Baaghi TV

Tag: آپریشن بنیان المرصوص

  • پی آئی اے کا  پاکستان کی فتح منانے کا منفرد انداز

    پی آئی اے کا پاکستان کی فتح منانے کا منفرد انداز

    کراچی:پی آئی اے نے آپریشن بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح منفرد انداز میں منائی-

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے دوران پرواز مسافروں کی خصوصی تواضع کا اہتمام کیا جارہا ہے، تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں جشن فتح کے کیک کاٹنے کا آغاز کردیا گیا ہےپی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے علاوہ بین الاقوامی روٹس ٹورنٹو، فرانس، عرب ممالک اور دیگر روٹس پر جانے والی پروازوں میں بھی کیک کاٹے جارہے ہیں۔

    https://x.com/Official_PIA/status/1922625351596847238

    واضح رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی کی شب بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے ردعمل میں 10 مئی 2025 کو آپریشن ’بنیان المرصوص‘ کا آغاز کیا تھا جس میں دشمن کو بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑا پاکستان نے بھارت کے 26 اہم ملٹری ٹارگٹس کو کا میابی سے نشانہ بنایا جبکہ اس سے قبل 6 مئی کو پاکستان میں گھسنے کی کوشش کے دوران 5 بھارتی طیاروں کو بھی تباہ کیا گیا جن میں فرا نس سے خریدے گئے جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔

    https://x.com/Faizankhaan91/status/1922416304612417863

  • وزیراعظم کا آپریشن بنیان المرصوص  کی فرنٹ لائنز کا دورہ

    وزیراعظم کا آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی،وزیراعظم نے آپریشن میں شریک تمام فورسز کو ملک کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلی سول اور عسکری قیادت وزیرِ اعظم کے دورے میں ان کے ہمراہ تھی۔

    وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے-

  • آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی: کراچی میں فوج، رینجرزاور  کوسٹ گارڈ کی صلوۃ الشکر

    آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی: کراچی میں فوج، رینجرزاور کوسٹ گارڈ کی صلوۃ الشکر

    کراچی:آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلوۃ الشکر ادا کی گئی۔

    کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی، ڈی جی رینجرز سندھ، ڈویژن ہیڈ کوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیانماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد کور کمانڈر کراچی جنگ کے موقع پر ہمہ وقت تیار فوجی جوانوں کے پاس گئے اور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

    کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج اپنے شیر دل جوانوں پر فخر کرتی ہے اور یہ اپنی قوم کے سر کا تاج ہیں اس موقع پر جنگی طور پر ہمہ وقت تیار فوجی دستوں نے کور کمانڈر کی آمد پر پاکستان کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کی فتح پر تمام افسروں اور جوانوں کو مبارکباد دی اور جنگ کے دوران تیاریوں اور ان کے جوش کو سراہا۔

    ایل این جی کی قیمتوں میں کمی

    کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران بولاری ائیر بیس پر زخمی ہونے والے ائیر فورس جوان کی عیادت بھی کی، کور کمانڈر نے بلند حوصلہ اور دشمن کے خلاف بہادری کے ساتھ صف آرا ہونے پر ائیر فورس کے غازی کو خراج تحسین پیش کیا۔

    چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

  • بھارتی اپوزیشن کا مودی سے آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے کا مطالبہ

    بھارتی اپوزیشن کا مودی سے آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے کا مطالبہ

    نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیرِ اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی فوری طور پر پارلیمنٹ میں آ کر آپریشن سندور، پہلگام حملے اور پاکستان کے جوابی اقدامات سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں۔راہول گاندھی نے وزیرِ اعظم کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مودی حکومت پہلگام واقعے، آپریشن سندور، پاکستان کی جوابی کارروائی اور موجودہ جنگ بندی کی صورتحال کے بارے میں حقائق قوم کے سامنے لائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ارجن کھرگے بھی پارلیمنٹ کا ہنگامی مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔دوسری جانب دفاعی مبصرین نے ایس-400 میزائل سسٹم کی تباہی کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران سب سے بڑا اور اہم واقعہ قرار دیا ہے۔

    ہندوستانی خارجہ سیکریٹری اور بیٹیوں پر ہندوتوا ٹرولز حملہ، ایکس اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنا پڑ گیا

    ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف بھارتی سابق فوجی افسر کا نازیبا تبصرہ، تہران کا شدید ردعمل

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل، اہم عسکری حکام کی بریفنگ بھی متوقع

    زبردست فتح: بھارت کو جنگ میں تاریخی ہزیمت، پاکستان کی بھرپور کامیابی

  • آپریشن بُنیان المرصوص” کی کامیابی پرآج  یومِ تشکر منانے کا اعلان

    آپریشن بُنیان المرصوص” کی کامیابی پرآج یومِ تشکر منانے کا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے اور "آپریشن بُنیان المرصوص” کی کامیابی پرآج اتوار کے روز ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔

    با غی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دن اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواجِ پاکستان کی جرأت و بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرنے، اور قوم کے عزم و اتحاد کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ "آپریشن بُنیان المرصوص” نے دشمن کی جارحیت کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا، اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسی کی مدد سے ہمیں کامیابی اور سرخروئی نصیب ہوئی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دشمن کے رافیل طیارے جب پاکستان کے جانبازوں کے نشانے پر آئے تو ناکام ہو گئے، اور بھارتی توپوں کو اس انداز میں خاموش کیا گیا کہ تاریخ اسے یاد رکھے گی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اگرچہ دشمن نے اشتعال انگیزی کی، پاکستان نے صبر و تحمل سے کام لیا مگر بھرپور تیاری کے ساتھ اپنا دفاع یقینی بنایا۔

    انہوں نے قوم بالخصوص علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ کل ملک بھر میں اجتماعی دعاؤں، نوافل اور شہداء و غازیوں کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں، اور اللہ تعالیٰ کے حضور شکر ادا کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات مسترد

    بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ تاحال معطل

    پشاور سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف

  • پاکستانی سائبر آپریشن میں بھارت کو بھاری نقصان، اہم انفراسٹرکچر تباہ

    پاکستانی سائبر آپریشن میں بھارت کو بھاری نقصان، اہم انفراسٹرکچر تباہ

    پاکستان نے بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کے جواب میں "آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کیا ہے۔ اس آپریشن میں بھارت بھر میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں اہم تنصیبات اور حکومتی ادارے شامل ہیں۔پاکستانی فضائیہ نے حالیہ فضائی کارروائیوں میں بھارتی فضائی دفاعی نظام S-400 کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

    اس حملے میں پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے ہائپر سونک میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کیا ۔سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے،

    جسیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا، سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے.اب تک پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا گیا ہے ،ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے

    اہم اہداف پر حملے:
    بیاس:

    برہموس میزائل ذخیرہ کرنے کی تنصیب نشانہ بنی اور تباہ کر دی گئی۔

    ادھمپور:

    فضائی دفاعی نظام نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

    فضائی اڈہ نشانہ بنا، شدید نقصان پہنچا۔

    پٹھانکوٹ:

    فضائی اڈہ ایک درست میزائل حملے میں نشانہ بنا۔

    جالندھر:

    فضائی اڈہ جاری حملوں میں نشانہ بنا۔

    گجرات:

    متعدد فضائی اڈے اور مقامات نشانہ بنے۔

    دہلی ریجن:

    ہِسار کے قریب میزائل کو روکا گیا؛ دہلی تاحال ممکنہ ہدف ہے۔

    راجستھان:

    فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    سری نگر:

    فضائی اڈہ نشانہ بنا۔

    20 فوجی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

    چندی گڑھ:

    اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنا کر غیر مؤثر کر دیا گیا۔

    مجموعی اثرات:

    20 سے زائد بھارتی فوجی تنصیبات نشانہ بنیں۔

    شمالی بھارت بھر میں شدید نقصان اور خلل پیدا ہوا۔پاکستان نے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائیاں بھارت کی جارحیت کا جواب ہیں اور ملک کی خودمختاری کے دفاع میں جاری رہیں گی۔

    دوسری جانب بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کے جواب میں پاکستان نے سائبر محاذ پر زبردست جوابی کارروائی کرتے ہوئے "آپریشن بنیانِ مرصوص” کے تحت کئی اہم بھارتی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔

    باغی ٹی وی کےذرائع کے مطابق سائبر حملے میں درج ذیل اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا.توانائی کے شعبے میں استعمال ہونے والے 10 اسکاڈا سسٹمز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔1744 ویب سرورز مکمل طور پر تباہ کر کے ان کا ڈیٹا مٹا دیا گیا۔ونڈ ملز اور کنزیومر الیکٹرک پورٹلز بند کر دیے گئے۔انڈین ریلوے، دہلی گیس ڈسکوم، کشمیر الیکٹرک ڈسکوم کی مکمل آئی سی ٹی انفرااسٹرکچر تباہ اور ڈیٹا حذف کر دیا گیا۔120 راوٹرز اور 1310 آئی پی کیمرے کا کنٹرول حاصل کر کے ان کی کنفیگریشن تبدیل کر دی گئی۔

    507 آئی سی ٹی ڈیوائسز اور ڈیٹا بیس تباہ کر دیے گئے۔15 میل سرورز ہیک کیے گئے۔13 سرکاری پورٹلز ہیک کر کے ان کو بند کر دیا گیا۔150 ڈیٹا بیسز کا ڈیٹا چوری کر کے لیک کر دیا گیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مدھیہ پردیش کی ویب سائٹ ہیک کر دی گئی۔110 نجی شعبے کی ویب سائٹس ہیک کر کے ان کا ڈیٹا متاثر کیا گیا۔3 بڑے بھارتی نیوز چینلز کی ویب سائٹس بھی ہیک کر دی گئیں۔

    سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ انتہائی منظم اور تکنیکی لحاظ سے جدید تھا، جس نے بھارت کے ڈیجیٹل نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

  • پاکستان نے بھارت کے خلاف "آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کر دیا

    پاکستان نے بھارت کے خلاف "آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کر دیا

    پاکستانی فضائیہ نے حالیہ فضائی کارروائیوں میں بھارتی فضائی دفاعی نظام S-400 کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے ہائپر سونک میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کیا ۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا، سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے.اب تک پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا گیا ہے ،ائیر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے

    اطلاعات کے مطابق پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے, واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں کے جواب میں "آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کر دیا ہے۔پاکستان نے گجرات، راجھستان اور نئی دہلی میں بھارت کی ملٹری تنصیبات پر حملے شروع کردیئے۔ اس آپریشن کا مقصد بھارت کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانا ہے۔

    پاکستانی حکام کے مطابق، اس کارروائی سے بھارت کی بیلسٹک اور کروز میزائل صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کے تسلسل کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے۔باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے بعد مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان کی افواج بھارت کے جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور دشمن کے عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی نہایت منظم اور حکمت عملی کے تحت کی جا رہی ہے، جس میں دشمن کے حساس مقامات پر ہدف بنا کر حملے کیے جا رہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے رات گئے پریس بریفنگ میں تصدیق کی کہ بھارت نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے پاکستانی فضائی اڈوں پر فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے، تاہم پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے زیادہ تر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا اور پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ رہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں پاکستان نے بھارت کے 12 ڈرونز کو مار گرایا جبکہ دشمن کے متعدد فوجی ہلاک ہوئے۔ مزید برآں، اطلاعات کے مطابق بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل غلطی سے گرا دیے۔

    پاکستان نے جارحیت کے خطرے کے پیش نظر ملک کی فضائی حدود کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دیا ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق، یہ بندش آج صبح 3:15 سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گی۔

    ادھر، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے بھارتی حملے کی شدید مذمت کی۔ نور خان ایئر بیس کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم تمہاری طاقت، مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں، اب تم صرف ہمارے جواب کا انتظار کرو۔”

    عالمی سطح پر بھی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، امریکی اور برطانوی رہنماؤں نے دونوں ممالک سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے، تاہم خطے میں تناؤ بدستور برقرار ہے۔