Baaghi TV

Tag: آصف علی زرداری

  • آصف زرداری کے خون کے پلیٹ لیٹس 1 لاکھ 35 ہزار،دل کا وال بند

    اسلام آباد:نواز شریف کے بعد اب سابق صدر آصف علی زرداری بھی سخت بیمار ہوگئے ہیں اوراطلاعات یہ ہیں‌ کہ آصف علی زرداری بھی اسی کوشش میں ہیں کہ بیماری کی بنیاد پر رعایت مل جائے ، ادھر پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پلیٹ لیٹس 1 لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئے تاہم کمزوری اور شوگر کے باعث ہاتھوں میں کپکپاہٹ کی شکایت ہے۔

    اوراندراگاندھی کوگولی ماردی گئی !

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق سابق صدرآصف زرداری کا علاج جاری ہے، ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پلیٹ لیٹس نارمل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔پمز ہسپتال میں آصف علی زرداری کے وارڈ کو ہی سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے

    لاہورکا کفارہ شہبازشریف اسلام آباد میں ادا کریں‌گے

    ڈاکٹروں کے مطابق پرانے اسٹنٹ کی وجہ سے آصف زرداری کے دل کے وال میں کلاٹ پیدا ہوگیا ہے، جسے نکالنے کے لیے تھیلیئم اسکین کرانا ہوگا۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے تک آصف زرداری کو ہسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے۔

    جونہی آزادی مارچ لاہور سے نکل گیا ،کیپٹن (ر) صفدر کورہا کردیا گیا

    نیب راولپنڈی کی حراست میں موجود آصف زرداری کو 23 اکتوبر کی رات کمر اور گردن کی تکلیف کے باعث پمز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔آصف زرداری کو ڈپریشن، جسمانی کمزوری، گردن اور مہروں میں شدید درد کی بھی شکایت ہے۔ اس کے علاوہ ان کے غدود میں غیر معمولی اضافے کی تشخیص بھی ہوئی ہے جسے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

  • دوران قید آصف زرداری آب پڑھیں گے اخبارات اور کتابیں‌

    دوران قید آصف زرداری آب پڑھیں گے اخبارات اور کتابیں‌

    لاہور:سابق صدر آصف علی زرداری میں مطالعہ کا شوق پیدا کرنے کے لیے جیل انتظامیہ نے ایک نئی ترکیب سوچ لی ، اطلاعات کے مطابق عدالتی حکم پر جمع کروائی جانے والی اے ایس پی عدیل کی خصوصی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کوایل سی ڈی،اخبار،کتابوں کی سہولت دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سابق صدر کو ادویہ کی حفاظت کے لئے دو آئس باکس بھی فراہم کیے گئے ہیں، 3 ستمبر2019 سے پمزاسپتال کےفزیو تھراپی ٹیکنیشن روزانہ آ رہے ہیں. قوانین کے مطابق باہر سے اٹینڈنٹ نہیں رکھا جا سکتا، صحت کی نگہداشت کے لئے میڈیکل اسٹاف ڈیوٹی پر تعینات ہے.

    جیل حکام کے مطابق عدالت میں جمع کروائی جانے والی رپورٹ کے مطابق میڈیکل اسٹاف وقفے وقفے سے سابق صدر لا شوگر لیول مانیٹر کرتا ہے، پمز اسپتال کی رپورٹ کے مطابق اے سی کی سہولت نہیں، اس ضمن میں ہدایات نہیں تھیں۔

  • ابو حضور سے ملنے نہیں دیا گیا ، بختاور اور آصفہ جزباتی ہوگئیں

    ابو حضور سے ملنے نہیں دیا گیا ، بختاور اور آصفہ جزباتی ہوگئیں

    اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادیوں نے باپ سے نہ ملنے کا شکوہ کردیا . اطلاعات کے مطابق بختاور بھٹو ذرداری اور آصفہ بھٹو ذرداری کو نیب حکام نے مبینہ طور پر سابق صدر آصف علی ذرداری سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے سے روک دیا ذرائع کےمطابق ۔بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو ذرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے انہیں اپنے والد سے ملنے نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کرانے سے انکار کر کے نیب نے دراصل توہین عدالت کی ہے۔

    بختاور بھٹو ذرداری نے اپنے ایک ٹویٹ میں نیب حکام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حراست میں ہونے والی اموات اور عوام کا ٹیکس استعمال کرنے پر نیب کا احتساب کون کرے گا ؟انہوں نے کہا کہ بھاگے ہوئے آمر کی بنائی ہوئی نیب کو موجودہ آمر نما شخص اپنے حریفوں کو قید کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ بختاور بھٹو ذرداری نے الزام لگایا کہ نیب مسلسل ملکی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی ذرداری اور ان کی بہن اور سندھ اسمبلی کی رکن فریال تالپور مبینہ بدعنوانی کے مختلف مقدمات میں قومی احتساب بیورو کی تحویل میں ہیں۔اس سے قبل عید قربان کی رات نیب نے فریال تالپور کو پولی کلینک اسپتال سے جیل منتقل کر دیا تھا، جس پر انہوں بھر پور احتجاج کرتے ہوئے اسے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کی طرف سے انتقامی کارروائی قرار دیا تھا۔

  • حکومتی کمیش کو قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ اے پی سی کرے گی .آصف علی زرداری

    حکومتی کمیش کو قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ اے پی سی کرے گی .آصف علی زرداری

    اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی کمیشن کو قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ اے پی سی میں کیا جائے گے.ایک سوال کے بارے میں جس میں یہ پوچھا گیا کہ کیا اے پی سی کا ایجنڈا حکومت کو گرانا تو نہیں اس کے جواب میں آصف علی ز رداری نے کہ اس کا فیصلہ بھی اے پی سی میں کیا جائے گا. آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر حکومت سے کچھ لینا ہوتا تو پھر بار بار جیل تو نہ جانا پڑتا.میثاق معیشت پر پیشکش کو این آر او کا نام دیا گیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کے حوالے سے آصف علی زرداری نے کہا کہ اللہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کامیاب کرے پوری قوم کی عائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں. یاد رہے کہ آصف علی زرداری کی طرف سے حکومت کو مفاہمت کی پیشکش کے بعد ملک میں مختلف قسم کے تبصرے اور تجزیے شروع ہوگئے تھے .جس کے بعد حکومت اور اپوزیشن خصوصا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی طرف سے حکومت کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو اب تک جاری ہے.