Baaghi TV

Tag: آرمی چیف

  • فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمہ میں ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں،

    چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات قابل تحسین ہیں فوج اور آرمی چیف ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوتے ہیں،آرمی چیف کو نشانہ بنانے کا مطلب فوج ہی کو نشانہ بنانا ہوتا ہے پروپیگنڈا کرنے والے عناصر ملکی دفاع کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،فوج دشمن قوتوں کو مایوسی ہو گی، فوج موجودہ بحران سے سرخرو ہو کر نکلے گی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی جارجیت کا ہمیشہ دندان شکن جواب دیا،

    چودھری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ عمران خان کے بیانات کو توڑ مروڑ کرفوج کے خلاف استعمال کر رہی ہے، عمران خان کہہ چکے ہیں،فوج ہی ملک و قوم کے تحفظ اور سالمیت کی واحد ضامن ہے،پاک فوج کے خلاف نوازشریف کے ٹریک ریکارڈ سے قوم اور فوج واقف ہیں،

    عمران خان کا فوج میں تقیسم کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا 

    سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم

    کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • ممکن ہےنئےآرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کرادیئےجائیں:خواجہ آصف کا برطانوی ادارے کوانٹریو

    ممکن ہےنئےآرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کرادیئےجائیں:خواجہ آصف کا برطانوی ادارے کوانٹریو

    اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کرا دیئے جائیں، نومبر سے پہلے نگران حکومت تشکیل پانے کے بھی امکانات موجود ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کہہ چکے انہیں مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہیے۔ اگر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام سنیارٹی لسٹ میں ہوا تو بالکل غور کیا جائے گا۔ ان سب ناموں پر غور ہو گا جو کہ اس فہرست میں موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر عمران خان اپنی مرضی چاہتے تھے تاکہ ان کے سیاسی مفادات اور حکمرانی کے تسلسل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ عمران خان کی حکومت کی تبدیلی کی وجہ بنا۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ یہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے فوج کے بھیجے ناموں میں سے کسی کو منتخب کر لے، تعیناتی میرٹ پر ہو گی، فوج کا تقدس ہے یہ پبلک ڈومین میں موضوع بحث نہیں بننا چاہیے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نومبر سے پہلے نگران حکومت چلی جائے اور نئی حکومت آ جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بیانیوں کے پیچھے اپنی ناکامی چھپا رہے ہیں، وہ بیک وقت مذہب اور امریکا مخالف بیانیہ دہرا رہے ہیں۔ ان کے بیانیے کی جنگ میں ن لیگ کی شکست کا کوئی امکان نہیں۔ عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سیاستدانوں کے متبادل کے طور پر سامنے لائی ۔ یہ تجربہ کیا گیا اور اس سے ملک کو نقصان ہوا۔ 2018 میں یہ سب کچھ فوج نے بنایا تھا اور اب جب وہ پیچھے ہوئے تو سب اتحاد بکھر گیا۔ اب آپ کہتے ہیں کہ وکٹیں دوبارہ لگا دو، اس طرح نہیں ہوتا، ملک اس وقت انتہائی مخدوش حالت میں ہے۔

    خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان کی جانب سے انٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ شرمناک ہے، فوج مخالف بیانیہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گا، ہم یقینی طور پر اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل رول کا دفاع کریں گے، عمران خان کیخلاف کارروائی اور ایسے معاملات میں قانون پر عملدرآمد کے حق میں ہیں۔

  • سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ملکی سلامتی کے اداروں پر تنقید کا سلسلہ رکنا چاہئے

    سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ملکی سلامتی کے اداروں پر تنقید کا سلسلہ رکنا چاہئے

    سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ملکی سلامتی کے اداروں پر تنقید کا سلسلہ رکنا چاہئے

    عمران خان کی حکومت کے جانے کے بعد عمران خان کی حمایت میں انکے حامی سڑکوں پر نکلے،

    عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کو ملک کے نیا وزیراعظم ہونے کا اعلان کیا اور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے ملک کے نئے وزیر اعظم کا حلف لیا جس کے بعد سے ملکی سیاسی صورتحال نے ایک نیا موڑ لیا-

    پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کو سازش قرار دیا کہا کہ ان کے خلاف سازش ہوئی جبکہ عدلیہ اور افواج کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا

    یکم اپریل کو عمران خان نے کراچی میں جلسہ کیا جس میں قوم سے خطاب کیا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے جلسے میں شامل ہوئی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نیوٹرل ہونے کی اللہ نے ہمیں اجازت نہیں دی نیوٹرل صرف جانور ہوتا ہے بعد ازاں عمران خان نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں بھی جلسہ کیا

    اپنے ایک جلسے میں مریم نواز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کور کمانڈر پشاور کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جو شخص جس سے یہ یعنی عمران خان بے فیض ہوا اس وجہ سے یہ حکومت زمین پر آ گئی ہے

    کچھ سیاسی قیادت کے ساتھ صحافیوں جیسے عمران خان نے ان بیانات کو ہائی لائٹ کیا اورتنقید کا نشانہ بنایا تاہم بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ عوام اور سیاسی پارٹیوں سے درخواست ہے کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، ہم اس سے باہر رہنا چاہتے ہیں اداروں کی کرادر کشی کسی صورت قبول نہیں کسی نے پاکستان کے خلاف سازش کرنے کی کوشش کی تو کامیاب نہیں ہونے دیں گے

    فوج مخالف منفی پروپیگنڈہ کو فوری رک جانا چاہئے، اس پروپیگنڈہ کے منفی اثرات کو قومی اخبار کے اداریئے میں واضح کیا گیا ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک اداروں کے خلاف ایسے منفی بیانئے کو برداشت نہیں کر سکتے-

    عمران خان کا فوج میں تقیسم کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا 

    سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم

    کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی لہر نے جہاں ماضی میں ملک و قوم کو نقصان پہنچایا وہیں سیاسی انتہا پسندی بھی ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہے

    مفادات کے لئے ایوانوں میں اور ایوانوں سے باہر سیاسی انتہا پسندی کے جو مناظر دیکھنے میں آتے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں،دیکھتے ہی دیکھتے پچھلے چند سالوں میں نظریاتی اور سیاسی مخالفت ایک خطرناک درجے کی انتہا پسندی کی شکل اختیار کر چکی ہے ،

    معاشرے میں بڑھتی اس سیاسی انتہا پسندی ماضی کی ادا کی گئی بیشتر انتہا پسندی جیسی ہے جس میں ربط ،ضبط اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں عوام میں بڑھتی ہوئی اس سیاسی انتہا پسندی کو بیرونی قوتوں نے بھی خوب استعمال کیا، معاشرے کی اس شدت پسندی کا رخ ہمیشہ کی طرح ملکی سالمیت کا منبع پاک فوج کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی گئی ، اس کا ادراک کئی تجزیہ کاروں اور صحافیوں نے کیا

    قومی اخبار کے اداریے کے مطابق پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اس اداریئے میں بارہا ثابت کیا گیا ہے کہ فوج مخالف نفرت ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے جو ہائبرڈ جنگ کا بھی حصہ ہو سکتی ہے جس کے بارے میں عوام اور قیادت دونوں کو سنجیدگی سے سوچنا چاہئے، ایک اور اخبار کے اداریئے میں جس کا موصوع سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے کے مطابق مسلح افواج ہر وقت عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اسلئے منفی پروپیگنڈہ فوری ہر صورت مسترد کرنا چاہئے،ایسے نفرت بھرے تاثرات سے ملک و قوم کو کچھ حاصل نہیں ہو گا

    عمران خان کا فوج میں تقیسم کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا 

    سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم

    کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

  • سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم

    سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم

    سپاہی کبھی غدار نہیں ہوتا،افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم

    افواج اور قیادت کو نشانہ بنانے پر ریٹائرڈ فوجی برہم ہو گئے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اداروں کے خلاف بیانات پر پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران سامنے آ گئے ہیں اور انہوں نے پاک فوج پر عمران خان کی جانب سے کی جانے والی تنقید پرسخت شدید ترین رد عمل ظاہر کیا ہے، پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران کا کہنا ہے کہ ہر اِختلاف قابلِ احترام لیکن اب بات ہمارے گھر پرآگئی ہے۔ جاگ فوجی جاگ تیری پَگ نوں لگ گیا داغ۔ ریٹائرڈ آفیسرز اور جوان فوج اور چیف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہمیں فوج پر فخر ہے۔پاک فوج کو کام کرنے دیں۔ الزام برداشت نہیں کریں گے۔کیایہ میر جعفر اور میر صادق والی فوج ہے؟ فوج اور عوام میں تقسیم پیداکرنے کی کوشش کی جاری ہے۔ جو فوج کو غدار کہتے ہیں وہ خُود غدار ہیں۔

    بریگیڈیئر ر ظہور کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف قابل احترام لیکن اب بات ہمارے گھر تک آ گئی، کھلے عام فوجیوں کو غدار کہا جا رہا ہے، ایسا نہیں ہونے دیں گے، ضیا رشید کا کہنا تھا کہ ہم آرمی کے ریٹائرڈ لوگ عمران خان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ان شہدا جن فوجیوں کے سروں کو کاٹ کر فٹبال کھیلا گیا انکے لواحقین کو کیا بتانا چاہتے ہو کہ یہ میر جعفر میر صادق والی فوج ہے، ایسا نہیں ہے، اب خانہ جنگی نہیں ہو گی،پاکستان کے تمام ریٹائرڈ فوجی، افسران اپنے چیف ،پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں

    منظور الہیٰ کا کہنا تھا کہ جو فوج کو غدار کہہ رہے ہیں وہ خود غدار ہیں، وہ اس ملک کے دشمن ہیں،بریگڈیئر ر احمد سعید منہاس کا کہنا تھا کہ سپاہی غدار نہیں ہو سکتا، ہم سب جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کھڑے ہیں، کرنل ر محمد شاہد کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے لئے ہم آج بھی ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کو تیار ہیں، ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاک فوج زندہ باد

    کرنل ر محی الدین کا کہنا تھا کہ غازیوں اور شہیدوں کی وارث پاک افواج ہے اور اسکا سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں جو ہمارے لئے باعث فخر ہیں، ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں، ایک ریٹائرڈ افسر کا کہنا تھا کہ ایک فوجی افسر کچھ بھی کر سکتا ہے مگر غدار نہیں ہو سکتا، ایک افسر کا کہنا تھا کہ سیاستدان اپنی سیاست کریں اور پاک فوج کو اپنے کام کرنے دیں، سازشیں مت کریں، ہم کسی صورت برداشت و قبول نہیں کریں گے

    مجھے افسوس میں آپ کو پہچان نہ سکا، احمد جواد نے عمران خان بارے وائیٹ پیپر کیا جاری

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    کس ویڈیو کی آمد ہے کہ بنی گالا کانپ رہا ہے،احمد جواد

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • آرمی چیف کی فوجی جوانوں کیساتھ عید، اہلیہ کے ہمراہ شہدا کے گھر بھی گئے

    آرمی چیف کی فوجی جوانوں کیساتھ عید، اہلیہ کے ہمراہ شہدا کے گھر بھی گئے

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر کوٹلی سیکٹر کا دورہ کیا، سپہ سالار نے فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی، پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی جبکہ سپہ سالار اہلیہ کے ہمراہ شہید کیپٹن سعد بن امین اور محمد کاشف کے گھر بھی گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شہداء کے گھر گئے، کیپٹن کاشف شہید اور کیپٹن محمد سعد بن امین شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور شہدا کے اہلخانہ کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے مادر وطن کا دفاع یقینی بنایا، پاک فوج اورقوم کیلئے ہمارےشہداء قابل تقلید ہیں، ہم اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، پوری قوم ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیوں کے مقروض ہے۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے اہلخانہ نےعید کے روز گھر آنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

     

     

    آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر کوٹلی سیکٹر کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر کوٹلی سیکٹر کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے کے دوران پاکستان کی سلامتی ،امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے اور اُن کے حوصلے کی داد دی۔ اس سے قبل ڈونگی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن کے دشوار گزار اور پرخطر علاقوں میں مسلح افواج کے جوانوں نے اگلے مورچوں پر عید کا روز روایتی انداز سے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ تہوار کے موقع پر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے مسلح افواج کے افسران نے بھی اگلے محازوں پر جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

    دشمن کے سامنے سینہ سپر جرات و بہادری کی مثال بنے وطن کے یہ محافظ عید کے موقع پر اپنے گھر سے تو دور ہیں مگر پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

  • آرمی چیف کی ایل او سی  پر جوانوں کے ساتھ نمازعید

    آرمی چیف کی ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ نمازعید

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر فوجیوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر کوٹلی سیکٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف نے عید کوٹلی سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ گزاری-

    وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاتی امرا میں نماز عیداداکی

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں کے ساتھ نمازِعید ادا کی، پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی شیئر کیں، جب کہ پرامن پاکستان کے لیے تمام شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا-

    عید الفطر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا عوام کے نام…

    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈونگی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

  • آرمی چیف کا پدھار سیکٹر کا دورہ، اگلے مورچوں پر موجود جوانوں کے ساتھ افطار

    آرمی چیف کا پدھار سیکٹر کا دورہ، اگلے مورچوں پر موجود جوانوں کے ساتھ افطار

    آرمی چیف کا پدھار سیکٹر کا دورہ، اگلے مورچوں پر موجود جوانوں کے ساتھ افطار،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پدھار سیکٹر کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے بلند عزم اور مادر وطن کے دفاع کے مقدس فریضے کی اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکردگی کے ساتھ انجام دہی کو سراہا۔لائن آف کنٹرول کے دورے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کیا۔

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر موجود جوانوں کے ساتھ ساتھ افطاری کی، آرمی چیف کے ساتھ روزہ افطار کرنے پر جوانوں کا عزم مزید بلند ہوا۔آرمی چیف کے دورے سے مادر وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کی عید کی خوشیاں منانے کا آغاز ہو گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پدھار سیکٹر کا دورہ کیا۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے بلند عزم اور مادر وطن کے دفاع کے مقدس فریضے کی اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکردگی کے ساتھ انجام دہی کو سراہا۔لائن آف کنٹرول کے دورے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر موجود جوانوں کے ساتھ ساتھ افطاری کی، آرمی چیف کے ساتھ روزہ افطار کرنے پر جوانوں کا عزم مزید بلند ہوا۔

    آرمی چیف کے دورے سے مادر وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کی عید کی خوشیاں منانے کا آغاز ہو گیا۔

  • آرمی چیف اور  بِل گیٹس کے درمیان  ٹیلی فونک رابطہ، پولیو مہم میں تعاون پر پاک فوج کی تعریف

    آرمی چیف اور بِل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، پولیو مہم میں تعاون پر پاک فوج کی تعریف

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف اور بِل گیٹس نے انسداد پولیو اور کورونا کیلئے پاکستان کے عزم سےمتعلق امور پر گفتگو کی بل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں تعاون اور کوریج یقینی بنانے پر پاک فوج کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان قومی مقصد ہے،اس کا کریڈٹ متعلقہ افراد کو جاتا ہے جبکہ بل گیٹس نے محدود وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف کامیاب مہم کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کامیابی کا سہرا حقیقی قومی ردعمل کو قرار دیا۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا بِل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں ‏پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا شہباز شریف نے تمام شعبوں میں فاؤنڈیشن سے شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئےکہا تھا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو برقرار رکھا ہے 2021 میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا تھا،حکومت ملک سے پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے ۔


    دوسری جانب بل گیٹس نے مثبت پیش رفت کا اعتراف کیا تھا اور پاکستان کی معاونت جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا اس کے علاوہ ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا-


    وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور بل گیٹس نے پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا وزیر اعظم نے 15 ماہ بعد 2022 میں پولیو وائرس کے پہلے کیس پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا جس کی تصدیق حال ہی میں شمالی وزیرستان میں ایک بچے میں ہوئی تھی۔

  • آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ

    آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ

    راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ اپنے جوانوں کے پاس پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دورے پر آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں تعینات جوانوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان سے بات چیت کی۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کی جنگی تیاریوں، بلند عزم کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دورے پر آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں تعینات جوانوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان سے بات چیت کی۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کی جنگی تیاریوں، بلند عزم کو سراہا۔