Baaghi TV

Tag: آپریشن "بنیان مرصوص

  • وزیرِ اعظم کی  ایس 400 سسٹم تباہ کرنے والے پائلٹ کی خصوصی پذیرائی

    وزیرِ اعظم کی ایس 400 سسٹم تباہ کرنے والے پائلٹ کی خصوصی پذیرائی

    ایوانِ صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے پر تمغۂ بسالت عطا کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعزاز دینے کے بعد ونگ کمانڈر کو اپنے ساتھ کھڑا کر کے حاضرین سے تعارف کروایا اور بتایا کہ انہوں نے ایس 400 سسٹم کو نشانہ بنایا، جس پر شرکاء نے تالیاں بجا کر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

    یاد رہے کہ 10 مئی کو بھارتی جارحیت کے جواب میں افواجِ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارتی ایئر بیسز اور دیگر فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔

    بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر سیاسی و حکومتی شخصیات کی مبارکباد

    مقبوضہ کشمیر میں 15 اگست کو یومِ سیاہ منایا جائے گا

    پاکستان، چین اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات 20 اگست کو ہوں گے

    چہلم شہدائے کربلا،کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

  • مقبوضہ کشمیر میں  آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز لگ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں آپریشن بنیان مرصوص کے پوسٹرز لگ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں حالیہ دنوں بھارتی فوجی کارروائیوں کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں مختلف علاقوں میں "آپریشن بنیان مرصوص” کے حوالے سے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں مقبوضہ کشمیر” دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستانی پرچم نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر پوسٹرز میں شامل کی گئی ہیں۔جے 10 سی لڑاکا طیاروں کی تصویریں بھی موجود ہیں، جنہیں بھارت کے رافیل طیاروں کے جواب میں پیش کیا گیا ہے۔پوسٹرز سری نگر، پہلگام اور دیگر علاقوں میں دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور ستونوں پر چسپاں کیے گئے ہیں، جنہیں مقامی افراد اور سوشل میڈیا صارفین نے وسیع پیمانے پر شیئر کیا ہے۔

    یاد رہے کہ22 اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا۔7 مئی کو بھارت کی مبینہ جارحیت کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائی اڈوں اور 6 جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔

    واضح رہے کہ ان پوسٹرز کو بھارت کے خلاف علامتی مزاحمت اور مقبوضہ کشمیر میں عوامی مزاج کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے۔ ان میں "بنیان مرصوص” کو مزاحمتی حکمتِ عملی کا عنوان قرار دیا گیا ہے، جو پاکستانی دفاعی ردعمل کی نمائندگی کرتا ہے۔یہ تازہ ترین اقدام کشمیری عوام کے جذبات کی شدت اور خطے میں جاری کشیدگی کی غمازی کرتا ہے.

    غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید

    بنگلہ دیش، سیاسی بحران ٹل گیا، ڈاکٹر یونس ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

    ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار

    بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا

  • حملے سے پہلے پاکستان کو مطلع کیا ؟ راہول گاندھی کا مودی حکومت پر سخت ردعمل

    حملے سے پہلے پاکستان کو مطلع کیا ؟ راہول گاندھی کا مودی حکومت پر سخت ردعمل

    بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے اس انکشاف پر کہ پاکستان پر حملے سے قبل اسلام آباد کو مطلع کیا گیا تھا، بھارت میں سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جے شنکر کے بیان نے تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ بھارتی حملوں سے قبل پاکستان کو باقاعدہ اطلاع دی گئی تھی۔ بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے اس بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے "سنگین سیکیورٹی معاملہ” قرار دیا ہے۔ ردعمل دیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ اگر واقعی حملے سے قبل دشمن ملک کو آگاہ کیا گیا، تو یہ انتہائی تشویش ناک اور ملکی سلامتی کے لیے خطرناک عمل ہے۔ عوام کو بتایا جائے کہ ایسا کرنے کا اختیار کس نے دیا؟”

    راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی یہ پالیسی ملک کی دفاعی خودمختاری کے خلاف ہے اور اس پر خاموشی نہیں برتی جا سکتی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت واضح کرے کہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ کو کیا نقصان اٹھانا پڑا، اور کیا اس "اطلاع دینے” کے عمل کا اس نقصان سے کوئی تعلق ہے؟

    پہلگام میں مبینہ فالس فلیگ آپریشن اور حالیہ بیانات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے درمیان سیاسی محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بی جے پی حب الوطنی کے دعوے کرتی ہے مگر حقیقت میں ایسی پالیسیاں اپنا رہی ہے جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

    راہول گاندھی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جو لوگ کل تک مودی حکومت کے گُن گا رہے تھے، وہ آج کانگریس کی سوچ کو یاد کر رہے ہیں۔
    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں بھی جے شنکر کے بیان پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ بعض سیکیورٹی ماہرین اسے ایک سفارتی اور اسٹریٹجک غلطی قرار دے رہے ہیں۔

    کراچی میں شدید گرمی کے دوران 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

    امریکہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک، واقعہ دہشت گردی قرار

    اپووا اور ادیبوں کی افواج پاکستان سے یکجہتی.تحریر:طارق نوید سندھو

  • یومِ تشکر” کی خصوصی تقریب جاری، وزیراعظم کا  مسلح افواج کو خراجِ تحسین

    یومِ تشکر” کی خصوصی تقریب جاری، وزیراعظم کا مسلح افواج کو خراجِ تحسین

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معرکۂ حق اور آپریشن "بنیان مرصوص” میں شاندار کامیابی پر "یومِ تشکر” کی خصوصی تقریب جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد وطن کے شہداء کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے بھرپور انداز میں سراہا۔ قومی ترانے اور ملی نغمے پیش کیے گئے، جنہوں نے تقریب کا جوش و خروش بڑھا دیا۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیراعظم شہباز شریف تھے، جب کہ دیگر معزز مہمانوں میں وفاقی وزرا، اراکینِ کابینہ، چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل شمشاد ساحر مرزا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور غیر ملکی سفارت کار شامل تھے۔

    وزیراعظم کا خطاب:
    وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں وطن پر قربان ہونے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ، افواجِ پاکستان اور پوری قوم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ’یومِ تشکر‘ ہے، ایسا دن جو تاریخ میں بہت کم قوموں کو نصیب ہوتا ہے۔ آج سے تقریباً پچاس سال قبل پیش آنے والے دلخراش واقعے کا بدلہ ہماری مسلح افواج نے عزت و وقار کے ساتھ لیا ہے۔”

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ ٹالنے کے لیے عالمی تحقیقاتی کمیٹی کی تجویز دی تھی، مگر دشمن نے غرور میں آ کر حملہ کر دیا، جس میں معصوم شہری شہید ہوئے۔”ہم نے دشمن کے چھ جدید جنگی طیارے مار گرائے، جن میں مگ اور رافیل جیسے طیارے بھی شامل تھے۔ ہمارے شاہینوں نے دشمن کو ایسا خواب دکھایا جس سے وہ شاید کبھی باہر نہ نکل سکے۔” 9 مئی کی رات فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئی، جب آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشورہ دیا کہ دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے۔

    "آپ نے دیکھا کہ کس طرح پٹھان کوٹ، ادھم پور اور دیگر مقامات پر ہمارے شاہینوں اور الفتح میزائلوں نے حملے کیے۔ دشمن کو چھپنے کی جگہ نہ ملی اور وہ سیز فائر کی درخواست کرنے پر مجبور ہو گیا۔”وزیراعظم نے پاک فضائیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایئر چیف اور شاہینوں نے ملک میں تیار کردہ ٹیکنالوجی کو چینی طیاروں کے ساتھ اس مہارت سے استعمال کیا کہ دنیا حیران رہ گئی۔امریکہ سے لے کر جاپان تک بات ہو رہی ہے کہ پاکستان نے خاموشی سے ایسی صلاحیت کیسے حاصل کر لی۔”

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ آج پوری قوم یکجان و دو قالب ہے اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس سفر کا آغاز کریں جس کے لیے پاکستان معرضِ وجود میں آیا تھا۔”

    استنبول میں روس-یوکرین جنگ بندی مذاکرات جاری

    ایس ای سی پی کی تمام کمپنیوں کے لیے سائبر سیکیورٹی ایڈوائزری جاری

    محسن نقوی سے امریکی قائم مقام سفیر کی ملاقات، علاقائی امن پر تبادلہ خیال

    چیئرمین آئی سی سی جے شاہ کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، غیرجانبداری پر سوالات

    چیئرمین آئی سی سی جے شاہ کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، غیرجانبداری پر سوالات