Baaghi TV

Tag: آل پارٹیز حریت کانفرنس

  • حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ریلی ایم کیو ایم سمیت دیگرپارٹیوں کی شرکت

    حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ریلی ایم کیو ایم سمیت دیگرپارٹیوں کی شرکت

    آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام آج 27 اکتوبر "یوم سیاہ کشمیر” کی مناسبت سے کراچی آرٹس کونسل تا کراچی پریس کلب ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے شرکت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ممبر رکن مرکزی کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 77 سالوں سے بھارت کے غاصبانہ قبضہ میں کربناک زندگی گزار رہے ہیں، بھارتی افواج کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی کر رہی ہے، ایم کیو ایم مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ مظلوم کشمیریوں کو مودی سرکار کی ظلم و زیادتیوں سے آزادی دلوائی جا سکے۔متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں ارشاد ظفیر، ارشد احسن اور شکیل احمد سمیت کارکنان و ذمہ داران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    مسلم امہ کی پستی دین سے دوری صف بندی کرنا ہوگی علامہ ابتسام الہی ظہیر

    کے الیکٹرک کا 3روپے فی یونٹ اضافہ مسترد کرتے ہیں ،ْمنعم ظفر خان

    پولیو مہم کا آغاز، سندھ کے ایک کروڑ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

    کراچی‘ فیڈرل بی ایریا میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق

    کراچی: اورنگی ٹاون میں خاتون اور بچوں کے گلے کاٹنے والاملزم گرفتار

  • حریت وفد کی ہیومن رائٹس کونسل، ایم کیو ایم اور فلسطین فاؤنڈیشن کے عہدیداروں سے ملاقاتیں

    حریت وفد کی ہیومن رائٹس کونسل، ایم کیو ایم اور فلسطین فاؤنڈیشن کے عہدیداروں سے ملاقاتیں

    کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے کراچی میں ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے عہدیداران اور کارکنان سے بھی ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کو رکوانے کیلئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائی جائے گی۔ دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے وفد نے پاکستان ہاؤس کراچی میں ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی ۔کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں وفد نے ایم کیو ایم رہنمائوں انیس قائمخانی، شمشاد صدیقی، شبیر قائمخانی، ارشاد ظفیر، عادل عسکری سے ملاقات میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ایم کیو ایم رہنمائوں نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی تحریک کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ حق پر مبنی اس جدوجہد میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انیس قائمخانی نے کہا ھے کہ کشمیر نہ صرف کشمیریوں کا بلکہ ہر پاکستانی کا مسئلہ ھے اور پاکستان اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گا جب تک کشمیریوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خود ارادیت نہ دیا جائے۔ ایم کیو ایم قیادت نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کی ریلی میں قیادت اور کارکنان سمیت شرکت کی بھی یقین دہانی کرائی۔ حریت وفد میں غلام محمد صفی کے علاوہ جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد،سید اعجاز احمد، شیخ عبدالماجد اور عبد الحمید لون شامل تھے۔دریں اثنا ء غلام محمد صفی کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے 5 رکنی وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے دفتر کراچی کا دورہ بھی کیا۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر صابر ابو مریم نے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔ اس ملاقات میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب میں فلسطین اور کشمیر کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں جاری جدوجہد کو ہندو اور صہیونی طاقتیں ایک جیسی ظالمانہ حکمت عملیوں کے تحت دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور عالمی برادری کو کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادی کو چاہیے کہ وہ انہیں حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔ فلسطین فاؤنڈیشن اور علماء و مشائخ نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر کراچی آرٹس کونسل پر منعقد ہونے والی ریلی میں اپنے کارکنان سمیت بھرپور شرکت کا یقین دلایا۔

    جماعت اسلامی سندھ کے نئے امراء اضلاع کے تقرر کا اعلان

    آئی جی سندھ کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اہم اجلاس

    مالکن کو بیہوش کرکے ملازمہ سوا کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لے اڑی

    کے-الیکٹرک کی 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست