Baaghi TV

Tag: آرمی چیف

  • بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا ہمارے لئے کسی سبق سے کم نہیں،وزیراعظم

    بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا ہمارے لئے کسی سبق سے کم نہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلا خوف تردید کہتا ہوں میں آج اگر پاکستان کا خادم ہوں تو پاکستان آرمی کے سپہ سالار جو موجود ہیں یقین کریں یک جان دو قالب ہوکر صرف پاکستان کے عظیم مقصد کیلئے کام کررہے ہیں،

    قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اور سپہ سالار یک جان دو قالب ہو کر صرف پاکستان کے عظیم مقصد کےلئے کام کر رہے ہیں،جس شخص نے پاکستان کےخلاف تحریک چلائی اور کہا کہ دو قومی نظریہ ختم ہو گیا اور وہ بحیرہ ہند میں غرق ہو گیا، بنگلہ دیش میں اُس کے مجسموں کے ساتھ کیا ہوا، یہ ہمارے لئے کسی سبق سے کم نہیں،پاکستان ایٹمی قوت ہے، قیامت تک دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا، دفاعی اداروں کی ملک کےلئے بہترین خدمات ہیں،اگر اپنی کوتاہیوں کا جائزہ نہیں لیں گےتو ترقی نہیں کر سکتے،پاکستان تمام مشکلات کے باوجود ایٹمی قوت بنا،آج بھی پاکستان کی تقسیم کے لئے جو کام کرے گا وہ اسی انجام کو پہنچے گا، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے، پاکستان ترقی کرے گا

    نوجوان نسل کو مواقع دیے جائیں تو ماضی کے نقصانات کا ازالہ ہو جائے گا ،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،نوجوانوں کو جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے بہرہ مند کریں گے،حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں ،قوم کے عزم صمیم کے آگے کچھ نہیں،پاکستان کو اتحاد اتفاق اور مسلسل محنت سے آگے بڑھانے کے لیے پر عزم ہیں،اگر نوجوان نسل کو مواقع دیے جائیں تو ماضی کے نقصانات کا ازالہ ہو جائے گا ، تمام مشکلات کے باوجود ایٹمی طاقت بنا، قیامت تک دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

    قبل ازیں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ اسمگلنگ میں ملوث افراد کو قطعی طور پر پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ خوش آئند امر ہے کہ متعلقہ اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسمگلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    انٹرنیٹ سروس سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے متاثر ہے، چیئرمین پی ٹی اے

    انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی وارننگ

    انٹرنیٹ فائروال کے نفاذ سے پاکستانی معیشت کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: پی ایس ایچ اے

    انٹرنیٹ کی سست روی ناقابل برداشت، 5G کی نیلامی کے لیے کوششیں جاری، شزہ فاطمہ

    حساس ڈیٹا گوگل پر عام مل جاتا ہے، اسے کیسے روکا جائے،سینیٹر پلوشہ خان

  • فیض حمید کا کورٹ مارشل اوپن کورٹ میں کریں،عمران خان

    فیض حمید کا کورٹ مارشل اوپن کورٹ میں کریں،عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف سے مطالبہ ہے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا کورٹ مارشل اوپن کورٹ میں کریں، میں سول سابق وزیراعظم ہوں مجھے ملٹری کورٹ میں لے جانے سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا،

    یہ کون سی جمہوریت میں ہوگا کہ سابق وزیراعظم کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کیا جائے،عمران خان
    عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد زیرو ہوگئے، مجھے کیا فائدہ دیں گے جو اُس سے رابطہ رکھوں،اگر 9 مئی سازش کا مرکزی کردار فیض حمید ہے تو مطالبہ کرتا ہوں اوپن کورٹ ٹرائل کیا جائے،9 مئی کا معاملہ نیشنل سکیورٹی نہیں،لوکل ایشو ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جانے والا ہے،اب جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا ڈرامہ رچا دیا گیا ہے،اوپن ٹرائل سے رجیم چینج اور9مئی کی سازش بے نقاب ہو جائے گی، میں نے بھی اگر بغاوت کی ہے تو میرا بھی اوپن ٹرائل کریں،یہ کون سی جمہوریت میں ہوگا کہ سابق وزیراعظم کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کیا جائے،فیض حمید کے اوپن ٹرائل میں میڈیا کو عدالت جانے اورکوریج کی اجازت دی جائے گی، اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا،ڈپٹی سپرٹینڈنٹ اکرم کو اُٹھا لیا گیا اس کی بیوی انصاف مانگ رہی ہے یہاں کوئی انصاف نہیں مل رہا،

    ہمیں ملک ریاض نے کہا تھا کہ این سی اے کے ساتھ ڈیل کو پبلک نہ کیا جائے،عمران خان
    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب کچھ کر کے صرف اور صرف چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو تحفظ دیا جا رہا ہے، یہ سب اتنی تیزی سے اس لئے کیا جا رہا ہے کہ میرے خلاف تمام مقدمات ختم ہو رہے ہیں، نیب تفتیشی نے بیان دیا کہ ملک ریاض کا پیسہ چوری کا نہیں تھا اس کے بعد 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ختم ہو چکا ہے،یہی بات ہم نے کابینہ میں ڈسکس کی تھی کہ جب یہ پیسہ چوری کا نہیں تو اسے پاکستان لایا جائے،نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ نے ملک ریاض کی رقم مشکوک ٹرانزیکشن پر فریز کی تھی،رقم اس لیے فریز کی گئی کہ حسن نواز کی 9 ارب مالیت کی پراپرٹی 18 ارب روپے میں خریدی گئی تھی،ہمیں ملک ریاض نے کہا تھا کہ این سی اے کے ساتھ ڈیل کو پبلک نہ کیا جائے اسی لیے ہم نے اس ڈیل کو خفیہ رکھا،ملک ریاض اور این سی اے کی ڈیل کو ایف ائی اے اور نیب کھول سکتے تھے،برطانیہ سے جو رقم پاکستان آئی اس سے اب تک یہ 20 ارب ڈالر کما چکے ہیں،نئے توشہ خانہ کیس میں بھی انعام شاہ اور اپریزر کو وعدہ معاف گوا رکھا گیا ہے،

    جس نے میرے اغوا کا حکم دیا تھا اُسی نے 9مئی کی سازش تیار کی تھی ، عمران خان
    عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر الزام ہے کہ انہوں نے9مئی کی سازش کا منصوبہ بنایا،آرمی کی تنصیبات پر حملوں کے ٹارگٹ سیٹ کیے جس پر آپ نے عمل درآمد کروایا؟جس پر عمران خان کا کہنا تھاکہ جس نے میرے اغوا کا حکم دیا تھا اُسی نے 9مئی کی سازش تیار کی تھی ، اُسی نے 9مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج چوری کی ہے، اسی لئے کہہ رہا ہوں میرے ٹرائل کو اُوپن کیا جائے،کس نے حملہ کیا،کس نے سازش تیار کی،سب کچھ سامنے آجائے گا،9مئی نیشنل سیکیورٹی کا نہیں لوکل معاملہ ہے،یہ ملٹری کا انٹرنل معاملہ نہیں یہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ اور سابق وزیراعظم کے اغوا کا معاملہ ہے،آپ جب رینجرز کا استعمال کرتے ہیں تو وہ نمبر1 کے حکم کے بغیر نہیں ہو سکتا،

    ملک ریاض نے بتایا تھا کہ یہ چوری یا منی لانڈرنگ کا پیسہ نہیں، پھر ہم نے کیا تحقیقات کرنی تھیں،عمران خان
    صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے ملک ریاض کے کہنے پر مان لیا کہ یہ چوری یا منی لانڈرنگ کا پیسہ نہیں،آپ نے کابینہ سے منظوری لینے سے قبل یہ تحقیقات کیوں نہیں کرائیں کہ یہ پیسہ پاکستان سے باہر کس بینکنگ چینل کے ذریعے گیا؟ عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک ریاض نے بتایا تھا کہ یہ چوری یا منی لانڈرنگ کا پیسہ نہیں، پھر ہم نے کیا تحقیقات کرنی تھیں، صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے صرف ملک ریاض کے کہنے پر یقین کر لیااور اس کو تحفظ دیا،عمران خان کاکہنا تھا کہ ملک ریاض نے مجھے نہیں کہا تھا کہ یہ چوری یا منی لانڈرنگ کا پیسہ نہیں، صحافی نے سوال کیا کہ ملک ریاض نے آپ کے مشیر شہزاد اکبر کے ذریعے آپ کو پیغام بھجوایا تھا،عمران خان نے جواب دیا کہ جی بالکل، مجھے شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ ملک ریاض نے بتایا ہے کہ یہ پیسہ چوری یا منی لانڈرنگ کا نہیں ،ملک ریاض کے بیان کے بعد ہم کیا تحقیقات کرتے ہمیں اس کی تحقیقات کے لیے برطانیہ جانا پڑتا،سول عدالت میں کیس کرتے جس کا فیصلہ آنے میں5سال لگ جاتے، ملک ریاض اور این سی اے کے درمیان جو ڈیل تھی اسے خفیہ رکھنا مجبوری تھی لیکن نیب اور ایف ائی اے اس کو اوپن کر سکتے ہیں،اس ڈیل کو خفیہ رکھنا ساری کابینہ کا متفقہ فیصلہ تھا،

    جیسے ہی فیض حمید ریٹائر ہوئے یقین مانیں میرا نہ اس سے کوئی رابطہ رہا نہ ہی کوئی تعلق ،عمران خان
    صحافی نے سوال کیا کہ بشریٰ بی بی کو گزشتہ روز 12 مقدمات سے ڈسچارج کیا گیا اس کے باوجود آپ عدلیہ پر تنقید کرتے ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے علاوہ کسی جج پر انگلی نہیں اٹھائی، صحافی نے سوال کیا کہ یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آپ جیل کے باہر اور اب جیل کے اندر سے بھی فیض حمید سے رابطے میں تھے،جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا فیض حمید سے اس وقت تک رابطہ رہا جب تک جب تک وہ ڈی جی آئی ایس آئی اور میں وزیراعظم پاکستان تھا، جیسے ہی فیض حمید ریٹائر ہوئے یقین مانیں میرا نہ اس سے کوئی رابطہ رہا نہ ہی کوئی تعلق ہے،آرمی سے اگر کوئی جنرل ریٹائر ہو جائے تو وہ فارغ ہو جاتا ہے اس کے پاس کوئی طاقت نہیں ہوتی،جب کوئی آرمی جنرل ریٹائرڈ ہو جاتا ہے تو وہ ہیرو سے زیرو ہو جاتا ہے،یہ احمق لوگ ہیں انہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے کیا فائدہ پہنچا سکتا تھا،

    اڈیالہ جیل میں عمران خان نے عدالت میں وکلاء اور پارٹی رہنماوں کو جیل گیٹ پر روکے جانے کا معاملہ اُٹھا دیا، 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران وقفہ پر جب جج ناصر جاوید رانا سیٹ سے اُٹھے تو عمران خان روسٹرم پر آگئے،با آواز بُلند کہا کہ میرے اراکین،فیملی،وکلا کو جیل کے دروازے پر رُوکا جاتا ہے،سیاسی رہنماوں کو کہا جاتا ہے کہ مجھے سے سیاسی بات نہیں کریں گے،کیا یہاں مارشل لا لگا ہوا ہے؟ عمران خان اپنی بات کر کے روسٹرم سے نیچے آگئے،

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

  • فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض نیازی گٹھ جوڑ سے متعلق اہم حقائق سامنے آگئےہیں، فیض حمید اور عمران نیازی گٹھ جوڑ کو سابق آرمی چیف جنرل ر قمر جاوید باجوہ اور موجودہ آرمی قیادت نے توڑا

    عمران خان آئی ایس آئی کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔ فیض حمید نے ان کی ہدایت پر عمران خان کے مخالفین کے لئے مشکلات کھڑی کیں،اپوزیشن کو عمران خان کے کہنے پر رگڑا دینے میں پیش پیش رہے، جس کے بعد فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا،فیض حمید کو ہٹانے کے بعد اس وقت آرمی میں بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا،اس وقت کے آرمی چیف جنرل ر قمر جاوید باجوہ فیض نیازی گٹھ جوڑ میں اس وقت رکاوٹ بنے جب انہوں نے فیض حمید کو عہدے سے ہٹایا، تاہم فیض حمید کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان کے لئے سہولت کاری جاری رہی، پیغامات اور مراسلات بھجوانے میں بھی فیض حمید کااہم کردار تھا

    عمران خان فیض حمید کے ساتھ ملکر اپوزیشن کو لتاڑ رہے تھے اور وہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی سے بھی اس قسم کی توقع کر رہے تھے، جنرل ر قمر جاوید باجوہ کو جب صورتحال کا پتہ چلا کہ فیض نیازی گٹھ جوڑ کس طرح چل رہا تو انہوں نے اس گٹھ جوڑ کو توڑا،15 اگست کو نیازی نے اڈیالہ میں خود تسلیم کیا کہ وہ ایسا نہیں چاہتا تھا اور فیض کو ہٹائے جانے پر ناراض تھا، فیض نے اپنی ٹیمیں بنائی ہوئی تھیں جو نیازی کی سہولت کاری کے لئے کام کر رہی تھیں، فیض کی یہ ٹیمیں سارے پیغام رسانی کا کام کر رہی تھیں،یہ تحریک انصاف کے معاملات کو بھی چلا رہے تھے، فوج نے ستر سال میں پہلی بار ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف کورٹ مارشل کی کاروائی شروع کی تو یہ معاملہ بہت ہی سنگین ہے.اگر فوج نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر ہاتھ ڈال دیا ہے تو پاکستان میں پھر کسی اور کی بچت کیسے ممکن ہے؟

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

    9 مئی کے واقعات کی تحقیقات صرف جنرل فیض حمید تک محدود نہیں رہیں گی. وزیر دفاع خواجہ آصف

    فیض حمید 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت میں سرگرم تھے،سینیٹر عرفان صدیقی کا انکشاف

  • لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید،پاک فوج کے لیے ایک ٹیسٹ کیس

    لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید،پاک فوج کے لیے ایک ٹیسٹ کیس

    آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی گرفتاری پر میرا فوری ردعمل یہ تھا کہ "عمران خان کے گلے میں پھندا تنگ ہو گیا ہے”۔آئی ایس پی آر کے ابتدائی بیان میں دو اہم پہلوؤں کی نشاندہی کی گئی۔ سب سے پہلے ٹاپ سٹی سے متعلق کرپشن کے الزامات شامل تھے۔ دوسرا فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی ایکٹ کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا۔ پریسر نے واضح طور پر کہا کہ یہ خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے فیض حمید کو فوجی تحویل میں لیا گیا،فیض حمید کے خلاف فیلڈ کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے۔ تیزی سے سامنے آنے والے واقعات اب اس گرفتاری کو 9 مئی 2023 کو پاک فوج کی تنصیبات پر حملوں سے جوڑتے نظر آتے ہیں۔

    یہ بات مشہور ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا پی ٹی آئی سے گہرا تعلق تھا۔ برسوں کے دوران، پانچویں نسل کی جنگ کے ذریعے، پی ٹی آئی نے معاشرے اور اپنی مسلح افواج کے درمیان تقسیم کو مزید گہرا کر دیا ہے، جس سے فوج کو نقصان پہنچا ہے۔ اس نے بہت سے دلوں میں فوج کے خلاف نفرت کا بیج بو دیا ہے،

    موجودہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔ انہیں اس عہدے سے اچانک برطرف کر دیا گیا تھا جب انہوں نے عمران خان کے قریبی لوگوں کی کرپشن کی اطلاع دی تھی۔عمران خان ڈی جی آئی ایس کو ہٹانا نہیں چاہ رہے تھے جب فیض حمید تھے ،آرمی چیف بننے کے لیے فیض حمید کو کمانڈ کا تجربہ درکار تھا، کیونکہ ان کا نام مستقبل کے آرمی چیف کے عہدے کے لیے زیر غور تھا۔

    ایک نظریہ بتاتا ہے کہ 9 مئی کے حملے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بطور آرمی چیف ہٹانے کی کوشش تھی۔ فوج کی تنصیبات پر حملوں سے توقع کی جا رہی تھی کہ زبردست جواب دینے پر اکسائیں گے، شاید مجرموں پر فائرنگ بھی کر دی جائے تاہم فوج نے ایک مختلف طریقہ اختیار کیا۔ پھر بھی، اس طرح کا کھلا تشدد یا بغاوت دنیا میں کہیں بھی ناقابل قبول ہے، اور پاکستان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔

    اس میں شامل افراد کے لیے فوائد واضح ہیں اور اس میں کسی تفصیل کی ضرورت نہیں ہے۔ 9 مئی کے نتیجے میں دو کور کمانڈرز، ایک لاہور اور ایک منگلا سے برطرف کر دیا گیا۔ یہ نظریہ کتنا درست ہے، اور ہر فریق کی شمولیت کی حد کا تعین عدالتوں کو کرنا ہے۔تاہم جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ فوج کے اعلیٰ افسران اس معاملے پر متحد ہیں۔ نظریاتی طور پر، آرمی چیف اس بات پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ معاشرے کے تانے بانے کو تباہ کرنے اور ملک کو نقصان پہنچانے والے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان نفرت پیدا کرنے والے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق نہ صرف پی ٹی آئی کے اراکین پر ہوتا ہے بلکہ معاشرے کے کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے دیگر سہولت کاروں پر بھی ہوتا ہے۔آگے چل کر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں.

  • شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یوم آزادی پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریٹائرڈ فوجی افسران کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا،تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملک کے تحفظ کیلئے ریٹائرڈ فوجی جوانوں و افسران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی افسران پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    آرمی چیف نے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ریٹائرڈ قیادت پاکستان کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جعلی خبروں اور پراپیگنڈے کے خطرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ریٹائرڈ فوجی افسران و جوانوں اور قوم کی غیر متزلزل حمایت سے ایسی تمام سازشوں کو ناکا م بنا دیا جائے گا۔

    اس موقع پر ریٹائرڈ افسران و جوانوں نے پاک فوج کی قیادت پر اعتماد اور یقین کا اظہار کرتے ہوئے بیرونی و داخلی سکیورٹی کو درپش خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کا مقصد پاک فوج کی حاضر اور ریٹائرڈ قیادت میں مضبوط تعلق کو ظاہر کرنا تھا، ریٹائرڈ افسران و جوان ملک کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے متحد ہیں۔

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    سابق چیف جسٹس انور کاسی کو نوٹس جاری کر دیا۔جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو بھی نوٹس جاری

     فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر

     فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا 

    ،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

    فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

     نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

    قوم نے فیض آباد دھرنا کیس میں ناانصافی کا خمیازہ 9 مئی کے واقعات کی صورت بھگتا، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ،میں نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے،وکیل فیض حمید

  • قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    پاکستان کے78ویں یوم آزادی کے موقع پرپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا

    آزادی پریڈ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر مہمان خصوصی ہیں، پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا مظاہرہ کیا ،تقریب کے دوران مادر وطن کے شہدا کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو سلامی کے چبوترے پر آمد پر جنرل سیلوٹ پیش کیا گیا،یوم آزادی تجدید عہد وفا کا دن مادروطن کی سالمیت کے ضامنوں اور جغرافیائی سرحدوں کے نگہبانوں کا تجدید عہد وفا کا دن ہے، پاکستانی قوم اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پرجوش اندازمیں مناتی ہے۔

    نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لیے راہ ہموار کر دیتے ہیں، آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آزادی پریڈ پی ایم اے کاکول میں تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 77 یوم آزادی کے موقع پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اللّٰہ ہمیں مملکت خداداد کا دفاع کرنے اور اس مسلمہ حقیقت کو آنے والی نسلوں کے لیے ایک کامیاب اور عظیم مثال بنانے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے،ہمارے قومی شعور کی بنیاد نظریہ پاکستان ہے جو دو قومی نظریہ پر مبنی ہے،دو قومی نظریے نے برِصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت، ثقافت اور تہذیب کا موقع فراہم کیا،یہ ملک نہ صرف قائم رہنے، بلکہ دنیائے عالم میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے معرضِ وجود میں آیا، اِسی مناسبت سے قائد اعظم کے تاریخی الفاظ انتہائی اہم ہیں کہ“آئیے اب ہم سب ملکر اپنی قوم کو بنائیں اور اسکی تعمیر نو کریں،پاکستان کے قائدین اور کارکنان کے ساتھ ساتھ شہداء، غازیوں اور لواحقین کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں،آج ان آزاد فضاؤں میں زندگی بسر کرنا شہداء کی عظیم قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، تاریخی طور پر ہم من حیثُ القوم ہمیشہ ہر مشکل کے بعد اور بھی زیادہ مضبوط بن کر ابھرے، جسمیں قوم اور افواج کا باہمی اعتماد کلیدی ہے،نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لیے راہ ہموار کر دیتے ہیں،

    ہم کسی بھی صورت اور قیمت پر اپنی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں سے ریاست مخالف بیرونی طاقتوں کی سرپرستی میں ڈیجیٹل دہشتگردی کی مذموم کوشش کی جارہی ہے جس کا مقصد پروپیگنڈے کے ذریعے قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے، اس ڈیجیٹل دہشت گردی کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے کیا فرمایا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سورۃ الحجرات کی آیت پڑھی جس کا ترجمہ ہے کہ اے مومنو اگر کوئی فاسق خبر لے کر آئے تو اسکی تحقیق کر لیا کرو، قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،کوئی منفی قوت، اعتماد اور محبت کے اس رشتے کو نہ کبھی کمزور کر سکی ہے، نہ ہی آئندہ کر سکے گی،افواج پاکستان نے ملک کے اندرونی اور بیرونی دفاع کی قسم کھا رکھی ہےہم کسی بھی صورت اور قیمت پر اپنی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، انشاء اللّٰہ

    عزم استحکام قومی عزم کا استعارہ، سلامتی کی ضامن اور وقت کا اہم تقاضہ ہے ،آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا مقام خطے، مسلم امہ اور بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بے پناہ قُدرتی وسائل، جفاکش عوام اور حوصلہ مند نوجوانوں کی بدولت، بلاشبہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور لازوال قربانیاں دی ہیں، مستقبل میں بھی افواج پاکستان کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا مُصِمّم اور غیر متزلزل ارادہ رکھتی ہیں، عزم استحکام قومی عزم کا استعارہ، سلامتی کی ضامن اور وقت کا اہم تقاضہ ہے

    ہمارے پختون بھائیوں نے جرات، ایثار اور قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے،آرمی چیف
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بالخصوص، فتنہ الخوارج کی ریاست اور شریعت مخالف کارروائیوں کی وجہ سے دہشت گردی کے فتنہ نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، اِسی فتنے کے بارے میں کہا تھا کہ “اگر تم شریعتِ اسلام کو نہیں مانتے،آئین پاکستان کو نہیں مانتے تو ہم بھی تمھیں پاکستانی نہیں مانتے”، ہمارے پختون بھائیوں نے جرات، ایثار اور قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ہے، اِس پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے اور آپ کی مرہونِ احسان ہے۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ آزادی رائے پر ہمارے قانون نے جو حد متعین کر دی ہے اس کی یاد دہانی ایک بار پھر آرمی چیف نے کی ہے تاکہ وہ تمام افراد جو اپنے وطن عزیز کے خلاف زہر اگلتے ہیں ان کو یہ یاد آ جائے کہ وطن عزیز سے بڑھ کر نہ کچھ تھا نہ کچھ ہوگا
    آزادی رائے پر آرمی چیف نے علامہ اقبال کے اِشعار کا حوالہ دیا:
    “آزادی افکار سے ہے ان کی تباہی
    رکھتے نہیں جو فکر و تدبُّر کا سلیقہ
    ہو فکر اگر خام تو آزادی افکار
    انسان کو حیوان بنانے کا طریقہ”

    پاکستان اللّٰہ کا انعام ، انشاء اللّٰہ تا ابد قائم رہنے کے لئے بنا ،اسکے خیر خواہ ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے،آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ و اجداد نے یہ ملک قائم کر کے جو امید کی شمع جلائی، ہم اُسے کبھی بجھنے نہیں دیں گے،آرمی چیف نے سورہ یوسف کی ستاسیویں (v۷) آیت کا حوالہ دیتے ہُوئے آیت اور اسکا ترجمہ پڑھا کہ “اللّٰہ کی رحمت سے مایوس نا ہونا، اللّٰہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں،آخر میں کیڈٹس کو سراہتے ہُوئے آرمی چیف نے کہا، ملک کے 65 فیصد نوجوانوں کی طرح ، آپ تمام کیڈٹس کے روشن چہرے اور آنکھوں کی چمک، مجھے اس عظیم قوم کے درخشاں مستقبل کی نوید دیتی ہے،پاکستان اللّٰہ کا انعام ہے، جو انشاء اللّٰہ تا ابد قائم رہنے کے لئے بنا ہے، اور اسکے خیر خواہ ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے،بہترین ٹرن آؤٹ اور وطن عظیم کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرنے پر پاکستان ملٹری اکیڈمی اور اس کے جری کیڈٹس کو سراہتا ہوں،

    ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ انکے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں چٹان کی طرح کھڑے ہیں،آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور ترکیے کے شکر گزار ہیں جو ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیتے ہیں، ہم اپنے دشمنوں کو واضح پیغام دیتے ہیں کے چاہے روائتی یا غیر روائتی جنگ ہو، Dynamic یا Proactive جنگی حکمتِ عملی ہو، ہمارا جواب تیز اور دردناک ہوگا اور ہم یقیناً گہرا اور دور رس جواب دیں گے،آزادی قیمت چکائے بغیر نہیں ملتی، اِس کے لئے بہت سے بیٹوں اور بیٹیوں کی قربانی دینی پڑتی ہے جسکے لئے ہم ہمیشہ تیار ہیں، آج آزادی کا جشن مناتے ہُوئے ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہونے والی انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کو نہیں بھولنا چاہئے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط سے آزادری کے لیے کوشاں ہیں،ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ انکے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور انھیں اپنی ہر طرح کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی تعاون کا بھرپور یقین دلاتے ہیں،

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    سابق چیف جسٹس انور کاسی کو نوٹس جاری کر دیا۔جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو بھی نوٹس جاری

     فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر

     فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا 

    ،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

    فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

     نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

    قوم نے فیض آباد دھرنا کیس میں ناانصافی کا خمیازہ 9 مئی کے واقعات کی صورت بھگتا، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ،میں نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے،وکیل فیض حمید

  • آرمی چیف سے امام مسجد نبوی کی ملاقات

    آرمی چیف سے امام مسجد نبوی کی ملاقات

    مسجد نبوی کے امام ڈاکٹرصلاح بن محمدالبدیر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ان کے دورہ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امام مسجد نبویﷺ کا دورہ پاکستان، پاکستانی عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے، مسجد نبویﷺ کے امام نےکہا کہ پاکستان مسلم دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے۔ جو علاقے میں امن و استحکام کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔امام مسجد نبوی ؐ نے مسلم امہ کے اتحاد و خوشحالی کےلیے دعا کی۔

    امام مسجد نبوی ﷺ کی پارلیمنٹ آمد باعث مسرت و برکت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
    قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مسجد نبویﷺ کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں سعودی عرب کے سفیر محمد نواف بن المالکی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، علی محمد خان، بیریسٹر گوہر علی خان، ملک عامر ڈوگر، مولانا فضل الرحمان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور دیگر اراکین قومی اسمبلی موجود تھے، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ امام مسجد نبوی ﷺ کی پارلیمنٹ آمد باعث مسرت و برکت ہے، مسجد نبویﷺ کا مسلمانوں کے دلوں میں ایک خاص مقام ہے، امام مسجد نبوی شیخ صلاح بن محمد البدیر کا دورہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کا مظہر ہے،امام مسجد نبوی ﷺ کا دورہ اس اتحاد کی عکاسی ہے جو امت مسلمہ کو مضبوط رشتے میں باندھتا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بھائی چارے، اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان اور سعودی عرب ہر آزمائش میں ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات ہر گزرتے کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، ڈاکٹر شیخ صالح بن محمد البدیر کا دورہ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے، عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کو مزید مستحکم کرنا وقت کی ضرورت ہے ،امت مسلمہ کے درمیان زیادہ سے زیادہ افہام و تفہیم، تعاون اور بھائی چارے کے لیے پُرعزم ہیں،

    مسلم ممالک میں اتحاد کے فروغ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے،امام مسجد نبوی
    امام مسجد نبوی ﷺ شیخ صلاح بن محمد البدیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کر کے دلی خوشی و مسرت ہوئی، پاکستان میں جو خلوص اور محبت ملی وہ ہمیشہ یاد رہے گی،پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر پاکستان کی عوام اور پارلیمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان عالم اسلام کا ایک اہم ملک ہے،مسلم ممالک میں اتحاد کے فروغ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے،اسپیکر قومی اسمبلی کی درخواست پر امام مسجد نبوی ﷺ نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے مابین اتحاد و یکجہتی کے فروغ کیلئے خصوصی دعا کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورہ پر پاکستان پہنچے تھے،ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا تھا، گزشتہ روز امام مسجد نبوی کی صدر مملکت آصف زرداری، چیئرمین سینیٹ سے ملاقات ہوئی تھی.

    ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف

    جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

    ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

    ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

    سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

  • افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس،ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا،ارشد ندیم کو مسلح افواج کے سربراہان نے کامیابی پر مبارکباد دی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور افواج پاکستان کے سربراہان آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے پیغام میں ارشد ندیم کی جیت پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے،اور کہا ہے کہ ارشد ندیم نے انفرادی طور پر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن کر تاریخ میں اپنا نام روشن کیا، اولمپکس میں پاکستان کیلئے شاندار کامیابی ارشد ندیم کی غیرمتزلزل لگن کا نتیجہ ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں کامیابی ارشد ندیم کی انتھک محنت، ثابت قدمی اور مثالی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے،پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپکس میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔

    واضح رہےکہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا ، پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے ہی دلوایا تھا،ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

  • پاکستان پر لاکھوں عاصم منیر، سیاستدان اور علما قربان کیونکہ پاکستان  زیادہ اہم ہے،آرمی چیف

    پاکستان پر لاکھوں عاصم منیر، سیاستدان اور علما قربان کیونکہ پاکستان زیادہ اہم ہے،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےنیشنل علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے

    جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے ،آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج اللہ کے حکم کے مطابق فساد فی الارض کے خاتمے کے لئے جد وجہد کر رہی ہے، جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے ،پاکستان نے 40 سال سے زیادہ عرصے تک، لاکھوں افغانیوں کی مہمان نوازی کی ہے،ہم انھیں سمجھا رہے ہیں کہ فتنۂ خوارج کی خاطر اپنے ہمسایہ، برادر اسلامی ملک اور دیرینہ دوست سے مخالفت نہ کریں،دہشت گردی کی جنگ میں ہمارے پختون بھائیوں اور خیبر پختونخوا کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں اور ہم اُنکی کاوشوں کو سراہتے ہُوئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں،خوارج ایک بہت بڑا فتنہ ہیں،جن کے بارے میں علامہ اقبال نے فرمایا تھا:
    "اللہ سے کرے دور تو تعلیم بھی فتنہ،
    املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ
    ناحق کے لئے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ،
    شمشیر ہی کیا نعرۂ تکبیر بھی فتنہ”
    آرمی چیف

    احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن پر امن رہیں،آرمی چیف
    کسی کی ہمت نہیں جو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کر سکے،آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو کہتےہیں کہ اگر احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن پر امن رہیں،شدت پسندی پر بات کرتے ہُوئے آرمی چیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ دین میں جبر نہیں ہے،جرائم اور اسمگلرز مافیا دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہے ہیں،سوشل میڈٰیا کے ذریعے انتشار پھیلایا جاتاہے ،ناموس رسالت پر بات کرتے ہُوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا، کسی کی ہمت نہیں جو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کر سکے،کسی نے پاکستان میں انتشار کی کوشش کی تو رب کریم کی قسم، ہم اُسکے آگے کھڑے ہوں گے،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی کیونکہ یہ ملک قائم رہنے کے لئے بنا ہے،اس پاکستان پر لاکھوں عاصم منیر، لاکھوں سیاستدان اور لاکھوں علما قربان کیونکہ پاکستان ہم سے زیادہ اہم ہے،اگر ریاست کی اہمیّت جاننی ہے تو عراق، شام اور لیبیا سے پوچھو، علماء و مشائخ سے التماس ہے کہ وہ شدت پسندی یا تفریق کی بجائے تحمل اور اتحاد کی ترغیب دیں،علماء کو چاہیے کہ وہ اعتدال پسندی کو معاشرے میں واپس لائیں اور فساد فی الارض کی نفی کریں، مغربی تہذیب اور رہن سہن ہمارا آئیڈیل نہیں ہے, ہمیں اپنی تہذیب پر فخر ہونا چاہئے،

    اقبال کا شعر پڑھ کر آرمی چیف نے کہا:
    اپني ملت پر قياس اقوام مغرب سے نہ کر،
    خاص ہے ترکيب ميں قوم رسول ہاشمی
    ان کی جمعيت کا ہے ملک و نسب پر انحصار،
    قوت مذہب سے مستحکم ہے جمعيت تری

    جو یہ کہتے تھے کہ ہم نے دو قومی نظرئیے کو خلیج بنگال میں ڈبو دیا ہے، وہ آج کہاں ہیں؟ آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جو یہ کہتے تھے کہ ہم نے دو قومی نظرئیے کو خلیج بنگال میں ڈبو دیا ہے، وہ آج کہاں ہیں؟ کشمیر تقسیم پاک وہند کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے،فلسطین اور غزہ پر ڈھاۓ جانے والے مظالم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،فلسطین سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہم نے اپنی حفاظت خود کرنی ہے اور پاکستان کو مضبوط بنانا ہے

    نومئی کے واقعات کی فوٹیجز سامنے آ گئیں،حساس عمارتوں کی جانب پیش قدمی،توڑ پھوڑ

    عمران خان کا بیان اور سانحہ 9 مئی کے ناقابل تردید شواہد

    فریج،سائیکل آ گئی،اب کلب بھی جیل میں بنا دیں تاکہ ناچ گانے کا پروگرام چل سکے،عطا تارڑ

    کل “شیخ مجیب بیانیہ” زمیں بوس ہوا اور آج عمران خان بیانیہ ڈھے گیا

    معافی مانگوں گا لیکن آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان

    جن کے پاس طاقت ہے ان سے ہی بات کروں گا ،عمران خان

    نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

    نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • اسلام آباد میں علماء و مشائخ کانفرنس،وزیراعظم،آرمی چیف بھی شریک

    اسلام آباد میں علماء و مشائخ کانفرنس،وزیراعظم،آرمی چیف بھی شریک

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں علماء و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے
    وزیراعظم محمد شہبازشریف بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شریک ہیں ملک بھر سے علما اور مشائخ نے کانفرنس میں شرکت کی ہے،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی علماو مشائخ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہیں.

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقریر سب کے لیے مشعل راہ ہے،وزیراعظم
    علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ سپہ سالار کی پرجوش، ایمان افروز اور دلوں کو گرما دینے والی تقریر کے بعد مزید کسی اضافے کی ضرورت نہیں کہ انہوں نے قرآن کریم اور احادیث کی روشنی میں جامع گفتگو کی، وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے، علمائے کرام کی رہنمائی پر چلنے والا انسان ہوں، سپہ سالار نے جو آج گفتگو کی، وہ اسی کی عکاسی ہے، اسی کا بتایا ہوا راستہ ہے جو دنیا کا خالق و مالک ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقریر سب کے لیے مشعل راہ ہے، سپہ سالار نہ صرف حافظ قرآن ہیں بلکہ قرآن کا نور اُنکے دماغ اور دل میں رچا بسا ہوا ہے، اُنہوں نے قرآن کی روشنی میں جو جامع گفتگو فرمائی ، وہ یقیناً ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، پاکستان کے لیے قائداعظم کی قیادت میں تحریک چلائی گئی، 14 اگست کو 77 واں یوم آزادی ہم بھرپور جوش و خروش سے منائیں گے، لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے جان کی قربانی دی، اس ملک کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بہت قربانیاں دیں، ہمیں آج جتنا متحد ہونے کی ضرورت ہے پہلے نہ تھی، پاکستان کو آج سنگین معاشی حالات درپیش ہیں، جتنا تعاون سیاسی حکومت اور آئینی اداروں میں آج ہے پہلے کبھی نہیں تھا، آج کسی سیاسی حکومت کا ذکر نہیں کروں گا، بدقسمتی سے ہم وہ مقام حاصل نہ کرسکے جو حاصل کرنا چاہیئے تھا، 2018 کے بعد عوامی خدمت کی کوئی پذیرائی نہیں،ملکی مسائل کےحل کے لیے صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور سپہ سالار بھی مشاورت میں شامل ہیں، تمام امور پر سیاسی حکومت اور ہمارے ادارے یکسو ہیں۔

    غریب کو مہنگائی اور مہنگی بجلی سے فوری آزاد نہیں کرسکتے،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ملک کے لیے عظیم قربانیاں دی، سوشل میڈیا پرگالم گلوچ کا بازار گرم ہے، سوشل میڈیا پر جھوٹ اور گالیوں کا طوفان ہے، ملک میں تقسیم در تقسیم کی جارہی ہے، ملک میں تقسیم کے خاتمے کے لیے علما سے زیادہ معتبر کوئی آواز نہیں، 9 مئی سے زیادہ دلخراش واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا، علما سے لائق طبقہ کوئی نہیں جو امن کا پیغام لے کر چلے، آج یہ سیاسی حکومت جس لائق بھی ہے، ہماری دن رات، بھرپور کوشش ہے کہ ملک کی معاشی مشکلات سے جان چھڑائی جا سکے، خدا کرے کہ آئندہ کا آئی ایم ایف پروگرام آخری ثابت ہو لیکن عام آدمی، غریب آدمی پچھلے کئی سال میں مہنگائی میں پس گیا ہے لیکن غریب کو مہنگائی اور مہنگی بجلی سے فوری آزاد نہیں کرسکتے،ہم نے ترقیاتی کاموں سے کاٹ کر 200 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے لیے 50 ارب روپے رکھے، لیکن 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر بھی بہت بڑا بوجھ ہے، اس سلسلے میں پوری اتحادی حکومت اور سپہ سالار کی مشاورت ہو رہی ہے کہ یہ سب کافی نہیں ہے، اس کے لیے جامع منصوبہ بنایا جا رہا ہے، کل بھی صدر مملکت سے اس معاملے پر بات ہوئی، سپہ سالار خود اس سلسلے میں ہونے والی مشاورت میں شامل ہیں، آج اور کل میں یہ فرق ہے کہ اب مکمل مشاورت ہے تاکہ ملک آگے چلے، پوری امید ہے کہ اس معاملے میں غریب آدمی کو مکمل طور پر مہنگائی، بجلی کی قیمت کے بوجھ سے تو شاید ابھی فی الفور آزاد نہ کیا جاسکے لیکن اس میں مزید کمی لانے کے لیے دن رات کاوشیں ہو رہی ہیں

    وفاقی وزیرمذہبی و بین المذاہب ہم آہنگی چودھری سالک حسین نے علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علما کرام منبر و محراب کے وارث ہیں۔ علماء اور مدارس نے ہمیشہ ریاست اور سلامتی کے اداروں کے ساتھ مل کر انتہا پسندی کیخلاف اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ہمیں ہر قسم کی دہشت گردی کیخلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہئے۔پاکستان میں رہنے والی مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ہمیں ایک پرامن،متحد اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

    نوٹ، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے

    بشریٰ بی بی بھارتی اثاثہ،عادل راجہ کی ٹویٹ کو پی ٹی آئی والے بھی "لائک”دینے لگے

    القادر ٹرسٹ کیس،عمران ،بشریٰ اراضی کی فروخت کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے

    جیل میں دھکے،بشریٰ بی بی عدالت پہنچ گئیں

    نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

    نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان