Baaghi TV

Tag: آرٹیفیشل انٹیلی جنس

  • والدین کو بچوں کے اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی حاصل ہوگی،میٹا کا اعلان

    والدین کو بچوں کے اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی حاصل ہوگی،میٹا کا اعلان

    میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ بچوں کے زیرِ استعمال رہنے والے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس تک والدین کو رسائی فراہم کرے گی۔

    خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا اگلے سال کے آغاز سے والدین کے لیے نئے کنٹرول فیچرز متعارف کرانے جا رہی ہے، جن کے ذریعے وہ بچوں کے اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ ہونے والی گفتگو پر محدود نگرانی رکھ سکیں گے۔میٹا کے مطابق نئے فیچرز میں والدین کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے بچوں کے مخصوص اے آئی کرداروں کے ساتھ انفرادی چیٹس کو بند کر سکیں۔ تاہم اے آئی اسسٹنٹ بند نہیں کیا جا سکے گا، کیونکہ یہ بچوں کو تعلیمی معلومات اور مفید رہنمائی فراہم کرتا رہے گا، جس میں عمر کے مطابق حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے۔

    کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ والدین ضرورت پڑنے پر مخصوص اے آئی چیٹ بوٹس کو بلاک کر سکیں گے، اور انہیں یہ معلومات حاصل ہوں گی کہ ان کے بچے چیٹ بوٹس کے ساتھ کس نوعیت کی گفتگو کر رہے ہیں، البتہ وہ مکمل چیٹ کا مواد نہیں دیکھ سکیں گے۔

    یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب میٹا کو اپنے پلیٹ فارمز کے بچوں پر منفی اثرات اور اے آئی چیٹ بوٹس کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے۔ بعض مقدمات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان چیٹ بوٹس کی وجہ سے بچوں میں خودکشی کے رجحانات میں اضافہ ہوا ہے

    پیراماؤنٹ نے ایم ٹی وی کے پانچ مشہور میوزک چینلز بند کرنے کا اعلان کر دیا

    برطانوی سوسائٹی کی معروف شخصیت لیڈی انیبل گولڈ اسمتھ انتقال کر گئیں

    وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کا رپورٹر کو غیر معمولی جواب، سوشل میڈیا پر زیربحث

  • سپریم کورٹ کا انصاف کی فراہمی  کیلئے منصوعی ذہانت کے استعمال پر زور

    سپریم کورٹ کا انصاف کی فراہمی کیلئے منصوعی ذہانت کے استعمال پر زور

    سپریم کورٹ نے انصاف کی فراہمی میں تاخیر سے بچنے کیلئے منصوعی ذہانت کے استعمال پر زور دیا کہاکہ،انصاف کی فراہمی میں تاخیر عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو مجروح کرتی ہے، انصاف کی فراہمی میں تاخیر قانون کی حکمرانی کو کمزور کرتی ہے-

    عدالت نے اپنے فیصلے میں انصاف کی فراہمی میں تاخیر کے سدباب کے لئے نظام انصاف میں جدت لانے اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر زور دیا ہے، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہےیہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک ہو گیا ہے، یہ معاملہ غیر منقولہ جائیداد کی نیلامی سے متعلق اپیل کا ہے، عدم پیروی کی بنیاد پر اپیل کو مسترد کیا گیا ہے۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ انصاف میں تاخیرانصاف سے انکار نہیں بلکہ انصاف کے خاتمے کے مترادف ہوتی ہے،انصاف کی فراہمی میں تاخیر عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو مجروح کرتی ہے، انصاف کی فراہمی میں تاخیر قانون کی حکمرانی کو کمزور کرتی ہے، انصاف میں تاخیر سے کمزورطبقات طویل عدالتی کارروائی کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے،انصاف کی فراہمی میں تاخیر سرمایہ کاری کو روکتی ہے اور ادارہ جاتی ساکھ کمزور کرتی ہے۔

    عدالت نے کہا کہ اس وقت پاکستان بھرکی عدالتوں میں 22 لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں، تقریباً 55 ہزار 941 مقدمات سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں، بطور ادارہ جاتی پالیسی اور آئینی ذمہ داری ا سمارٹ کیس مینجمنٹ نظام کی طرف منتقل ہونا ہوگا۔

  • پاکستان میں پہلی بار شعبہ صحت میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال

    پاکستان میں پہلی بار شعبہ صحت میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال

    پاکستان میں شعبہ صحت کو ٹرانسفارم کرنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پورے پاکستان میں پہلی بار کراچی کے آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے شعبہ صحت کو ٹرانسفارم کرنے کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے۔آغا خان اسپتال نے ہیلتھ کیئر کی فراہمی کو تبدیل کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو ایک اہم ذریعے کے طور پر قبول کر لیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے ٹول یریڈکٹیو اینالٹیکس کے استعمال سے مریضوں کی زندگیوں کی دیکھ بھال، ممکنہ پیچیدگیوں اور بروقت مداخلت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔مصنوعی ذہانت ٹولز کے استعمال سے مریضوں کے ڈیٹا کے بڑے والیوم کا تجزیہ اور بیماریوں کی نشان دہی کر کے ذاتی نوعیت کے علاج کی منصوبہ بندی میں مدد اور رہنمائی بھی لی جا رہی ہے جبکہ اے آئی سے چلنے والے امییجنگ ٹولز ایکسرے ایم آر آئی اور سی ٹی اسیکینز میں بے ضابطگیوں کا پتہ لگانے میں بھی مدد دے رے ہیں۔

    آغا خان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر، ٹیکنالوجی انوویشن سپورٹ سینٹر ڈاکٹر سلیم سیانی نے ایکسپریس ٹریبون کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ اے آئی انسانی ذہانت کی جگہ نہیں لے رہی بلکہ اس کی معاونت کررہی ہے اور یہ معاونت مصنوعی ذہانت شعبہ طب میں انقلاب برپا کرے گی۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کینسر، امراض قلب سمیت دیگر پیچیدہ بیماریوں کی درست تشخیص ہوسکے گی جبکہ اس کے ذریعے ممکنہ وبا کا بھی پتہ لگایا جاسکے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے شعبہ صحت کی بہتری کے لیے مصنوعی ذہانت کو ایک اہم ٹول کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے، یہ ٹول مریضوں اور ان کی بیماریوں کا ڈیٹا جمع کرکے تجزیہ اور علاج کی منصوبہ بندی میں بھی مدد گار ثابت ہوگا اور اس کے علاوہ اہم انتظامی امور میں بھی مدد دے گا۔

    انہوں نے آغا خان اسپتال میں مریضوں اور علاج کے حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ریڈیولوجی ایکسرے، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی کے ذریعے جسم میں کسی بھی قسم کے کینسر ٹیومر کی نشاندہی فوری کی جاسکے گی۔ اسی طرح اس ٹیکنالوجی کی مدد سے خون کے کیے جانے والے ٹیسٹوں کے ذریعے بیماریوں کی فوری نشاندہی میں مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں اے آئی ٹیکنالوجی کے زریعے مختلف اداروں نے مختلف شعبوں میں کام شروع کردیا ہے لیکن پاکستان میں حکومتی سطح سمیت کسی بھی اداروں میں اس ٹیکنالوجی پر کوئئ کام یا اے آئی کے حوالے سے معلوماتی سلسلہ بھی شروع نہیں کیا جاسکا۔ڈاؤیونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی میں اے آئی کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ قائم کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے نظام صحت تبدیل ہورہا ہے اور اس ٹیکنالوجی سے شعبہ طب میں مزید تبدیلی آئے گی۔

    حکومت سندھ کی ترجمان کا وزیر اعلیٰ کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردعمل

    سندھ حکومت کا تین روزہ یوتھ کانفرنس کروانے کا اعلان

    سال 2025، قومی شناختی کارڈ اور بی-فارم کی قیمت برقرار

    منی لانڈرنگ کیس ، فریال تالپور سمیت 14ملزمان بے گناہ قرار

    بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ اور احتجاج

  • ایلون مسک کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی بنانے کا اعلان

    ایلون مسک کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی بنانے کا اعلان

    نیویارک: ٹیسلا کمپنی کے بانی اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا کہ وہ چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں اپنا اے آئی چیٹ بوٹ "ٹروتھ جی پی ٹی” متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جو سچ کی تلاش کرنے والا چیٹ بوٹ ہوگا۔

    لانچ سے چند منٹ قبل انسانی تاریخ کے سب سےطاقتورراکٹ کی پروازملتوی

    ایلون مسک کے مطابق یہ ایسا چیٹ بوٹ ہوگا جو کائنات کی فطرت اور انسانیت کو سمجھ سکے گا، اس طرح وہ انسانوں کی تباہی کا باعث نہیں بنے گا انہوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کو گاڑیوں یا راکٹ سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کو تباہ کر سکتی ہے چیٹ جی پی ٹی متعصب ہے جس کے مقابلے پر وہ اپنا چیٹ بوٹ لا رہے ہیں۔

    دریں اثناء اطلاعات تھیں کہ ایلون مسک کسی بھی وقت آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجنسی بنانے کا اعلان کر سکتے ہیں تاکہ چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کا مقابلہ کیا جاسکے جبکہ انہوں نے اس حوالے سے 2 افراد کو ملازمت پر بھی رکھ لیا ہے کمپنی کے بارے میں تفصیلات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے –

    اسپین میں روبوٹ نے پھیپھڑوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کر لیا

    اس مقصد کے لیے ایلون مسک نے مارچ میں ایک کمپنی X.AI کو ریاست نویڈا میں رجسٹر بھی کرایا جس کے وہ اکیلے ڈائریکٹر ہیں ایلون مسک ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنے اس نئے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اسے متعدد ایپس کا حصہ بنایا جارہا ہے جبکہ مائیکرو سافٹ نے اپنے بنگ سرچ انجن اور دیگر پراڈکٹس کو بھی اس ٹیکنالوجی سے لیس کیا ہے چیٹ جی پی ٹی 4 کو مارچ میں متعارف کرایا گیا جو اب تک کا سب سے جدید ترین اے آئی سسٹم قرار دیا جا رہا ہے۔

    30 ہزار سال سے برف میں محفوظ پراسرار کھال کی گیند گلہری نکلی