Baaghi TV

Tag: آر ایس ایس

  • جامعہ ملیہ اسلامیہ میں  آر ایس ایس سے وابستہ تنظیموں کے پروگرام کیخلاف طلبہ کی جانب سے احتجاج

    جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آر ایس ایس سے وابستہ تنظیموں کے پروگرام کیخلاف طلبہ کی جانب سے احتجاج

    جامعہ ملیہ اسلامیہ (JMI) میں آر ایس ایس (RSS) سے وابستہ تنظیموں کے پروگرام کے خلاف طلبہ کی جانب سے احتجاج کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

    آر ایس ایس نے آج منگل کو جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ‘یووا کمبھ’ (یوتھ کنکلیو) کا انعقاد کیا ہے۔ اس پروگرام کے خلاف کئی طلبہ تنظیمیں احتجاج کررہی ہیں۔ طلبہ نے یونیورسٹی کیمپس میں احتجاج کیا۔ این ایس یو آئی سے وابستہ طلبہ نے اس تقریب کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔

    (آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن) جامعہ ملیہ اسلامیہ میں AISA اور دیگر ترقی پسند طلبہ تنظیموں نے یونیورسٹی میں آر ایس ایس کی موجودگی کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کیمپس میں منعقدہ "یووا کمبھ” کے عنوان سے آر ایس ایس کے پروگرام کے خلاف احتجاج کیا ہے

    اے آئی ایس اے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس اس بینر تلے مختلف یونیورسٹیوں میں اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتی ہے، جو قوم کی تعمیر اور ترقی کے سو سال کی میراث کا دعویٰ کرتی ہے۔ اے آئی ایس اے نے دلیل دی کہ آر ایس ایس – جس نے آزادی کی جدوجہد میں کوئی کردار ادا نہیں کیا اور یہاں تک کہ انگریزوں کے ساتھ کھل کر تعاون کیا – آج صرف اپنی طاقت کو مستحکم کرنے کے لیے "قوم پرستی کا کارڈ” کھیل رہی ہے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہمارے شہیدوں اور آزادی کے جنگجوؤں کی وراثت – جنہوں نے ایک جمہوری، سیکولر ہندوستان کے لیے جدوجہد کی – آج آر ایس ایس کے خلاف متحد ہے، چاہے وہ جامعہ میں ہو یا کہیں اور۔

    انہوں نے آر ایس ایس کو کھلی دعوت دینے پر جامعہ کی انتظامیہ پر بھی تنقید کی جبکہ مبینہ طور پر ترقی پسند گروپوں کو تعلیم، جمہوریت اور آئینی اقدار پر پروگرام منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا مظاہرین نے مزید دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس فرقہ وارانہ ایجنڈے کو فروغ دیتا ہے جو کہ تفرقہ انگیز ہے اور اس لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ یا کسی دوسرے تعلیمی ادارے میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے،احتجاجی طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے کیمپس میں ایسی تنظیموں کی موجود گی پر روک لگانے اور جامعہ کی شناخت کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا

    احتجاج کے دوران، طلباء تنظیموں بشمول AISA اور دیگر طلباء تنظیموں نے نعرے لگائے اور اس تقریب اور اس کے پیغام رسانی کی مخالفت کرنے والے پوسٹرز آویزاں کیے، اس بات پر زور دیا کہ وہ کیمپس میں ایسے پروگراموں کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جہاں آزادی پسندوں نے ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، ان کے مطابق آر ایس ایس نے قومی تحریک کے برعکس کام کیا۔

    صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے دہلی پولیس کے جوانوں کو جامعہ میں تعینات کیا گیا ہے سیکورٹی فورسز یونیورسٹی کے احاطے کے اندر اور باہر دونوں جگہ چوکسی برقرار رکھے ہوئے ہیں، جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے گیٹ نمبر ایک کے باہر دہلی پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کے اہلکاروں کی ایک بڑی نفری کو تعینات کیا گیا ہے، جب کہ این ایس یو آئی کے طلباء یونیورسٹی کیمپس کے اندر احتجاج کرتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔

    دریں اثناء جامعہ انتظامیہ نے الزامات یا جاری احتجاج پر کوئی سرکاری ردعمل جاری نہیں کیا ہے مظاہرے جاری رہنے کے باعث کیمپس میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔

  • سلمان خان اور رنبیر کپور کی آر ایس ایس کی 100 سالہ تقریب میں شرکت، ویڈیو وائرل

    سلمان خان اور رنبیر کپور کی آر ایس ایس کی 100 سالہ تقریب میں شرکت، ویڈیو وائرل

    ممبئی میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے 100 سال کے سفر سے متعلق منعقدہ تقریب اس وقت سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گئی جب بالی ووڈ کے دو سپر اسٹارز نظر آئے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کا یہ پروگرام ‘سنگھ کے 100 سالہ سفر: نئے افق’ کے عنوان سے دو روزہ لیکچر سیریز کا حصہ ہے جو آر ایس ایس کی 100 سالہ تقریبات کے تحت منعقد کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد سخت گیر تنظیم کے طویل سفر پر غور کرنا اور مستقبل کے حوالے سے اس کے وژن کو اجاگر کرنا ہے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں سلمان خان اور رنبیر کپور کو ایک ایسے اجتماع میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں انہیں دیکھنے کی توقع نہیں کی جا رہی تھی، یہ مناظر تیزی سے وائرل ہو گئے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئی بحث چھڑ گئی، ویڈیو صرف اس وجہ سے توجہ کا مرکز نہیں بنی کہ وہاں بڑے ستارے موجود تھے بلکہ تقریب کی نوعیت نے بھی سب کی توجہ کھینچ لی کہ آخر ایسی کیا وجہ تھی کہ ان بڑے ستاروں کو ایک ہی مقام پر اکٹھا کر دیا ہے۔

    سلمان خان کی جانب سے 7 فروری کو آر ایس ایس کی ویکھان مالا تقریب میں شرکت پر حیرت کا اظہار کیا گیا جبکہ اجتماع میں 900 سے زائد مشہور شخصیات، سائنس دانوں، صنعت کاروں، فن کاروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد نے شرکت کی،رنبیر کپور بھی اس تقریب میں فلم ساز سبھاش گھائے اور سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کے چیئرمین پرسون جوشی کے ساتھ موجود تھے ۔

    بھارتی میڈیا نے بتایا کہ دو روزہ پروگرام کا آغاز 7 فروری کو ہوا اور یہ 8 فروری کو ممبئی کے نہرو سینٹر آڈیٹوریم میں اختتام پذیر ہوگا، اس میں آر ایس ایس کے سینئر رہنماؤں سمیت دیگر شخصیات شریک ہوں گی اور وہ سماجی، ثقافتی اور قومی موضوعات پر عوام سے خطاب کریں گی آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگو ت نے بھی پروگرام میں خطاب کیا اور اپنی تنظیم کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

    واضح رہے کہ سلمان خان حب الوطنی پر مبنی ریلیز ہونے والی فلم ‘بیٹل آف گالوان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے جا رہے ہیں، جس کے ہدایت کاری اپوروا لکھیا ہیں اور رپورٹ کے مطابق یہ فلم 17 اپریل 2026 کو ریلیز ہوگی،جبکہ رنبیر کپور نیتیش تیواری کی فلم رامائن پارٹ ون میں بھگوان رام کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو دیوالی 2026 کے موقع پر ریلیز کرنے کے منصوبے سے آگاہ کیا گیا ہے، اس علاوہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم لو اینڈ وار میں بھی جلوہ گر ہوں گے، جو 2026 میں ہی سینما گھروں کی زینت بننے کا امکان ہے۔

  • بھارت میں آر ایس ایس کی سکھوں کو دہشتگرد قرار دینے کی سازش بے نقاب

    بھارت میں آر ایس ایس کی سکھوں کو دہشتگرد قرار دینے کی سازش بے نقاب

    بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم کی سکھوں کو دہشت گرد قرار دینے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔

    ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے سکھوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوششوں کی اصل حقیقت سامنے آ گئی بھارتی سکھ نے ویڈیو میں آر ایس ایس کی سازش کا پردہ چاک کر دیا ویڈیو میں بھارتی سکھ نے بتایا کہ آپ کو جو دہشتگرد ’’سکھ‘‘نظر آ رہا ہے دراصل یہ آر ایس ایس کا تیار کردہ نقلی سکھ ہے میں پاکستانیوں اور مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسا سکھ دیکھ کر سکھ نہیں سمجھ لینا۔

    بھارتی سکھ نے بتایا کہ درحقیقت یہ تیار کیے گئے نقلی سکھ ہیں آر ایس ایس بلوچستان کے لوگوں کو سامنے لا کر محض ڈراما بازی کر رہی ہے بلوچستان میں چھوٹے معصوم بچے مارے جاتے ہیں، آر ایس ایس تنظیم دہشتگردوں کو فنڈنگ کرتی ہے تا کہ پاکستان پر حملے کیے جائیں۔

    https://x.com/dtnoorkhan/status/1929839111596048504

    ویڈیو میں بھارتی سکھ نے کہا کہ شہری سر عام کہہ رہا ہے کہ دہشتگردی پھیلاؤ، مطلب بھارت دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے ، بھارتی سکھ کی گفتگو ثابت کرتی ہے کہ خطے میں دہشتگردی کا سہولت بھارت ہے۔