Baaghi TV

Tag: آتش فشاں

  • انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک،12 لاپتہ

    انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک،12 لاپتہ

    انڈونیشیا کے سماٹرا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے کے بعد11 سیاحوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جب کہ تین افراد زخمی اور 12 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں، پہاڑی علاقے میں رہنے والے متعدد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، آتش فشاں پھٹنے کے بعد تین کلومیٹر کی راکھ کا ستون خارج کیا تھا، جس کی وجہ سے حکام نے اس گڑھے کے ارد گرد ایک خارجی زون قائم کیا ہے۔

    سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ عبدالمالک نے نے کہا کہ ہفتے سے پہاڑ پر کل 75 مسافر موجود تھے جن میں سے 26 افراد کو باہر نہیں نکالا گیا، 14 میں سے 11 ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں، ویسٹ سماٹرا ڈیزاسٹر میٹیگیشن ایجنسی کے سربراہ روڈی رینالڈی نے کہا کہ شدید گرمی کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والے کچھ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں-

    بار بار دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10،10 لاکھ جرمانے کی ہدایت

    2,891 میٹر کی بلندی پر واقع ماؤنٹ میراپی کو انڈونیشیا اور جاوا میں فائر ماؤنٹین کہا جاتا ہے وسطی جاوا اور یوگیاکارتا صوبوں کے درمیان سرحد پر واقع یہ انڈونیشیا میں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں سمجھا جاتا ہے اور 1548 سے باقاعدگی سے پھٹ رہا ہے بحرالکاہل کے رنگ آف فائر میں واقع انڈونیشیا کے جزیرے میں براعظم پلیٹوں کی ہم آہنگی کی وجہ سے آتش فشاں اور زلزلے کی سرگرمی میں اضافہ ہوا ہے۔

    گلیشیئر پگھلنے سے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش کےتحفظ کو خطرہ

  • دنیا کے سب سے بڑے آتش فشاں پہاڑ سے لاوا نکلنے کا سلسلہ جاری

    دنیا کے سب سے بڑے آتش فشاں پہاڑ سے لاوا نکلنے کا سلسلہ جاری

    ہوائی :امریکا کی ریاست ہوائی میں واقع دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں 40 سال بعد پھٹ گیا ہے اور مسلسل دوسرے روز بھی اس میں سے لاوا اور گرم راکھ نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ریاست ہوائی کے جزیرے ’بِگ آئی لینڈ‘ پر واقع دنیا کے سب سے بڑے آٹش فشاں ماونا لوا پر گزشتہ چند برسوں کے دوران دباؤ کافی بڑھ گیا تھا۔

    ماونا لوا سے پیر کے روز لاوا اور راکھ نکلنے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب بھی جاری ہے۔ اس کے باوجود ریاستی انتظامیہ نے علاقے کو خالی نہیں کرایا، صرف آتش فشانی پہاڑ کی چوٹی اور اطراف کی سڑکیں ہی بند کی گئی ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال آتش فشاں کے قریب رہنے والوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے، تاہم صورت حال بگڑنے پر نقل مکانی شروع کی جاسکتی ہے۔

    آخری بار یہ آتش فشاں 1984 میں پھٹا تھا اور یہ عمل 22 دن تک جاری رہا تھا، جب کہ اس کا لاوا سات کلومیٹر دور تک پہنچ گیا تھا۔ماونا لوا کا مطلب ’لمبا پہاڑ‘ ہے، یہ دنیا کا سب سے بڑا آتش فشانی پہاڑ ہے اور یہ ہوائی کے جزیرے بگ آئی لینڈ کے نصف حصے پر پھیلا ہوا ہے۔

    اس پہاڑ کا دامن سمندر کے اندر واقع ہے اور دامن سے لے کر چوٹی تک اس کی اونچائی 17 کلومیٹر بنتی ہے، یوں اس لحاظ سے یہ ماؤنٹ ایورسٹ سے بھی اونچا ہے۔

    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

  • ٹونگامیں پھٹنےوالاآتش فشاں ایٹمی دھماکے سے زیادہ طاقتور ہے،ناسا

    ٹونگامیں پھٹنےوالاآتش فشاں ایٹمی دھماکے سے زیادہ طاقتور ہے،ناسا

    امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ جزیرے ٹونگا میں پھٹنے والے آتش فشاں کا دھماکا ایٹمی بم سے بھی زیادہ طاقتور ہے-

    باغی ٹی وی : ناسا کے سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق رواں ماہ 15 جنوری کو پھٹنے والے آتش فشاں سے ہونے والے دھماکے نے ایٹمی دھماکے کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے ٹونگا آتش فشاں سے 84 فیصد آبادی متاثر ہوئی آتش فشاں کا ملبہ فضا میں 40 کلومیٹر تک اوپر گیا جبکہ اس دوران سمندر میں سونامی کی لہریں اٹھیں۔

    جاپان کےسمندر میں آتش فشاں پھٹ گیا،امریکا میں سونامی کا خطرہ

    رپورٹ کے مطابق اس دھماکے سے جتنی توانائی کا اخراج ہوا وہ پانچ سے 30 میگا ٹن دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے جتنا تھا، جس کی آوازیں 10 ہزار کلومیٹر دور تک سنی گئی، اندازے کے مطابق آتش فشاں جزیرے کا 65 کلومیٹر رقبہ ‘ختم’ کرچکا ہے جس کے بعد ٹونگا آتش فشاں کے دھماکہ کو ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے سو گُنا زیادہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    امریکا میں برفانی طوفان،متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رہائشیوں نے دھماکے کے بارے میں بتایا کہ اس سے ہمارے دماغ ہلا کر رکھ دیئے تھے 1945 میں ہیروشیما پر گرائے جانے والے ایٹم بم کو ’لٹل بوائے‘ کا نام دیا گیا تھا اس ایٹم بم کی طاقت 12 ہزار سے 15 ہزار ٹن بارود جتنی تھی۔ اس بم نے 13 مربع کلومیٹر تک کے علاقے کو تباہ و برباد کر دیا تھا۔


    واضح رہے کہ جنو بی بحرالکاہل میں جزیرہ ریاست ٹونگا کے قریب زیرِ سمندر بڑا آتش فشاں پھٹنے کے لمحات کا منظر سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں بھی قید کیا گیا ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے خوفناک آوازیں پیدا ہوئیں جو 800 کلومیٹر دور فجی میں بھی سنی گئیں۔ سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویرمیں 5 کلومیٹر چوڑا راکھ، بھاپ اور گیس کا شعلہ 20 کلومیٹر تک بڑھتے ہوئے دیکھا گیا سیٹیلائٹ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریباً 5 کلومیٹر چوڑے علاقے پر پھیلی راکھ کا غبار فضا میں 17 کلو میٹر تک بلند ہو رہا ہے جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔

    ٹونگا میں سونامی سے ایک خاتون ہلاک

  • ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

    ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

    بحرالکاہل کے ملک ٹونگا میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد بلند اور بھپری ہوئی لہریں پیدا ہوئیں جس پر سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

    باغی ٹی وی :امریکا کے ایمرجنسی الرٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹونگو میں آتش فشاں حرکات کے باعث انتہائی خطرناک سونامی بن گیا ہے سونامی کے خطرات سے بچنے کے لیے اس کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں امریکا کے ایمرجنسی الرٹ نے سمووا کے لیے سونامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری


    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونگا کے سمندر میں ایک بڑے آتش فشاں پھٹنے کے بعد بلند لہریں پیدا ہوئیں اور بھپری ہوئی لہریں رہائشی علاقوں میں داخل ہونے لگیں یہاں تک کہ فوجی دستوں کو ٹونگا کے بادشاہ ٹوپو ششم کو ساحل کے قریب ان کے محل سے محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا۔

    زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ آتش فشاں پھٹنے سے ہونے والے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

    زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے سے خوفناک آوازیں پیدا ہوئیں جو 800 کلومیٹر دور فجی میں بھی سنی گئیں اور آسمان پر کالے بادل چھا گئے۔ سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر 5 کلومیٹر چوڑا راکھ، بھاپ اور گیس کا شعلہ 20 کلومیٹر تک بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    صدر مملکت نے فنانس ضمنی بل 2022 کی منظوری دے دی

    پڑوسی ملک نیوزی لینڈ کی فوج نے کہا کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مدد کے لیے تیار ہیں-

    کوک اسٹوڈیو سیزن14: عابدہ پروین اور نصیبو لال کی وائرل ویڈیو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ