Baaghi TV

Tag: آصفہ بھٹو

  • آصفہ بھٹونوابشاہ پہنچ گئیں،جیالوں کا رقص،این اے 207 سے لڑیں گی الیکشن

    آصفہ بھٹونوابشاہ پہنچ گئیں،جیالوں کا رقص،این اے 207 سے لڑیں گی الیکشن

    صدر پاکستان آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ پہنچ گئیں

    ضمنی انتخابات میں شہید بے نظیر آباد این اے 207 کی نشست سے پاکستان پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار آصفہ بھٹو زرادی اپنے آبائی حلقہ میں پہنچ گئی ہیں، آصفہ بھٹو زرداری کے استقبال کے لئے جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی،جیالوں نے وزیر اعظم بلاول اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے،آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بھی موجود ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری پر جیالوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،آصفہ بھٹو زرداری کی آمد پر شہر کو پارٹی جھنڈوں سے سجایا گیا ہے،آصفہ بھٹو زرداری کی آمد پر جیالے کارکنان نے رقص کیا،

    آصفہ بھٹو زرداری آر او کے دفتر میں کل اپنا نامزدگی فارم جمع کرائیں گی، صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے چھوڑی ہوئی سیٹ پر آصفہ الیکشن لڑیں گی، این اے 207 سے آصف زرداری جیتے تھے تا ہم انہوں نے سیٹ چھوڑ دی، آصف زرداری صدر مملکت بن گئے ہیں،آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو آصفہ بھٹو کی انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی کردی، پیپلز پارٹی کی جانب سے شیڈول کے مطابق آصفہ بھٹو کے فارم جمع کرائے جائیں گے .

    8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا، آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں، وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔

    آصف زرداری نے آصفہ کو سیاست میں لانے کا اعلان کیا تھا ،امید کی جا رہی تھی کہ آصفہ بھٹو عام انتخابات میں حصہ لیں گی تاہم آصفہ کے کہیں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے تھے.31 مارچ 2022کو سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ آصفہ بھٹو کو اگلے انتخابات میں پارلیمانی سیاست میں لے کر آؤں گا، اب ضمنی انتخابات میں آصفہ زرداری الیکشن لڑیں گی اور جیت جائیں گی

    آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی تھی

    آصفہ نے لانگ مارچ کی قیادت بھی کی تھی اور کراچی سے اسلام آباد بلاول کے ہمراہ تھیں،راستے میں ڈرون سے زخمی بھی ہوئی تھیں.

    8 فروری ووٹ کی طاقت سے بلاول کو وزیر اعظم بنانا ہے،آصفہ بھٹو

     آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ

  • صدر مملکت کا اپنی بیٹی آصفہ کو خاتون اول بنانے کا فیصلہ

    صدر مملکت کا اپنی بیٹی آصفہ کو خاتون اول بنانے کا فیصلہ

    صدر مملکت آصف زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ کیا ہے

    آصفہ بھٹوز رداری کو خاتون اول کا درجہ دیا جائےگا، صدر آصف زرداری باضابطہ طور پر آصفہ بھٹو کو خاتون اول ڈکلیئر کریں گے،بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائےگا اور وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں،عام طور خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو جاتا ہے، تا ہم اس بار آصف زرداری کی بیٹی خاتون اول ہون گی،

    پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو کو خاتون اول بنایا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان صدر مملکت کریں گے، آصفہ بھٹو کو خاتون اوّل بنانے سے متعلق آصف زرداری کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت ہوئی ہے،جس میں یہ اصولی فیصلہ کر لیاگیا ہے کہ آصفہ خاتون اول ہوں گی.

    8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا، آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں، وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔

    آصفہ بھٹو ، بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کی چھوٹی بہن ہیں، وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذو الفقار علی بھٹو اور ایرانی نژاد نصرت بھٹو کی نواسی اور شاہنواز بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کی بھانجی ہیں، آصفہ اپنے والد کے سب سے قریب رہیں، آصف علی زرداری کے جیل کے دنوں میں اور عدالتوں میں پیشی کے وقت بھی آصف علی زرداری کی گود میں ہمیشہ وہی نظر آتی تھیں،گزشتہ روز ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں بھی وہ اپنے والد کے ہمراہ ان کے بازو میں اپنا بازو ڈال کر چل رہی تھیں۔پیپلز پارٹی کے ٹویٹر ہینڈل پر بھی جو تصویر شیئر کی گئی اس میں آصفہ کو فرسٹ لیڈی لکھا گیا ہے

    آصف زرداری نے آصفہ کو سیاست میں لانے کا اعلان کیا تھا ،امید کی جا رہی تھی کہ آصفہ الیکشن لڑیں گی تاہم آصفہ کے کہیں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے.31 مارچ 2022کو سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ آصفہ بھٹو کو اگلے انتخابات میں پارلیمانی سیاست میں لے کر آؤں گا،تاہم ایسا نہ ہو سکا

    آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی تھی

    آصفہ نے لانگ مارچ کی قیادت بھی کی تھی اور کراچی سے اسلام آباد بلاول کے ہمراہ تھیں،راستے میں ڈرون سے زخمی بھی ہوئی تھیں.

    8 فروری ووٹ کی طاقت سے بلاول کو وزیر اعظم بنانا ہے،آصفہ بھٹو

     آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • بلاول بھٹو واحد سیاستدان ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہےہیں،  آصفہ بھٹو

    بلاول بھٹو واحد سیاستدان ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہےہیں، آصفہ بھٹو

    ٹنڈوالہیار: آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو واحد سیاستدان ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہےہیں-

    باغی ٹی وی: ٹنڈوالہیار میں جلسے سے خطاب کے دوران آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ 1971 سے لے کر آج تک پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے بھٹو خاندان نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کی بات کی، میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا ، بینظیر بھٹو ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لیے لڑتی رہیں، پہلے میرے نانا اور بعد میں میری والدہ کو ہم سے چھین لیا گیا، مگر پاکستان پیپلزپارٹی کا عوام کی خدمت کا جذبہ کبھی ٹھنڈا نہیں ہوا،نہ ہی اسے کوئی ختم کر سکتا ہے –

    آصفہ بھٹو نے کہا کہ میرے والد آصف علی زرداری نے 18 ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خودمختاری دی، بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے خواتین کو ان کا حق دلوایا، دوسری سیاسی جماعتیں اقتدار کا سوچتی ہیں مگر پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کی خدمت کا سوچتی ہے بلاول بھٹو واحد سیاستدان ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہےہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تنخواہیں ڈبل ہوں،آپ کو 300 یونٹ تک بجلی مفت ملے، آپ کے بچوں کو مفت تعلیم ملے، معیاری صحت کی سہولیات ملیں، کسان خوشحال ہو، نوجوان کو بلاسود قرض پروگرام ملے تو بلاول کا ساتھ دیں، پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں، تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    نواز شریف نے پارٹی کے انتخابی بیانیے کی باقاعدہ منظوری دے دی

    جوبائیڈن کی حمایت پر اسرائیل غزہ میں جارحیت کو طول دے رہا ہے،ممبر یورپی پارلیمنٹ

    دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری

  • اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں،آصفہ بھٹو

    اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں،آصفہ بھٹو

    کراچی: آج آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں اور کارکنوں نے اس کا استقبال کیا، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں انتخابی مہم کے دوران آصفہ بھٹو زرداری نے ابراہیم حیدری، لانڈھی اور ملیر کا دورہ کیا ، پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں اور کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا ، اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک عوام دوست اور غریب دوست منشور لے کر آئیں ہیں، جس پر عمل کرنے کیلئے آپ کےساتھ کی ضرورت ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو صحت کارڈ ملے تو بلاول کو کامیاب کرائیں، آپ نے 8 فروری کو ووٹ تیر کو دینا ہے-

    طیبہ گل ہراسانی کیس: سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال آئندہ سماعت پر ذاتی …

    https://x.com/MediaCellPPP/status/1747216738452906318?s=20
    انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ 300 یونٹ بجلی مفت ملے اور تنخواہ دگنی ہو تو پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں، معیاری مفت علاج کی فراہمی کیلئے ہمارا ساتھ دیں، اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں، آپ سب بلاول کو کامیاب کریں آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی میں انتخابی مہم کے جلسوں میں شہریوں سے اپیل کی کہ 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

    قومی ترقی کا راستہ پی او ایف واہ جیسی مقامی صنعتوں سے متعین ہوتا …

    ساس بہو کا جھگڑا سپریم کورٹ پہنچ گیا

  • "وہ آج بھی بینظیر ہے” کے موضوع پرسیمینار،آصفہ کی شرکت

    "وہ آج بھی بینظیر ہے” کے موضوع پرسیمینار،آصفہ کی شرکت

    اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا 70 واں یوم پیدائش ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے شہید بھٹو فاوَنڈیشن کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

    "وہ آج بھی بینظیر ہے” کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار منعقد کیا گیا،سیمینار کی مہمانِ خاص شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری تھیں ،شہید بھٹو فاوَنڈیشن کے چیف ایگزیکیوٹو آفیسر آصف محمود خان نے آصفہ بھٹو زرداری کو خوش آمدید کہا، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا, اس موقع پر آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ کی زندگی اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیمینار میں شرکت باعثِ اعزاز ہے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے تاریک ترین گھڑیوں میں پاکستان کی قیادت کی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی میراث آج بھی ہمیں اندھیروں سے نکلنے میں رہنمائی کر سکتی ہے

    سیمینار میں وفاقی وزراء شیری رحمان اور شازیہ عطا مری، ایم این اے نفیسہ شاہ، فرحت اللہ بابر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سحر کامران، آصف خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد، فلسفے، تدبر اور قربانیوں پر روشنی ڈالی ،سیمینار میں ٹیبلوز بھی پیش کر کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی انتھک جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کو اجاگر کیا گیا سیمینار کے دوران بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ،سیمینار میں پی پی پی سینیٹر عینی مری سمیت زندگی سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی

    عمران خان خود امپورٹڈ، بینظیر کو کس نے کہا تھا اس بچے کا خیال رکھنا؟ خورشید شاہ کا انکشاف

    بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

    آصفہ زرداری کس صورت میں الیکشن لڑیں گی؟ بڑا اعلان ہو گئا

    وزیرخارجہ بلاول زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

     انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے

    ایسا لگ رہا ہے جیسے بلاول بھٹو کے روپ میں بھٹو واپس آیا ہے

  • حکومتِ سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اپنی انتھک کاوشیں جاری رکھے گی: آصفہ بھٹو

    حکومتِ سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اپنی انتھک کاوشیں جاری رکھے گی: آصفہ بھٹو

    کراچی :شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اپنی انتھک کاوشیں جاری رکھے گی۔تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید بے نظیر آباد میں سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کر کے مختلف مقامات پر سیلاب متاثرین کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

    آصفہ بھٹو نے سکرنڈ میں واقع سیلاب متاثرین کے لئے بنائے گئے ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف رضاکاروں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں میں ضروریات کا سامان بھی تقسیم کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ ہو چکا، ہمارے عوام تاحال اس سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہے ہیں جس نے سندھ کو ڈبو دیا ہے، تین کروڑ سے زائد متاثرین اور بے گھر افراد کو پناہ، خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے۔

     

    انہوں نے کہا کہ امدادی کیمپوں میں رہائش پذیر متاثرین نے مجھے اپنی پریشانیوں سے آگاہ کیا، امید ہے، حکومتِ سندھ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنی انتھک کاوشیں جاری رکھے گی۔

    آصفہ بھٹو نے کہا کہ ڈینگی، ملیریا اور اسہال کی پھیلتی بیماریاں تباہی کی دوسری لہر ثابت ہو رہی ہیں، پی پی آئی ایچ کی طرح میڈیکل کیمپوں نے خدمت کے لئے خود کو وقف کیا ہوا ہے تاہم ان کو ہم سب کی مدد کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سطح کی بڑی آفت کے سامنے ادویات اور ڈاکٹرز کی موجودہ فراہمی کم ہے، ہمیں ہر ایک کی ضرورت ہے کہ وہ آگے آئیں اور مدد کریں، عطیہ دیں اور رضا کار بنیں تاکہ سیلاب سے ہونے والی تباہی میں کمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ اوکاڑہ پہنچ گیا،اگلی منزل لاہور

    پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ اوکاڑہ پہنچ گیا،اگلی منزل لاہور

    پیپلز پارٹی لانگ مارچ کا قافلہ ساہیوال سے روانہ، اگلا پڑاو آج رات لاہور میں ہوگا

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردرای کی سربراہی میں عوامی مارچ اوکاڑہ پہنچ گیا، عوام نے اپنے قائد کا والہانہ استقبال کیا۔

    اوکاڑہ میں عوامی مارچ کے پہنچنے پر عوام نے بھر پور انداز میں خیر مقدم کیا اور پیپلز پارٹی و بلاول کے حق میں نعرے لگائے، کئی مقامات پر بلاول پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،بلاول زرداری نے اوکاڑہ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ میں لوگ ہمارا ساتھ دے رہےہیں جہاں سے گزررہےہیں لوگ ہمارا استقبال کررہےہیں،ہمارے قافلے میں کارکن اور شہروں کے لوگ بھی شامل ہورہے ہیں ہمارا مارچ دہشت گردی کےخلاف ہے،ایک ہفتے سے ہم سڑکوں پر ہیں،پورا پاکستان ہمارے قافلے کا حصہ بن رہا ہے،اوکاڑہ کے لوگ مارچ کا حصہ بنیں ہم سلیکٹڈ اورنااہل وزیراعظم کیخلاف احتجاج کررہے ہیں ہمارا احتجاج دہشتگردی،مہنگائی اوربیروزگاری کیخلاف ہے،حکومت کےآمرانہ طریقہ کار کیخلاف احتجاج کررہے ہیں،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دیا،حکومت نےزراعت کے شعبے کیلئے کچھ نہیں کیا، آج کسانوں کا استحصال ہورہا ہے،این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو ان کے حقوق دیئے،پیپلزپارٹی نے این ایف سی کے تحت صوبوں کو اپنا حق دلوایا،پاکستان کے عوام نے ہرمشکل وقت میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دیاہے،اوکاڑہ کے عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا ثبوت پیش کردیا،پیپلزپارٹی نے ملک میں 73کے آئین کوبحال کرایا،آج پیپلزپارٹی سلیکٹڈ اور نااہل وزیراعظم کے خلاف احتجاج کررہی ہے پنجاب میں بڑے منصوبے آصف زرداری کی وجہ سے سی پیک کے تحت بنے، سلیکٹڈ ہر کام میں صرف یوٹرن لیتاہے،آج جتنی بھی کوشش کرلیں بےنظیر کا نام عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ،تاریخ میں سب سے زیادہ یوٹرن عمران خان نے لیے ،عوام پرمسلط وزیراعظم نے جھوٹ بولا ملکی دفاع اورقیادت کیلئے قائدکی ضرورت،کھلاڑی کی نہیں ،پیپلزپارٹی کبھی لڑائی سے نہیں بھاگتی،پیپلزپارٹی نے مشکل حالات میں کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا،کہاگیا سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیں،ہم نے کٹھ پتلی کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑا،سلیکٹڈ وزیراعظم سے کہتے ہیں آپ کے پاس 3دن ہیں خود مستعفی ہوجاو، سلیکٹڈ وزیراعظم اسمبلیاں توڑو اور میدان میں ہمارا مقابلہ کرو، عمران خان عوام کا نہیں کسی اور کا نمائندہ ہے،اگر عوام ہمارے ساتھ ہیں تو اسلام آباد دور نہیں،جمہوری حملہ کرکے کٹھ پتلی حکومت کو گرائیں گے،

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی پتوکی آمد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ھلہ چوک پتوکی میں ساؤنڈ سسٹم پر پیپلز پارٹی کے ترانے،چوک کو سجا دیا گیا ڈی پی او قصور صہیب اشرف ھلہ چوک پتوکی پہنچ گئے،سیکوڑٹی انتظامات کا جائزہ لیا، ایس پی انوسٹی گیشن قصور ظفر چوھدری بھی موقع موجود ہیں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے،بھاری نفری تعینات کر دی گئی

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نیئر حسین بخاری کو ٹیلیفون کیا ہے بلاول بھٹو نے نیئرحسین بخاری سے لانگ مارچ کے روٹ سے متعلق مشاورت کی،لانگ مارچ کے لاہور سے اسلام آباد پہنچنے تک کے روٹ سے متعلق مشاورت کی گئی، نیئرحسین بخاری نے بلاول بھٹو کو انتظامات سے متعلق آگاہ کیا، لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل 7 مارچ کو ٹی چوک روات پر رکے گا،8مارچ کو ٹی چوک روات سے اسلام آباد روانگی ہوگی،

    پیپلز پارٹی نے ٹینٹ سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے پیپلز پارٹی نے عوامی مارچ کے شرکاکی رہائش کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی شرکا ایک رات ٹی چوک روات میں ٹینٹ سٹی میں گزاریں گے،اسلام آباد پہنچنے کے بعد شرکا ڈی چوک پر ٹینٹ سٹی میں رکیں گے ،

    پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کی اسلام آباد آمد سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا ہے اجلاس کی صدارت پیپلزپارٹی سیکریٹری جنرل نیئرحسین بخاری نے کی اجلاس میں سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر اور جلسہ کمیٹی رہنماوں سے مشاورت کی گئی، پرویز اشرف، مصطفیٰ نواز کھوکھر سے انتظامات پر مشاورت کی گئی، مارچ کے شرکا ٹینٹ سٹی میں رکیں گے ،کھانے کے انتظامات بھی کیے جائیں گے،اسلام آباد ایکسپریس وے سمیت ہر گزر گاہ پر کیمپ اور بینر آویزاں کیے جائیں گے،

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ ن لیگ کی اکثریت ہے،ن لیگ کو چاہیے کہ عبوری حکومت کے لیے اپنا وزیراعظم لائے، نیا وزیراعظم اس شرط پر لایاجائے کہ وہ انتخابی اصلاحات کریں ،ہم نے جب یوسف رضا گیلانی کا الیکشن لڑا تھا تو مارجن رکھا تھا، آخر میں اداروں کے ملوث کے جانے سے ہمیں کم مارجن سے کامیابی ملی، ہم اپنی تعداد میں جتنا زیادہ اضافہ کر سکے اتنا ہی بہتر ہو گا،ہم عدم اعتماد پر کافی عرصے سے کام کر رہے ہیں،ن لیگ سے ملاقات میں پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنانے پراعتراض سامنے نہیں آیا تھا،پنجاب میں ن لیگ کی اکثریت ہے، ہم صرف تجویز دے سکتے ہیں،لانگ مارچ سے قبل ہی ہمیں کامیابی ملی کہ تمام اپوزیشن ایہ پیج پر اکٹھی ہو گئی پاکستان کے عوام حکومت سے مایوس ہوچکے،عوام کی امیدیں اب پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں،اتحادیوں کو ساتھ ملا کر خود کو مضبوط کرنا چاہیے،جب تک حکومت کو گھر نہیں بھیجتے، ہم حملہ کرتے رہیں گے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جس جوش و جذبہ سے آپ لوگوں نے عوامی لانگ مارچ کا استقبال کیا ہے وہ تاریخی ہے اور بنی گالہ سے چیخوں کی آوازیں آنا شروع ہوچکی ہیں

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ ساہیوال کے عوام نے ہمارا بھرپور استقبال کیا،قافلے میں شریک کارکنوں کا بہت مشکور ہوں، کارکن اپنے معاشی حضوق کے لیے قافلے کا حصہ بنے ہیں،کارکن تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں اور فرعون کے خلاف کھڑے ہیں،قافلہ آگے چلے گا مشکلات بڑھے گی،ہم نے ساتھ چلنا ہے، بکھرنا نہیں ہے،کارکنوں نے راستے میں اپنی سیکیورٹی کا خیال کرنا ہے،کارکنوں نے ون وے کی خلاف ورزی نہیں کرنی ایک ہفتے کا سفر کوئی مذاق نہیں ہے، یہ جیالوں کا پرامن لشکر ہے،

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ساہیوال میں پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ 31کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے،ساہیوال پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کو جانے نہیں دے رہا ،شکریہ ساہیوال ،پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ آج ساہیوال سے لاہور پہنچے گا،ہر جگہ ہر شہر عوام حکومت سے چھٹکارے کا مطالبے کر رہے ہیں ،یہ عوام کا حکومت پر عدم اعتماد نہیں تو کیا ہے؟ حکومت سے ساڑھے 3سال میں مہنگائی کنٹرول نہیں ہو سکی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے،

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں تباہ حال اسٹرکچر کو بہتر کررہے ہیں،عام آدمی مہنگائی سے پریشان ہے،گھر دینے والوں نے عام آدمی کے گھر گرا دئیے،پیپلزپارٹی کو اندرون سندھ کی جماعت کا طعنہ دینے والے گھبرا گئے ہیں،عوام کا جم غفیر بلاول کے ساتھ ہے اب عمران نیازی کو اتحادی یاد آگئے ہیں اب تو جہانگیر ترین کی بھی خیریت دریافت کی جارہی ہے،مارچ حیدرآباد پہنچا تو پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کردی گئیں،

    ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت جاری عوامی مارچ کا ساتواں روز، عوام کا سمندر اسلام آباد کی جانب گامزن ہے، عوامی مارچ کا آغاز آج ساہیوال سے ہوا، اوکاڑہ اور پتوکی سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچے گا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج اوکاڑہ اور پھول نگر میں خطاب کریں گے، آج رات عوامی مارچ کا پڑاوَ لاہور میں ہوگا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل دوپہر ایک بجے ناصر باغ لاہور میں عوام کے جمِ غفیر سے خطاب کریں گے

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت جاری پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین لانگ مارچ تاریخ رقم کر رہا ہے لانگ مارچ کو ملنے والی عوامی پذیرائی نے پی ٹی آئی حکومت کے اوسان خطا کردیئے ،ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس اب بھی وقت ہے، عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچنے سے قبل شرافت سے مستعفی ہوجائے

    دوسری جانب  بلاول بھٹو زرداری نے 8 مارچ کو 4بجے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ لاکھوں لوگوں کا مجمع ڈی چوک اسلام آباد میں ساتھ ہوگا. پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کا اختتامی جلسہ ڈی چوک مین کرنے کے درخواست دیدی۔ دوسری جانب حکومت نے پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں ایک دن جلسے کی اجازت، لانگ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے، فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے تا ہم جلسے کی اجازت کہان دی جائے گی اسکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،

    لانگ مارچ کے شرکاء پرجوش ہیں، لانگ مارچ کے شرکاء جئے بھٹو، وزیراعظم بلاول کے نعرے لگاتے دکھائی دیئے شرکا نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور مارچ کے ساتھ رواں دواں ہیں

    پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ لاہور آئے تو ہم….شہباز شریف کو کیا مشورہ مل گیا

    اگرحکومت ہمارے 38 مطالبات مان لے توہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں:

    بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

    وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

    شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

    آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

    خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

    فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

    جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ

    اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

    عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول

    پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے

    ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،بلاول

    ڈی چوک میں جلسہ کریںگے، پیپلز پارٹی نے اجازت مانگ لی

    آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

    زخمی حالت میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے آصفہ نے ادا کیا شکریہ

  • آصفہ بھٹوڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہیں،دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ جلد صحت کاملہ عطافرمائیں:مبشرلقمان

    آصفہ بھٹوڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہیں،دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ جلد صحت کاملہ عطافرمائیں:مبشرلقمان

    لاہور:آصفہ بھٹوڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہیں،دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ جلد صحت کاملہ عطافرمائیں،اطلاعات کے مطابق سینیئر صحافی مبشرلقمان نے پی پی رہنما صابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو کوخانیوال جلسے میں ڈرون کیمرہ لگنے کی وجہ سے پہنچنے والی تکلیف پردُکھ کا اظہارکیا ہے اور ان کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے

    مبشرلقمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی ابھی آصفہ بھٹوزرداری کے بارے میں‌ سُنا ہے کہ وہ خانیوال میں جلسے میں ڈرون کیمرہ لگنے سےزخمی ہیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا تو مشورہ یہ ہےکہ اس قسم کی رپورٹنگ سے پرہیز کی کیا جانا چاہیے جس میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا جاتا ہے

     

    سینیئر صحافی مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں اچھے انداز اپنانے چاہیں کہ جس سے اس قسم کے ایونٹ کے دوران خطرات کے خدشات سے محفوظ رہیں‌

    یاد رہے کہ آج خانیوال میں کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو زرداری سے ڈرون کیمرہ ٹکرا گیا ہے۔ ڈرون کیمرہ کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو زرداری کے چہرے سے ٹکرایا، ڈرون ٹکرانے کے بعد آصفہ اور بلاول کنٹینر کے اندر چلے گئے۔اس کے علاوہ بلاول بھٹو کی سیکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا ہے۔

    آصفہ بھٹو کو ڈرون لگنے سے انکا خون بہا ہے، وہ زخمی ہیں ان کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری کو جلوس سے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ جلوس کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ڈرون اڑانے سے منع کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ آصفہ بی بی کے چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے کا افسوس ہے- اُمید ہے کہ وہ خیریت سے ہونگی۔

    اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد تحریک میں کامیابی کے بعد عبوری سیٹ اپ کے لیے وزیراعظم ن لیگ سے ہوگا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہمارا مشن کامیاب ہوگا، ہمارا ہدف اس وزیراعظم کو ہٹانا ہے، عبوری سیٹ اپ کے دوران ہدف انتخابی اصلاحات کرنا ہوگا، انتخابی اصلاحات کا مقصد صاف و شفاف انتخابات کرانا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی مارچ کے باعث عمران خان خوف میں ہے، جیالوں کے خوف سے عمران خان حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کردی، پشاور دھماکے کی مذمت کرتا ہوں۔

    آصفہ بھٹو زرداری کو جلوس سے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ جلوس کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ڈرون اڑانے سے منع کردیا گیا ہے۔