Baaghi TV

Tag: آنر کلنگ

  • انصاف کے نظام میں سقم نہ ہوں تو لڑکی کا قتل کرنے والے کبھی نہ بچیں انجمن

    انصاف کے نظام میں سقم نہ ہوں تو لڑکی کا قتل کرنے والے کبھی نہ بچیں انجمن

    گزشتہ روز ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی جس کے مطابق معروف کالمسٹ ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارا کو تشدد کرکے مار ڈالا مارنے کی وجہ کریکٹر کا ٹھیک نہ ہونا بتایا جا رہا ہے. اس واقعہ پر ری ایکشن دیتے ہوئے اداکارہ انجمن نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں بہت آسان ہے کسی عورت کو بد کردار کہہ کر رسوا کرنا یا قتل کر دینا. اگر ہماری ریاست اور ہمارا قانون عورت کو تحفظ دے اور اسے غیرت کے نام پر قتل کرنے یا اسکو کسی بھی وجہ سے قتل کرنے والے کو کڑی سے کڑی سزا بلکہ موت کی سزا سنائے اور سر عام پھانسی دے تو کسی کی جرائت نہیں ہو گی کہ وہ اس طرح کا کام کرجائے. انجمن نے کہا کہ فلمسٹار نادرا کا بھی قتل کر دیا گیا آج تک اس کے قاتل پکڑے نہ گئے ، نور مقدم کے قاتل

    نے اعتراف جرم بھی کر لیا لیکن کیا ہوا ؟کچھ بھی نہیں. قاتلوں کو جب سزا نہیں ملے گی تو ان کی حوصلہ افزائی ہو گی اور انہیں پتہ ہو گا کہ وہ جو بھی کرلیں انہیں کوئی کچھ نہیں‌کہہ سکتا اور اگر پکڑے بھی گئے تو چھٹ جائیں گے . کل کے واقعہ نے دل دہلا دیا ہے میں تو بار بار کہوں گی کہ ایسے قاتلوں کو سر عام پھانسی دی جائے تاکہ ان کی پھانسی کے عمل کو دیکھ کر دوسرے عبرت پکڑیں.

  • کامیڈی اور رومینس کا حسین امتزاج لندن نہیں‌جائونگا

    کامیڈی اور رومینس کا حسین امتزاج لندن نہیں‌جائونگا

    گزشتہ شب لاہور میں لندن نہیں جائونگا کی سکریننگ ہوئی، فلم کی مرکزی کاسٹ جس میں ہمایوں سعید ، مہوش حیات ، کبری خان بھی موجود تھے ، ہدایتکار ندیم بیگ کے علاوہ سکریننگ میں اداکار فواد خان نے اپنی اہلیہ کے ساتھ خصوصی شرکت کی. اداکارہ صبا قمر اور فرحان سعید بھی اپنے ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تشرئف لائے. سیدنور نے فلم کی بہت تعریف کی اور خصوصی طور پر خلیل الرحمان قمر کے ڈائیلاگز کو سراہا.سید نور نے کہا کہ جسے فلم کہتے ہیں نا یہ وہ ہے. فلم دیکھ کر نکلنے والے خاصے خوش تھے زیادہ تر کا یہی کہنا تھا کہ فلم بہت اچھی ہے مزاح بھی ہے ایکشن بھی اور

    کامیڈی بھی. فلم میں غیرت کے نام پر قتل جیسے موضوع کو چھیڑا گیا ہے اور پاور فل جملوں کے ساتھ اس کو پیش کیا گیا ہے.اداکار سہیل احمد اور صبا قمر کی جاندار اداکاری نے ان کے کرداروں میں جان بھر دی.فلم میں گوہر خان اور واسع چوہدری کے کردار بہت اچھے ہیں ان دونوں نے ڈائیلاگز تو بولے ہی ہیں لیکن چہرے کے تاثرات ایسے زبردست دئیے ہیں کہ دیکھنے والوں کو بے ساختہ ہنسی آجاتی ہے. یاد رہے کہ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی یہ فلم پنجاب نہیں جائونگی کا ری بوٹ ہے.