Baaghi TV

Tag: آریز احمد

  • حبہ بخاری کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

    حبہ بخاری کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

    اداکارہ حبہ بخاری کہتی ہیں کہ وہ اب صرف اپنے شوہر آریز احمد کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں انہوں نے جتنا بھی کام کیا اس سے مطمئن ہیں لیکن اب وہ صرف اپنے شوہر کے ساتھ ہی کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔حبہ بخاری نے کہا کہ ہماری شادی میں بہت زیادہ رسمیں نہیں ہوئیں تھیں صرف انگلی پکڑائی اور جوتا چھپائی کی رسم کی گئی تھی انگلی پکڑائی میں ڈیڑھ لاکھ دیا گیا تھا۔ آریز احمد نے کہا کہ حبہ مجھ سے زیادہ اچھی اداکارہ ہیں جبکہ ان کی اہلیہ نے کہا کہ دونوں ساتھ کہیں جا رہے ہوں تو گاڑی وہ چلاتی ہیں حبہ نے مزید کہا کہ بہت زیادہ رش ہو یا کہیں دور جانا ہو

    تو آریز نہیں میں گاڑی چلاتی ہوں۔حبہ نے کہا کہ ہر انسان کی پرائیویٹ زندگی ہوتی ہے لوگوں کو ان کی زندگی گزارنے یا اسکو پرائیویٹ رکھنے کی سپیس دی جانی چاہیے اوراگلے کے حالات اور معاملات کو سمجھنا چاہیے۔آریز احمد نے کہا کہ میں اگر اداکار نہ ہوتا تو شاید پائلٹ ہو تا۔ انہوں نے حبہ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہ اداکارہ تو اچھی ہیں ہی لیکن بیوی بہت اچھی ہیں۔ہم دونوں آپس میں بہت زیادہ خوش ہیں اورکام کی مصروفیت ہونے کے باوجود ایکدوسرے کو پورا وقت دینے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔یاد رہے کہ حبہ بخاری اور آریز نے محبت کی شادی کی تھی اوراپنی شادی کی تقریب کو خاصا محدود رکھاتھا.

  • حبا بخاری اور آریز احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

    حبا بخاری اور آریز احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

    پاکستان کی معروف اداکارہ حبا بخاری اوراداکار آریز احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی :حبا اور آریز احمد کی شادی کی تقریبات 4 جنوری سے شروع ہوئی تھیں جبکہ جوڑے نے اپنے مایوں کی تصاویر اور وڈیوز بھی شئیر کی تھیں دولہا اور دلہن کی ایک دوسرے کو ابٹن لگانے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس کے علاوہ مایوں کی تقریب کے بعد 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے نکاح کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے تصدیق کی۔
    اداکار آریز احمد آریز احمد نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یہ جوڑ ایک ساتھ خوب حسین اور خوش نظر آ رہا ہےاس ویڈیو کے کیپشن میں آریز احمد کا اپنے نکاح کی تقریب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’جی بالکل ہو گیا ہے۔‘

    اپنے نکاح کے دن حبا بخاری اور آریز احمد نے سنہری اور کریم رنگ کی تھیم کے لباس زیب تن کیے جس میں وہ دونوں خوبصورت دکھائی دے رہے تھے-

    دوسری جانب حبا بخاری کی جانب سے بھی اپنے مداحوں کے ساتھ زندگی کے سب سے بڑے دن کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔حبا بخاری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں آریز احمد کے نکاح کے دوران کیے گئے مذاق کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

    حبا بخاری اور آرز احمد نے منگنی کرلی

    تاہم شادی پر شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے مداح کی انوکھی خواہش بھی پوری کی شادی سے قبل ایک مداح نے فرمائش کی تھی کہ ’حبا آپی آپ اپنی شادی والے دن آریز بھائی سے کہنا کہ وہ آپ کو ہاتھ پکڑ کر گول گول گھمائیں کیوں کہ مجھے ایک بہت اچھی ویڈیو بنانی ہے ۔

    اس سٹوری پر حبا اور آریز دونوں نے ردعمل دیا تھا اور جوڑے نے اپنے نکاح کے دن گول گول گھمانے کی ویڈیو بنا کر مداح کی فرمائش بھی پوری کردی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کے نکاح کے بعد ایک اور خوبصورت فنکار جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے-

    علی انصاری سے شادی کے بعد صبورعلی کا سوشل میڈیا پرنام تبدیل