Baaghi TV

Tag: آرمی

  • آرمی چیف کی زیرصدارت پروموش بورڈکااجلاس    :32بریگیڈیئرزکی میجرجنرل کےعہدے پر ترقی

    آرمی چیف کی زیرصدارت پروموش بورڈکااجلاس :32بریگیڈیئرزکی میجرجنرل کےعہدے پر ترقی

    راولپنڈی :آرمی چیف کی زیرصدارت پروموش بورڈ کا اجلاس:32 بریگیڈیئرزکی میجرجنرل کےعہدے پر ترقی ،پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق بریگیڈیئر سے میجر جنرل تک پروموشن بورڈ کا اجلاس آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدارت کی۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل کے عہدے میں ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر عمر نسیم بریگیڈیئر محمد عباس، بریگیڈیئر محمد شاہد ابڑو، بریگیڈیئر لقمان حفیظ، بریگیڈیئر یاسر الٰہی، بریگیڈیئر عدیل حیدر منہاس، بریگیڈیئر سید علی رضا، بریگیڈیئر شاہد پرویز، بریگیڈیئر شاہد پرویز شامل ہیں۔

    دیگر ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر احسن وقاص کیانی، بریگیڈیئر اظہر یاسین، بریگیڈیئر قیصر سلیمان، بریگیڈیئر ہارون اسحاق راجہ، بریگیڈیئر عامر امین، بریگیڈیئر ہارون حمید چودھری، بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ، بریگیڈیئر محمد حسین، بریگیڈیئر شعیب بن اکرم، بریگیڈیئر کاشف خلیل، بریگیڈیئر کاشف عبداللہ، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر فیصل نصیر، بریگیڈیئر احمد کمال، بریگیڈیئر سعید الرحمان سرور شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کور سے بریگیڈیئر طفیل احمد، بریگیڈیئر رضوان صادق، بریگیڈیئر اعجاز احمد، بریگیڈیئر ندیم فضل، بریگیڈیئر شعیب احمد، بریگیڈیئر طاہر مسعود احمد، بریگیڈیئر وسیم احمد خان اور بریگیڈیئر سہیل صابر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

  • مارگلہ ہلزپرلگی آگ کوبجھانے کے لیے آرمی ہیلی کاپٹربھی مصروف خدمت

    مارگلہ ہلزپرلگی آگ کوبجھانے کے لیے آرمی ہیلی کاپٹربھی مصروف خدمت

    اسلام آباد:ملگلہ ہلز، اسلام آباد پر آگ بجھانے میں فوج سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔ پاکستان آرمی ایوی ایشن کے دو ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقے میں روانہ کیے گئے۔ ہیلی کاپٹروں نے آگ بجھانے کے لیے پانی لے کر جانے والی بالٹیاں استعمال کیں۔

    شانگلہ اور سوات کے پہاڑی سلسلوں میں آگ بھڑک اٹھی

    اطلاعات کےمطابق اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں بھڑک اٹھنے والی آگ پرمکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا تاہم پہاڑیوں کے دوحصوں میں لگی آگ بجھا دی گئی ہے۔

    ادھر پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرآگ بھجانے میں مصروف ہیں

    آزاد کشمیر: میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب…

    مارگلہ پہاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن جاری ہے، آپریشن میں  آرمی ہیلی کاپٹرزحصہ لے رہے ہیں جن کے ذریعے پہاڑیوں میں بدستور آگ لگی ہوئی ہے جسے بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    تاہم اب صورتحال قابو میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مارگلہ ہلز کے بیشتر حصے میں لگی آگ پرمکمل طورپرقابو پا لیا گیا ہے۔

    بلوچستان : شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

    ذرائع کے مطابق اس پہاڑی سلسلے میں گزشتہ دو روز سے آگ لگی ہوئی ہے جواس قدرشدید ہے کہ مارگلہ ہلز کے تفریحی مقام دامن کوہ سے ہوتی ہوئی مونال کے قریب سڑک تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد متعلقہ حکام نے فوج سے مدد کی اپیل کی۔

    اسلام آباد کی پہچان سمجھے جانے والے اس پہاڑی سلسلے میں آگ لگنے کی وجہ بظاہر گرمی کی شدت کو قرار دیا جاتا ہے لیکن بہت سے باخبر افراد اس کا الزام سی ڈی اے افسران پر لگاتے ہیں۔

  • پاک افواج نے27 فروری کوبھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا:ڈی جی آئی ایس پی آر

    پاک افواج نے27 فروری کوبھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا:ڈی جی آئی ایس پی آر

    لاہور:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو آج تین سال مکمل ہو گئے، 27 فروری کو بھارت کی ناکام جارحیت کا پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے 27 فروری کو "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ” کے دوران بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے۔ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔ مادروطن کی حفاظت کے لیے آج کا دن پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسلحہ اور تعداد میں زیادہ ہونا نہیں صرف قومی عزم اور پیشہ وارانہ تیاری سےہی کامیابی ملتی ہے ۔

     

     

    یاد رہے کہ تین سال قبل 27 فروری کو پاکستان کے جری ہوابازوں نے بھارت کے نام نہاد سورماوں کو چھٹی کا دودھ یاد دلا کر تاریخ رقم کی تھی۔ دو بھارتی جنگی جہاز زمین بوس ہوئے جبکہ بھارتی ہوا باز ابھینندن گرفتار کر لیا گیا تھا، اس معرکے سے منسوب پاک فضائیہ کی جنگی گیلری آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں ابھینندن کے زیراستعمال یونیفارم اور جنگی ہوابازی میں استعمال ہونے والا سامان دشمن کی پسپائی کی داستان سنا رہا ہے۔

    گیلری کی ایک دیوار پر ابھینندن کے طیارے کو مارگرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی خان، بھارت کے دوسرے جہاز کو مارگرانے والے سکوارڈن لیڈر حسن صدیقی جبکہ بھارت کے خلاف اہم مشن میں شامل گروپ کیپٹن فہیم خان کی تصاویر آویزاں ہیں۔

    ستائس فروری کو پاک فضائیہ کی جرات کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، پاکستان اور بھارت کے مابین جنگوں کے دوران پاکستان ائیرفورس کی جانب سے دشمن ملک کے ہوابازوں کوناکوں چنے چبوانے اورانھیں کاری ضرب لگانے کی داستانیں بکھری پڑی ہیں۔

  • سانحہ اے پی ایس: زخم مندمل نہ ہوسکے،ٹویٹرپرٹاپ ٹرینڈ

    سانحہ اے پی ایس: زخم مندمل نہ ہوسکے،ٹویٹرپرٹاپ ٹرینڈ

    سانحہ اے پی ایس: زخم مندمل نہ ہوسکے،ٹویٹرپرٹاپ ٹرینڈ ،اطلاعات کے مطابق  پشاورمیں آرمی پبلک سکول میں ہونے والے سانحے کو سات سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک اسے کے زخم مندمل نہ ہوسکے

    ذرائع کے مطابق پوری قوم اس دن اپنے نونہالوں کی دردناک شہادتوں کو یاد کرکے بہت زیادہ غمگین ہوجاتے ہیں ، اس دن دہشت گردوں نے سکول میں داخل ہوکر144 طالبعلموں کوان کی معلمات کے ساتھ شہید کردیا گیا تھا اس دن کی مناسبت سے آج ٹویٹرپرایک ٹرینڈ بن گیا ہے ، اس ٹرینڈ کا مقصد پاکستانیوں میں یہ شعور پیدا کرنا ہے کہ دشمن سے کس طرح بچنا ہے اورکس طرح سانحات اورحادثات کے باوجود آگے بڑھنا ہے

    اس حوالے سے مختلف ٹرینڈ چل رہے ہیں پہلا جوٹرینڈ ٹاپ پے ہے وہ ہے

    #BlackDay

    ٹویٹر پر سانحہ اے پی ایس کے حوالہ سے کئی ٹرینڈ ہو رہے ہیں صارفین سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج تحسین دے رہے ہیں

    "#APSPeshawar” ٹاپ ٹرینڈ میں ہے.اس کے بعد جوٹرینڈ اختیارکیا گیا ہے وہ کچھ اس طرح ہے #APSMartyrsDay .اور ایسے ہی #PeshawarAttack کے نام سے بھی ٹرینڈ چل رہا ہے

    یاد رہےکہ اس دن 16 دسمبر کو پشاور میں آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں نے گھس کر144 سے زائد قیمتی جانوں کوشہید کردیا تھا جس کی یاد میں آج بھی لوگ اس دن کو یاد کرکے اس زخم کی سنگینی پرآنسو بہاتے ہیں‌

    دوسری طرف اس المناک سانحے کی آج ساتویں برسی منائی جائے گی پشاور میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس کے باعث سکیورٹی کے بھی انتظامات کرلئے گئے ہیں شہدا کی درجہ بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔ شہدا کے قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی

    پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی یوم شہادت پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جب تک منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کٹہرے میں لاکر سزا نہیں دی جاتی ریاست شہیدوں کی مقروض رہے گی۔نیشنل ایکشن پلان میں ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کا عہد کیا گیا تھا،افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے جانیں دے کر ملک میں امن بحال کیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا سانحہ اے پی ایس کی برسی پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اس قومی سانحے پر قوم کے دل آج بھی زخمی ہیں اپنے معصوم بچوں کے غم میں ذہنی توازن کھو بیٹھنے والی ماوں کو ہم بھلا نہیں سکتے سانحہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کا پاک خون دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کا بین ثبوت ہے یہ دن پوری دنیا کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ دہشت گردی کے خلاف ہے رنگ ونسل، مذہب وعقیدہ اور کسی علاقے کی تفریق کے بغیر پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف لہو دیا ہے سانحہ اے پی ایس نے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو ایک بیانیہ دیا معصوم بچوں کے پاک لہو نے ہی پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا مسلح افواج، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں ہر شہید ہمارا ہیرو اور اس کے اہلخانہ پاکستان کے حقیقی وارث ہیں اللہ تعالی شہداءکے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے

    محکمہ جنگلات میں سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے خصوصی تعزیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی سیشن کا انعقاد وزیر جنگلات سبطین خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران اجلاس روک کر کیا گیا۔ خصوصی سیشن میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے والدین کے صبر کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

    اس موقع پر وزیر جنگلات نے پاکستان کی حفاظت اور ملک دشمنوں سے نجات کیلئے دعا کروائی۔ تعزیتی سیشن میں سانحہ اے پی ایس شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا جبکہ ملکی استحکام اور امن و امان کے قیام کی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس دشمن کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرتا ہے کہ وہ معصوم بچوں کو بھی اپنے مفادات اور مقصد کے حصول کی بھینٹ چڑھانے سے گریزاں نہیں رہتا۔ سبطین خان نے کہا کہ ہمارے اور شہید بچوں کے والدین کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحۂ پشاور آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) ازخود نوٹس سماعت کے لیے مقرر کیا تھا-

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    مفاہمت یا یوٹرن، شہباز شریف کو عدالت کے بعد حکومت نے بھی ریلیف دے دیا

    جج صاحب،ہم نے قوم کی خدمت کی شہباز شریف ،عدالت نے پھر کیا پوچھ لیا؟

    نون لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف ایک بار پھر گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شہدا کے والدین کی درخواست سال 2018 میں کمیشن قائم کیا گیا تھا، کمیشن کی سربراہی پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان کررہے تھے۔

    16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیلی تھی، دہشت گردوں نے سکول پر حملہ کیا اورعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔

    شاہ محمود قریشی سانحہ اے پی ایس کی ذمہ دار ٹی ٹی پی قیادت سے قطر میں ملتے رہے، شرجیل میمن

    سانحہ اے پی ایس،سپریم کورٹ کا انکوائری کمیشن رپورٹ بارے بڑا حکم

    سانحہ اے پی ایس، آرمی چیف میدان میں آ گئے، قوم کو اہم پیغام دے دیا

    سانحہ اے پی ایس، وزیراعلیٰ پنجاب نے دیا اہم ترین پیغام

    سانحہ آرمی پبلک سکول: 3 ہزار صفحات پر مشتمل انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ کے سپرد

    حکومت جواب دے ،پشاوردھماکے میں کون ملوث ہے،سراج الحق

    آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی۔پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کر دی گئی تھی، جس کے بعد آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث کچھ مجرمان کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے

    شہباز شریف مشکل میں، پیش ہوں ورنہ گرفتار کریں گے، نیب کے بعد ایک اور ادارے نے طلب کر لیا

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    اے پی ایس پشاورپرحملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو2 دسمبر2015 کوتختہ دارپرلٹکایا گیا،آرمی پبلک اسکول پشاورحملے کے چاروں دہشت گردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دی گئی،دہشت گردوں میں عبدالسلام، حضرت علی،مجیب الرحمان اورسبیل عرف یحییٰ شامل تھے،اے پی ایس حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کوملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی،دہشت گردتاج محمد مسلح افواج پرحملوں اورخودکش بمباروں کوپناہ دینےمیں ملوث تھا،دہشت گردتاج محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا،دہشت گرد تاج محمد آرمی پبلک اسکول پشاور پرحملے میں استعمال ہوا

    خٹک صاحب مجھے پتہ نہیں تھا کہ آپ یہ …………….کام بھی کرتے ہیں، خواجہ آصف

    ہمیں قانون نہ سکھایا جائے،صبر کریں، اب تماشا نہیں چلے گا،پرویز خٹک کا اسمبلی میں دبنگ اعلان

    علی امین گنڈا پور کا مولانا کو الیکشن لڑنے کا چیلنج اسمبلی میں کس نے قبول کیا؟

    حلف پاکستان کا اور نوکری کسی اور کی، ایسے نہیں چلے گا،مراد سعید

    سانحہ اے پی ایس، سپریم کورٹ میں نواز شریف کو بلانے کا مشورہ دیا جائے،وزیراعظم کو بریفنگ

     

    https://login.baaghitv.com/sanhia-aps-quranio-ko-hamesha-yaad-rakha0jaye-ga-speaker/

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چودھری پرویزالٰہی کو ٹیلیفون

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چودھری پرویزالٰہی کو ٹیلیفون

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو ٹیلیفون کیا ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے .سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیلیفون کیامیاں نوازشریف نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.نوازشریف نے چودھری پرویزالٰہی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور شجاعت صاحب جب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں:

    چودھری پرویزالٰہی نے اپنی اور چودھری شجاعت حسین کی جانب سے میاں نوازشریف کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی .نوازشریف نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا

    چودھری شجاعت حسین اس سے قبل بھی علیل ہوئے تھے تا ہم وہ صحت یاب ہو گئے تھے رواں برس ہی پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کامیاب آپریشن ہوا ہے چودھری شجاعت حسین نے ہسپتال سے گھر واپسی پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ڈاکٹروں کو اپنے پارکنسن کی ایک قسم اور بولنے میں مشکلات کے مرض کا کامیاب آپریشن کرنے پر مبارکباد دی ہے .پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پروفیسر انوار اے خان، پروفیسر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں صحیح تشخیص اور کامیاب آپریشن کیا .ڈاکٹروں کی ٹیم میں پروفیسر کامران چیمہ، پروفیسر نادر ظفر خان، پروفیسر نوید اسلم، پروفیسر ارشد تقی اور پروفیسر خورشد عالم شامل تھے چودھری شجاعت حسین کا دو گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا

    چودھری شجاعت حسین نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں طویل عرصہ اس مرض میں مبتلا رہا جس کا جرمنی، آسٹریا، انگلینڈ، فرانس اور امریکہ سے علاج بھی کروایا، ،آخر کار پاکستانی ڈاکٹروں نے ان کا کامیاب آپریشن کیا چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتہائی قابل اور ماہر ڈاکٹر موجود ہیں جن کی تعریف نہیں کی جاتی ،ہم نے ہمیشہ پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتماد کیا ہے چودھری پرویزالٰہی جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو دل کی تکلیف ہونے پر انہوں نے سٹنٹ بھی پاکستان سے ہی ڈلوائے تھے حالانکہ وہ بیرون ملک بھی جا سکتے تھے

    سیاست میں شرافت کے پیکرچوہدری شجاعت حسین بیمارہیں،اللہ ان کوجلد صحت کاملہ عطافرمائے ،مبشرلقمان

    مریم نواز کی چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا

    چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے