Baaghi TV

Tag: آمنہ الیاس

  • آمنہ الیاس پاکستانی فلموں‌ کے بزنس سے ہیں نہایت ہی خوش

    آمنہ الیاس پاکستانی فلموں‌ کے بزنس سے ہیں نہایت ہی خوش

    ماڈلنگ سے اداکاری کی طرف آنے والی آمنہ الیاس ایک بہترین اداکارہ ہیں. انہوں نے ابھی تک اداکاری کے جتنے بھی پراجیکٹس کئے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں. آمنہ الیاس نے ثابت کیا ہے کہ ماڈلز بہترین اداکارہ بھی ثابت ہو سکتی ہیں، آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں. انہوں‌نے اپنے حالیہ انٹرویو میں خوشی کااظہار کیا ہے اور خوشی کا اظہار بھی انہوں نے پاکستانی فلموں کے اچھے بزنس کی وجہ سے کیا ہے. آمنہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلمیں‌نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں . مجھے بہت امید ہے کہ ہماری فلمیں بہت جلد ایسا مقام حاصل کر لیں گی کہ جو مقابلے کی دوڑ میں کسی کے ساتھ بھی شامل ہو سکتی ہیں. اداکارہ آمنہ

    الیاس نے کہا کہ میں جو دیکھ رہی ہوں اس کے مطابق آنے والا وقت فلم انڈسٹری کے لئے بہت اچھا ہو گا اور پاکستان فلمی صنعت اپنے پائوں پر خود ہی کھڑی ہو جائیگی . آًمنہ الیاس نے مزید یہ بھی کہا کہ میں معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں اسی لئے تو کم کام کرتی ہوں‌. جیسے ہی کوئی اچھا سکرپٹ ملا ڈرامہ بھی کروں گی اور فلم بھی کروں گی. میں نے کبھی یہ نہیں دیکھا کہ ٹیم بڑی ہے یا نہیں‌میں‌نے ہمیشہ یہ دیکھا ہے کہ کہانی کیسی ہے اور میرا کردار کتنی اہمیت کا حامل ہے.

  • آئٹم سانگ بھارتی اداکارائیں کریں تو ٹھیک ہم کریں تو غلط

    آئٹم سانگ بھارتی اداکارائیں کریں تو ٹھیک ہم کریں تو غلط

    آمنہ الیاس جنہوں نے رواں برس ریلیز ہونے والی فلم چوہدری میں ” آتش” کے نام سے آئٹم سانگ کیا تھا اس سانگ کےلئے ان پر بہت تنقید ہوئی. تنقید کے پیش نذر فلم سے آئٹم سانگ کو مختصر بھی کر دیا گیا تھا. فلم میں آئٹم سنگ تو مختصر ہو گیا لیکن آمنہ الیاس پر ہونے والی تنقید کسی طور نہ رکی. اسی ھوالے سے آمنہ الیاس نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ہاں آئٹم سانگ کو بہت زیادہ برا سمجھا جاتا ہے اور اسکا نام لیتے ہی بولڈ اور عریانیت کا خاکہ زہن میں بنا لیا جاتا ہے.انڈین اداکارائیں اگر آئٹم سانگ کریں تو ان کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور بہت زیادہ شوق سے دیکھا اور ڈسکس کیا جاتا ہے ، یہاں تک کہ ماضی میں ریشم اور بابرہ شریف نے بھی آئٹم سانگ کئے ان کو پسند کیا گیا ان پر

    کسی قسم کی تنقید نہیں کی گئی لیکن ہم کریں تو غلط . یہ کیسا معیار ہے؟‌. انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ گانا گانا ہوتا ہے ائٹم سانگ بھی ایک طرح کا گانا ہوتا ہے اسکو عریانیت سے جوڑنا نہایت ہی غلط امر ہے. میں نے اسی سال ریلیز ہوئی فلم چوہدری میں جو آئٹم سانگ کیا وہ سکرپٹ کے حساب سے تھا لیکن اس پہ بھی بعض لوگوں نے تنقید کی . ٹھیک ہے تنقید کریں لیکن کسی کا حوصلہ توڑنے اور تنقید کرنے کے فرق کو سمجھیں.

  • ٓآمنہ الیاس کی اپنے کئے گئے کمنٹ کی وضاحت

    ٓآمنہ الیاس کی اپنے کئے گئے کمنٹ کی وضاحت

    ہمارے ہاں بہت کم ایسا ہوا ہے کہ ماڈلنگ سے کوئی اداکارہ آئے اور اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے اور ہر طرح سے ایک بہترین اداکارہ ثابت ہو، آمنہ الیاس کے پاس یہ اعزاز ھاصل ہے کہ انہوں نے خود کو بہترین ماڈل ثابت کرنے کے ساتھ بہترین اداکارہ بھی ثابت کیا۔آمنہ الیاس انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اپنی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔ آمنہ الیاس تصاویر اور وڈیوز کے نیچے کمنٹس کرنے والوں کو جواب بھی دیتی رہتی ہیں۔ اسی طرح سے ہوا کچھ یوں کہ کچھ عرصہ قبل جب آمنہ الیاس نے اداکارہ ایمن خان کے ساتھ منال خان کے ویڈنگ ڈنر کی تصاویر

    انسٹاگرام پر شئیر کیں تو جہاں بہت سارے مداحوں نے ان تصاویر کو پسند کیا وہیں نا پسند کرنے جیسے کمنٹس بھی آئے ایک صارف نے آمنہ الیاس کو لکھا کہ کیا ہی ہوتا کہ آپ منہ کے ساتھ اپنے پاﺅں پر بھی میک اپ کر لیتیں ،۔اس پر آمنہ الیاس نے جوابا کہا کہ فٹ ہوتا ہے یا فیٹ؟ یہ سوال کرنے کے ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھاکہ کیا آپ نے پاﺅں چاٹنے ہیں؟ آمنہ الیاس کا یہ کمنٹ کافی وائرل ہوا تھا کسی نے اس کمنٹ کو سراہا تو کسی نے بہت برا منایا اس کمنٹ پر وضاحت دیتے ہوئے آمنہ الیاس نے کہا کہ میں نے جو کمنٹ کیا تھا اس کا واحد مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا بلکہ میرا تو مقصد یہ تھا کہ آ پکو میرے پاﺅں سے کیا لینا دینا ہے ۔

  • آمنہ الیاس آئیں تنقید کی زد میں

    آمنہ الیاس آئیں تنقید کی زد میں

    اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس جو بہترین اداکاری کے ھوالے سے جانی جاتی ہیں. اداکاری سے قبل وہ ماڈلنگ کررہی تھیں لیکن جب اداکاری کی طرف آئیں تو انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.آج آمنہ الیاس بہترین اداکارہ و ماڈل ہونے کے ساتھ بہترین ڈانسر بھی مانی جاتی ہیں. ان کا حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم چوہدری میں آتش کے نام سے آئٹم سانگ ہے اس پر انہوں نے ڈانس کیا ہے.فلم کی ٹیم نے آمنہ الیاس کے سانگ کی مختصر سی وڈیو جب سوشل میڈیا پر جاری کی تو دیکھنے

    والوں نے تنقید کا رخ آمنہ الیاس کی طرف کر لیا اور کہا کہ انہیں شرم آنی چاہیے ایسا لباس پہنتے اور اس قسم کے بولڈ ڈانس سٹیپس کرتے ہوئے. کہا جا رہا ہے کہ اس گانے کے کچھ حصے سنسر بھی کئے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود آئٹم سانگ لوگوں‌کو ہضم نہیں‌ہو رہا.تاہم آمنہ الیاس اس ھوالے سے بالکل خاموش ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر ابھی تک کچھ نہیں‌کہا. یاد رہے کہ یہ فلم سندھ پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) چوہدری اسلم کی زندگی پر بنائی گئی ہے.فلم کی کاسٹ میں طارق اسلام ،ثناء، شمعون عباسی، یاسر حسین، ارباز خان، عدنان شاہ ٹیپو، زارا عابد اور اصفر مانی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

  • معیار پرسمجھوتہ کرنا ہمیشہ ہی نقصان دہ ہوتا ہے آمنہ الیاس

    معیار پرسمجھوتہ کرنا ہمیشہ ہی نقصان دہ ہوتا ہے آمنہ الیاس

    اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے ہاں جو ڈرامے بن رہے ہیں وہ بہت زبردست ہیں ہمارے ڈرامے کا معیار بھی بہت اچھا ہے اچھی کہانیوں پر کام ہو رہا ہے اور ہمارے ڈرامے کی مقبولیت کی اصل وجہ حقیقت پر مبنی کہانیاں ہیں۔اسی طرح سے اگر ہم فلمیں بھی حقیقت پر مبنی کہانیوں پر بنائیں تو شائقین کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔آمنہ الیاس نے کہا کہ ٹی وی کے لئے میری کافی پراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں بہت سارے پراجیکٹس پر کام بھی ہو رہا ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ میں بڑی سکرین کے لئے کام نہیں کروں گی اگر معیاری فلمیں آفر ہوئیں تو یقینا کروں گی اداکاری میرا جنون ہے چاہے چھوٹی سکرین کا اچھا سکرپٹ ہاتھ لگے یا بڑی کا میں کرنے کو ہر وقت تیار ہوں۔آمنہ الیاس نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں نئے لوگوں کا آنا بہت ہی اچھی بات ہے لیکن معیار کو نظر انداز کرنا اس وقت زہر قاتل ثابت ہو سکتا ہے۔

    آج کا دور اتنا مصروف ہے کہ ہر کوئی چاہے وہ ڈائریکٹر ہے یا ایکٹر بے حد مصروف ہے ایک ہی وقت میں وہ کئی کئی پراجیکٹس کا حصہ بنا ہوا ہے۔ ٹھیک ہے مصروفیت اچھی چیز ہے لیکن بہت ضروری ہے کہ اس وقت ڈائریکٹر پرڈیوسر سمیت ہر کوئی فلم کے لئے جم کر محنت کرے صرف ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کی حد تک بات نہ رہے فلم سے جڑا ہر بندہ اس کو بہترین بنانے کےلئے اپنی ذمہ داری کو سمجھے۔ ہمیں اس وقت ایسی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے کہ جوان کو سینما گھر کھینچے اور وہ دوسرے ملکوں کی فلمیں دیکھنے کی بجائے اپنے ملک کی فلمیں دیکھیں۔

  • آمنہ الیاس نے فلم انڈسٹری کی کامیابی کا فارمولا بتا دیا

    آمنہ الیاس نے فلم انڈسٹری کی کامیابی کا فارمولا بتا دیا

    آمنہ الیاس نے فلم انڈسٹری کی کامیابی کا فارمولا بتا دیا
    ماڈل و اداکار ہ آمنہ الیاس کہتی ہیں کہ فلم انڈسٹری کی کامیابی یا ترقی کے لئے سب کو مل کر سوچنا ہوگا ایسی حکمت عملی بنانی ہو گی جو فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ اس سے جڑے لوگوں کو بھی فائدہ دے ۔زیادہ سے زیادہ فلمیں بنانا خوش آئند ہے لیکن صرف فلموں کی تعدا د سے فلم انڈسٹری ترقی نہیں کریگی بلکہ جتنی سرمایہ کاری آئیگی اتنی ہی اچھی اور بہتر فلم بنے گی۔اس طرح تو ایک ہزار بھی فلمیں بنا لی جائیں لیکن اگر وہ غیر معیاری ہیں تو پھر تو فلم انڈسٹری کو ان سے کوئی فائدہ نہ ہوا نا ۔اس لئے کوشش کی جانی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی جائے جب تک زیادہ سرمایہ کاری نہیں کی جائیگی بہتری ممکن نہیں ہے ۔ آمنہ الیاس نے کہا کہ تمام فنکار اور ہدایتکار مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو مسائل کو سالوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں حل کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے بجٹ میں کئے گئے فلم کے لئے اعلانات کو سراہا لیکن اس چیز کی بھی امید کی کہ ان اعلانات پر عمل درآمدبھی کیا جائیگا ۔

    یاد رہے کہ آمنہ الیاس ماڈلنگ کی دنیا سے آنے والی ایسی فنکارہ ہیں جن کا کام دیکھنے والوں کو بے حد متاثر کرتا ہے آمنہ ایک مکمل پیکج ہیں سنجیدہ ہو یا مزاحیہ ،ڈانس ہو یا ڈرامہ وہ ہر چیز پرفیکٹ انداز میں کرتی ہیں ۔آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں کورونا کے دنوں میںانہوں نے بہت ساری سبق آموز وڈیوز شئیر کیں ان سب وڈیوز میں آمنہ خود نظر آتی رہی ہیں ۔آمنہ بنیادی طور پر تخلیقی ذہن کی مالک ہیں اور ان کو تخلیقی کام ہی اچھا لگتا ہے۔