Baaghi TV

Tag: آبی ذخیرے

  • دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    واٹر اور پاور ڈویلپنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے ترجمان کے مطابق تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 50 لاکھ 59 ہزار ایکڑ فٹ ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان واپڈا کے مطابق پنجند میں پانی کی آمد 10 ہزار200کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ہے، تریموں میں پانی کی آمد 18 ہزار200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 700 کیوسک ہے،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 63 ہزار100 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک ہے-

    ترجمان واپڈا کے مطابق سکھربیراج میں پانی کی آمد 45 ہزار600کیوسک اور اخراج 25 ہزارکیوسک ہے گدو بیراج میں پانی کی آمد52 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 100 کیوسک ہے،تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 57 ہزار700 کیوسک اور اخراج 48 ہزار500 کیوسک ہے-

    ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 41 ہزار200 کیوسک اور اخراج 53 ہزارکیوسک ہے، جناح بیراج میں پانی کی آمد 46 ہزار200 اور اخراج 39 ہزار200 کیوسک ہے،خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد21 ہزار500 کیوسک اور اخراج 21 ہزار500 کیوسک ہے-

    شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہو گیا

    ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار600 کیوسک ہے دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار900 کیوسک اور اخراج 3 ہزار200 کیوسک ہے-

    ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار400 کیوسک اور اخراج 38 ہزارکیوسک ہے, دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار500 کیوسک اور اخراج 40 ہزارکیوسک ہے-

    خانقاہ ڈوگراں : شہر کے وسط سے گزرنے والا لاہور ، سرگودھا روڈ عوام کیلئے وبال بن…

  • دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار سے تجاوز کر گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ ہوگیا بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 213 میگاواٹ ہےجبکہ کل طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے پانی سے 5 ہزار 430 میگاواٹ اور سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1 ہزار 705 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جب کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10ہزار 241میگاواٹ ہے۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 629 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 113 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور جوہری ایندھن سے 2ہزار 275 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

    ملک میں بڑھتے شاٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں مسلسل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے شہری علاقوں میں 12 گھنٹے سے زائد جبکہ دیہاتوں میں 18 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے-

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے-

    دوسری جانب واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 11 ہزار 700 ،اخراج ایک لاکھ 28 ہزار 200 کیوسک ہے-

    ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا میں پانی کی آمد 44 ہزار 800 اور اخراج 20 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد1 لاکھ 62 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 55 ہزار کیوسک ہے-

    ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد 71 ہزار 400 اور اخراج 49 ہزار کیوسک ہے ،تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 48 ہزارایکڑ فٹ ہے ،جبکہ جانب منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 4 لاکھ 26 ہزارایکڑ فٹ ہے –