جنرل سید عاصم منیر نے آج جی ایچ کیو میں ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن محمد حمزہ خان سے ملاقات کی اور نوجوان چیمپئن کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران، آرمی چیف نے محمد حمزہ خان جیسے باصلاحیت افراد پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کامیابیاں قوم کے پاس موجود عظیم صلاحیتوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑی کی لگن اور محنت کو سراہا جس کی وجہ سے اسکواش کی دنیا میں شاندار کامیابی ملی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نے حمزہ خان کی مکمل حمایت کا وعدہ کیا اور حمزہ خان کو یقین دلایا کہ پاک فوج نہ صرف کھیلوں بلکہ ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں بھی ملک بھر میں نوجوان ٹیلنٹ کی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے دونوں شعبوں میں مزید مہارت حاصل کرنے کے لیے حمزہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ قوم کے مستقبل کے لیے نوجوانوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ توجہ، لگن اور محنت سے پاکستان کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ یہ ملاقات محمد حمزہ خان کی کامیابی کے اعتراف اور نوجوان ٹیلنٹ کی پرورش اور حوصلہ افزائی کے لیے ملک کے عزم کا ثبوت تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئن کے درمیان ملاقات اس اہمیت کی عکاسی کرتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو پہچاننے اور ان کی حمایت کرنے پر جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں۔
Tag: آرمی چیف

آرمی چیف کی حمزہ خان سے ملاقات،مکمل تعاون فراہم کرنے کا وعدہ

پاکستان اورچین کے تعلقات منفرد،امتحان کی گھڑی میں سرخرو ہوئے،آرمی چیف
چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کی تقریب،جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر مہمان خصوصی تھے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چینی ناظم الامور ، ڈیفنس اتاشی اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی،اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں ،پاکستان چین کے تعلقات ہر امتحان کی گھڑی میں سرخرو ہوئے پیپلزلبریشن آرمی اور پاک فوج بھائی بھائی ہیں،دونوں افواج کے تعلقات اور تعاون مزیدوسعت اختیار کرے گا،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چین کے دفاع، سیکیورٹی اور تعمیر ملت میں پی ایل اے کے کردارکی تعریف کی
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
چین کے دفاعی اتاشی نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات خطےمیں مثالی نوعیت کے لیے ہیں پاکستان اورچین ہرموسم کےدوست،اسٹریٹیجک پارٹنراور آہنی بھائی ہیں اپنے مفادات جغرافیائی تحفظ،علاقائی امن و استحکام کیلئے متحد ہیں

تمام افسران مل کر کام کریں ،ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے ،آرمی چیف
ہمیں کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے ،آرمی چیف
پاکستان منرل سمٹ کا افتتاحی سیشن منعقد ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کیماہرمعدنیات، وفاقی وزرا، غیرملکی سفرا ،غیرملکی سرمایہ کار و دیگر اہم شخصیات بھی افتتاحی سیشن میں شریک ہیں ،ترجمان وزارت پیٹرولم کا کہنا ہے سیمینار کی مشترکہ میزبانی وزارت پٹرولیم اور بیرک گولڈ کارپوریشن کر رہے ہیں پاکستان کے معدنی وسائل میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے سیمینار کا مقصد معدنی شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع کو ترغیب دینا ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان منرلز سمٹ ’ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ ’ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بہت خوش آئند ہے قدرت نے پاکستان ٹریلنز آف ڈالرز کے قدرتی وسائل سے نوازا گزشتہ 75 سال میں ہم نے اپنی قدرتی دولت پر توجہ نہ دی آج ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے کا دن ہے قدرت نے ہمیں پاکستان کی صورت میں بہت بڑی نعمت دی، ہم نے 75 سال پاکستان کے ساتھ ظلم کیا اس کے غریب عوام کے ساتھ زیادتی کی ان کا حق ان کو ادا نہیں کیا آج یہ موقع ہے جب کہ یہاں پاکستان کی ایلیٹ بیٹھی ہے ملک کے بڑے بڑے اذہان بیٹھے ہیں سیاستدان، فوجی، سفارت کار بیٹھے ہیں اور اس فیلڈ سے متعلقہ لوگ بھی موجود ہیں اس ماہ حکومت اپنی مدت پوری کرکے گھر جائے گی اورعبوری حکومت آئے گی اس کے بعد جب الیکشن ہوں گے تو نئی حکومت آئے گی میں آج کوئی نئی باتیں نہیں کر رہا آج بد قسمتی سے معاشرہ تقسیم در تقسیم ہوچکا ہے اس میں زہر گھول دیا گیا ہے کیا اس تقسیم کا شکار معاشرے میں ہم اس منصوبے پر عمل پیرا ہوں گے اس سے نتائج حاصل کرسکتے ہیں؟ نہیں، جب یکجہتی اور اتفاق و اتحاد نہ ہو تو ہم اپنی کاوشوں میں کامیاب نہیں ہو سکتے، اسی مقصد کے لیے یہ کونسل قائم کی گئی ہے
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف
سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان منرل سمٹ سے خطاب میں کہا کہ حکومتِ پاکستان نے تمام اداروں کے ساتھ مل کر SIFC کے قیام کو یقینی بنایا ، حال ہی میں قائم کی گئی سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا قیام تمام شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے ،ذرا اپنے ملک پر نظر تو ڈالیں ، برف پوش پہاڑوں سے لے کر صحرائوں کی وسعت تک ، ساحلی پٹی سے میدانی علاقوں تک۔ اس سر زمین میں کیا کچھ نہیں ہے امن اور خوشحالی کے راستے پہ گامزن رہنا ہی استقامت ہے ،معدنیاتی پروجیکٹس عوام کی ترقی کا زینہ ہیں ، سورہ رحمان میں اللہ رب العزت نے فرمایاہے کہ “اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے” اگر ہمارا یہ مشترکہ عزم رہا تو پھر آسمان کی بلندیاں ہماری حد اور اسکی وسعتیں ہماری منتظر ہیں،
آرمی چیف نے قرانی حوالہ دے کر واضح کیا کہ :اللہ ان کی مدد کرتا ہے جو خود اپنی مدد آپ کرتے ہیں ،آرمی چیف نے بیرک گولڈ کے سی ای او اور پریذیڈنٹ مارک برسٹو اور سعودی مائننگ منسٹر انجینئیر خالد بن صالح المدیفر اور دیگر سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا ،
آرمی چیف نے علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا :
تیرے دریا میں طوفاں کیوں نہیں ہے
خُودی تیری مسلماں کیوں نہیں ہے
عبث ہے شکوہِ تقدیرِ یزداں
تو خود تقدیرِ یزداں کیوں نہیں ہےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کریں ،ہمیں کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے ،ہماری سرزمین بہت سے معدنیات سے مزین ہے اور اس صلاحیت کو مکمل طریقے سے استعمال میں لانے کے لیے ہم نے بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ پاکستان میں چھپے خزانوں کی دریافت میں اپنا کردار ادا کریں ، پاکستان کا پہلا منرل سمٹ پاکستان میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں آسان کاروبار کے نئے اصول وضع کرتا ہے ، آہم ایسے سرمایہ کار دوست نظام کو یقینی بنائیں گے جس میں آسان شرائط اور غیر ضروری التواء سے بچا سکے ، ہمارے ملک میں موجود کان کنی کے وسیع تر مواقع ہیں جو کہ مشترکہ کاوشوں سے عمل پذیر لائے جائیں گے ،
آرمی چیف نے امید کے دامن کو تھامے رکھنے اور اللہ رب العزت پر یقین و ایمان رکھنے پر زور دیا اور قران کریم کے سورہِ بقرہ کی آیت ۱۵۵ اور ۱۵۶ کی تلاوت کی جس کا ترجمہ ہے :“اور ہم ضرور تمہیں خوف اور بھوک اور جان و مال و ثمرات سے آزمائیں گے ۔ اُن پر جب کوئی مصیبت پڑتی ہے تو کہتے ہیں ؛ بے شک ہم اللہ کی طرف سے ہیں اور ہمیں اُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے”
تقریب سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی اور اسے اوپر لے جانا چاہتے ہیں ،اللہ مہربان ہے ،پاکستان کی ترقی کیلئے آگے آئیں اور کامیابیاں سمیٹیں، ہمارے پاس جو وسائل ہیں ہم نے انہیں دریافت کرنا ہے ،پاکستان کی ترقی کیلئے تمام افسران مل کر کام کریں ،ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے ، ہاتھ سے ہاتھ اور کندھے سے کندھا ملا کر ہم نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالنا ہے ،خدا بھی ان کی مدد کرتاہے جو اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں ،ہم نے گرین انیشی ایٹو بھی اسی لیے لیا ہے ،اللہ نے کہامیں تمہیں آزماﺅں گا، کبھی بھوک سے کبھی خوف سے،کبھی جان سے ،لیکن جو لوگ صبر دکھاتے ہیں کامیابی انہیں کی ہوتی ہے ،رب نے جو زندگی دی ہے پھر لوٹ کر اسی کی طرف جانا ہے ہم مل کر محنت کر کے ملک کو درپیش مشکلات سے نکالیں گے بطور قوم ہم سب آگے نکلیں گے محنت کریں گے اورانشاءاللہ اللہ کامیابی بھی دے گا
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر کے اثاثے ہیں، پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا،پاکستان میں 6 کھرب ڈالر کے معدنی ذخائر ہیں، دوست ممالک اور بین الاقوامی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں، پاکستان کے پاس اربوں ڈالر کا گیس پائپ لائن سسٹم ہے،زرعی، آئی ٹی اور معدنیاتی سیکٹر پر توجہ دی جا رہی ہے،

پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا. آرمی چیف
خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فوج کے سپاہ سالار نے شرکاءِ تقریب سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے کیونکہ فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے ہے، آرمی چیف سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا.
فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستانی غیرت مند ، غیور اور باصلاحیت قوم ہے لہذا تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے کیونکہ اللہ تعالٰی نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے اور ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی جبکہ انشاءاللہ پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا.
آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا اور گرین انیشیٹووکا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا ، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے ، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے ، سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
ان کے مطابق سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی نا گزیر ہے خیال رہے کہ آرمی چیف نے شرکاءِ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر ملک و ملت کے ہر فرد کی ملکی ترقی میں اہمیت پر زور دیا جبکہ آرمی چیف نے علامہ اقبال کا یہ شعر پڑھا کہ :
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
آرمی چیف سے کمانڈر یو ایس سے ملاقات
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر یو ایس سینٹکام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی۔
باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
ٹیرف میں اضافےکی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اورکیپسٹی پیمنٹس ہیں،نیپرا حکام
آئی ایس پی آر ک مطابق ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانےکی خواہش کا اعادہ کیا گیا، امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 روز …

دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری
اسلام آباد: وزیراعظم نے زراعت، حیوانات، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کیلئے منصوبوں کی منظوری دے دی۔
باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیش کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔ ایپکس کمیٹی نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیش کونسل(SIFC) کے کام کاج اور سیمینارز اور پروجیکٹ کے افتتاح کے ذریعے ممکنہ سرمایہ کاروں تک رسائی کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Sequel to unveiling of ‘Economic Revival Plan’ and establishment of Special Investment Facilitation Council (SIFC) by Government of Pakistan, 2nd Apex Committee Meeting of SIFC was held today on 21 July 2023. The meeting was chaired by Prime Minister of Pakistan and attended by… pic.twitter.com/QJhNK0BPCO
— PTV News (@PTVNewsOfficial) July 21, 2023
اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیش کونسل کے اجلاس میں وزراء کی جانب سے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کے لئے تیار کردہ مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کے لئے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس فیصلے پر دوبارہ نظر ثانی کیس کا فیصلہ جاری
اجلاس کے اختتام پراتفاق رائے سے وزیراعظم نے زراعت، حیوانات، معدنیات، کان کنی، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں دوست ممالک کی طرف سے سرمایہ کاری کے حصول کے لئے منصوبوں کی منظوری دی وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر عمل درآمد اور انہیں عملی شکل دینے کے لئے دلچسپی دکھانے والے سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں۔
ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

آرمی چیف سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے
آرمی چیف دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر اسلامی جمہوریہ ایران کے 2 روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔ بیان کے مطابق سپہ سالار اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی فوجی اور سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل عاصم منیر دفاع اور سکیورٹی تعاون سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نومبر میں ایران کا دورہ کیا تھا ۔ ڈاکٹر رشید احمد خان کے ایک مضمون کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان حکومتی سطح پر اعلیٰ سول اور ملٹری قیادت کے دورے اکثر ہوتے رہتے ہیں لیکن جنرل باجوہ کا وہ دورہ تین وجوہات کی بناء پر خصوصی اہمیت کا حامل تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا
اس میں ایک تو یہ کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیج فارس کے خطوں میں سیاسی حالات تیزی سے کروٹ لے رہے۔” داعش” یا ”اسلامی خلافت” جس کی افواج تین سال قبل عراق اور شام کے وسیع علاقوں پر قابض تھیں، عسکری لحاظ سے شکست کھا کر تتر بِتّر ہو رہی ہیں اور اس کے جنگجو اردگرد کے اسلامی ملکوں جن میں افغانستان اور پاکستان بھی شامل ہیں، میں پناہ لے رہے ہیں۔ اس وجہ سے اس خطے کی سلامتی کے لئے ایک نیا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ایران کے ساتھ تقریباً900 کلومیٹر لمبی سرحد اور آبنائے ہرُمز کے دہانے پر واقع ہونے کی وجہ سے پاکستان خلیج فارس کی دفاعی حکمتِ عملی کا ایک اہم پارٹنر ہے۔ خلیج فارس اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ہونے والی تبدیلیوں سے پاکستان متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ خصوصاً ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی پاکستان کے لئے انتہائی تشویش کا باعث ہے کیونکہ یہ دونوں پاکستان کے دوست ممالک ہیں۔ ان حالات کی روشنی میں پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ حکومتی سطح پر تبادلۂ خیال اور صلاح مشورہ ضروری ہے۔

بشریٰ بی بی کی جدائی، خاور مانیکا اور پیسوں کی مخبری
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جب ساتھ ہوتے ہیں تو اس میں دس بارہ باتیں مانتے ہیں، کچھ منواتے ہیں اور کچھ رد ہوتی ہیں ،مولانا فضل الرحمان کی جو ڈیمانڈ ہیں وہ چاہتے ہین آرام سے مانی جائیں، سینیٹ کی چیئرمین شپ مل جائے، بلوچستان، کے پی حکومت میں رول مل جائے، شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیل میں جائیں گے، سختی نہیں ہو گی،کیونکہ بھائی انکا وزیراعظم ہے،انکو جیل میں اے کلاس ملے گی یا ہو سکتا ہے جیل میں حاضری لگا کر چلے جائیں ، انکو کون ہے پوچھنے والا،یہ جیل تھوڑی ہی ہوتی ہے،اگر میاں صاحب چھ ماہ جیل میں رہ جائیں تو انکی پارٹی اگلے دس سال کے لئے زندہ ہو سکتی ہے،اب انکی پارٹی اس لئے ڈاؤن ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ خود باہر بیٹھے ہیں برگر کھا رہے، گھوم پھر رہے ،انکو کیا مشکل ہے؟
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی وجہ سے ہرآدمی متاثر ہے، خواہ وہ کوئی بھی ہو، آرمی چیف نے جو باتیں کی ،انہوں نے صحافیوں کو بتا دیا کہ میڈیا میں کوئی میرا انٹرسٹ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر جو بولتے ہیں وہ میری زبان ہوتی ہے،مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی اور زراعت کی وجہ سے پاکستان کی بچت ہو سکتی ہے،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر ایک…..آدمی ہے، کیونکہ اس نے کتنے ارب روپے اس ملک کے ضائع کئے، اس نے روز آ کر پریس کانفرنس کی، سب کو چور چور کہا، آخر میں پتہ چلا کہ یہ خود چور تھا، احتساب کرنیوالا ہی عمران خان کا بندہ چور نکلا، نیب کی فائلیں چوری کر لی گئیں، یہ بہت بڑا چور اچکا آدمی ہے، اب اس نے خود منہہ سے کہہ دیا کہ اچکا ہوں
مبشر لقمان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ عمران اور بشریٰ لڑے ہوئے ہیں، میں نے یہ بات کہی تھی،اب دیکھ لیں، بشریٰ بی بی زمان پارک سے عدالت نہیں آئی تھی، اسکے پیسے کس کے پاس جمع ہو رہے تھے؟ ابھی بہت کچھ جدا ہونا ہے، دیکھتے ہیں،
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

عمران خان آرمی چیف کیخلاف مذموم اور بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہیں،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر قاتلانہ حملے کی سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی شدید مذمت کی ہے۔
باغی ٹی وی: شہباز شریف نے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا کہ عمران خان سی او اے ایس جنرل سید عاصم منیر کے خلاف مذموم، مذموم اور بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہیں۔ آرمی چیف کو قاتلانہ حملے کی دھمکی دینے کے لیے استعمال کرنے کی اس کی چال بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔ قوم اس گھناؤنی سازش کو بھی اسی طرح ناکام بنائے گی جس طرح 9 مئی کو ملک میں خانہ جنگی کی سازش ناکام بنائی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ 9 مئی کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور ہینڈلرز کو دوٹوک پیغام ہے کہ پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف ہر سازش کچل دیں گے،ریاستی علامتوں پر اس کے طریقہ کار سے منصوبہ بند حملے کے ناکام ہونے کے بعد، وہ واضح طور پر بے چین ہے اور اقتدار میں واپسی کے لیے مجبور ہونا چاہتا ہے، اسے بہت کم علم ہے کہ اس کی دھمکی، تشدد اور نفرت کی سیاست کا وقت ختم ہو گیا ہے اس طرح کی انتہائی قابل مذمت حرکات کے ذریعے وہ صرف اپنے آپ کو بے نقاب کر رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد اپنے ذاتی مفاد (اقتدار پر قبضہ) کو باقی تمام چیزوں پر ڈالنا ہے۔
قازقستان کی ایس سی اے ٹی ائیر لائنز کی افتتاحی پرواز کی لاہور آمد …
Imran Khan continues to engage in a vile, sinister & malicious campaign against COAS General Syed Asim Munir. His trick of using the proxies to threaten the Army Chief of an assassination attempt has been badly exposed. After his methodically planned attack on the State symbols…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 9, 2023
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں اپنے آرمی چیف اور مسلح افواج کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور ان کے وقار، عزت اور سالمیت کو مجروح کرنے کی کسی بھی کوشش اور سازش کو ناکام بنائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف اور فوج کے خلاف گھٹیا، مذموم اور شر انگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، سازشی ذہن اور عناصر ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے خلاف پھر سے سرگرم عمل ہیں، شہداء کے خلاف غلیظ میڈیا مہم چلانے والوں کی نئی میڈیا مہم ایک ہی منصوبے کی کڑی ہے۔
لندن: پی ٹی آئی کا حامی پاکستان ہائی کمیشن کو نقصان پہنچانے کا مجرم قرار
وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف اندرون و بیرون ملک قانونی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف میڈیا مہم آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتا، یہ صرف سازش ہے جسے پوری قوت سے روکنا قانونی فرض ہے قوم اس گھناؤنی سازش کو بھی اسی طرح ناکام بنائے گی جس طرح 9 مئی کو ملک میں خانہ جنگی کی سازش ناکام بنائی تھی، مایوس عناصر کو بوکھلاہٹ اور مایوسی میں ملک میں نیا بحران پیدا نہیں کرنے دیں گے، ان شاءاللہ قوم اپنی فوج اور اس کے سربراہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا

لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا
وزیراعظم شہبازشریف نے لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا، جو پاکستان کی تاریخ میں زرعی شعبےکی ترقی کا پہلا جامع حکومتی اقدام ہے جبکہ اسلام آباد میں لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب ہوئی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف تھے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ”لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم“ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیردفاع خواجہ آصف سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق لِمز کے قیام کا مقصد فوڈ سکیورٹی اور زرعی برآمدات کو بڑھانا اور درآمدات کو کم کرکے قومی خزانے پربوجھ کم کرنا ہے۔ لمز جدید زراعت کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان، پاک فوج کا بےمثال منصوبہ ہے، جس کا قیام پاکستان میں زراعت کے شعبے میں انقلاب کا باعث بنے گا۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں زرعی شعبےکی ترقی کا پہلا جامع حکومتی اقدام ہے، جو پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا، اور اس کے قیام سے کسانوں کو منڈیوں تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
پروگرام کے ذریعے ملک میں عوام کیلئے نوکریوں کے وسائل بھی پیدا ہوں گے، جب کہ منصوبے کے مقاصد میں ضائع کی ہوئی اورغیر کاشت شدہ زمین کی بحالی کرنا ہے، اور منصوبے کے تحت سیلابی پانی کو محفوظ کرنے کیلئے نئی نہریں بنائی جائیں گی۔







