Baaghi TV

Tag: آر این ایف

  • افغانستان ایک بار پھر علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کا مرکز بن چکا ہے،  این آر ایف

    افغانستان ایک بار پھر علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کا مرکز بن چکا ہے، این آر ایف

    طالبان حکومت مؤثر انداز میں انتظام چلانے میں ناکام ،افغانستان میں سیاسی، انسانی اور سیکیورٹی بحران بدستور سنگین ہوتا جا رہا ہے-

    افغانستان کے نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (NRF) کے لیے خارجہ تعلقات کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے علی میثم نظری نے بی بی سی ورلڈ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان اگست 2021 سے ایک دہشتگرد تنظیم کے قبضے میں ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، انسانی اور سیکیورٹی بحران بدتر ہوتا جا رہا ہے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ افغانستان ایک بار پھر علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کا مرکز بن چکا ہے، جہاں قریباً 21 گروپ سرگرم ہیں جو خطے اور عالمی سطح پر براہِ راست خطرہ ہیں،نظری نے طالبان کی حکومتی صلاحیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر نااہل ہیں اور ملک میں قانون و انتظام کا فقدان ہے، فی الوقت بنیادی طور پر ملک میں انارکی کی صورتحال ہے۔

    ایرانی صدر کا پڑوسی ممالک کیخلاف حملے روکنے کا اعلان

    جب ایران میں حالیہ عوامی احتجاجات کے مقابلے میں افغانستان میں بڑے پیمانے پر بغاوت نہ ہونے کے بارے میں پوچھا گیا تو نظری نے کہا کہ افغا نستا ن کی تاریخی اور سماجی صورتحال مختلف ہے اور عوام روایتی طور پر قلیل وقت میں حکمرانوں کے خلاف نہیں اٹھتے نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف)، جو بنیادی طور پر پنج شیر و دیگر شمالی علاقوں میں فعال ہے، گزشتہ سال کے دوران اپنی وسعت بڑھانے میں کامیاب رہی، جو ظاہر کرتا ہے کہ عوام کو یقین ہے کہ دہشتگرد گروپ کے خلاف مزاحمت ہی ملک کے لیے حل ہے۔

    کمانڈر 12 کورکا آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے ہمراہ پاک افغان سرحدی علاقوں کا جائزہ

    واضح رہے کہ این آر ایف کی بنیاد سابق افغان سیکیورٹی اہلکاروں اور سیاسی رہنماؤں نے رکھی، جو طالبان کے اقتدار کے مخالف ہیں اور یہ ملک میں فعال مزاحمت کرنے والی چند منظم قوتوں میں سے ایک ہے، نظری نے کہا کہ این آر ایف اہم فوجی اور لاجسٹک مشکلات کے باوجود سرگرم ہے، جس سے افغا نستان میں جاری بے چینی اور حکومت کی نازک صورتحال کا پتا چلتا ہے۔

    دبئی ایئر پورٹ ایک بار پھر نشانہ بن گیا