Baaghi TV

Tag: آپریشن سندور

  • پاک بھارت جنگ پر فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری

    پاک بھارت جنگ پر فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری

    اسلام آباد:فیک نیوز واچ ڈاگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 مئی سے 10 مئی کے واقعات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔

    فیک نیوز واچ ڈاگ کی 48 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ میں بھارتی میڈیا مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا، فیک نیوز واچ ڈاگ نے آپریشن سندور اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران چلنے والی جعلی خبروں کا جائزہ کیا۔

    فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق جنگ کے دوران بھارتی میڈیا مکمل طور پر حکومتی سرپرستی میں مہم سازی میں ملوث پایا گیا، بھارتی میڈیا نے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان پر جنگ میں سبقت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی، منظم مہم کے ذریعے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان میں تباہ کاریاں دکھاتے رہے، پاک بھارت جنگ کے دوران فیک نیوز بطور مہلک جنگی ہتھیار استعمال ہوئی۔

    آپریشن سندور کے بعد پریس بریفنگ میں انڈین وزارت خارجہ نے عراق میں 2007 کی فوٹیجز کو پلوامہ کے ساتھ جوڑا، انڈین میڈیا نے اسرائیلی آئرن ڈوم کی 2021 کی فوٹیجز کو بطور انڈین ڈیفنس سسٹم دکھایا جبکہ انڈیا ٹو ڈے کی جانب سے اینیمیٹڈ میزائل حملوں کو بطور حقیقی میزائل دکھایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق انڈین میڈیا میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ہار تسلیم کرتے ہوئے ڈیپ فیک ویڈیو بھی چلتی رہی، انڈین میڈیا پر بھارتی فوج کے پاکستان میں داخل ہونے کی من گھڑت خبریں چلائی گئیں،بھارتی چینلز پر پاکستانی آرمی چیف کو حراست میں لینے کی جعلی خبریں بھی چلتی رہیں جبکہ بھارتی وزیر دفاع کا پاکستان میں 100 شہریوں کو مارنے کا دعویٰ بھی من گھڑت ثابت ہوا۔

    دوران جنگ عالمی میڈیا سے منسوب جنگی اعدادوشمار سے متعلق اسکرین جعلی شاٹس زیر گردش رہے زی ٹی وی کی جانب سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پر حملے کی جعلی بریکنگ نیوز چلائی گئی، سرگودھا ایئر بیس کی تباہی کے حوالے سے جعلی سیٹلائٹ امیجز بھی قابل ذکر رہیں۔

    سری نگر میں پاکستان ایئر فورس کے دو طیارے گرنے کے حوالے سے بھی جعلی خبریں چلتی رہیں انڈیا ٹو ڈے پر پاکستانی طیارے جے ایف 17 اور ایف 16 گرانے کی خبریں چلیں زی نیوز کی جانب سے پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کی من گھڑت خبر چلتی رہی۔

    بھارتی شہر جے پور میں امریکی اور اسرائیلی طیارے اترنے کی اے آئی ویڈیوز بھی بطور پروپیگنڈا استعمال ہوئیں سوشل میڈیا پر بھارتی اور پاکستانی پائلٹس کی گرفتاری کی خبریں چلتی رہیں، پاک بھارت جنگ میں بھارتی میڈیا کو فیک نیوز مہم کی وجہ سے عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا ہوا سیز فائر کے بعد بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں کریڈبیلیٹی صفر ہوگئی، پاک بھارت جنگ کے دوران جعلی خبروں کو حکو متی سرپرستی بھی حاصل رہی۔

    فیک نیوز واچ ڈاگ نے جعلی خبروں کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی سفارش کی ہے۔

  • مودی حکومت نے”آپریشن سندور” کے نام پر پاکستان کے خلاف محاذ کھولا،بھارتی نیوز ویب سائٹ

    مودی حکومت نے”آپریشن سندور” کے نام پر پاکستان کے خلاف محاذ کھولا،بھارتی نیوز ویب سائٹ

    بھارتی نیوز ویب سائٹ دی وائر نے اپنی تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ میں ہلگام حملے سمیت "آپریشن سندور” کو فالس فلیگ قرار دیتے ہوئے کئی سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے سے قبل مودی سرکار نے وہاں کی سیکیورٹی ہٹا دی تھی، جس کے نتیجے میں 26 افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر سیکیورٹی بروقت فراہم کی جاتی تو کیا یہ جانیں بچائی جا سکتی تھیں؟-

    دی وائر نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت نے حملے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے "آپریشن سندور” کے نام پر پاکستان کے خلاف محاذ کھولا، جبکہ اصل دہشت گرد تاحال آزاد گھوم رہے ہیں نہ صرف پہلگام بلکہ پلوامہ حملے کے بھی آج تک اصل مجرم سامنے نہیں لائے جا سکے۔

    گودی میڈیا کی خونی اور جھوٹی صحافت، عالمی میڈیا نے پرخچے اُڑا دیئے!

    مودی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی بھیک مانگی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سیز فائر کا اعلان امریکی صدر کی ثالثی سے واشنگٹن سےہوا یہ مودی سرکار کی سفارتی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے بھارتی فضائیہ کو "آپریشن سندور” کے دوران نقصان پہنچا ، لیکن حکومت نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی، رافیل طیاروں کے ممکنہ نقصان یا گمشدگی پر بھی کوئی سرکاری مؤقف سا منے نہیں آیا۔

    دی وائر نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ اگر وی آئی پیز کے لیے سیکیورٹی موجود تھی تو عام شہریوں کو کیوں لاوارث چھوڑا گیا؟ زندہ بچ جانے والوں کے مطابق، حملے کے بعد ڈیڑھ گھنٹے تک کوئی مدد نہیں پہنچی۔

    سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    دفاعی ماہرین اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اصل دہشت گردوں کو پکڑنے کے بجائے صرف پاکستان مخالف بیانیہ بنانے میں مصروف ہے یہ روش نہ صرف بھارتی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ خطے میں امن کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

  • بھارت کی سفارتی تنہائی، آپریشن سندور کے دوران کسی ملک کی حمایت نہ ملی

    بھارت کی سفارتی تنہائی، آپریشن سندور کے دوران کسی ملک کی حمایت نہ ملی

    اسلام آباد: بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہ ہو سکی۔

    مودی سرکار کی سفارتی اور جنگی ناکامی پر نیو انڈین ایکسپریس نے تنقیدی آرٹیکل جاری کر دیا،جس کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہ ہو سکی، جبکہ روس اور گلوبل ساؤتھ نے بھی غیر جانبداری اختیار کیے رکھی یورپی یونین کے ساتھ بھی بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی، روس کی بے رخی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی کمزوریوں کو بے نقاب کردیا۔

    انڈین ایکسپریس نے کہا کہ امریکی ثالثی کے بعد بھارت کی قیادت مایوسی اور انکار کی کیفیت میں مبتلا تھی، صدر ٹرمپ نے بھارت کو انتباہ کیا کہ اگر لڑائی نہ رکی تو تجارت بند کردی جائے گی جس سے بھارت کی خارجہ پالیسی پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

    پی آئی اے کا پاکستان کی فتح منانے کا منفرد انداز

    انڈین ایکسپریس نے لکھا کہ ٹرمپ نے بھارت کی کارروائی کو جارحیت قرار دیا، آپریشن سندور کی قانونی حیثیت پر عالمی سطح پر شکوک و شبہات ابھر رہے ہیں، بھارت کی جانب سے امریکی مفادات کے لیے یک طرفہ رعایتیں ہیں، بھارت نے وائٹ ہاؤس میں وزیرِ اعظم کی ملاقات کے لیے زمین و آسمان ایک کر دیئے۔

    انڈین ایکسپریس کے مطابق ٹرمپ سے ملاقات کے فوراً بعد بھارت نے غیر قانونی تارکین وطن کو ذلت آمیز انداز میں فوجی طیاروں کے ذریعے واپس لیا، بھارتی حکومت نے خودداری ترک کرتے ہوئے امریکی دباؤ پر تجارتی محصولات میں نرمی کر دی جس سے زرعی اشیاء بھی متاثر ہوئیں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حق میں بھارتی پالیسیوں اور قواعد و ضوابط کا ازسرِ نو جائزہ لیا جارہا ہے، نئی دہلی نے امر یکی نیوکلیئر ری ایکٹر کمپنیوں کے لیے قوانین میں ترمیم کا وعدہ کیا جس سے قومی سلامتی پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

    عالمی شہرت یافتہ جریدے نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دیا

    آرٹیکل میں لکھا کہ بھارتی حکمران طبقہ کمپریڈر ایلیٹ ہے، جو مکمل طور پر امریکی مفادات کے تابع ہوچکا ہے، بھارت کی معاشی خودمختا ر ی اور قومی وقار امریکی مفادات کے سامنے قربان ہوچکے ہیں جنہیں عوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہےبھارت کی کارروائیوں پر انسا نی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مذمت کی گئی جب کہ پاکستان نے اپنی ایٹمی صلاحیت مؤثر انداز میں منوالی، آپریشن سندور جیسے اقدا مات بار بار دہرانے سے نتیجہ نہیں بدلے گا، صرف 100 گھنٹوں میں ناکامی کا سامنا ہوگا، بار بار کی عسکری مہم جوئی سے نہ صرف اثر ختم ہو گا بلکہ قیادت پر عوام کا اعتماد بھی متزلزل ہوگا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    انڈین ایکسپریس نے لکھا کہ پاکستان ایک بڑی عسکری طاقت ہے، چند رن وے خراب کر دینا یا ریڈار جام کرنا پاکستان کو مرعوب نہیں کرسکتا، بھارت کے لیے بہتر ہے کہ ٹرمپ جیسے غیر متعصب ثالث سے مدد لے کر مسئلہ حل کرے اور آگے بڑھے ہمیں ہر کچھ عر صے بعد نئی فوجی حکمتِ عملی کا خواب دیکھنا بند کرنا ہو گا، پاکستان ایک ماہر ملک ہے، پاکستان جلد ہی بھارتی حکمت عملی کا مؤثر جواب تیار کر لیتا ہے بھارت کو اپنی ناکام قیادت پر نظر ثانی اور پاکستان کی جوابی صلاحیت کا ادراک کرنا ہوگابھارت کی قیادت امریکی دباؤ کے سامنے جھک گئی جس سے قومی خودمختاری پر سوالات پیدا ہوگئے۔

  • بھارتی اپوزیشن کا مودی سے آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے کا مطالبہ

    بھارتی اپوزیشن کا مودی سے آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں وضاحت دینے کا مطالبہ

    نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیرِ اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی فوری طور پر پارلیمنٹ میں آ کر آپریشن سندور، پہلگام حملے اور پاکستان کے جوابی اقدامات سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں۔راہول گاندھی نے وزیرِ اعظم کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مودی حکومت پہلگام واقعے، آپریشن سندور، پاکستان کی جوابی کارروائی اور موجودہ جنگ بندی کی صورتحال کے بارے میں حقائق قوم کے سامنے لائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ارجن کھرگے بھی پارلیمنٹ کا ہنگامی مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔دوسری جانب دفاعی مبصرین نے ایس-400 میزائل سسٹم کی تباہی کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران سب سے بڑا اور اہم واقعہ قرار دیا ہے۔

    ہندوستانی خارجہ سیکریٹری اور بیٹیوں پر ہندوتوا ٹرولز حملہ، ایکس اکاؤنٹ پرائیویٹ کرنا پڑ گیا

    ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف بھارتی سابق فوجی افسر کا نازیبا تبصرہ، تہران کا شدید ردعمل

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل، اہم عسکری حکام کی بریفنگ بھی متوقع

    زبردست فتح: بھارت کو جنگ میں تاریخی ہزیمت، پاکستان کی بھرپور کامیابی