Baaghi TV

Tag: آلودہ پانی

  • بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ  دریا کا آلودہ پانی پی کربیمار،اسپتال پہنچ گئے

    بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ دریا کا آلودہ پانی پی کربیمار،اسپتال پہنچ گئے

    نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت مان دریا کا آلودہ پانی پی کربیمار ہوگئے جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت مان نے دریا کا آلودہ پانی پیا تھا اوراسے اپنی خوش قسمتی قرار دیا تھا انہوں نے دریا کی صفائی کے سلسلے میں منعقد تقریب میں آلودہ پانی پیا تھا جس کے بعد بھگوانت مان آلودہ پانی پینے سے پیٹ کی شدید تکلیف کا شکار ہوگئے۔ انہیں دلی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

    بھوپال میں بارشوں کیلئے مینڈکوں کی شادی


    وزیراعلیٰ پنجاب کی دریا کے پانی سے گلاس بھرکر پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ویڈیو میں وزیراعلیٰ کے آلودہ پانی کے دوران لوگوں کوخوشی سے نعرے لگاتے بھی سنا جا سکتا ہے ویڈیو گزشتہ اتوار کی ہے۔

    مشہور ماہر ماحولیات اور راجیہ سبھا کے رکن بابا بلبیر سنگھ سیچیوال نے وزیر اعلیٰ کو کالی بین ندی کی صفائی کی 22 ویں سالگرہ میں شرکت کی دعوت دی تھی اور انہیں پنجاب کے سلطان پور لودھی میں مقدس ندی کے آلودہ پانی کا گلاس پیش کیا تھا۔

    ناسا ایک بار پھر چاند پرمشن روانہ کیلئے تیار

    پنجاب کے وزیراعلیٰ نے یہ پانی بغیر کسی ہچکچاہٹ کے پی لیا جو کہ شہروں اور دیہاتوں کا سیوریج ہے۔ کچھ دنوں سے سی ایم کو علاج کے لیے دہلی کے اپولو اسپتال میں داخل کروایا گیا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس دن پنجاب حکومت نے ریاست کے دریاؤں اور ندی نالوں کی صفائی کے لیے ریاست گیر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس میں کہا گیا کہ سی ایم بھگونت مان نے بھی بین ندی کا پانی پیا اور کہا کہ وہ یہ موقع پا کر خود کو خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں۔

    انہیں علاج کے لیے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پیٹ میں درد کے لیے وزیر اعلیٰ کا معائنہ کیا گیا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں انفیکشن ہے۔

  • زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

    زیرزمین پانی کا آلودگی80فیصد لوگ ہیپا ٹائٹس کا شکار

    لاہور : زیرزمین پانی آلودہ اور مزید گہرا ہونے لگا ، شہرمیں زیرزمین پانی کوآلودہ ہونے سے بچانے کیلئےعملی اقدامات کیلئے واٹرکمیشن نے محکموں کو پندرہ روزکی حتمی مہلت دیدی ہے، افسران کی عدم توجہ پرچیف سیکرٹری کوخط لکھنےکی ہدایت بھی کردی گئی۔

    پرائم منسٹر مرغی پال اسکیم کا باقاعدہ آغاز، قرعہ اندازی کی گئی

    آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں اور ان کے تدارک کے حوالے سے ہونے والے اجلاس جس کی صدارت چئیرمین واٹرکمیشن جسٹس ریٹائرڈعلی اکبر قریشی نے کی ، یہ اجلاس واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں ہوا، ایم ڈی واسا سید زاہدعزیز، رجسٹرار کوآپریٹیو ڈاکٹر فیصل ظہور، اسسٹنٹ کمشنراسامہ شیرون نیازی، پولیس، ڈولفن، ہاوسنگ، انڈسٹری، پی ایچ اے کے نمائندوں سمیت دیگرافسران شریک ہوئے۔

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی اہلیہ محترمہ بھی ڈاکٹربن گئیں

    اس اجلاس میں بہت سے ایشوز زیرغور آئے ،جن میں‌ایک ایشو لاہور شہر کے لیے صاف پانی کی فراہمی اور پانی کا بہت زیادہ نیچے جانا ہے،چئیرمین واٹرکمیشن نےافسران اورفوکل پرسنزکی عدم شرکت پراداروں کوآڑھےہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے زیرانتظام سوساٹیزکیخلاف سنجیدہ ایکشن لیا جائے جبکہ فالواَپ ٹیمزمحکموں کی رپورٹ کوکراس چیک بھی کیا جائے گا۔

    اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

    چئیرمین نے انکشاف کیا کہ پنجاب کےعلاقے ماموں کانجن میں اسی فیصد لوگوں کو ہیپاٹائٹس ہےجبکہ لاہورشہرمیں انڈسٹری ویسٹ زمین میں ڈالاجارہاہے، کسی صورت بھی زیرزمین پانی کوزہریلا ہونے نہیں دیں گے، خلاف ورزی پر مقدمات درج کرائیں گے۔