Baaghi TV

Tag: آغا علی

  • منگنی شدہ اداکارائیں میرے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیتی تھیں،آغا علی

    منگنی شدہ اداکارائیں میرے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیتی تھیں،آغا علی

    کراچی :اداکار آغا علی نے کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ڈرامے کے کرداروں کی وجہ سے ہمارا ایک امیج بن جاتا ہے، جس سے سب کو لگتا ہے کہ ہم اصل زندگی میں بھی ایسے ہی ہیں

    باغی ٹی وی :نجی ٹی وی کے پروگرام “ہنسنا منع ہے” میں شرکت کے دوران اداکار نے شوبزکی دنیا میں اپنے کیرئیر کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات کے بارے گفتگو کی ہے-

    آغا علی نے ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ’2016 اور 2017 کے دور کی بات ہے، میں جب بھی کوئی ڈرامہ سائن کرتا تھا اور شوٹنگ میں کچھ دن رہتے تھے تو مجھے ڈرامے کے پروڈیوسر کال کرکے ڈرامے کی ہیروئن سے کسی مسئلے سے متعلق پوچھتے تھےمیں ان سے کہتا تھا کہ میں تو ان ہیروئن سے ملا بھی نہیں ہوں، پھر وہ مجھ سے اس ہیروئن کے منگیتر کے ساتھ جھگڑوں کے متعلق پوچھتے تھے تو میں تب بھی یہی کہتا تھا کہ میں نہیں جانتا ان کے منگیتر کون ہیں-

    آغا علی نے بتایا کہ پروڈیوسر نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ منگیتر ان اداکاراؤں کو اجازت ہی نہیں دے رہے کہ وہ آپ کے ساتھ کام کریں جب میں نے وجہ دریافت کی تو انہوں نے کہا کہ وہ ڈررہے ہیں،جس کے بعد میں نے کوئی دو ہیروئنز کے منگیتروں سے بات کی اور ڈرنے کی وجہ پوچھی تو کسی نے وجہ نہیں بتائی۔

    اداکارنے اس حوالے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ڈرامے کے کرداروں کی وجہ سے ہمارا ایک امیج بن جاتا ہے، جس سے سب کو لگتا ہے کہ ہم اصل زندگی میں بھی ایسے ہی ہیں۔

    واضح رہے کہ 2020 میں پاکستانی اداکارہ حنا الطاف سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد ہی سے یہ جوڑا سوشل میڈیا کا موضوع رہا ہے۔ حال ہی میں ان کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی تاہم اس جوڑے نے اس سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی۔

  • حنا الطاف نے کیوں کوئی بھی بات سوشل میڈیا پر ڈسکس نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

    حنا الطاف نے کیوں کوئی بھی بات سوشل میڈیا پر ڈسکس نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

    اداکارہ حنا الطاف اور ان کے شوہر آغا علی کسی نہ کسی حوالے سے سوشل میڈیا پر چرچا میں‌ رہتے ہیں. کئی بار ایسا ہو چکا ہے کہ ان کو وضاحتیں بھی دینا پڑیں. حنا الطاف کہتی ہیں کہ وضاحتیں دینے سے بہتر ہےکہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی بات ڈسکس ہی نہ کی جائے. اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بات کا بتنگڑ‌بن جاتا ہے بلاوجہ ہی بات اتنی کھیچ جاتی ہے کہ اس سے متعلقہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے. حنا نے گلہ کیا کہ سلیبرٹیز سے جوڑ دی جاتی ہیں ایسی چیزیں جن کا حقیقت سے تعلق ہی نہیں ہوتا. انہوں نے کہاکہ انہی

    وجوہات کی بناء پر میری نظرمیں سوشل میڈیا کی اہمیت ختم ہو گئی ہے اور اب میں اسکو اہمیت نہیں دیتی نہ اس پر آنے والی وڈیوز کو اب میں اہمیت دیتی ہوں اسلئے میں نے سوچا ہے کہ اب سوشل میڈیا پر کسی بات کو ڈسکس ہی نہیں‌ کرنا. انہوں نے کہا کہ موٹاپے پہ کسی کا کنٹرول نہیں ہے اور نہ ہی اسکو روکنے کے لئے کسی سے سوشل میڈیا پر ڈسکشن ہونی چاہیے میں نے یہی سیکھا ہےکہ بس اپنے کام سے کام رکھیں اور سوشل میڈیا پر انٹریکشن سے دور رہا جائے.

  • حنا گھر میں گانا نہیں‌ گانے دیتی آغا علی

    حنا گھر میں گانا نہیں‌ گانے دیتی آغا علی

    چھوٹی سکرین کے بڑے فنکار آغا علی جن کی شادی حنا الطاف کے ساتھ ہوئی ہے ان سے شادی سے قبل آغا کا نام کئی ہیروئنز کے ساتھ جڑا. لیکن جب سے حنا آغا علی کی زندگی میں آئی ہیں ان کی تو جیسےزندگی کی بدل گئی ہے،انکو حنا کے علاوہ کچھ نہیں دکھائی دیتا. آغا علی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ان کو گھر میں گانا نہیں‌گانے دیتیں . لہذاا جب وہ گھر میں اکیلے ہوتے ہیں اس وقت گھر میں گانا گاتے ہیں .انہوں نے یہ بھی کہا

    ہےکہ ان کو اشعار یاد نہیں رہتے ہاں لیکن جو ٹرک کے پیچھے لکھے ہوتے ہیں وہ ضرور یاد رہ جاتے ہیں. آغا علی نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ وہ بچپن میں بہت ہی زیادہ شرارتی تھی اب بھی شرارتی ہیں اور ہمیشہ شرارتی رہیں گے. آغا علی نے کہا کہ ان کا بچپن بہت یادگار گزرا لیکن والد کا انتقال جلدی ہوجانے کی وجہ سے انکی زندگی میں ایک خلاء رہ گیا جو آج تک پر نہ ہو سکا نہ ہو گا. بس اس کمی کو زندگی کے ہر قدم پر محسوس کیا ہے. آغا علی نے کہا کہ مجھے عمران خان کی شخصیت بہت پسند ہے اور ویسے میری خود کی شخصیت بھی بہت اچھی ہے.

  • لڑکیوں کے والدین کو حنا الطاف کا ایک قیمتی مشورہ

    لڑکیوں کے والدین کو حنا الطاف کا ایک قیمتی مشورہ

    اداکار آغا علی کی اہلیہ حنا الطاف نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں لڑکیوں کے والدین کو دیا ہے ایک بہت ہی قیمتی مشورہ انہوں نے کہا کہ یہ مت سوچیں کہ لڑکی عمر زیادہ ہو گئی تو شادی نہیں‌ہو گی بلکہ یہ سوچیں کہ ان کو بااخیتار بنانے کےلئے کیا کیا کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں عجیب ہی رواج ہے کہ اٹھاراں انیس سال کی لڑکی شادی ہوجائے تو ہوجائے اس سے اوپر ہوجائے تو کہا جاتا ہےکہ لڑکی کی عمر بہت زیادہ ہو گئی ہے اس لئے اسکی شادی نہیں‌ہو سکتی . والدین کو بچیوں کی شادی کے لئے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں. حنا نے کہا کہ لڑکی کو بااختیار

    بنائیں اپنے پائوں پر کھڑا کریں اور نکل آئیں اس سوچ کہ سے اٹھاراں انیس سال کی لڑکی کی فورا شادی کر دینی ہے. لڑکی کو شادی کے لئے بالکل بھی دبائو میں نہ لائیں. یوں حنا الطاف نے والدین کو متحرک کیا کہ وہ کم عمر لڑکی پر شادی کا دبائو ڈالنے کی بجائے اس کو اپنے پائوں پر کھڑا کریں . یاد رہے کہ حنا الطاف نے بھی آغا علی کے ساتھ کم عمر میں ہی محبت کی شادی کی دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش ہیں. آغا علی کا کہنا کہ حنا جتنی اچھی اداکارہ ہیں اس سے بھی اچھی بیوی ہیں.

  • آغا علی اور حنا الطاف ایک دوسرے کی وفا کے دیوانے

    آغا علی اور حنا الطاف ایک دوسرے کی وفا کے دیوانے

    آغا علی جو حنا الطاف کے ساتھ شادی سے پہلے کافی سکینڈلز کا شکار رہے ہیں . ان کی اہلیہ حنا الطاف نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے آغا کی جو سب سے اچھی بات لگتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ وفادار ہیں اور مجھ سے بے وفائی کا سوچ بھی نہیں سکتے. انہوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ اپنی فیملی اور مجھے ہر کسی کو اسکے مقام پر رکھتے ہیں‌یہی وجہ ہے کہ ہمیں کبھی بھی ایک دوسرے کے ساتھ شکایات نہیں ہوئیں . آغا نے ہمیشہ مجھے عزت احترام دیا ہے اور یہی ان کی باتیں جو مجھے بہت اچھی لگتی ہیں . دوسری طرف آغا علی

    کہتے ہیں کہ میں نے وفا سیکھی ہی حنا سے ہے وہ خود بہت وفادار ہیں اسی لئے مجھے وفادار کہہ رہی ہیں.، انہوں نے میری زندگی میں ایک سکون قائم کیا ہے ان سے پہلے میں اور میری زندگی بکھری پڑی تھی حنا نے آکر میری زندگی کو کمپوز کرنے کے ساتھ مکمل طور پر بدل دیا. میں اپنی اہلیہ کو دنیا کی بہترین خاتون مانتا ہوں انہوں نے ہمیشہ میری ماں کا بھی بہت احترام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ میری ماں بھی میری طرح ان کی دیوانی ہیں .

  • آغا علی اس ملک کے لئے آخری امید کس کو سمجھتے ہیں ؟

    آغا علی اس ملک کے لئے آخری امید کس کو سمجھتے ہیں ؟

    ورسٹائل اداکار آغا علی کہتے ہیں کہ ان کو اس ملک کے لئے آخری امید عمران خان نظر آتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد کا بچپن میں انتقال ہو گیا تھا جس کا مجھے ہمیشہ دکھ رہے گا. انہوں نے کہا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو شوبز انڈسٹری میں ہی کچھ اور کررہا ہوتا. آغا علی نے کہا کہ میں کم مگر معیاری کام کرنے کا ترجیح دیتا ہوں یہی وجہ ہے کہ میں سکرین پر کم کم نظر آتا ہوں. انہوں نے کہا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو ڈائریکٹر ہوتا یا شوبز میں ہی کچھ کر رہا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد بہت جلدی اس دنیا سے چلے گئے جسکا مجھے بے حد افسوس ہے۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بچپن کی عادات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن میں بہت زیادہ شرارتی ہوتا تھا ، آج

    بھی شرارتی ہوں اور ہمیشہ ہی شرارتی رہوں گا۔ میری والدہ مجھے بتاتی ہیں کہ میری شرارتیں اس قسم کی تھیں کہ ایکبار میں نے چینی کا پیکٹ ٹیبل سے نیچے پھینک دیا اور وہ پھٹ گیا ، امی جب تک آئیں تب تک میں نیچے گری ہوئی ساری کی ساری چینی چاٹ چکا تھا۔ یاد رہے کہ آغا علی نے ایک گانا گایا ہے گزشتہ دنوں اس کی وڈیو شوٹنگ باری سٹوڈیو میں کی گئی ، اسکے علاوہ آغا ڈرامہ حاصل لا حاصل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

  • آغا علی کے گانے کی لاہور میں شوٹنگ

    آغا علی کے گانے کی لاہور میں شوٹنگ

    اداکار آغا علی جو کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی جنون رکھتے ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک گانا گایا ہے اسکو ڈائریکٹ بھی خود ہی کررہے ہیں. لاہور میں دون دن سےاس گانے کی شوٹنگ جاری تھی جو کہ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی. گانے کی وڈیو میں آغا علی کے ساتھ مہروانساءاقبال ہیں. باری سٹوڈیو میں گانے کی شوٹنگ کی گئی. گانے کی شوٹنگ میں آغا علی کے ساتھ ان کے بڑے بھائی علی سکندر تھے ان کا کہنا ہے کہ یہ گانا ایک رومینٹک نمبر ہے وڈیو بھی خاصی دلچپسپ ہے لوگ اسکو ضرور پسند کریںگے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ ہم ایسا میوزک

    ترتیب دیں جو آج کی نوجوان نسل پسند کرتی ہے جبکہ آغا علی کا کہنا ہے کہ میں نے دل سے گایا ہے مجھے یقین ہے کہ مداح اسکو بہت پسند کریں گے۔ یاد رہے کہ آغا علی جو کہ گزشتہ کئی دنوں سے لاہور میں ہی ہیں وہ ڈرامہ سیریل حاصل لا حاصل کی شوٹنگ کررہے ہیں اس میں ان کے ساتھ منشا پاشا اور عباس اشرف ہیں. یاد رہے کہ آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے شادی کی دونوں خاصے خوش ہیں. آغا علی کہتے ہیں کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گائیگی بھی میرا جنون ہے. اس لئے جب بھی موقع ملتاہے اپنے اس شوق کو پورا کر لیتا ہوں۔

  • آغا علی کو موقع ملتا تو وہ نوری نت کا کردار کرتے یا مولا جٹ کا؟

    آغا علی کو موقع ملتا تو وہ نوری نت کا کردار کرتے یا مولا جٹ کا؟

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد ہر کسی کی خواہش ہے کہ وہ بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں کام کرے. یہ پاکستان کی پہلی سو کروڑ کمانے والی فلم بن گئی ہے. ہر کوئی دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھنے جا رہا ہے اور دیکھ چکا ہے بلکہ بار بار دیکھ رہا ہے. اداکار آغا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں یہ فلم دیکھ کر آیا ہوں بہت مزہ آیا ہے. فلم کی کیا تعریف کروں میرے تو الفاظ ہی ختم ہو جاتے ہیں. میں سمجھتا ہوں کہ آپ سب کو یہ فلم ایک بار نہیں بار بار دیکھنی چاہیے. پاکستان میں کتنا ٹیلنٹ موجود ہے اس فلم کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوری نت اور مولا جٹ یا دیگر کردار ہر کسی نے بہترین انداز میں نبھائے ہیں . مجھے اگر نوری کا مل جاتا یا مولا جٹ کا کردار مل جاتا میں دونوں کو ہی کرنے میں‌دلچپسی لیتا دونوں‌کردار اتنے مضبوط ہیں اور جس طرح سے فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے اداکاری کی ہے اسکی کیا ہی بات کی جائے. آغا علی نے کہا کہ مجھے جیسے ہی کوئی اچھا سکرپٹ ملا میں فلم ضرور کروں گا. مجھے جو فلمیں آفر ہوئی ہیں ان میں کردار اور کہانیاں مجھے پسند نہیں آئیں.

  • ڈرامہ سیریل حاصل لا حاصل کی لاہور میں شوٹنگ

    ڈرامہ سیریل حاصل لا حاصل کی لاہور میں شوٹنگ

    ڈرامہ سیریل حاصل لا حاصل کی شوٹنگ آج کل لاہور میں جاری ہے. گزشتہ شب شادی کا ایک سییکونس شوٹ کیا گیا. دلاور ملک کی ڈائریکشن میں‌ بننے والے اس ڈرامے کے سیٹ پر آغا علی ، منشا پاشا ، صرحا اصغر اور عمران اشرف کے بھائی عباس اشرف بھی موجود تھے. شادی کے سین میں عباس اشرف اور صرحا اصغر کو سٹیج پہ بیٹھے دکھایا گیا اور پھر بعد میں منشا پاشا اور آغا علی کو بھی اس سین میں سیٹ پر دکھایا گیا. شادی کے اس سین کو شوٹ کرنے کےلئے خاور ریاض کے سٹوڈیو کا استعمال کیا گیا جسے بڑے پیمانے پر سجایا گیا.اس موقع پر دلاور ملک

    نے کہا کہ ڈرامہ ستر فیصد شوٹ ہو چکا ہے صرف تیس فیصد شوٹ باقی ہے جو کہ آج کے شوٹ کے بعد لاہور کے دور دراز علاقوں میں شوٹ کیا جائیگا. دلاور ملک نے یہ بھی کہا کہ یہ کہانی ایک سوشل ایشو ہے اور میں نے کوشش کی ہے کہ شائقین جو دیکھنا چاہتے ہیں وہ دکھائوں اس ڈرامے کی کاسٹ میں جتنے بھی آرٹسٹ ہیں سب ہی بہت تعاون کرتے ہیں سیٹ پر وقت سے آتے ہیں اور دل لگا کر اپنا کام کرتے ہیں میں بہت خوش ہوں کہ ہمارا ڈرامہ اختتام پذیر ہو نے والا ہے مجھے یہ بھی امید ہے کہ جیسے ہی ڈرامہ آن ائیر جائیگا اسے بہت پسند کیا جائیگا اور آغا اور منشا کی جوڑی کو بھی بہت سراہا جائیگا.

  • آغا علی بن گئے شیف

    آغا علی بن گئے شیف

    آغا علی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر بہت ہی دلچپسپ وڈیو جاری کی ہے اس میں وہ کوکنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. آغا علی نے اس وڈیو میں بتایا کہ شوربے والے سفید چنے میری کمزوری ہیں میں انہیں سفید چاولوں کے ساتھ کھاتا ہوں. وڈیو میں آغا علی کو سفید چنے بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. اس وڈیو میں انہوں نے چنے بنانے سے پہلے اپنے مداحوں سے کچھ بات چیت کی انہوں نے کہا کہ میں ابھی ابھی شوٹ سے واپس آیا ہوں، اور میری اہلیہ شوٹ پر ہی ہیں. میرا دل آج کررہا تھا کہ شوربے والے سفید چنے سفید چاولوں کے ساتھ کھائوں لہذا میں نے اپنی ماں

    کو کال کی اور ان سے اس ڈش کی ریسپی پوچھی.تاکہ میں جم جانے سے پہلے یہ ڈش تیار کرلوں آغا علی نے کہا کہ اگر آپ زندگی میں سکون ، خوشی اور کامیابی چاہتے ہیں تو پلیز اپنی مائوں کی عزت کریں ان کو محبت کریں ان کو وقت دیں . جن کی مائیں زندہ ہیں وہ بہت خوش نصیب ہیں اور ماں ایک رحمت اور نعمت ہے قدر کیجیے ان کی . مائیں سب سے زیادہ اپنے بچوں سے پیار کرتی ہیں ان کو اعتماد دیتی ہیں. آپ بھی ان کو وہ اعتماد دیں جو وہ چاہتی ہیں اور وہ اعتماد ہے ایک اچھا بیٹے ہونے کا، اچھا اور ذمہ دار انسان ہونے کا.