Baaghi TV

Tag: آرمی چیف

  • پاکستان کی خوشحالی اور ترقی بلوچستان سے جڑی ہے،آرمی چیف

    پاکستان کی خوشحالی اور ترقی بلوچستان سے جڑی ہے،آرمی چیف

    پاکستان کی خوشحالی اور ترقی بلوچستان سے جڑی ہے،آرمی چیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت اور اندرونی سلامتی کو یقینی بنائیں گے، ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کلئے جامع قومی ردعمل کی ضرورت ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آٹھویں قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی یہ ورکشاپ یکم نومبر سے شروع ہوئی اور 27 نومبر تک جاری رہے گی جبکہ ورکشاپ میں معاشرے کے مختلف شعبوں اور طبقات سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی ۔ قومی ورکشاپ میں بلوچستان کے شرکاء سے گفتگو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ قربانیوں سے حاصل ہونے والے امن کی ہرقیمت پرحفاظت کی جائے گی بلوچستان کے عوام کی سیکیورٹی فورسز کی حمایت سے صوبے میں استحکام اور سماجی واقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی بلوچستان سے جڑی ہے دشمن قوتوں کے پاکستان کا امن اور استحکام متاثر کرنے کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنادیں گے۔ پاکستان کو درپیش اندرونی اوربیرونی چیلنجزایک جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں مغربی زون کے مؤثر انتظام کی وجہ سے پاکستان افغانستان کے اندر بحرانی صورتحال کے درمیان محفوظ رہنے میں کامیاب رہا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی ترقی کیلئے ہم اپنی سرحد اور داخلی سلامتی کو یقینی بناتے رہیں گے قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے ملاقات اوربات چیت پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا

    ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

    سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،

    پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

    گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

    پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

    شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

    جب تک مساجد مدارس آباد ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، شیخ رشید

    ہمیں پتہ گڈ کون اور بیڈ کون،ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے ،شیخ رشید

  • افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے،    آرمی چیف

    افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

    چیف آف آرمی سٹاف (COAS) جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج جی ایچ کیو میں سیکرٹری جنرل آف ڈیفنس اینڈ نیشنل آرمامنٹ ڈائریکٹر اٹلی لیفٹیننٹ جنرل لوسیانو پورٹولانو نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے اٹلی کے سیکریٹری جنرل دفاع نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی حالیہ پیش رفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور بالخصوص تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    سی او اے ایس نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں اٹلی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں –

    آرمی چیف نے افغانستان کو امداد پہنچانے کےلیے فوری طور پر طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے‘‘۔

    صحافی احمد نورانی کی اہلیہ پر لاہور میں حملہ، آر آئی یو جے کی شدید مذمت

    اٹلی کے سیکریٹری جنرل دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو بھی سراہا۔

    فاروق ستار سے ملاقات اتفاقیہ نہیں تھی کراچی ان سے ہی ملنے آئی تھی : حریم شاہ

  • عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے: آرمی چیف

    عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے:اطلاعات کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان، پاکستان اور ایران کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور برطانیہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان نائیجل کیسی نے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی حالیہ پیش رفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی نمائندہ خصوصی نائیجل کیسی نے بھی افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے کاوشوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔

    ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ ہم دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں، پاکستان عالمی و علاقائی سطح کے امور میں برطانیہ کے کردار کو اہمیت دیتا ہے اور برطانیہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال پیدا نہ ہونے دینے کے لیے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے، عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے، افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔

  • آرمی چیف کی دوبارہ تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط

    آرمی چیف کی دوبارہ تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط

    اسلام آباد: آرمی چیف کی دوبارہ تقرری کے حوالے سے موجود ابہام ختم ہو گیا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوبارہ تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے ہیں۔ایک نجی ٹی وی پر معروف اینکرکاشف عباسی نے پروگرام میں بتایا کہ صدر مملکت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مزید 3 سال کے لیے تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے ہیں۔

    اس پروگرام میں انکشاف کیا گیا کہ آرمی چیف کی دوبارہ تقرری کی تمام کاغذی کارروائی اگست میں ہو گئی تھی، آرمی چیف کی دوبارہ تقرری کا نوٹیفکیشن بھی اگست میں تیار ہو چکا تھا۔واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اگست میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کے لیے پاک فوج کا سالار مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع خطے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

    بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ملک کی مشرقی سرحد کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کیا، فیصلہ کرتے ہوئے بدلتی ہوئی علاقائی صورت حال، خصوصاً افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کے حالات کے تناظرمیں کیا گیا۔

  • بلوچ رجمنٹ میں آرمی چیف کی آمد ،اہم فیصلے

    ایبٹ آباد:ایک طرف پاکستان بھارت کے جھوٹوں کے بے نقاب کرنے کےلیے عالمی میڈیا کو کنٹرول لائن پر لے جاکر ساری حقیقت بیان کررہاہے تو دوسری طرف اہم دورے پر افواج پاکستان کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایبٹ آباد پہنچے ہوئے ہیں ، کہا جارہا ہے کہ وہاں آرمی چیف اہم مشن پر گئے ہیں ،

    ذرائع کے مطابق اسی حواسے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کے کردار اور کامیابیوں کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن کی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیجز لگائے گئے۔

    تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بلوچ رجمنٹ آمد پر آرمی چیف نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچ رجمنٹ کا داخلی سیکورٹی آپریشنز میں کردار گراں قدر ہے۔

  • پر امن پاکستان پر امن افعانستان سے جڑا ہے، آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کا میرانشاہ میں قبائلی عمائدین سے خطاب

    پر امن پاکستان پر امن افعانستان سے جڑا ہے، آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کا میرانشاہ میں قبائلی عمائدین سے خطاب

    راولپنڈی:ایک طرف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو عمران خان اقوام عالم کےسامنے پاکستان کی سفارت کاری میں‌مصروف ہیں‌تو دوسری طرف پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن پر امن افغانستان سے جڑا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے میرانشاہ کا دورہ کیا جہاں قبائلی عمائدین سے خطاب بھی کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان وہاں قیام امن کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

    اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ بزرگ قبائلی مشران نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور دشمن طاقتوں کے سہولت کاروں پر نظر رکھیں۔فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ باڑ لگانے سے سرحد پار سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ بزرگوں کی دانشمندی، تجربے اور نوجوانوں کے جوش اور صلاحیت کا ملاپ کامیابی کا ذریعہ ہے۔قبائلی عمائدین اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مشیران چوکنا رہیں اور دشمنوں کے سہولت کاروں پر نظر رکھیں۔