Baaghi TV

Tag: آغا علی

  • سارا خان کن شرائط پر فلم کریں گی؟

    سارا خان کن شرائط پر فلم کریں گی؟

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ سارا خان جن کو بہت پسند کیا جاتا ہے ان کے مداح نہ صرف انہیں ٹی وی پر بلکہ فلم میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں ٹی وی کی بہت ساری اداکارائیں فلموں میں‌کام کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں لیکن سارا خان نے ابھی تک ایسا کوئی اعلان نہیں‌کیا کہ وہ کسی فلم میں‌کام کررہی ہیں. حال ہی میں ان سے ایک سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں‌ہے کہ فلمیں‌میری ترجیحات میں‌نہیں‌ہیں . میں فلم کرنا چاہتی ہوں لیکن میری کچھ حدود ہیں اگر ان میں‌رہتے ہوئے مجھے کوئی فلم آفر ہوئی تو یقینا میں‌ کروں گی. میں نے آج تک اگر کوئی فلم نہیں‌کی تو اسکی بڑی وجہ یہی ہے کہ میں وہ سب نہیں‌کر سکتی جو ہو رہا ہے میں وہ کروں گی جو میں مناسب سمجھتی ہوں. یاد رہے کہ اداکارہ سارا خان ماضی میں‌اپنے ہی بیانات اور آغا

    علی کے ساتھ دوستی کی وجہ سے بہت زیادہ خبروں میں رہی ہیں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ ایسا کام نہیں‌کرنا چاہتی جس میں انہیں ایسا لباس زیب تن کرنا پڑے جس میں انکی سکن لوگوں‌کو نظر آئے. سارا خان کا ماضی قریب میں ڈرامہ رقص بسمل اختتام پذیر ہوا اس میں ان کے کردار کو بہت زیادہ سراہا گیا تھا. تب سے اب تک سارا کسی پراجیکٹ میں‌نظر نہیں آئیں جبکہ ان کے پرستار ان کو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں.

  • کس کام کو آغا علی نے مشکل کہہ دیا

    کس کام کو آغا علی نے مشکل کہہ دیا

    اداکار اغا علی نے حال ہی میں ایک انٹرویودیا ہے اس میں انہوں‌ نے کہا کہ کام کوئی بھی آسان نہیں‌ہوتا اور ہر قسم کا کردار نبھانا بھی آسان نہیں ہوتا لیکن کامیڈی کرنا بہت ہی مشکل کام ہے. حالانکہ مجھے کامیڈی کرنا اچھا لگتا ہے لیکن یہ بہت مشکل کام ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ویسے تو بہت سارے فنکار ہیں جو کامیڈی اچھی کرتے ہیں لیکن جس مہارت سے امان اللہ کامیڈی کرتے تھے وہ کسی کے پاس نہ ہے نہ ہوگی. وہ اتنی خوبصورتی سے جملے فی البدیع بولتے تھے کہ مزہ آتا تھا. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایک بار میں کسی ایک پروگرام میں ان کے ساتھ تھا اس میں انہوں نے میرے لمبے قد پر دو

    تین منٹ مسلسل جملے کہے اور میں ان دو تین منٹ میں‌مسلسل ہنستا رہا اور اتنا ہنسا کہ ہنس ہنس کر میرے پیٹ میں درد ہو گیا. مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ کامیڈی میں‌امان اللہ کا کوئی ثانی نہیں تھا.وہ بہت بڑے فنکار تھے لیکن جتنے بڑے وہ فنکار تھے ان سے اس طرح سے کام نہیں‌لیا گیا ان کے جانے سے کامیڈی کا فن یتیم ہو گیا ہے اور آج تک ان کا کوئی خلاء نہ پورا کر سکا ہے نہ ہی کر سکے گا.یاد رہے کہ آغا علی اداکاری کے ساتھ میزبانی بھی کرتے ہیں وہ اپنی اہلیہ حناالطاف کے ساتھ ایک پروگرام ہوسٹ کرتے رہے ہیں اس پروگرام میںانہوں نے شوبز کی حقیقی زندگی کی جوڑیوں کے انٹرویوز کئے.

  • روبینہ اشرف نے کی آغا علی کی تعریف

    روبینہ اشرف نے کی آغا علی کی تعریف

    سینئراداکارہ روبینہ اشرف نے ڈرامہ سیریل زخم میں‌آغا علی کی اداکاری کی تعریف کی. اور کہا کہ آغا علی آپ کی ڈرامہ سیریل زخم میں‌ کیا شاندار پرفارمنس ہے کمال کر دیا آپ نے. اس پر آغا علی نے خوش ہو کر سینئر اداکارہ کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تعریف کسی بھی ایوارڈ سے کم نہیں ہے. سینیر اداکارہ کی طرف سے جونئیر اداکار کی تعریف کو بے حد سراہا جا رہا ہے. عموما نئے فنکار یہ گلہ کرتے نظر آتے ہیں کہ بعض سینئرز ان کے کام کی کھل کر تعریف نہیں‌کرتے لیکن روبینہ اشرف نے اس تاثر کو آغا علی کی تعریف کرکے

    زائل کر دیا ہے. یاد رہے کہ آغا علی کا شمار ان فنکاروں میں‌ہوتا ہے جو اداکاری تو بہت اچھی کرتےہیں لیکن جو دل میں آتا ہے بول بھی دیتے ہیں اپنے اس رویے کی وجہ سے ان کو کئی بار تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے.آغا علی کی شادی معروف اداکارہ حنا الطاف سے ہوئی ہے.آغا علی کی شادی کی خبریں حنا سے پہلے سارا علی خان کے ساتھ آتی رہی دونوں میں‌اچھی دوستی تھی لیکن بات شادی تک نہ پہنچ سکی، آغا علی ہی شاید اس تعلق کے ختم ہونے پر کچھ بولے تو بولے سارا علی خان نے کم ہی ایسی کوئی بات کی. حنا اور آغا ایک شو کو بھی ہوسٹ کرتے رہے ہیں جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے جوڑوں کے انٹرویوز کئے.

  • ڈرامہ سیریل زخم میں سحر خان کے ساتھ آغا علی اور اظفر رحمان نظر آئیں گے

    ڈرامہ سیریل زخم میں سحر خان کے ساتھ آغا علی اور اظفر رحمان نظر آئیں گے

    ڈرامہ سیریل چوراہا کے بعد اداکارہ سحر خان اب آغا علی اور اظفر رحمان کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ تینوں کی یہ جوڑی دیکھنے کے لئے شائقین بے تاب ہیں ۔ڈرامہ زخم جیو ٹی وی پر نشر کیا جائیگا۔ سیونتھ سکائی کے اس پراجیکٹ کو سید رامیش رضوی ڈائریکٹ کررہے ہیں. واضح رہے کہ سحر خان نے ابھی تک سائیڈ رولز ہی کئے ہیروئین کے کردار میں کم کم ہی نظر آئی ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک جو بھی کردار ادا کئے ہیں وہ یقینا کسی بھی کہانی کو آگے لیکر چلنے والے ہی تھے۔ اسی طرح سے اظفررحمان وہ اداکار ہیں جن کی اداکاری کے بہت سارے دیوانے موجود ہیں

    ان کا ہر کردار پہلے سے مختلف ہوتا ہے لیکن انہیں ہمیشہ سنجیدہ کرداروں میں ہی دیکھا گیا ہے کامیڈی کرداروں میں کم دیکھا گیا ہے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اظفر رحمان اس ڈرامے میں بھی سنجیدہ کردار ادا کرتے ہی نظر آئیں گے۔ آغا علی اپنی اہلیہ حنا کے ساتھ ایک پروگرام ہوسٹ کررہے تھے لیکن ڈراموں میں کم ہی نظر آرہے تھے ان کے پرستاروں کے لئے یقینا یہ خوشخبری ہے کہ ان کا ڈرامہ جلد آن ائیر جائیگا۔ ان تینوں کی جوڑی کیا رنگ لاتی ہے یہ تو ڈرامہ آن ائیر ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا ۔

  • آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    آغا علی نے اپنی اور حنا الطاف کی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    کراچی: اداکار آغاعلی نے اپنی اور اہلیہ اداکارہ حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

    باغی ٹی وی : آغا علی حال ہی میں حناالطاف کے ہمراہ ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے، جہاں ندا نے ان سے کہا حال ہی میں پاکستان شوبز میں ہونے والی کئی شادیوں اور مختلف تقریبات میں آپ اور حنا ایک ساتھ نظر نہیں آئے بلکہ کئی جگہوں پر الگ الگ نظر آئے جس کی وجہ سے چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ آپ دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے؟-

    اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت دی کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ آج کل ایسی خبروں کا انتظار کررہے ہیں کہ شوبز کی کون سی جوڑی کب الگ ہوجائے گی اور یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی ہے۔

    آغا علی نے مز ید کہا اگر کوئی آپ کو ایک ساتھ نظر نہیں آرہا تو آپ دعا کریں کہ وہ ساتھ ہی ہوں کیونکہ کسی کو کیا فرق پڑتا ہے کہ کوئی ساتھ ہے یا نہیں۔

    واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبر اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی اور اپنے چاہنے والوں کو یہ بھی بتایا تھا کہ ان کا رشتہ نفرت سے دوستی اور دوستی سے محبت میں کیسے تبدیل ہوا-

    تعریفی پوسٹ : مداحوں نے حدیقہ کیانی کو بلال عباس کے ساتھ شادی کی تجویز دے ڈالی

    آغا علی نے بتایا تھا کہ چند سال قبل میں نے اور حنا نے ایک ساتھ ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی اور اس وقت ہم دونوں کو ایک دوسرے سے نفرت ہوگئی تھی بعد ازاں ہم چند سال بعد ایک بار پھر ملے اور اس وقت ہماری دوستی ہوگئی اور پھر ہم ایک دوسرے کے سب سے اچھے دوست بن گئے اور گزشتہ گیارہ ماہ میں ہم نے ایک ساتھ فلمیں دیکھیں، نہ ختم ہونے والی باتیں کیں اور پھر حنا میری زندگی کا حصہ بن گئی۔

    آغا علی کا کہنا تھا کہ حنا الطاف کے ساتھ گزارا گیا ایک ایک سیکنڈ مجھے بہت پیارا ہے اور جب لاک ڈاؤن ہوا میں نے انہیں ایسے یاد کیا جیسے میری زندگی کا کوئی حصہ گم ہوگیا ہو اور اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں تمہارے ساتھ اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔

    عالیہ اور رنبیرکپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ،سخت سیکیورٹی انتظامات