڈبو سکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ روس نے یہ بم نیٹو ممالک کے خلاف کارروائی کے لیے تیار کیا ہے۔

    امریکا کے بعد نیدرلینڈز کا بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان

    ہر روسی آبدوز ایسے 6 جوہری تارپیڈوز لے جا سکتی ہے۔ یہ بحری بم بڑے ساحلی شہروں کو مکمل طورپرتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ’پوسائیڈن ‘ نئی قسم کا اسٹریٹجک جوہری ہتھیار ہے جو کم سے کم آواز پیدا کرتا ہے اورآسانی سے رخ تبدیل کرسکتا ہے۔

    ’پوسائیڈن‘ کی وجہ سے تابکار سونامی 300 سے 500 میٹر بلند ہوتی ہے۔ ہموار زمین پر اس کا اثر 500 کلومیٹر گہرائی تک جاتا ہے۔اپریل 2019 میں روسی جوہری آبدوز سیوروڈنسک کو جوہری بم پوسیڈن سے لیس کر کے زیرآب بھیجا گیا تھا جہاں اس کا تجربہ کیا گیا۔


    امریکی فوجی حکام نے بڑے ساحلی شہروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے اس بم کو “قیامت کے دن کی مشین ” قرار دے دیا ہے۔

    چیچن صدر نے یوکرین تنازع کو تیسری عالمی جنگ قرار دیا

    یہ جوہری ہتھیاروں سے لیس اور طاقتور ہے جو اسے ہدف تک ہزاروں میل کا سفر کرنے کے قابل بناتا ہے اور اسے یوکرین کے جنوبی ساحلی پٹی یا مغربی جنگی جہازوں کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    یہ 21 میٹر لمبا اور دو میٹر چوڑا ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پانی کے اندر اندر 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتا ہے اور ماسکو کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ یہ "نا رکنے والا” ہے۔

    184 میٹر لمبی بیلگوروڈ آبدوز روس کی سب سے بڑی آبدوز ہے لیکن اسے روس کے وانگارڈ سٹیلتھ نیوکلیئر ٹارپیڈو کو فائر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھابڑے پیمانے پر آبدوز پر ٹیسٹ کورونا وائرس وبائی امراض اور دیگر مختلف تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے روک دیئے گئے تھے لیکن اب یہ اپنے پہلے مشن کے لیے تیار ہے۔

    روس یوکرین جنگ میں کتنےشہری ہلاک ہوئے؟اقوام متحدہ کی رپورٹ آگئی

  • آئین جواں مرداں حق گوئی وبیباکی:اللہ کےشیروں کوآتی نہیں  روباہی:پاک بحریہ زندہ باد:پاکستان پائندہ باد:شیخ رشید

    آئین جواں مرداں حق گوئی وبیباکی:اللہ کےشیروں کوآتی نہیں روباہی:پاک بحریہ زندہ باد:پاکستان پائندہ باد:شیخ رشید

    اسلام آباد:جھپٹنا،پلٹنا،پلٹ کرجھپٹنا لہوگرم رکھنےکاہےاک بہانہ:کوئی بھی پاکستان کیطرف میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی پاکستان کے بری، بحری، اور فضائی حدود کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 3 مارچ پاکستان کے گہرے پانیوں میں پانچویں دفعہ مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے، ایک سال پہلے بھی ہم نے ان کی سب میرین کو پکڑا تھا لیکن مارا نہیں، ہم ایک پر امن ملک ہیں ہم نے ان کو مارا نہیں وارننگ دی تاکہ وہ واپس چلی جائے۔ کل بھی ہم نے ان کو متنبہ کیا کہ “انف ازانف “۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کل بھارت کو آخری بار وارننگ دی ہے، اب ہمارے پانیوں میں آئے تو ہم سے گلہ نہ کرنا، ہماری عظیم فوج ہے اور ہماری پاکستان بحریہ کا عظیم جذبہ ہے، کوئی پاکستان کے بری، بحری، اور فضائی حدود کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہم عظیم فوج کا عظیم ملک ؛ پاکستان ہیں۔

     

     

    یاد رہے کہ پاک بحریہ نے آبدوز شکن وار فیئر یونٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آبدوز کا یکم مارچ کو سراغ لگایا گیا۔ گزشتہ پانچ سال میں چوتھی بار بھارتی آبدوز پاکستانی سمندری حدود میں ملی ہے، بھارتی آبدوز کو تلاش کرنا پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت ہے، پاک بحریہ پاکستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

  • پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، یونٹ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا: آئی ایس پی آر

    پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، یونٹ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:پاک بحریہ نے آبدوز شکن وار فیئر یونٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آبدوز کا یکم مارچ کو سراغ لگایا گیا۔ گزشتہ پانچ سال میں چوتھی بار بھارتی آبدوز پاکستانی سمندری حدود میں ملی ہے، بھارتی آبدوز کو تلاش کرنا پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت ہے، پاک بحریہ پاکستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔

     

    یاد رہے کہ 2019 میں بھی بھارتی آبدوز کی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے پاک نیوی کے جوانوں ایک آبدوز کا سراغ لگایا تھا ، جس پر صدر عارف علوی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کے افسران اور سیلرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے اعتراف میں ملٹری اعزازات و اسناد سے نوازا تھا

    پلوامہ حملے کے بعد بھارتی بحریہ نے اپنی آبدوزیں پاکستان کی سمندری حدودمیں تعینات کرنے کی کوشش کی تھی جسے پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے سبب ناکام بنادیا تھا۔ پاک بحریہ کے پی تھری سی اورین جہاز کے آفیسرز لیفٹیننٹ کمانڈر حمیرافتخار اورلیفٹیننٹ کمانڈر خرم داؤدنے نہ صرف دشمن کی آبدوز کا سراغ لگایا بلکہ پاکستان کی سمندری حدودکی خلاف ورزی سے بھی روکا۔

    پاک بھارت کشیدگی کے دوران دشمن کے ناپاک عزائم کو پسپا کرنے کے لیے پاک بحریہ کی آبدوزیں دشمن کے پانیوں میں کامیابی سے طویل مدتی آپریشنل ڈپلائمنٹ پر تعینات رہیں۔ بہادری اور شجاعت کے اس اعلیٰ اقدام کے اعتراف میں کیپٹن سیدایلیا حسن پاکستان نیوی اور لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار کو ستارہ بسالت جبکہ لیفٹیننٹ کمانڈر خرم کو تمغہ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دی۔

    علاوہ ازیں صدر نے پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز/سیلرز اور سیویلنز کے لیے بھی عسکری اور سول اعزازات کی منظوری دی جن میں3 ہلال امتیاز (ملٹری)، 2 ستارہ بسالت، 8 تمغہ بسالت، 14 ستارہ امتیاز (ملٹری)اور 13 آفیسرز کو تمغہ امتیاز (ملٹری) دینے کی بھی منظوری دی۔ اس کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے ایم سی پی اوز، سی پی اوز اور سیلرزکے لیے4امتیازی اسناد اور98تمغہ خدمت کی بھی منظوری دی گئی۔

    چیف آف نیول اسٹاف کی جانب سے 66 افسران اور سیلرز کو بہترین کارکردگی کے لیے لیٹر آف کمینڈیشن سے بھی نوازا گیا تھا

  • امریکی جاسوس ڈرونز آبدوز کامنصوبہ دوسرے اور نئے مرحلے میں داخل

    امریکی جاسوس ڈرونز آبدوز کامنصوبہ دوسرے اور نئے مرحلے میں داخل

    ورجینیا: دفاعی تحقیق کے امریکی ادارے ’ڈارپا‘ کی نگرانی میں سمندری گہرائی میں خودکار انداز سے سفر کرنے والے جاسوس ڈرونز آبدوز کا 2020 میں شروع ہونے والا منصوبہ ’مینٹا رے ڈرون پروگرام‘ اپنے دوسرے اور نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈارپا کے مطابق یہ کوشش جدید ٹیکنالوجیز کو ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہے جس کے تحت پے لوڈ کے قابل خود مختار بغیر پائلٹ کے زیر آب گاڑیاں (UUVs) سمندر کے ماحول میں طویل مدتی، طویل فاصلے کے مشنوں پر کام کریں گی اس زیرِ آب ڈرون کے بڑے اور پھیلے ہوئے پر ہوں گے جن کی وجہ سے یہ ’مینٹا رے‘ مچھلی کی طرح دکھائی دے گا۔

    ایک نئی قسم کا طوفان”فضائی جھیل” دریافت

    ’مینٹا رے انڈر واٹر ڈرونز‘ کی جسامت بہت بڑی ہوگی لیکن اب تک ان کی حتمی جسامت کا تعین نہیں کیا گیا ہے نئے مرحلے کےلیے دو امریکی دفاعی اداروں، نارتھروپ گرومین اور مارٹن ڈیفنس گروپ کو منتخب کیا گیا ہے جو اپنے اپنے طور پر اصل جسامت والے مینٹا رے ڈرونز تیار کریں گےان میں سے جو ڈیزائن بھی امریکی محکمہ دفاع (پنٹاگون) کو زیادہ مناسب لگے گا، اسی کو آخری اور پیداواری مرحلے کےلیے منتخب کیا جائے گا۔

    لکھنے کی بجائے صرف سوچ کر ٹویٹ کرنے کا کامیاب تجربہ

    ’ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹ ایجنسی‘ (ڈارپا) کے مطابق، ایسے کسی بھی ڈرون کو سمندر میں لمبے فاصلے تک پہنچنے کے علاوہ نمکین سمندری پانی کے اندر طویل مدت تک محفوظ اور کارآمد حالت میں رہنے کے قابل بھی ہونا چاہیے علاوہ ازیں، ڈارپا کا یہ تقاضا بھی ہے کہ اس ڈرون کو مرمت اور دیکھ بھال کےلیے انسانی مداخلت کی بھی کم سے کم ضرورت پڑے جبکہ اس کی بیٹریاں بھی طاقتور ہوں جو سمندری پانی کے بہاؤ سے خود کو دوبارہ چارج بھی کرسکیں۔

    ڈائنو سار سے بھی قدیم اور دیوقامت سمندری جانور کےفوسلز دریافت

    ان تمام خصوصیات کے ساتھ ساتھ ’مینٹا رے‘ ڈرونز کا حساس آلات سے لیس ہونا بھی لازمی ہے تاکہ وہ سمندر کی گہرائی میں رہتے ہوئے دور دراز مقامات پر نظر رکھ سکیں اور امریکی افواج کو دشمن آبدوزوں اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت سے بروقت آگاہ کرتے رہیں اس منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی امریکی فوج کو خلا، فضا اور زمین کے علاوہ سمندر کی گہرائی میں بھی جاسوسی کی صلاحیت حاصل ہوجائے گی۔

    انڈے سے نکلنے کو تیار ڈائنو سار کا فوسل دریافت