Baaghi TV

Tag: آپریشن عزم استحکام

  • آپریشن عزم استحکام پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا   آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے، بیرسٹر سیف

    آپریشن عزم استحکام پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے، بیرسٹر سیف

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام پر وزیراعلیٰ آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا،تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائے گا،کانفرس کا مقصد سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا اور اعتماد میں لینا ہے،پی ٹی آئی کے زیر انتظام قبائل امن جرگہ بھی کل بروز بدھ 3 بجے منعقد ہوگا،جرگے میں قبائلی مشیران سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ جرگے میں قبائلی اضلاع میں امن امان اور آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی،جرگے میں قرارداد پاس کر کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو پیش کریں گے، قرارداد کو پارلیمنٹ اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی پیش کیا جائے گا۔

  • آپریشن عزم استحکام  پر قومی، سیاسی جمہوری قیادت سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی،حافظ نعیم الرحمان

    آپریشن عزم استحکام پر قومی، سیاسی جمہوری قیادت سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی،حافظ نعیم الرحمان

    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام پر قومی، سیاسی جمہوری قیادت سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی-

    باغی ٹی وی : سربراہ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو فوجی آپریشن کی نہیں، سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ پارلیمنٹ کو یکسر نظر انداز کر کے کیا گیا آپریشن پر قومی، سیاسی جمہوری قیادت سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اتفاق رائے کے بغیر آپریشن اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ آپریشن کے بجائے متعین ایکشن کی ضرورت سے اتفاق کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوااور بلوچستان کے عوام فوجی آپریشن کے متحمل نہیں ہو سکتے ان کی جماعت ملک میں امن کا قیام، دہشت گردی کا خاتمہ اور ہر طرح کی مذہبی، سیاسی، سماجی انتہا پسندی کا سدباب چاہتی ہےامن، معاشی اور سیاسی استحکام عوامی رائے سے بننے والی حکومت ہی کے ذریعے آ سکتا ہے۔

    ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

    دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام، عدم استحکام آپریشن ہے جو پاکستان کو مزید کمزور کرے گا، ماضی کے جتنے آپریشن ہوئے اُس کے نتائج تو سامنے رکھیں،

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب اس ملک کے برابر کے شہری ہیں، لیکن ایک طبقہ سمجھے کہ اس نے حاکم اور باقی سب نے غلام رہنا ہے،یہ درست نہیں،شہباز شریف وزیراعظم نہیں ہے، بس کُرسی پر بیٹھ کر خوش ہے،اس وقت ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کےبرابر ہے، ریاست بے رحم ہوچکی اور عوام کو اپنا دشمن سمجھتی ہے، بلوچستان کے بارے میں نہیں جانتا، مگر خیبر پختونخوا میں سورج غروب ہونے کے بعد پولیس تھانوں میں بند ہوجاتی ہے۔

    غزہ میں حماس کی حکومت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی،نیتن یاہو

  • انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری

    انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سمیت وفاقی کابینہ کے اہم وزرا، تمام صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، سروسز چیفس کی اجلاس نے شرکت کی۔

    اجلاس کے اعلامیے کے مطابق فورم نے انسداد دہشت گردی کی جاری مہم اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ کیا اور انسداد دہشت گردی کی جامع اور نئی جاندار حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا وزیر اعظم نے انسداد دہشت گردی کےلیے آپریشن ’عزمِ استحکام’ کی منظوری دی اور کہا کہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، آپریشن عزم استحکام دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کےلیے اہم ثابت ہو گا سفارتی کاوشوں سے دہشتگرد تنظیموں کی بیخ کرنی کریں گے اور کسی کو ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت

    فورم نے اعادہ کیا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی جنگ ہے،اجلاس میں چینی شہریوں کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور چینی شہریوں کی حفاظت کےلیے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد متعلقہ محکموں کو نئے ایس او پیز جاری کردئیے گئے۔

    ثناءاللہ مستی خیل کی اسمبلی رکنیت معطل