Baaghi TV

Tag: آندھی

  • این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان کا الرٹ

    این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، آندھی، طوفان کا الرٹ

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اگلے 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، طوفان، موسلادھار بارش اور شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر پگھلنے کے باعث گلیشیائی جھیل پھٹنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ اور ممکنہ بارشوں کے باعث ہنزہ، شگر، گانچھے اور چترال کے گلیشیائی علاقوں میں GLOF کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ان علاقوں کے قریبی مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اتھارٹی نے پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ڈی ایم اے اور ضلعی سطح کے اداروں کو حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    موسمی صورتحال
    اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع جن میں میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان اور بہاولنگر شامل ہیں، میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے اضلاع ژوب، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، زیارت، ڈیرہ بگٹی، سبی، چمن، کوئٹہ، مستونگ، قلات، سراب، خضدار، آوران اور پنجگور میں بھی شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    ممکنہ خطرات
    شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کی بندش اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ بارش اور آندھی کے دوران کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، کچی دیواروں اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ ندی نالوں اور دریاؤں کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ممکن ہے۔سیاحوں کو خاص طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ گلیشیائی علاقوں میں ٹریکنگ، تصاویر کھنچوانے یا تفریح کی غرض سے جانے سے گریز کریں۔

    این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ایمرجنسی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور سڑکوں کی بحالی کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ موسمی اپ ڈیٹس اور ممکنہ خطرات کے بارے میں معلومات کے لیے "پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ” کا استعمال کریں۔

    صدر استعفیٰ اور آرمی چیف کے صدر بننے کی خبریں بے بنیاد قرار

    وفاقی حکومت کا مختلف وزارتوں میں ٹیکنیکل ایڈوائزرز تعینات کرنے کا فیصلہ

    دبئی میں ایئر لائن ٹکٹ اور شاپنگ کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کی اجازت

    دبئی میں ایئر لائن ٹکٹ اور شاپنگ کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال کی اجازت

  • آج سے  9جون اتوار تک بارشوں،آندھی کا امکان

    آج سے 9جون اتوار تک بارشوں،آندھی کا امکان

    مغربی اور پری مون سون ہواؤں کے ملاپ سے بارشوں کا نیا سلسلہ 4 جون بروز منگل سے ملک میں داخل ہو گا جو کہ 9 جون بروز اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا.اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے

    بلوچستان
    4 سے 9 جون کے دوران چمن پشین مسلم باغ زیارت ہرنائی قلعہ سیف اللہ قلعہ عبداللہ ژوب قلات صہراب کوہلو بارکھان ڈیرہ بگٹی موسیٰ خیل نوشکی خاران تربت پسنی گوادر اورماڑہ بیلہ خضدار سمیت بیشتر علاقوں میں بادل بنیں گے اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بارش کے زیادہ تر امکان مشرقی بلوچستان کوہلو بارکھان ڈیرہ بگٹی موسی خیل اور جنوبی بلوچستان اور کچھ شمالی بلوچستان(و ملحقہ علاقوں) علاقوں میں رہیں گے،ان علاقوں میں کہیں کہیں اچھی بارش کا بھی امکان ہے

    خیبرپختونخواہ
    4 سے 9 جون کے دوران چترال دیر بونیر سوات مالاکنڈ مانسہرہ ایبٹ آباد ہری پور ہزارہ چارسدہ پشاور صوابی مردان ایبٹ آباد ہری پور ہزارہ تیمر گرہ بٹ خیلہ بٹگرام پارا چنار بنوں ہنگو کوہاٹ میرانشاہ شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے.اس دوران ڈیرہ اسماعیل خان لکی مروت اور ٹانک میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے امکان 60 فیصد رہیں گے

    پنجاب/اسلام آباد
    4 جون شام یا رات سے 9 جون کے دوران اسلام آباد راولپنڈی مری اٹک کلر سیداں جہلم چکوال تلہ گنگ پنڈی گھیب جنڈ میانوالی وادی سون کلر کہار گجر خان سہاوا پنڈدادنخان منڈی بہاوالدین سیالکوٹ نارووال شکر گڑھ گجرات گجرانوالہ لاہور فیصل آباد ننکانہ صاحب چنیوٹ سرگودھا خوشاب نورپور تھل بھکر لیہ کوٹ ادو ملتان ڈیرہ غازی خان تونسہ شریف راجن پور جامپور خانپور ظاہر پیر خان بیلہ جلالپور پیر والا بہاولپور رحیم یار خان صادق آباد فورٹ عباس ہارون آباد ڈونگا بونگا چشتیاں بورے والا عارف والا وہاڑی خانیوال بہاولنگر منچن آباد چیچہ وطنی میاں چنوں اکاڑہ ساہیوال پاکپتن چنیاں قصور کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ دنیا پور حاصلپور دیپالپور حویلی لکھا سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران اکا دکا مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے.اس دوران کچھ علاقوں میں موسلا دھار سے شدید بارش کا امکان ہے

    سندھ
    5 سے 9 جون کے دوران سکھر لاڑکانہ شکار پور جیکب آباد شہدادکوٹ نواب شاہ حیدرآباد میرپور خاص ٹنڈو آدم دادو مورو نوشہرو فیروز سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.3 جون رات سے 9 جون تک روزانہ کی بنیاد پر کراچی ٹھٹہ سمیت سندھ کی ساحلی پٹی میں سمندری بادل بنیں گے کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا ہو گی

    آزاد کشمیر+گلگت
    4 سے 9 جون کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت کے تمام علاقوں میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

  • 12 سے 14 گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول،لوگ پریشان

    12 سے 14 گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول،لوگ پریشان

    قصور
    آئے روز آندھی و بارش آنا معمول،واپڈا کے لئے موقع غنیمت، آندھی و بارش کی 100 کلومیٹر دوری پہ ہی بجلی بند کر دی جاتی یے،رات سے گئی بجلی تاحال نا آئی،واپڈا کا معمول لوگوں کی زندگی دشوار

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں گزشتہ ماہ سے وقفے وقفے سے بارشوں و آندھیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کو موقع غنیمت جانتے ہوئے محکمہ واپڈا نے خوب فائدہ اٹھانا شروع کیا ہوا ہے
    بارش و آندھی کی 100 کلومیٹر کی دوری سے ہی قصور کی بجلی بند کر دی جاتی ہے اور پھر کم و بیش 12 سے 14 گھنٹے بعد بجلی بحال کی جاتی ہے
    زیادہ تر آندھیاں و بارشیں رات کو ہوتی ہیں اور موقع غنیمت جان کر واپڈا اہلکار بجلی بند کر دیتے ہیں جس کے باعث لوگوں کی ساری رات مچھروں و حبس سے جنگ کرتے گزر جاتی ہے اور سارا دن بجلی کے انتظار میں
    کل رات بھی قصور و گردونواح میں بارش ائی و تیز ہوا چلی جس کے باعث تاحال بجلی نہیں آئی
    واپڈا نے اس چیز کا معمول بنا لیا ہے جس کے باعث لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں
    واضع رہے کہ ہفتے میں ایک دن پرمٹ کی مد میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی ویسے ہی بند رکھی جاتی ہے اور مذید کسر آندھی و بارش سے نکال لی جاتی ہے جبکہ ہر گھنٹے بعد بجلی جانا ویسے ہی معمول ہے

  • خیبر پختونحوا، پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور بارش کا امکان

    خیبر پختونحوا، پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور بارش کا امکان

    ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونحوا، پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ رات لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جہاں دیوارگرنے سے خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے جہلم،گجرات،گوجرانوالہ، ظفروال اور حافظ آباد میں بھی بارش ہوئی –


    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفانی بارش ہوئی خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور مانسہرہ میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث دودیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے جن میں 7 افراد جاں بحق اور 71 کے قریب زخمی ہوگئے۔

    یونان میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج

    جہاں مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے کہیں لوگوں کو زحمت اٹھانا پڑی تو کہیں لوگوں نے جشن منایا۔ صحرائے تھر بھی انہیں علاقوں میں سے ایک ہے جہاں کے باسیوں کو بارش کا انتظار رہتا ہےصحرائے تھر میں بارش سے فائدہ ہوتا ہے موسم بھی اچھا ہو جاتا ہے اور مال مویشیوں کے لئے چارے کا بندوبست بھی ہوتا ہے ساتھ ہی پانی کا ذخیرہ بھی ہوجاتا ہے۔

    تھرپارکر میں بارش کے بعد چار سوں خوشیاں پھیل گئیں۔ مٹھی میں لوگ بارش سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ شہری موسم کا مزہ لینے مٹھی کی واحد تفریح گاہ گڈھی بھٹ پہنچے۔

    امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سےطویل ملاقات

    علاوہ ازیں سبی اور اس کے مصافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی زلزلے کے جھٹکے رات 9 بج کر 34 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے والے شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف آگئے زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

    سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا

  • تیز بارش،آندھی،ژالہ باری،کئی فصلیں تباہ،درخت گر گئے،برقی نظام معطل

    تیز بارش،آندھی،ژالہ باری،کئی فصلیں تباہ،درخت گر گئے،برقی نظام معطل

    قصور
    گزشتہ دوپہر تیز آندھی،بارش و ژالہ باری قصور کے قریبی علاقوں میں سے کئی ایکڑ فصلیں تباہ،درخت گر گئے،گزشتہ دوپہر 2 بجے سے کئی علاقوں میں ابھی تک بجلی بند

    تفصیلات کے مطابق کل قصور اور گردونواح میں دوپہر دو بجے کے قریب شدید آندھی آئی اور اس کے ساتھ ہی تیز ترین بارش بھی ہوئی
    قصور کے نواحی کچھ علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس کے باعث بیشتر علاقوں میں کئی ایکڑ مکئی،دھان اور کماد کی فصل تباہ ہو گئیں
    تیز آندھی سے کئی درخت گر گئے اور بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا
    بجلی کے نظام کی خرابی کے باعث بییشتر علاقوں میں ابھی تک بجلی نہیں بحال ہو سکی
    کل دوپہر سے بند ہونے والی بجلی کے باعث لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں
    شہریوں نے جلد سے جلد بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے

  • تیز آندھی و بارش،درخت گر گئے

    تیز آندھی و بارش،درخت گر گئے

    قصور
    رات دو بجے تیز بارش و آندھی،درخت گر گئے،بجلی تاحال غائب،گندم کی فصل کا نقصان

    تفصیلات کے مطابق پرسوں سے قصور و گردونوتیاح میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج رات دو بجے قصور و گردونواح میں تیز بارش و آندھی چلی جس سے بیشتر مقامات پر درخت گر گئے اور دکانوں کے فلیکس و تنبوں وغیرہ اڑ گئے اور ساتھ ہی گندم کی فصل بھی لیٹ گئی جس سے گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے اس بابت کسان حضرات سخت پریشان ہیں کیونکہ کھاد و ادویات کا خرچ کافی زیادہ بڑھ چکا ہے
    نیز رات سے ہی بیشتر مقامات پر بجلی بند ہے کئی ایک مقامات پر بجلی کی تاریں بھی جھول رہی ہیں
    نیز ابھی تک گہرے بادل ہیں جس سے بارش کا امکان ابھی باقی ہے

  • اوکاڑہ: جندراکہ میں قائم پولیس چوکی بارش کے پانی کیوجہ سے ڈوب گئی۔

    اوکاڑہ: جندراکہ میں قائم پولیس چوکی بارش کے پانی کیوجہ سے ڈوب گئی۔

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواح جندراکہ میں قائم پولیس چوکی بارش کے پانی سے ڈوب گئی۔ تھانہ راوی کی جندراکہ میں موجود پولیس چوکی گاوں کی آبادی سے پانچ فٹ نشیب میں ہے جسکی وجہ سے ہمیشہ بارش کے پانی سے چوکی تقریباً ڈوب جاتی ہے۔ گزشتہ رات شدید بارش کے باعث پانی نشیبی چوکی میں داخل ہوگیا۔ چوکی میں موجود فرنیچر اور متفرق سامان پانی میں ڈوب گیا۔ پولیس چوکی کے عملہ کی بے بسی دیکھتے ہوئے اہل علاقہ نے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ چوکی کو کسی محفوظ مقام پر تعمیر کیا جائے۔

  • اوکاڑہ میں بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام بری طرح فیل۔ شہری پریشان

    اوکاڑہ میں بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام بری طرح فیل۔ شہری پریشان

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ میں کئی گھنٹوں کی بارش کے بعد شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ اوکاڑہ اور گرد و نواح میں تسلسل کیساتھ بارش برسی جس کے بعد شہر اور مضافاتی علاقوں میں سیوریج کا نظام مجموعی طور پر ناکام نظر آیا۔ جگہ جگہ تالاب بن گئے اور کیچڑ نے گزرگاہوں میں ڈیرے جمالیے۔ اوکاڑہ شہر میں صرف ایک انڈرپاس ہے جو کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے وہاں بھی پانی کا ایک بڑا تالاب بن چکا ہے۔ راوی روڈ، ایم اے جناح روڈ، کچہری بازار سمیت اوکاڑہ فلائی اوور کے نیچے کا علاقہ بری طرح متاثر ہوا جس کی وجہ سے آمدورفت بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ نکاسی آب کا نظام بری طرح فیل ہوچکا ہے۔ پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہورہا ہے جسکی وجہ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جائے۔

  • تیز آندھی،شدید برسات

    تیز آندھی،شدید برسات

    قصور
    گزشتہ رات تیز بارش و آندھی سے درخت اکھڑ گئے شام سے ہی بجلی غائب ،شہری پریشان
    تفصیلات کے مطابق کل سے مون سون برسات کے آغاز سے ہی قصور میں شام کے وقت تیز آندھی چلی اور ساتھ شدید ترین برسات بھی تھی جس سے کئی مقامات پر درخت گر گئے جس سے راستے بلاک ہو گئے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت راستے صاف کئے جبکہ رات سے ہی بجی تاحال غائب ہے جس سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں تیز بارش سے شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں جبکہ گاؤں دیہات میں سڑکیں اب بھی جوہڑوں کا منظر پیش کر رہی ہیں سب سے زیادہ ابتر حالت رائیونڈ قصور روڈ کی ہے جہاں سڑک پر بڑے بڑے گڑھوں کی بدولت پانی کھڑا ہے اور لوگوں کی گاڑیاں پانی سے گزرتے ہوئے بند ہو رہی ہیں