Baaghi TV

Tag: آصفہ بھٹو زرداری

  • حنا جاوید کیس:خاتون اول کا شدید ردعمل،مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    حنا جاوید کیس:خاتون اول کا شدید ردعمل،مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے راولپنڈی میں حنا جاوید کے مبینہ قتل پر اظہارافسوس کیا ہے۔

    فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے سوگوار خاندان سے تعزیت اورہمدردی کااظہار کیا،انہوں نے حنا جاوید کے مبینہ قتل پر اظہارتشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ المناک واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر مثال قائم کی جائے،خواتین کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیرہیں۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے لال کرتی میں بیدردی سے قتل کی گئی حنا جاوید کے کیس میں پولیس نے ان کے شوہر اور گھریلو ملازم کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے،45 سالہ حنا جاوید کی لاش جمعرات کی صبح لال کرتی کے اپارٹمنٹ کے باتھ روم سے اس حالت میں برآمد ہوئی تھی کہ “دونوں ہاتھ پیچھے کپڑے سے بندھے ہوئے، منہ پر کپڑا دیا ہوا، اور گردن میں لپٹی تار اوپر نہانے والے شاور سے بندھی ہوئی تھی،واقعہ کی ایف آئی آر حنا جاوید کے بھائی فہد جاوید کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں درج ہوئی جس میں مقتولہ کے شوہر، سسر، اور گھریلو ملازم کو نامزد کیا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق جب لاش برآمد ہوئی تو “اس کے منہ سے خون نکل رہا تھا اور نیچے باتھ روم کے فرش پر بھی خون موجود تھا۔” لاش جمعرات کی صبح تب ملی جب حنا کے بھائی کو ان کے سسر نے کال کر کے بلایا کہ ایمرجنسی ہے، جب وہ ان کے گھر پہنچے تو باتھ روم میں اپنی بہن کو مردہ حالت میں دیکھا، حنا جاوید کی شادی 9 ماہ قبل فیصل اصغر سے ہوئی تھی اور وہ “آئے روز مقتولہ حنا جاوید کونہ صرف تنگ کرتا تھا بلکہ سخت اذیتیں بھی دیتا تھا اور مار پیٹ کرتا تھا۔”

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ حنا جاوید کے شوہر فیصل اصغر کی یہ دوسری شادی تھی جبکہ اس کی پہلی بیوی نے بھی مبینہ گھریلو تشدد اور اذیتوں کے باعث طلاق لے لی تھی،حنا جاوید کو ان کے شوہر، سسر اور گھریلو ملازم نے انتہائی بے دردی اور بہیمانہ تشدد اور اذیتیں دے کر قتل کیا ہےقتل سے قبل حنا جاوید کو کوئی زہریلی چیز کھلائے جانے کا بھی شبہ ظاہر کیا گیا ہے یہ بھی کہا گیا کہ ملزمان نے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ حنا جاوید کا پوسٹ مارٹم کرایا جا چکا ہے اور رپورٹ کا انتظار ہے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہےمتاثرہ خاندان نے مقتولہ کے سسر اصغر علی کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے خاندان کے مطابق اصغر علی مقدمے میں نامزد ہیں تاہم انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔

  • آصفہ بھٹوزرداری کا پاکستان اور بحرین کے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر زور

    آصفہ بھٹوزرداری کا پاکستان اور بحرین کے ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر زور

    پاکستان کی خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بحرین نیشنل میوزیم اور پرل میوزیم کا دورہ کیا-

    دورے کے موقع پر خاتونِ اول کے ہمراہ بحرین کی وزیرِ ہاؤسنگ و اربن پلاننگ اور وزیر اِن ویٹنگ محترمہ امنہ بنت احمد الرمیحی موجود تھیں،انہیں بحرین کی قدیم تہذیب، ثقافتی ورثے اور تاریخی تسلسل سے آگاہ کیا گیا،میوزیم آمد پر ڈائریکٹر جنرل میوزیمز اینڈ کلچر محترمہ فرح محمد مطر اور ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اینڈ پارٹنرشپس ہانی علی بہزاد نے ان کا استقبال کیا۔

    آصفہ بھٹو کو دونوں میوزیمز کا تفصیلی دورہ کرایا گیا، جہاں بحرین کی گہری تاریخی جڑوں، تہذیبی ورثے اور سمندری طرزِ زندگی کی عالمی شہرت یافتہ روایات، با لخصو
    ص موتیوں کی غوطہ خوری کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا آصفہ بھٹو زرداری نے بحرینی حکام کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی ورثے کا تحفظ اور تاریخ کی حفاظت قوموں کی شناخت، یکجہتی اور آئندہ نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ بنتی ہے۔

    انہوں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان ثقافتی سفارتکاری، میوزیم شراکت داری، تعلیمی تبادلوں اور آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا کہا کہ دونوں ممالک قدیم تہذیبی ورثے کے حامل ہیں، جہاں پاکستان کی وادیٔ سندھ کی تہذیب اور بحرین کی دلمن تہذیب نمایاں تاریخی اہمیت رکھتی ہیں،ثقافتی ورثے کے تحفظ میں باہمی تعاون سے عوامی سطح پر روابط اور باہمی تفہیم مزید مضبوط ہو سکتی ہے۔