Baaghi TV

Tag: آریان خان

  • آریان خان نے بھارت میں  واٹکا بزنس شروع کر دیا

    آریان خان نے بھارت میں واٹکا بزنس شروع کر دیا

    بالی کنگ شاہ رخ خان نے بیٹے آریان خان نے اداکاری کی طرف تو قدم نہیں رکھا پچھلے دنوں ان کے بارے میں ایک خبر آئی کہ وہ بطور رائٹر بالی وڈ میں قدم رکھ رہے ہیں. ان کے بارے میں جو حالیہ خبر سامنے آرہی ہے اس کے مطابق وہ بھارت میں واٹکا کا بزنس شروع کرنے جا رہے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ آریان نے بھارت میں دنیا کی مقبول ترین شراب کا برانڈ کا متعارف کروا دیا ہے. ۔آریان نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس لگژری برانڈ کو متعارف کرانے میں 5 سال کا عرصہ لگا۔ آخر کار یہ DYAVOL حاضر ہے۔ آریان خان نے کہا کہ اس بزنس کو کرنے کےلئے میرے والدین نے میری بہت مدد کی اور پیسہ بھی دیا . انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اسی نام سے اپنے ملبوسات کا برینڈ بھی متعارف کروا رہا

    ہوں جس میں شرٹس، جیکٹ، کورٹس اور ہوڈیز شامل ہوں گی۔یاد رہے کہ آریان خان پر گزشتہ برس کافی بھاری رہا وہ منشیات کیس میں پھنس گئے تھے جس میں سے وہ کسی حد تک نکل بھی چکے ہیں. آریان خان کہتے ہیں کہ وہ بہت کم سوتے ہیں اور زیادہ گھنٹے کام کرتے ہیں . انہوں نے کہا کہ مجھے کام کرنا اچھا لگتا ہے.

  • شاہ رخ کا بیٹا اداکاری کریگا؟‌

    شاہ رخ کا بیٹا اداکاری کریگا؟‌

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کب فلموں میں‌ آئیں گے یہ سوال بہت سے لوگوں کے زہنوں میں رہتا ہے.لیکن اب آریان خان نے کر دیا ہے کلئیر کہ وہ فلموں میں آئیں گے یا نہیں. تفصیلات کے مطابق آریان خان نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں ایک کتاب پر ہاتھ رکھے ہوئے نظر آرہے ہیں جس پر لکھا ہوا ہے تحریر تو ختم ہو گئی ہے بس اب ایکشن کہنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ بیٹے کی انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹس باکس میں ماں اور باپ یعنی گوری اور شاہ رخ خان نے لکھا کہ ہماری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں اور تمہیں بہت ساری کامیابیں

    ملیں. جن لوگوں کے زہن میں یہ سوال تھے کہ آریان کب فلموں میں نظر آئیں گے شاید ان کو آریان خان کی اس پوسٹ نے کلئیر کر دیا ہے کہ وہ اداکاری نہیں کریں گے بلکہ بطور سکرپٹ رائٹر کام کر یں گے اور رہیں گے بالی وڈ‌کا حصہ ہی . یاد رہے کہ شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہوا تھا لیکن بہت جلد بری ہو گئے تھے. آریان خان نے اپنے والد کی فلم کبھی خوشی کبھی غم میں والد کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا.

  • میرا بیٹا باپ اور دادا کا نام روشن کریگا ارباز خان

    میرا بیٹا باپ اور دادا کا نام روشن کریگا ارباز خان

    پاکستانی اداکار ارباز خان اپنے بیٹے آریان خان کی شوبز انڈسٹری میں اینٹری پر بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ میں نے اپنے بیٹے پر بالکل بھی دبائو نہیں‌ڈالا کہ وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ بنے . شوبز انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ مکمل طور پر میرے بیٹے کا ہے. میں یہ محسوس تو کررہا تھا کہ میرا بیٹا اداکاری میں آئیگا لیکن میں نے یہ سوال اس سے نہیں‌کیا تھا جب تک کہ اس نے خود اس خواہش کا اظہار نہیں‌کر دیا تھا. ارباز خان نے کہا کہ میں اپنی بیوی کی نسبت بچوں‌پر زیادہ سختی کرتا ہوں‌. سختی زیادہ پڑھائی کے معاملات میں‌کرتا ہوں‌. ہمارے ماں‌باپ نے ہمیں‌پڑھایا لکھایا تھا تو میری بھی کوشش ہے کہ میرے بچے پہلے پڑھیں لکھیں اس کے بعد یہ کسی بھی کیرئیر کو

    اپنائیں. پڑھائی لکھائی آج کے زمانے کی بہت بڑی دولت ہے. ارباز خان نے کہا کہ میرے باپ نے بھی مجھے کہا تھا کہ میری عزت کا خیال رکھنا اور اپنے دم پر اپنا نام بنانا میں اپنے بیٹوں کو بھی یہ ہی کہوں گا کہ اپنے دم پر اپنا نام بنائیں اور میری اور اپنے دادا کی عزت کا خیال رکھیں. ایک سوال کے جواب میں ارباز خان نے کہا کہ میری اہلیہ خوشبو بہت خوش ہیں کہ ان کا بیٹا شوبز انڈسٹری کاحصہ بن گیا ہے. وہ آج اس خوشی میں ضرور شامل ہوتیں لیکن وہ کام کی غرض سے شہر سے باہر ہیں.

  • ارباز خان کے بیٹے آریان خان کی شوبز انڈسٹری میں ایںٹری

    ارباز خان کے بیٹے آریان خان کی شوبز انڈسٹری میں ایںٹری

    نوے کی داہئی کے سپر ہٹ اداکار اور سینئر اداکار آصف خان کے بیٹے ارباز خان کے بیٹے نے باقاعدہ شوبز انڈسٹری میں اینٹری دیدی ہے. ارباز کے بیٹے آریان خان نے ڈرامہ سیریل رشتے ناطے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے. آریان اس ڈرامے میں ارباز خان کے بیٹے کا ہی کردار ادا کررہے ہیں. ڈرامے کو کے رحمان نے لکھا ہے جبکہ ڈائریکٹر دلاور ملک ہیں. کاسٹ میں سنگیتا بیگم ، کامران مجاہد ، مہرین شاہ ، صائمہ سلیم، نور الحسن ، ارم انصاری ، شیراز سکندر ، مومنہ قدوس ، اعجاز، علی انجم، زارا حیات خان و دیگر کے نام شامل ہیں. آج لاہور میں اس ڈرامے کی پریس کانفرنس ڈرامے کے سیٹ پر ہی کی گئی. ارباز خان نے کہا کہ مجھے جب جب کوئی اچھا کردار ملتا ہے

    میں کرتا ہوں.اس ڈرامے کی کہانی روٹین کے ڈراموں‌ سے ہٹ کر ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا بیٹا بنا بنایا ایکٹر ہے ہم تو پھر بھی شروع میں‌کنفیوژ ہوجاتے تھے لیکن میرا بیٹا کنفیوژنہیں ہوتا کافی پر اعتماد ہے. ڈرامے کے ڈائریکٹر دلاور ملک کا کہنا ہےکہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ فیملی ڈرامہ بنائوں اور رشتے ناطے مکمل طور پر ایک فیملی ڈرامہ ہے اور ارباز خان نے اس ڈرامے کےلئے ہاں کی اسکے لئے میں ان کا شکرگزار ہوں.

  • ماجا ما کی سکریننگ پر آریان خان نے کیا اننیا پانڈے کو نظر انداز، پاس سے گزر گئے لیکن دیکھا تک نہ

    ماجا ما کی سکریننگ پر آریان خان نے کیا اننیا پانڈے کو نظر انداز، پاس سے گزر گئے لیکن دیکھا تک نہ

    شاہ رخ خان اور گوری خان کے بیٹے آریان خان، جو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ بہت زیادہ خبروں میں بھی رہتے ہیں. حال ہی میں مادھوری ڈکشٹ اور گجراج راؤ کی فلم” ماجا ما” کی خصوصی اسکریننگ میں آریان خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ان کے ساتھ ان کی بہن سہانا خان بھی تھیں۔ اسپیشل اسکریننگ میں کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی اور اننیا پانڈے ان میں سے ایک تھیں۔ اننیا اور آریان کی اسی تقریب کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اننیا پانڈے سامنے کھڑی ہیں اور آریان خان ان کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے پاس سے گزر جاتے ہیں ایک نگاہ بھی اس پر نہیں ڈالتے. اس وڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد طرح طرح کے تبصرے کئے جا رہے ہیں کیونکہ یہ دونوں بہت اچھے دوست ہیں. اس وڈیو کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اب جیسے دونوں کے درمیان تعلقات اچھے نہیں رہے .

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اس تقریب میں اننیا پانڈے کو کیوں نظر انداز کیا اس حوالے سے صرف قیاص آرائیاں ہی کی جا رہی ہیں. تاہم یہ وڈیو دیکھ کر یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ شاید اب دونوں کے درمیان دوستی نہیں رہی. سوشل میڈیا صارفین چونکہ طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں لہذا کسی ایک صارف نے لکھا "اس نے اسے نظر انداز کر دیا۔” ایک اور صارف نے لکھا، "اس نے اسے نہیں دیکھا، وہ کہیں اور دیکھ رہا تھا۔”یاد رہے کہ آریان خان کو حال ہی میں NCB نے منشیات کے ایک مبینہ کیس میں کلین چٹ دی تھی. حال ہی میں کرن جوہر کے شو میں اننیا پانڈے نے آریان خان کے ساتھ اپنی محبت کا اعترا ف کیا لیکن آریان خان کی طرف ایسی کسی بات کی تصدیق یا تردید نہیں ہوئی .

  • آریان خان کی بطور مصنف پہلی ویب سیریز کی کاسٹنگ شروع

    آریان خان کی بطور مصنف پہلی ویب سیریز کی کاسٹنگ شروع

    شاہ رخ خان اور گوری خان کے بڑے بیٹے آریان خان کا شمار بالی وڈ کے مقبول ترین اسٹار بچوں میں ہوتا ہے۔ کنگ خان نے اکثر اپنے انٹرویوز میں بتایا ہے کہ آریان کو اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ فلم سازی کے تخلیقی پہلو کی طرف مائل ہیں۔ اب وہ ایک ویب سیریز کے ساتھ اداکار کے طور پر نہیں بلکہ ایک مصنف کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ آریان خان کی بطور رائٹر پہلی ویب سیریز کی شوٹنگ اس سال کے آخر تک شروع ہونے والی ہے ویب سیریز کے لیے آڈیشنز جاری ہے . اور اس ویب سیزیز کے لئے کافی ایکٹرز بھی آڈیشنز دے ہے ہیں. شاہ

    رخ خان کا بیٹا اداکاری میں تو دلچپسی نہیں رکھتے لیکن دیکھنا یہ ہےکہ بطور رائٹر وہ کیا جادو جگاتے ہیں. آریان خان کی بہن سوہانا خان ذویا اختر کی فلم سے اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں. یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے بڑی سکرین پر بطور چائلڈ اینٹری دے چکے ہیں انہوں نے اپنے والد کی فلم کبھی خوشی کبھی غم میں اپنے والد کے ہی بچپن کا کردار ادا کیا تھا. شاہ رخ خان کے مداح یہ توقع کررہے تھے کہ شاید شاہ رخ خان کے بچے بالی وڈ میں بطور اداکار کام کریں گے لیکن آریان کا دھیان اداکاری کی طرف نہیں ہے جبکہ سہانا خان اداکاری میں دلچسپی رکھتی ہیں.

  • شاہ رخ کے بیٹے آریان خان شراب نوشی کرنے پر شدید تنقید کی زد میں

    شاہ رخ کے بیٹے آریان خان شراب نوشی کرنے پر شدید تنقید کی زد میں

    بادشاہ آف بالی وڈ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان گزشتہ برس ممبئی کے ساحل سے دور ایک کروز یعنی ایک قسم کے بحری جہاز پر ’ریو پارٹی‘ میں منشیات کے استعمال کے شبہ میں گرفتار کر لئے گئے تھے کیس چلتا رہا کچھ ثابت نہ ہو سکاتو آریان خان کی رہائی کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔حال ہی میں ایک بار پھر آریان خان پر الزام ہے کہ وہ شراب پی رہے ہیں. ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے دیکھا جا سکتا ہے کہ آریان خان کسی کلب میں موجود ہیں اور شراب نوشی کررہے ہیں. یہ وڈیو جب سے

    وائرل ہوئی ہے آریان خان تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں.کوئی شاہ رخ خان پر بھی تنقید کر رہا ہے تو کوئی آریان کو آڑھے ہاتھوں لے رہا ہے. آریان خان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ابھی ابھی تو ان کی کیس سے جان چھٹی تھی اور اب پھر سے یہ شراب نوشی کے چکر میں پڑ گئے ہیں.سوشل میڈیا صارفین میں سے بہت سارے صارفین کا کہنا ہےکہ مال و دولت کی جب بہتات ہو تو پھر بچے ایسے ہی نکلتے ہیں. شاہ رخ خان اور آریان خان اس وائرل وڈیو کے حوالے سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں دونوں نے ابھی تک اس پر کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہیں کیا. شاہ رخ کی بیٹی سہانا بھی اس سلسلے میں بالکل خاموش ہیں.

  • شاہ رخ کے بیٹے آریان خان اب ہندوستان سے باہر جا سکیں گے

    شاہ رخ کے بیٹے آریان خان اب ہندوستان سے باہر جا سکیں گے

    اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جن کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے کروز کیس میں گرفتار کر لیا تھا اب وہ اس کیس میں بری ہوتے دکھائی دے رہے ہیں عدالت نے آریان کا پاسپورٹ انہیں واپس دینے کی اجازت دے دی ہے جو کہ این سی بی کے قبضے میں تھا. آریان خان اب ہندوستان سے باہر بھی سفر کر سکیں گے جبکہ اس سے قبل ان کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں تھی.آریان خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھی کروز کیس میں آریان خان اور دیگر چھ افراد کو کلین چٹ دے دی ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈ کو بھی منسوخ کر دیا ہے جس پر اداکارہ جوہی چاولہ نے دستخط کیے تھے۔آریان خان کے پاسپورٹ کی واپسی اور ضمانتی بانڈ کی منسوخی کا مطلب ہے کہ وہ اب آزاد ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس آریان کو ممبئی کے ساحل سے دور کروز جہاز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے تحویل میں لیا تھا ان کے ساتھ مزید دس افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔آریان خان کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا تھا اور اسکی اسکینننگ بھی کی گئی تاکہ معلوم ہو سکے کہ آریان منشیات کے استعمال میں کس حد تک ملوث ہیں.شاہ رخ خان اس سارے عرصے میں بیان بازی کرتے نظر نہیں آئے تھے.

  • آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنیوالے سمیر واکھنڈے کا چنّئی تبادلہ

    آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنیوالے سمیر واکھنڈے کا چنّئی تبادلہ

    نئی دہلی: بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق سربراہ سمیر واکھنڈے کا چنّئی تبادلہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے آریان خان کو کروز شپ منشیات کیس کلین چٹ دیئے جانے کے چار روز بعد سابق سربراہ این سی بی سمیر واکھنڈے کا تمل ناڈو کے شہر چنّئی تبادلہ کردیا گیا ہےجبکہ وزارت امور داخلہ نے آریان خان کے خلاف جھوٹا اور کمزور کیس بنانے پر سمیر واکھنڈے کے خلاف مزید کارروائی کی سفارش کی ہے-

    شاہ رخ‌خان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانب سے آریان خان کیس کی تفتیش جلد مکمل کرکے حکومت جمع کروائی جائے گی جس کے بعد بھارتی حکومت سمیر واکھنڈے کے تادیبی کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

    سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واکھنڈے کے خلاف سول سروسز میں ذات کوٹہ کے تحت ملازمت حاصل کرنے کےلیے ذات کاجھوٹاسرٹیفکیٹ جمع کرانے کے معاملے پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این سی بی نے کلیئر کر دیا ہے آریان خان کو انسداد منشیات ایجنسی نے گزشتہ برس اکتوبر میں ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا جس کی قیادت سابق سربراہ این سی بی سمیر واکھنڈے کررہے تھے۔

    عمران خان کا مریم نواز سے متعلق نازیبا بیان،اداکارہ ریشم کا سخت ردعمل

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس چھاپے کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیا تھا ۔شاہ رخ خان پر جب برا وقت آیا تو بالی وڈ کے بہت سارے ستارے ان کے ساتھ کھڑے ہوئے تو وہیں‌ کچھ ستاروں نے خاموشی اختیار کی، لیکن سلمان خان ، جوہی چاولہ اور سنیل شیٹی نے بھرپور انداز میں شاہ رخ خان اور آریان کی حمایت کی.

    وزیراعظم شہباز شریف کےنام سے فیک اکاؤنٹ بنا کر بالی ووڈ اداکارہ کی تعریف کرنے والا…

  • شاہ رخ‌خان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    شاہ رخ‌خان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی جی ہاں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس سے بری ہو گئے ہیں.نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق سربراہ سمیر واکھڈے جنہوں نے آریان کو بہت ہی اعتماد کے ساتھ گرفتار کیا اور دعوی کیا تھا کہ آریان بے قصور نہیں ہے اب جب آریان کی بریت ہو گئی ہے تو انہوں نے اس بریت پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے..آریان کی گرفتاری کے وقت بہت سی باتیں کی گئیں کہیں کہا گیا کہ اس گرفتاری کے پیچھے بی جے پی ہے کہیں‌کہا گیا کہ شاہ رخ خان کی پوزیشن خراب کرنے کے لئے یہ سب کیا گیا ہے لیکن اب شاہ رخ خان کے بیٹے کیس سے بریت حاصل کر چکے ہیں اور

    یقینا یہ خبر ان کے گھر والوں‌ کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے. واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو گزشتہ برس ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران پڑنے والے چھاپے میں حراست میں لیا گیا تھا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس چھاپے کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیا تھا ۔شاہ رخ خان پر جب برا وقت آیا تو بالی وڈ کے بہت سارے ستارے ان کے ساتھ کھڑے ہوئے تو وہیں‌ کچھ ستاروں نے خاموشی اختیار کی، لیکن سلمان خان ، جوہی چاولہ اور سنیل شیٹی نے بھرپور انداز میں شاہ رخ خان اور آریان کی حمایت کی.