Baaghi TV

Tag: آپریشن بنیانِ مرصوص

  • بھارتی ایئر چیف کا  پاکستان کے خلاف نیا  دعویٰ مزاق بن گیا

    بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے خلاف نیا دعویٰ مزاق بن گیا

    رواں سال مئی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی حکومت، آرمی اور میڈیا اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے بیانات اور من گھڑت دعوے کر رہے ہیں۔

    اسی سلسلے میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ نے ایک نیا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی ایئر چیف کے مطابق مئی میں پاکستان کے ساتھ فضائی جھڑپ کے دوران بھارت نے پاکستان کے 5 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں امریکی ساختہ ایف-16 اور چینی ساختہ جے ایف-17 شامل تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار عوامی سطح پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ مار گرائے گئے طیاروں میں ایف-16 اور جے ایف-17 کلاس شامل تھی۔ اس سے قبل اگست میں انہوں نے صرف 5 طیارے اور ایک فوجی جہاز گرانے کا ذکر کیا تھا لیکن ان کی تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

    پاکستان پہلے ہی یہ مؤقف دے چکا ہے کہ مئی کی اس جھڑپ میں اس نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل بھی شامل تھے۔ بھارت نے کچھ نقصانات تسلیم کیے ہیں لیکن 6 طیاروں کے نقصان کی تردید کی ہے۔پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف کے دعوے پر دوٹوک ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جھڑپ میں بھارت کے 6 طیارے، بشمول 3 رافیل، تباہ ہوئے جبکہ بھارتی دعویٰ اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش ہے۔

    واضح رہے کہ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب بھارت نے پہلگام حملے کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف ’آپریشن سندور‘ لانچ کیا تھا، جس کا جواب پاکستان نے ’آپریشن بُنیان مرصوص‘ کی صورت میں دیا۔ اس لڑائی کے بعد بھارت کو بھاری نقصان اٹھا کر جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا۔

    ٹرمپ کا حماس کو الٹی میٹم، غزہ معاہدہ پر اتوار شام تک کی مہلت

    یو این پابندی میں نرمی کے بعد افغان وزیر خارجہ کا بھارت دورہ متوقع

    مظفر آباد: حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کا دوسرا دور جاری

    جے ڈی سی سربراہ سے 14 کروڑ بھتہ طلب کرنے والے ملزمان گرفتار

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ سے ملاقات

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ سے ملاقات

    ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جس میں آپریشن بنیان مرصوص (معرکہ حق) اور سیکیورٹی سے متعلق اہم قومی موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق، اس خصوصی نشست میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے آپریشن سندور کو ناکام بنانے اور آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل کی گئی فتح کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کے دوران پاکستانی نوجوانوں کے جذبے، حب الوطنی اور قومی شعور کو سراہا اور کہا کہ قوم کے یہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں جو ہر محاذ پر اپنے وطن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    نشست کے دوران طلبہ نے معاشرتی، قومی اور سیکیورٹی امور پر کھل کر سوالات کیے، جن کے جوابات ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیل سے دیے۔اختتامی لمحات میں طلبہ نے ملی نغمہ پیش کر کے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا، جو قومی اتحاد اور حب الوطنی کی بہترین عکاسی تھی۔ طلبہ نے اس نشست کو ایک مثبت اور رہنمائی سے بھرپور تجربہ قرار دیا اور مستقبل میں ایسی مزید ملاقاتوں کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

    اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا کرتارپور گردوارے کا دورہ

    ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025: جرمنی میں پاکستانی دستے کے 2 ایتھلیٹس لاپتا

    سوشل میڈیا اداروں سےدہشت گرد تنظیموں کے اکاؤنٹس فوری بندکرنے کا مطالبہ

  • اگر بھارت نے پانی بند کیا تو پاکستان گھس کر پانی کھولے گا: رانا مشہود

    اگر بھارت نے پانی بند کیا تو پاکستان گھس کر پانی کھولے گا: رانا مشہود

    چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو پاکستان انڈیا میں گھس کر پانی کھولے گا۔

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی نوجوانوں نے بھارت کے سسٹم کو ہیک کر کے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس آپریشن کے بعد دنیا مان چکی ہے کہ پاکستان کا دفاعی نظام بہت مضبوط ہے۔سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کو ہر عالمی فورم پر کامیابی حاصل ہوئی ہے اور بھارت تنہا یہ معاہدہ ختم نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی آبی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا۔

    رانا مشہود نے مزید کہا کہ یوتھ پروگرام 2013 سے 2025 تک نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکا ہے۔ ان کے مطابق آئی ٹی ایکسپورٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے طلبہ گھر بیٹھے تعلیم کے مطابق روزگار حاصل کر رہے ہیں۔

    غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 81 شہید، 422 زخمی

    امریکا کا غیر ملکی طلبہ کے ویزا پر سوشل میڈیا چیک لازمی قرار

    شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملہ، وزیراعظم کی مذمت

    شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملہ، وزیراعظم کی مذمت

    ایران نے آئی اے ای اے کے کیمرے ہٹا دیے، رافیل گروسی کے داخلے پر پابندی

  • آپریشن بنیان مرصوص میں عوام کا کلیدی کردار، بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے، ترجمان پاک فوج

    آپریشن بنیان مرصوص میں عوام کا کلیدی کردار، بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے، ترجمان پاک فوج

    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے "آپریشن بنیان مرصوص” میں پاکستانی عوام خصوصاً طلبا و طالبات کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کراچی میں جناح ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں طالبات اور انتظامیہ نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے چند دہشت گرد بلوچستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں عوامی حمایت، خاص طور پر نوجوانوں کے کردار کو فیصلہ کن قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ اپنے مذہب، ثقافت اور روایات کی بنیاد پر جڑے ہوئے ہیں۔ دشمن عناصر کی چالیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں۔یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات نے پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور افواج کے درمیان رشتہ مضبوط تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ طالبات نے جذبے کے ساتھ مزید ایسے سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

    نائجیریا میں مسلح افراد کا خوفناک حملہ، بینو ریاست کے گاؤں میں 100 افراد ہلاک

    کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا راج، بعض علاقوں میں ہلکی بارش

    ایران اسرائیل تنازع: پاکستان سے روس جانے والی پہلی مال بردار ٹرین کی روانگی منسوخ

    ایسے سرپرائز دیں گے جو لبنان پیجر سازش کو معمولی بنا دیں گے،اسرائیل کی ایران کو دھمکی

  • بھارتیہوں نےپاکستان سے جنگی شکست کا غصہ  مٹھائیوں پر  اتار دیا

    بھارتیہوں نےپاکستان سے جنگی شکست کا غصہ مٹھائیوں پر اتار دیا

    کیا مٹھائی بھی مذہب کی بنیاد پر تقسیم ہو سکتی ہے؟ بھارت میں انتہا پسند عناصر نے پاکستان سے نفرت کا ایک اور نیا مظاہرہ کرتے ہوئے مٹھائیوں کے نام سے لفظ "پاک” ہٹا کر "شری” رکھ دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے خلاف آپریشن بُنیان مرصوص کی ناکامی کے بعد مودی حکومت اور اس کے حامیوں کو اب پاکستان کے نام سے جڑی مٹھائیاں بھی ناگوار گزرنے لگی ہیں، جس کی وجہ سے بھارت میں مٹھائیوں کے روایتی ناموں کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے شہر جے پور کی ایک مشہور مٹھائی کی دکان نے اپنی برسوں پرانی مٹھائیوں جیسے "موتی پاک، میسور پاک، آم پاک، گوند پاک” کے نام تبدیل کر دیے ہیں۔

    دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد کچھ افراد نے مٹھائیوں کے ان ناموں پر اعتراض کیا، جس کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا۔اب ان مٹھائیوں کے نئے نام "موتی شری، میسور شری، آم شری، گوند شری” رکھ دیے گئے ہیں، اور دکاندار کے مطابق خریدار بھی اس تبدیلی پر مطمئن ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ ’پاک‘ ایک عمومی اصطلاح ہے اور اس کا مطلب صرف پاکستان نہیں ہوتا تو انہوں نے جواب دیا کہ اب صرف نام کے ساتھ ’شری‘ لگا دیا گیا ہے۔

    ممکنہ طور پر یہ تبدیلی اس وقت دیکھی گئی جب چند دن قبل بھارتی شہر حیدرآباد میں موجود تاریخی "کراچی بیکری” پر انتہا پسندوں نے حملہ کیا اور اس کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ "کراچی بیکری” کو تقسیمِ ہند کے بعد کراچی سے ہجرت کر کے آنے والے ہندو خاندان نے قائم کیا تھا، اور یہ بھارت بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے، تاہم انتہا پسند عناصر اس کے نام پر بھی معترض ہیں۔

    ایف آئی اے کی کارروائی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 بدنام زمانہ ملزمان گرفتار

    پی ٹی اے اور سائبر کرائم ایجنسی کا کلون شدہ موبائل فونز کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 افراد گرفتار

    ٹرمپ کا بڑا فیصلہ؛ یورپی یونین کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ ہوگا

  • آپریشن بنیان مرصوص،تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد سات ہو گئی

    آپریشن بنیان مرصوص،تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد سات ہو گئی

    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ نے "آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت بھارت کے مزید جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد سات (7) ہو گئی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کو سخت نقصان اٹھانا پڑا ہے، جب کہ تباہ ہونے والے طیاروں کے متعدد پائلٹس یا تو شدید زخمی ہوئے یا ان کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تفصیلات:
    اننت ناگ میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ہے، جب کہ ایجیکشن سیٹ گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ میں گرا، دونوں پائلٹس زخمی حالت میں سری نگر اسپتال منتقل کیے گئے۔تیسرا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن میں تباہ ہوا، پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی اسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔

    چوتھا طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی علاقے میں گرا، دونوں ایجیکٹ شدہ پائلٹس زخمی ہو کر اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کیے گئے۔پانچواں طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں گرا۔ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔

    دفاعی ماہرین کا ردعمل:
    ماہرین کے مطابق، یہ طیارے محض ہدف نہیں بنے بلکہ بھارتی فضائیہ کی حکمت عملی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر گئے ہیں۔ "آپریشن بنیان مرصوص” میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو بھی بے نقاب کر دیا۔

    اس سلسلے میں ایک اور دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ جے ایف-17 تھنڈر طیارے تیار کرنے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں 62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو اس طیارے کی کارکردگی اور عالمی سطح پر اس کی ساکھ کی تصدیق ہے۔

    عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی اجازت

    بھارتی ایس-400 سسٹم تباہ ،پاکستان کے عالمی برادری کو شواہد بھی پیش

    اسلام آباد یونائیٹڈ میں رسی وین ڈر ڈوسن اور ایلکس ہیلز کی واپسی

    پاک بھارت کشیدگی،برطانوی وزیر خارجہ کا16 مئی کو پاکستان پہنچنے کا امکان

    سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا گیا ، پاکستان کا واضح مؤقف

  • آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی :عرب سوشل میڈیا پرشاندار خراج تحسین

    آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی :عرب سوشل میڈیا پرشاندار خراج تحسین

    بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر جہاں دنیا بھر کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے اور افواج پاکستان نے اپنی طاقت کا لوہا منوایا ہے وہیں عرب سوشل میڈیا پر شاندار شاعری سے خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے-

    بہت وقت گزر گیا ان محروم آنکھوں نے ایک ہی منظر بار بار دیکھا ۔
    کا فروں کو مسلمانوں پر آسمان سے آگ اور لوہا برساتے ہوئے۔
    کبھی عراق کے آسمان شعلوں سے بھر گئے،
    کبھی فلسطین کی گلیاں خون سے رنگین ہو گئیں،
    کبھی افغانستان کے پہاڑ لرز اٹھے،
    اور کبھی شام و لبنان کی زمین پر آسمان سے قیامت نازل ہوئی۔

    لیکن آج…!
    آج ان آنکھوں نے وہ منظر دیکھا جس نے برسوں کی پیاس بجھا دی۔
    ہم نے دیکھا کہ پاکستان کے شاہینوں نے گاۓ پتھر پوجنے والوں پر آسمان سے آگ برسائی۔
    دل کی دھڑکنیں سجدہ ریز ہو گئیں۔
    ایسا سکون دل میں اترا جو لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا۔

    اے اللہ! تیرے ہی لیے ہے تمام تعریف۔
    ہزار بار شکر کہ تو نے ہمیں یہ دن دکھایا۔
    یہ تیرا ہی فضل ہے کہ مظلوموں کی دعائیں سنی گئیں،
    اور ظالموں پر آسمان سے بجلی گری!

    آپریشن بُنْیان مَّرْصُوْص

    خیال رہے کہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار) کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا،آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ائیر بیسز اور فیلڈز کو تباہ کیا، بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو، سرسہ اور ہلواڑا ائیر فیلڈز بھی تباہ کیں۔

    پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا، آدم پور میں پاک فوج نے جے ایف 17 تھنڈر سے بھارتی ائیر بیس پر ہائپر سونک میزائل سے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کا ائیر ڈیفنس سسٹم ایس 400 تباہ کردیا،پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوگئی۔

  • آپریشن بنیانِ مرصوص کا مطلب کیا ؟

    آپریشن بنیانِ مرصوص کا مطلب کیا ؟

    پاکستان آرمی نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیانِ مرصوص لانچ کر دی.

    “بنیانِ مرصوص” ایک قرآنی اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار — یعنی ایسا مضبوط، متحد اور ناقابلِ شکست وجود جو ٹوٹ نہ سکے، بکھر نہ سکے۔یہ لفظ سورہ الصف (آیت 4) میں آیا ہے، جہاں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:“بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں صف باندھ کر لڑتے ہیں، گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔”

    یہ تعبیر اتحاد، قربانی، نظم و ضبط، اور ایمانی طاقت کی علامت ہے۔جب مسلمان ایک مقصد کے لیے اکٹھے ہو کر، دلوں کو جوڑ کر، ایک جسم اور ایک روح کی مانند کھڑے ہوتے ہیں — تو وہی ہیں “بنیانِ مرصوص”۔ یہ لفظ صرف جسمانی طاقت نہیں، بلکہ روحانی قوت، خلوصِ نیت، اور سچے ایمان کی نمائندگی کرتا ہے۔