Baaghi TV

Tag: آصف علی

  • صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم،وزراء،اراکین پارلیمنٹ اورمیڈیا کواہم خط لکھ دیا

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم،وزراء،اراکین پارلیمنٹ اورمیڈیا کواہم خط لکھ دیا

    اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم، وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور میڈیا کواہم خط لکھا ہے جس میں ایک اجتماعی مسئلے کے کیطرف توجہ مبذول کروائی ہے ، ذرائع کے مطابق اس خط میں صدر مملکت چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی مہم میں فعال شراکت دار بننے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ اس ملک کے ذمہ داروں کوکردار ادا کرنا چاہیے

    دہلی:ڈینگی کا پھیلاؤ،5سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    صدر مملکت کی طرف سے لکھے گئے خطوط میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی مہم میں تعاون کی بھی اپیل کی گئی ہے ،خط میں لکھا گیا ہے کہ آگاہی مہم میں پسماندہ طبقے، سیلاب زدہ علاقوں کی خواتین پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی،

    حکومت اورکسان اتحاد میں مذاکرات کامیاب،دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    صدرپاکستان کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر سال چھاتی کے کینسر کے تقریباً 1 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں،تاخیر سے تشخیص کے باعث 50٪ مریض موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں،جسمانی معائنہ کرنے اور مرض کی جلد تشخیص سے 98٪ جانیں بچائیں جا سکتی ہیں،

    آصف علی زرداری کا طبی معائنہ،ڈاکٹرزنے بیرون ملک علاج کا مشورہ دے دیا

    اس خط میں صدر مملکت نے خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال سے بریسٹ کینسر آگاہی مہم کی قیادت کر رہی ہیں، 4 سالہ آگاہی مہم کے نتیجے میں ہسپتالوں میں چھاتی کے کینسر کے کیسز کی رپورٹنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، خط میں صدر مملکت نے خط میں گزشتہ چار سالوں کے دوران میڈیا کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا

  • سابق صدرآصف علی سخت بیمارہوگئے:ہسپتال داخل

    سابق صدرآصف علی سخت بیمارہوگئے:ہسپتال داخل

    آصف علی زرداری کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ضیا الدین اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ذرائع بلاول ہاؤس کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کا بورڈ آصف علی زرداری معائنہ کر رہا ہے۔

    ذرائع بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کل کیا جائے گا، دیگر ٹیسٹ پھیپڑوں کے پروسیجر کے بعد کیے جائیں گے۔

    ذرائع بلاول ہاؤس کا مزید کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں اور اس سے قبل بھی آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • آصف زرداری نے لاڑکانہ چھوڑ کرلاہوربسیرے کرنےکا فیصلہ کرلیا

    آصف زرداری نے لاڑکانہ چھوڑ کرلاہوربسیرے کرنےکا فیصلہ کرلیا

    لاہور: آصف زرداری نے لاڑکانہ چھوڑ کرلاہوربسیرے کرنےکا فیصلہ کرلیا،اطلاعات کےمطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری آئندہ ہفتے لاہور پہنچیں گے، اورلاہور میں طویل عرصہ قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری لاہور تنظیمی عہدیدران سے ملاقاتیں کریں گے، اور اس دوران وہ اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ کے طور پر جانے جاتے ہیں، ان لاہور قیام کو پنجاب حکومت کے خطرہ سمجھا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ پہلےسابقچند ماہ قبل بھی  صدر آصف علی زرداری لاہور  آئے تھے سابق صدر آصف علی زرداری ایک سے 2 روز لاہور میں قیام کیا تھا،آصف علی زرداری لاہور میں اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا تھا

    وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکو ظہرانے پر بلایا تھا

     

     

    واضح رہے کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے کے بعد آصف زرداری دوسری  بار لاہور آرہے ہیں پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت کریں گے-

     

    حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی

  • سب حکومتوں نے ملک کو نقصان پہنچایا:پیپلز پارٹی پاکستان کو تباہی سے نکالے گی، آصف علی زرداری

    سب حکومتوں نے ملک کو نقصان پہنچایا:پیپلز پارٹی پاکستان کو تباہی سے نکالے گی، آصف علی زرداری

    نواب شاہ : سب حکومتوں نے ملک کو نقصان پہنچایا:پیپلز پارٹی پاکستان کو تباہی سے نکالے گی،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پاور میں ہے تو عوام پاور میں ہیں، ہم پاکستان کو تباہی سے نکالیں گے۔

    یہ بات نواب شاہ میں پارٹی رہنما راضی خان جمالی سے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی بڑے بڑے دعوے نہیں کیے البتہ چھوٹے دعوے کرکے بڑے کام ضرور کیے، یہ بات کچھ لوگوں کو سمجھ کیوں نہیں آتی؟

    انہوں نے کہا کہ اقتدار سے پہلے کوئی دعویٰ نہیں کیا تھا کہ 18 ویں ترمیم لاؤں گا، اقتدار سے پہلے یہ نہیں کہا تھا بلوچستان کو حق یا کے پی کے کو نام دلاوُں گا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگر میں یہ باتیں کہتا تو مجھے اقتدار میں آنے ہی نہیں دیتے، الحمد اللہ تاریخ میں ہم نے وہ کام کیے جوان سے نہیں ہونے، ان سے تو ملک نہیں چل رہا لیکن ہم چلائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی طاقت سے بہت جلد پھر ملک کی باگ دوڑ پیپلزپارٹی کے ہاتھ میں ہوگی، اس تبدیلی نے ملک کو تباہ کردیا، ہم ہی اسے تباہی سے نکالیں گے کیوں کہ یہ ملک ہمارا ہے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس تیل ہے گیس ہے اور کوئلہ ہے، سب معدنیات کے باوجود غلط حکومتی پالیسوں سے معیشت کو نقصان پہنچا،70سال میں اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا اس حکومت میں پہنچا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار ایسا ماسٹر پلان بنایا ہے کہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا اور صوبہ سندھ ہی پورے ملک کو چلا سکتا ہے۔

  • کرکٹر آصف علي نے گھر کي چھت پر بيٹنگ پريکٹس شروع کردي۔

    کرکٹر آصف علي نے گھر کي چھت پر بيٹنگ پريکٹس شروع کردي۔

    جارح مزاج بلے باز آصف علی نے سوشل ڈيسٹنس کو مدنظر رکھ کر گھر کي چھت پر پريکٹس شروع کردي۔

    کرکٹر آصف علي کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال ميں ہميں خود کو اور دوسروں کو بھي محفوظ رکھنا ہے ۔ پي سي بي کي کرکٹرز کو فٹ رکھنے کي ہدايت پر فزيکل ٹرئينگ کے ساتھ ساتھ بيٹنگ پريکٹس کا آغاز کيا ہے۔