Baaghi TV

Tag: آسکر ایوارڈ یافتہ

  • آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار جین ہیکمین اور اہلیہ کی لاشیں برآمد

    آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار جین ہیکمین اور اہلیہ کی لاشیں برآمد

    آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار جین ہیکمین نیو میکسیکو میں اپنے گھر میں اہلیہ اور پالتو کتے کے ساتھ مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز 95 سالہ جین ہیک مین اپنی 63 سالہ اہلیہ بیٹسی اراکاوا نیو گھر میں مردہ پائے گئے۔چھ دہائیوں پر محیط کیرئیر میں جین ہیکمین نے 2 اکیڈمی ایورڈز (آسکر ایوارڈز) بھی اپنے نام کیے، اداکار کی عمر 95 سال اور انکی اہلیہ کی عمر 64 برس تھی۔ پولیس کے مطابق تاحال دونوں کو قتل کرنے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آئے گی۔جین ہیکمین کو مختلف فلموں جیسے دی فرنچ کنکشن، ان فورگیون، دی فرم، Hoosiers اور دیگر کے لیے جانا جاتا تھا۔انہوں نے پہلا آسکر ایوارڈ 1971 کی فلم دی فرنچ کنکشن میں کام کرکے جیتا تھا۔

    اس کے بعد 1974 میں ان کی فلم The Conversation نے بھی ناقدین اور عام ناظرین دونوں کے دل جیت لیے تھے، مگر اس بار وہ آسکر جیتنے میں ناکام رہے۔1992 کی فلم ان فورگیون میں پرتشدد شیرف کے کردار نے انہیں دوسرا آسکر جیتنے میں مدد فراہم کی۔ دوسری طرف خیال کیا جارہا ہے کہ ماضی کے سپر سٹار نے اہلیہ اور پالتو کتے کے ساتھ خود کشی کی ہے۔ جین ہیک کو 1971 میں ریلیز ہونیوالی ہالی وڈ فلم ’’ دی فرنچ کنکشن‘‘ میں شاندار اداکاری پر آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔

    نواز شریف سیاسی میدان میں دوبارہ سرگرم،عید کے بعد جلسوں کا فیصلہ

    تصاویر،ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالدبن محمد بن زیدالنہیان کا دورہ پاکستان

    ایک ماہ میں امریکی فوج سے ٹرانسجینڈر فارغ کرنیکا حکم

    6 ملکوں سے مزید 67 پاکستانی ڈی پورٹ، 5 گرفتار

  • جنسی زیادتی کرنے والے ہالی ووڈ پروڈیوسر پر فرد جرم عائد

    جنسی زیادتی کرنے والے ہالی ووڈ پروڈیوسر پر فرد جرم عائد

    80 سے زائد خواتین سے جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا کرنے والے ہالی ووڈ کے پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین کے خلاف امریکی عدالت میں نئے جنسی جرائم کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ سابق پروڈیوسر پر فروری 2013 میں سابق ماڈل اور اداکارہ کے ساتھ لاس اینجلس کے ایک ہوٹل میں زیادتی کا الزام تھا، اس کیس میں انہیں 16 برس قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی، تاہم اب مزید 3 خواتین کی جانب سے الزامات سامنے آنے پر ان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ہاروی وائن اسٹین کے وکیل آرتھر ایڈالا نے بھی ان پر فرد جرم عائد کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔پراسیکیوٹر نکول بلومبرگ نے بھی جمعرات کو ایک عدالتی سماعت کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ گرینڈ جیوری نے وائن اسٹین پر فرد جرم عائد کی ہے۔ تاہم، الزامات کی تفصیل والی فرد جرم تب تک سربمہر رہے گی جب تک وائن اسٹین کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا۔ پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ یہ الزامات 3 خواتین کی جانب سے جنسی حملوں کے دعووں پر مبنی ہو سکتے ہیں۔

    کپڑے اتارو اور بستر پر لیٹو،تعویذ لینے گئی خاتون سے "مولانا” کی ڈیمانڈ

    وائن اسٹین عدالت میں موجود نہیں تھے کیونکہ ان کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں حاضری سے استثنیٰ حاصل تھا۔ ان کے وکیل کے مطابق وہ حالیہ دنوں میں دل اور پھیپھڑوں کی ایمرجنسی سرجری کے بعد اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے۔رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹرز نے اگست کے وسط میں جیوری کے سامنے کیس پیش کیا لیکن انہوں نے تینوں متاثرین کے نام ظاہر نہیں کیے اور نا ہی الزامات کی تفصیل سماعت کے دوران پیش کی گئی تھی۔ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ انہیں 2005 اور 2006 کے سرد مہینوں میں مین ہٹن کی ایک رہائشی عمارت میں وائن اسٹین نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ دوسری خاتون نے بتایا کہ مئی 2016 میں انہیں ٹرائیبیکا کے ایک ہوٹل میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔تیسری خاتون کا الزام ہے کہ وائن اسٹین نے انہیں 2006 میں ٹرائیبیکا گرینڈ ہوٹل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    یہ نئی فرد جرم وائن اسٹین کے خلاف جیسیکا مین اور میمی ہیلی کے الزامات سے منسلک نہیں ہے، جنہیں وائن اسٹین کے خلاف 12 نومبر کو دوبارہ مقدمہ چلانے کےلیے تیار کیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹرز چاہتے ہیں کہ دونوں مقدمات کو ایک ساتھ جوڑا جائے۔وائن اسٹین کے وکیل ایڈالا نے اس فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ ان کے دفاع کے لیے اتنے کم وقت میں نئی فرد جرم کا سامنا کرنا غیر منصفانہ ہے۔یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا مقدمات کو جوڑا جائے گا اور کیا 12 نومبر کی تاریخ برقرار رہے گی۔

    بچیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ 72 سالہ ہاروی وائن اسٹین کو 2020 میں پہلے درجے کے مجرمانہ جنسی عمل اور تیسرے درجے کی عصمت دری کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی، جس کے تحت انہیں 23 سال قید کی سزا ہوئی۔ تاہم، اپریل میں اس سزا کو اپیل کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔وائن اسٹین اس وقت بھی جیل میں ہیں، کیونکہ وہ لاس اینجلس میں 2022 میں سنائی گئی ایک اور سزا کے خلاف اپیل کر رہے ہیں۔ اس کیس میں انہیں تین جنسی حملوں کے الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا، جس کی بنا پر انہیں 16 سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    اسکولوں ، مدرسوں میں بچوں کا ریپ ،ملزمان کو کیسے چھوڑ دیا جاتا ؟ سینیٹ میں آواز اٹھ گئی