Baaghi TV

Tag: آرمی چیف

  • پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں،  آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ”پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس“ سے تاریخی خطاب کیا ہے

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے ، سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے،تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ افراتفری کا شکار رہتا ہے ، آرمی چیف نے قرآن مجید کی آیت پڑھی اور کہا کہ اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتے ہیں کہ؛”اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو اُس کی تصدیق کرلو“

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کے معماروں اور اقبال کے شاہینوں سے مخاطب ہو کر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں،پاکستان کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ہمارا مذہب، تہذیب و تمدن ہر لحاظ سے ہندوؤں سے مختلف ہے نہ کہ ہم مغربی تہذیب و تمدن کو اپنا لیں،نوجوانوں کو اپنے وطن، قوم، ثقافت و تہذیب و تمدن اور اپنے آپ پر بے پناہ اعتماد ہونا چاہئے، پاکستان کے نوجوانوں کو اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ وہ ایک عظیم وطن اور قوم کے سپوت ہیں،ہمارے ملک کے نوجوان اس قوم و ملک کی روشن روایات، اقبال اور قائد کے خوابوں کی تعبیر کے امین ہیں، دہشتگردوں کیخلاف تو افواج پاکستان لڑ سکتی ہیں مگر دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا تعاون ضروری ہے، پاکستان کے قیام کی ریاست طیبہ سے مماثلت ہے دونوں کلمے کی بنیاد پر قائم ہوئی ، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ معدنی وسائل، زراعت اور نوجوان افرادی قوت جیسی نعمتوں سے نوازا ہے، مسلمان مشکل میں صبر اور آسانی میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہے،

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کے خلاف ہمہ دم تیار ہیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں،پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان کے روشن مستقبل پر کامل یقین اور اسلاف کی میراث کو قائم رکھنا ہے،

    طلباء نے خطاب کے دوران پاکستان آرمی زندہ باد ، پاکستان زندہ باد اور قائد اعظم زندہ باد کے نعرے بھی لگائے

    طلباء نے کھل کر سوال پوچھے جن کا جواب آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بہت تحمل مزاجی سے دیا۔ ایک طالب علم نے سوال کیا کہ حضرت عمر فاروق رضی کا دور کیوں نہیں دوبارا آ سکتا کہ ہر کوئی کھل کر سوال کرے۔ جس پر جواب آیا کہ کل آپ لوگوں نے ڈی جی آئی ایس آئی سے سوال کئے اور آج میں آپ کے ساتھ ہوں۔ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے اور آپ اپنی مرضی اور سوچ کے مطابق ووٹ کاسٹ کریں۔ طلباء نےا ہر جواب پر تالیاں بجائیں طلبا کی جانب سے یہ جوش ان کا اپنی فوج اور سپہ سالار پہ اعتماد کا کھلا ثبوت ہے

    ایک طالب علم نے سوال کیا کہ پانچ سال کے لئے حکومت آتی ہے تو اسے پانچ سال پورے کیوں نہیں کرنے دیئے جاتے؟،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر صاحب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا حکومت پانچ سال کے لئے نہیں آتی بلکہ پارلیمنٹ پانچ سال کے لئے منتخب ہوتی ہے،گزشتہ پارلیمنٹ نے اپنی پانچ سال کی مدت پوری کی تھی،
    اور پارلیمنٹ نے اپنی آئینی پاور کا استعمال کر کے حکومت بدل دی تھی اس میں فوج یا کسی دوسرے ادارے کا کوئی رول نہیں ہوتا،پوری دنیا میں یہ نارمل پریکٹس ہے عدم اعتماد کے زریعے حکومت بدلنا،برطانیہ میں کئی بار ایسا ہوا بشمول انڈیا میں بھی ایسا ہو چکا ہے اور دنیا کے کئی ممالک میں عدم اعتماد کے زریعے حکومتیں بدلی ہیں،جہاں جہاں پارلیمانی نظام ہے وہاں یہ کوئی انہونی بات نہیں،جواب پر کنوینشن سینٹر تالیوں سے گونج اٹھا.

  • قومی سلامتی کمیٹی  اجلاس،ایرانی جارحیت کا جواب دینےپرمسلح افواج کو خراج تحسین

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس،ایرانی جارحیت کا جواب دینےپرمسلح افواج کو خراج تحسین

    ایران کیساتھ کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم انوار الحق کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا،

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت عسکری و سول قیادت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئی،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ،سربراہ پاک فضائیہ ،پاک بحریہ،نگرن وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی،نگران وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاد اختر،سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری خارجہ ،انٹیلی جینس اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہیں،

    نگران وزیر خارجہ نے سفارتی محاذ اور اعلی عسکری حکام کی پاک ایران سرحدی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی،وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو سے قومی سلامتی کمیٹی کو آگاہ کیا۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی گفتگو میں تمام تنازعات کو سفارتی طور پرآگے بڑھانے پر بات چیت ہوئی،اجلاس میں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ، قومی سلامتی کمیٹی نے سفارتی رابطوں اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر اطمینان کااظہار کیا،اجلاس میں ایران کو دیئے گئے جواب پر بھی مکمل بریف کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی نے دفاع وطن کے لئے مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،

    قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی سالمیت اورخودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا اعادہ کیا، اجلاس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہمارا جواب موثر اور اہداف کے حصول پر مبنی تھا، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، تمام ہمسائیوں سے امن کیساتھ رہنا چاہتے ہیں،

    نگران وزیراعظم انوارالحق پاکستان نہیں تھے تاہم انہوں نے ایرانی حملے کے بعد دورہ مختصر کیا اور پاکستان پہنچے،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہو گا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا

    پاکستان کا جوابی وار، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،

     پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

    شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی

    وجہ سمجھ نہیں آتی جو ایران کی طرف سے ہوا

     انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

    پاکستان نے بدلہ لے لیا،بڑی کاروائی،میزائلوں کی بارش،دشمنوں پر کاری ضرب

    ایران کے پاس اب آپشن ہے کہ یا تو خاموش ہو جائے یا پھر جنگ کے طویل سفر کے لئے تیار ہو جائے

    پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر یہ حملہ ایران کی طرف سے جارحیت کا کھلا ثبوت

    پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا 

    نئی عالمی سازش،ایران کا پاکستان پر حملہ،جوابی وار تیار،تحریک انصاف کا گھناؤنا کھیل

    پاکستان میں ہمارا ہدف دہشت گرد تھے ، پاکستانی شہری نہیں

    واضح رہے کہ ایران نے بلوچستان پر میزائل حملہ کیا جس کے بعد پاکستان نے فوری مذمت کی،اسکے بعد پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہ,پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ، ایرانی سفیر کو واپس بھیجا،پاکستانی حکام کے ایران کے تمام دورے ملتوی کر دیئے گئے،یہ ردعمل ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دیا گیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ایرانی قدم کے جواب کا حق رکھتے ہیں ساری زمہ داری ایران کی ہو گی،بعد ازاں پاکستان نے ایران کو منہ توڑ جواب دیا،ایران میں دہشت گرد وں کے کیمپوں‌کو نشانہ بنایا،پاکستانی فضائیہ نے ایران کے اندر علیحدگی پسندوں کے کیمپوں پر فضائی حملہ کیا۔پاکستان کے جوابی حملوں میں کسی سویلین یا ایرانی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے پاکستان کو بلوچ دہشت گردوں کے ٹھکانے عرصہ دراز سے معلوم ہیں اور پاکستان نے کئی مرتبہ ایران کو بتایا ہے۔

  • قومی ترقی کا راستہ پی او ایف واہ جیسی  مقامی صنعتوں سے متعین ہوتا ہے،آرمی چیف

    قومی ترقی کا راستہ پی او ایف واہ جیسی مقامی صنعتوں سے متعین ہوتا ہے،آرمی چیف

    اسلام آباد:جنرل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف (COAS) نے آج پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (POF) واہ کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی:آئی ایس پی آر کےمطابق سی او اےایس کو پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں،پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے میں اس کے تعاون اور برآمدی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف نے پی او ایف پروڈکٹس کی وسیع رینج کا مشاہدہ کیا جس میں ٹیسٹ اور ٹرائلز کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ نئے ہتھیار اور بارود شامل ہیں، پی او ایف افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے، آرمی چیف نے پی او ایف کو پاکستان کی اہم دفاعی صنعت بنا کر ملک کی سلامتی اور معیشت میں ان کے کردار کو سراہا۔

    یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

    https://x.com/PakistanFauj/status/1747250524855185858?s=20
    آرمی چیف نے ریمارکس دیئے کہ قومی ترقی کا راستہ پی او ایف واہ جیسی مقامی صنعتوں سے متعین ہوتا ہے،ہم خود انحصاری اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے لیے کام جاری رکھیں گے جو پاکستان کے دفاع کو یقینی بنانے اور مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔

    قبل ازیں آمد پر چیئرمین پی او ایف واہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    ہم کسی صورت الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کریں گے،بیرسٹر گوہر

    چودھری سرور کا این اے 127 میں بلاول بھٹو کی بھرپور حمایت کا …

  • نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک  قومی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، آرمی چیف

    نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک قومی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی میں منعقدہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سلیکون کے دوسرے باب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تقریب کےمہمان خصوصی تھے ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے دوسرے چیپٹر کا افتتاح کیا،اس موقع پر ائیر چیف نے این اے ایس ٹی پی سلیکان منصوبے کے خدو خال بیان کئے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا ہے کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کامنصوبہ قومی اور سٹرٹیجک اہمیت کا حامل ہے،قومی سطح پرابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کےحصول کیلئے درست سمت میں قدم ہے،آرمی چیف نے ایرواسپیس سائنس کےشعبے میں پاک فضائیہ کی کوششوں کوسراہا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہنا ہے کہ نوجوان اور آنے والی نسلوں کے لئے این اے ایس ٹی پی بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔این اے ایس ٹی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کا عمل تیز کرتے ہوئے خود انحصاری کے حصول کا باعث بنے گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کورہیڈکوارٹرکراچی کادورہ کیا،آرمی چیف کوکراچی کورکی آپریشنل تیاریوں اورتربیتی امورپربریفنگ دی گئی،آرمی چیف کوفوجیوں اورشہداکےخاندانوں کی فلاح وبہبود کیلئےکیےاقدامات سےبھی آگاہ کیاگیا

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

  • آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

    آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

    بحرین کے فرمانروا نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس سے بھی نوازا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر بحرین کے2روزہ سرکاری دورے پر بحرین گئے ہیں، دورے کے دوران آرمی چیف کی بحرینی فرمانروا، ولی عہد اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، ملاقاتوں میں‌دوطرفہ فوجی اور سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےبحرینی فرمانروا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن حماد الخلیفہ، بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ بن احمد الخلیفہ اور بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقاتیں کیں، بحرینی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے جاری کوششوں کو سراہا۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بحرین نیشنل گارڈ کے 27ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، بحرین نیشنل گارڈ کے یوم تاسیس کی تقریب میں انسداد دہشت گردی کی تربیتی مشق سے متعلق شاندار مظاہرے کا پیش کیا گیا،کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے بحرین نیشنل گارڈ کو ملٹری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

  • پاک فوج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانےکے لیے پوری طرح تیار  ہے،آرمی چیف

    پاک فوج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانےکے لیے پوری طرح تیار ہے،آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہےکہ پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کویقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر انڈکشن اینڈ آپریشنلائزیشن کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، بیس آمد پر ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے آرمی چیف کا استقبال کیا، پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا، تقریب میں پاک فضائیہ کے نئے ہتھیاروں کے نظام اور دفاعی اثاثوں کی نمائش کی گئی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانےکے لیے پوری طرح تیار ہے، پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کویقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے آرمی چیف نے اپنے خطاب میں پاک فضائیہ کے نئے شامل کیے گئے ہتھیاروں کا ذکر کیا، آرمی چیف نے جے10سی لڑاکا طیاروں، ائیرموبلٹی پلیٹ فارمز، جدید ریڈارز، بغیر پائلٹ فضائی نظام اور لانگ رینج ویکٹرز کا ذکرکیا، آرمی چیف نے جدیدترین ہتھیاروں کے نظام اور پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف بھی کی اور غزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی نقل وحمل میں پاک فضائیہ کی کوششوں کو سراہا۔

  • پاک فوج انتخابات میں الیکشن کمیشن کو  ضروری تعاون فراہم کرے گی،کورکمانڈرکانفرنس

    پاک فوج انتخابات میں الیکشن کمیشن کو ضروری تعاون فراہم کرے گی،کورکمانڈرکانفرنس

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)کی زیر صدارت دو روزہ 261ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی

    کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا،جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ، شرکاء نے شہدائے پاکستان سمیت ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے شہداء کے ایصال و ثواب کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی،فورم نے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا

    فورم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی مسلسل جبر اور انسانی حقوق کی قابل مذمت خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا،شرکاء نے بھارتی فوج کی معصوم شہریوں کے اغواء، تشدد اور قتل کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی،اور کہا کہ ”یہ کارروائیاں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں جو بہادرکشمیریوں کے جائز حق خوداردیت کے جذبے کو پست نہیں کرسکتیں“ ”پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر طرح کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا“

    فورم کو خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں اپنی حکمت عملی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی،کانفرنس کے شرکاء نے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروپوں کی پڑوسی ملک میں محفوظ پناہ گاہوں، وہاں سے آزادی کیساتھ کارروائیوں اور جدید ترین ہتھیاروں کی دستیابی کو پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا،کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ;”پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پرکام کرنے والے تمام دہشتگردوں،ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کیخلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی“

    فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور جاری تنازعہ کے پرامن حل کے مطالبہ کے حکومتی موقف کا اعادہ کیا،فورم نے سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے جاری کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا بھی اعادہ کیا

    فورم نے سمگلنگ، منی لانڈرنگ، بجلی چوری اور دیگر غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے علاوہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری کارروائیوں کا بھی جامع جائزہ لیا،فورم نے اعادہ کیا کہ ”پاک فوج ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرتی رہے گی“”پاک فوج آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی“

    فورم کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے، ذہنی اور جسمانی شعبوں میں فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے علمائے کرام و مشائخ کی ملاقات

    امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

  • آرمی چیف کی کرائسٹ چرچ آمد، مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

    آرمی چیف کی کرائسٹ چرچ آمد، مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

    کرسمس کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کرائسٹ چرچ راولپنڈی آمد ہوئی

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کرسچن کمیونٹی نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا اور تقریب میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف نے پاکستان میں تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مذہبی برادری کے لیے احترام کا اظہار کیا اور متحد و ترقی پسند پاکستان کے لئے قائد کے حقیقی وژن پر عمل کرنے کے لیے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں امن، دوستی کا سبق سکھاتا ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستان کے دشمن مذہبی، نسلی اور سیاسی کمزوریوں کو استعمال کرکے دراڑیں ڈالنے پر تلے ہیں، ہمیں ایک پُرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر ابھرنے کے لیے متحد اور یکجان ہونا پڑے گا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لیے بیان بازی اور پروپیگنڈہ کی بجائے قومی مسائل کے بارے میں درست نقطہ نظر، سچائی اور علم پر مبنی رائے رکھنے کی اہمیت پر زور دیا،

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قائد اعظم محمد علی جناح کے 148ویں یوم پیدائش پر اُن کے عظیم وژن اور قیادت کو شاندار خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بابائے قوم کے 11 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران قائد کے تاریخی کلمات کا حوالہ دیا کہ آپ آزاد ہیں، آپ اپنے مندروں میں جانے اور آپ اس ریاست پاکستان میں اپنی مساجد یا کسی دوسری عبادت گاہ میں جانے کے لیے بھی آزاد ہیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تمام شعبوں اور ڈومینز میں پاکستان کی پوری مسیحی برادری کی خدمات اور قربانیوں کا بھی اعتراف کیا،

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے قطر آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے علمائے کرام و مشائخ کی ملاقات

    امام کعبہ کا پاکستان آنا پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

  • آرمی چیف کا دورہ امریکہ انتہائی اہم،تجزیہ، شہزاد قریشی

    آرمی چیف کا دورہ امریکہ انتہائی اہم،تجزیہ، شہزاد قریشی

    امریکہ سمیت چین، عرب ممالک کے اپنے اپنے مفادات ہیں ۔پاکستان کی کسی بھی سیاسی جماعت کو حمایت اس وقت حاصل نہیں ہے ۔بالخصوص لاڈلے کا الزام لگانے والوں کو بھی یہ بات معلوم ہے کہ میاں محمد نوازشریف کو بھی نہ ہی امریکہ اور نہ ہی کسی دوسری عالمی طاقت کی حمایت ہے اس کو سیاسی پروپیگنڈہ ہی کہا جا سکتا ہے۔ عوام کے لئے عرض ہے کہ دنیا میں اس وقت جنگی بادل چھائے ہیں روس اور یوکرائن کی جنگ اسرائیل اور حماس کی جنگ غزہ جل رہا ہے۔ روس اور یوکرائن جنگ کے اثرات یورپی معیشت پر پڑے ہیں۔ امریکہ اس وقت خود کئی محاذوں پر الجھا ہوا ہے۔

    چین کا بڑھتا اثر و رسوخ روس کے صدر کا عرب ممالک کا دورہ اور دیگر عالمی سیاسی اتار چڑھاؤ۔ اس جنگی ماحول میں عالمی دنیا کی توجہ معیشت پر ہے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے پاک فوج ملکی سلامتی کے ساتھ معیشت کو مستحکم کرنے کا کردار بھی ادا کر رہی ہے۔ ملک کی دو طاقتور شخصیات چیف آف آرمی سٹاف اور آئی ایس آئی کے سربراہ کا دورہ امریکہ انتہائی اہم قرار دیا جاسکتاہے، مسئلہ کشمیر اور غزہ جنگ پر بات چیت سمیت معاشی حالت کو مستحکم کرنے کے لئے دونوں شخصیات نے اہم کردار ادا کیا ہے، اس سے قبل خلیجی ممالک نے بھی آرمی چیف کی اکنامک ڈپلومیسی کی وجہ سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کرنے کا یقین دلایا۔

    امریکہ پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور پھر آئی ایم ایف سے کاروباری تعلقات میں پاکستان کو امریکہ کے تعاون کی ضرورت بھی رہتی ہے تاہم آرمی چیف کی ان کوششوں سے پاکستان معاشی گرداب سے نکلتا نظر آرہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان سے تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری پر بات چیت کی ہے سچ تو یہ ہے اس وقت پاکستان کی عزت پاک فوج نے ہی بچا کر رکھی ہے عالمی دنیا میں پاکستان کے وقار کو بحال کرنے میں پاک فوج کا کردار صاف نظر آتا ہے سیاسی جماعتوں کے کردار صبح شام ایک دوسرے کو غدار، افواہ سازی ، اقتدار اختیارات کے کھیل نے ان کے کردار کو مشکوک بنا دیا ہے۔ جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔ سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔
    shehad qureshi

  • آرمی چیف  کی  امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے  ملاقات

    آرمی چیف کی امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات

    واشنگٹن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات کی جو تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، آرمی چیف اور امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں نے پاک امریکا تعلقات، خطے اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سیکرٹری آف اسٹیٹ، سیکرٹری دفاع اور امریکی فوج کے سربراہ سمیت مختلف سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایک ہفتے پرمحیط دورہ امریکا کے آخری مرحلے میں امریکی اسکالرز اور خارجہ پالیسی کے ماہرین سے ملاقاتیں کیں-

    عام انتخابات: کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کمانڈریو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات کی تھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور کمانڈریو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق باہمی تعاون پربھی گفتگو کی گئی۔

    علاوہ ازیں آرمی چیف نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں سینٹ کام اورپاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور رابطے بڑھانےکا جائزہ لیا گیا-

    ملائیشیا نے اسرائیلی مال بردار بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

    اتوار10 دسمبر کو اسلام آباد سے روانہ ہونے والے جنرل منیر برطانیہ میں دو دن گزارنے کے بعد منگل کی سہ پہر واشنگٹن پہنچے تھے۔ برطانیہ میں ان کی مصروفیات کی تفصیلات عام نہیں کی گئیں کیونکہ یہ بظاہرایک نجی دورہ تھا پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد سے یہ جنرل عاصم منیر کا پہلا دورہ امریکا ہے جنرل سید عاصم منیر نے 29 نومبر 2022 کو پاکستان کے 17ویں آرمی چیف کا منصب سنبھالا تھا-