Baaghi TV

Tag: آشا بھوسلے

  • گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

    گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

    بھارتی موسیقی کی معروف گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آشا بھوسلے کو گزشتہ روز سینے میں شدید درد کی شکایت پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہیں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

    آشا بھوسلے کے بیٹے آنند بھوسلے نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو چکا ہے اور ان کی آخری رسومات کل دوپہر 4 بجے ممبئی کے شیو جی پارک میں ادا کی جائیں گی اسی بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مداح کل صبح 11 بجے کاسا گرینڈ، لوئر پرل میں ان کی آخری دیدار کر سکیں گے۔

    آشا بھوسلے نے اپنی منفرد آواز اور غیر معمولی ورسٹائل انداز سے کئی دہائیوں تک فلمی دنیا پر راج کیا ان کی پیدائش 8 ستمبر 1933 کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر سنگلی میں ہوئی وہ مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کی بہن تھیں، تاہم انہوں نے اپنی الگ شناخت قائم کی۔

    آشا بھوسلے نے بہت کم عمری میں گلوکاری کا آغاز کیا اور بعد میں بھارتی فلم انڈسٹری میں پلے بیک سنگنگ کے ذریعے شہرت حاصل کی، انہوں نے ہزاروں گانے مختلف زبانوں میں گائے جن میں ہندی، مراٹھی، بنگالی، تامل اور دیگر علاقائی زبانیں شامل ہیں انہوں نے اپنی طو یل فنی زندگی میں بارہ ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کیے، جو انہیں دنیا کی سب سے زیادہ ریکارڈنگ کرنے والی فنکاراؤں میں شمار کرتا ہے۔

  • آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث  تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

    آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

    بھارت کی لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کو اچانک طبیعت بگڑنے اور مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے بریف کینڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ گلوکارہ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور وہ اس وقت اسپتال کے ایمرجنسی میڈیکل سروسز یونٹ میں زیرِ علاج ہیں ہفتے کے روز آشا بھوسلے کو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹر پریت سامدانی نے ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت ایمرجنسی یونٹ میں ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی ہیں، تاہم انہوں نے ان کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا-

    آشا بھوسلے کے اہل خانہ کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، لیکن اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت نازک ہے 8 ستمبر 1933 کو پیدا ہونے والی آشا بھوسلے بھارتی سینما کی سب سے زیادہ بااثر اور ورسٹائل گلوکارہ سمجھی جاتی ہیں ،وہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن ہیں۔

  • عاطف اسلم اور آشا بھوسلے کے ایک بڑے جھگڑے کے بعد صلح کی وجہ کیا بنی؟

    عاطف اسلم اور آشا بھوسلے کے ایک بڑے جھگڑے کے بعد صلح کی وجہ کیا بنی؟

    پاکستان اور انڈیا سمیت پوری دنیا میں مقبول گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں احمد علی بٹ کو ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی آشا بھوسلے کے ساتھ صلح کیسے ہوئی. عاطف اسلم اور آشا بھوسلے ایک میوزک شو میں ساتھ تھے اور اس شوکو جج کیا تھا اس شو کے دوران عاطف اسلم اور آشا بھوسلے کی اکثر نوک جھوک ہوتی رہتی تھی اور ایکبار تو خاصی لڑائی ہو گئی تھی. یوں ان دونو‌ں کے تعلقات اچھے نہیں تھے لیکن عاطف بتاتے ہیں کہ یہ تعلقات اور لڑائی جھگڑا صرف اس بات پر ختم ہوا کیونکہ آشا بھوسلے کی بیٹی میری مداح تھیں . مجھے آشا بھوسلے نے ایک دن فون کرکے کہاکہ میری بیٹی تمہاری مداح ہے اور وہ مجھ سے ناراض ہو رہی ہے کہ میں تم سے کیوں لڑتی ہوں

    یوں ہمارے درمیان کی تمام رنجیشیں صرف اس ایک وجہ سے ختم ہو گئیں اس کے بعد آشا بھوسلے کا رویہ میرے ساتھ ٹھیک ہوا گیا اور میں نے بھی جو کچھ سخت بولا تھا اسکو بھی آشا بھول گئیں. یاد رہے کہ عاطف اسلم کو بھارت میں بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے لیکن وہاں کے گلوکاروں‌کو عاطف اسلم کی شہرت ہضم نہیں ہوتی عاطف اسلم کے خلاف وہاں کے مشہور گلوکار ابھیجیت بھی بول چکے ہیں لیکن عاطف اس کے باوجود وہاں کے میوزک ڈائریکٹرز کی اولین چوائس ہیں.

  • آشا بھوسلے کو کس گلوکار کے ساتھ گانا پسند تھا؟

    آشا بھوسلے کو کس گلوکار کے ساتھ گانا پسند تھا؟

    آشا بھوسلے سے ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ابھی تک جتنے بھی گلوکاروں‌ کے ساتھ گایا ہے کس کے ساتھ گا کر انہیں بہت مزا آیا . تو آشا بھوسلے نے کہا کہ مجھے کشور کمار کے ساتھ گانے کا بہت مزا آتا تھا وہ ایسے گلوکار تھے جو اپنی طرف سے گانے میں حرکتیں شامل کر لیتے تھے ان کے ساتھ میرے سب سے زیادہ گیت ہوئے. ان کے ساتھ گا کر اس لئے بھی مزا آتا کیونکہ وہ ہر وقت ہنستاتے رہتے تھے گانے کے دوران خود سے آلاپ شامل کر لیتے تھے اور باقی وقت ہنستاتے رہتے تھے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسی حرکتیں کرتے تھے کہ جس سے لوگوں‌ کو لگتا تھا کہ وہ بے وقوف ہیں لیکن ایسا نہیں‌تھا وہ بہت ہوشیار تھے. آشا بھوسلے نے کہا

    کہ کلاسیکل گانے کا مزا منا دے کے ساتھ آتا تھا ان کی تو آواز ایسی تھی کہ جس کو سن کر دل کرتا تھا کہ بس سنتے ہی جائیں رکیں نا. انہوں‌نے مزید کہا کہ ہیمنت کمار جیسی آواز نہ کبھی میں نے آج تک سنی ہے نہ ہی پیدا ہو گی ، ان کے جیسا سر کوئی نہیں لگ سکتا تھا بھگوان نے ان کو جو گلہ اورسر دیا تھا وہ کم کم گلوکاروں کے حصے میں آتا ہے. محمد رفیع کے لئے لیکن انہوں نے کہا کہ رفیع بہت اچھے گلوکار تھے اچھے انسان تھے لیکن ان کو میوزک ڈائریکٹر جیسا سکھاتے تھے بس وہ ویسا ہی گاتے تھے خود سے گانے میں کچھ شامل کرنے کی کوشش نہیں‌کرتے تھے. مجھے ایسا لگتا تھا کہ وہ اس سے زیادہ گا سکتے ہیں اور بہتر گا سکتے ہیں لیکن وہ دھیان نہیں‌دیتے تھے بس جو سکھایا گا کر چلے جاتے تھے. بہت ہی شانت طبیعت کے مالک تھے.

  • آشا بھوسلے کے چند بہترین گانے

    آشا بھوسلے کے چند بہترین گانے

    بالی وڈ کی گلوکارہ آشا بھوسلے کی سالگرہ کے موقع پر ہم ان کے چند بہترین گانے آپ کو یاد کروا رہے ہیں.یہ وہ گیت ہیں جو ہر دور میں مقبول رہے اور آج بھی یہ گیت گائے اور سنے جاتے ہیں.آشا بھوسلے نے ہر اداکارہ کی اداکاری کے انداز کو سمجھ کر گایا نتیجہ یہ رہا کہ ایسا لگتا تھا وہ ہیروئین یہ گیت خود ہی گا رہی ہے.
    مڑ مڑ کے نہ دیکھ مڑ مڑ‌کے ، چھوڑ دو آنچل زمانہ کیا کہے گا ، حال کیسا ہے جناب کا ، اک پردیسی میرا دل لے گیا .آئیے مہرباں بیٹھیے جان جاں یہ . ابھی نہ جائو چھوڑ‌کر دل ابھی بھرا نہیں ، اشاروں اشاروں میں دل لینے والے،

    یہ ریشمی زلفوں کا اندھیرا، زرا ہولے ہولے چلو میرے بالما ، پردے میں‌رہنے دو ، میری بیری کے بیر مت توڑو ، گنگنا رہے ہیں بھنورے کھل رہی ہے کلی کلی ، کجرا محبت والا آکھیوں‌میں ایسا ڈالا ، دم مارو دم ، چرا لیا ہے تم نے جو دل کو ، سجنا ہے مجھے سجنا کے لئے ، کوئی شہری بابو دل لہری بابو، یہ لڑکا ہائے اللہ کیسا ہے دیوانہ ، دل چیز کیا ہے آپ میری جان لیجیے ، جستجو جسکی تھی ، تو تو ہے وہی دل نے جسے اپنا کہا ، جوانی جان من حیسن دلربا ، اور کیا عہد وفا ہوتے ہیں ، پیار میں دل پہ مار دے گولی .