Baaghi TV

Tag: آڈیو لیک

  • پانامہ کیس سے متعلق مبینہ آڈیو لیک، کمیشن تشکیل دینے کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج

    پانامہ کیس سے متعلق مبینہ آڈیو لیک، کمیشن تشکیل دینے کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی پانامہ کیس سے متعلق مبینہ آڈیو لیک پر کمیشن تشکیل دینے کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے کیس کی سماعت کی۔ کیس کال ہونے پر درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو 2021 میں سامنے آئی تھی جس میں وہ مبینہ طور پر پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق ہدایات دے رہے تھے،اس آڈیو کے بعد اس پر تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کی درخواست دائر کی گئی تھی،پانامہ لیکس 2016 میں سامنے آئے تھے جس میں دنیا بھر کے کئی رہنماؤں اور شخصیات کے آف شور اثاثوں کی تفصیلات افشا ہوئیں،پاکستان میں اس انکشاف کے بعد اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف تحقیقات اور عدالتی کارروائیاں شروع ہوئیں،معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا اور 2017 میں ایک تاریخی فیصلے کے نتیجے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا۔

    کانگو:دو مختلف کشتی حادثات میں 193 افراد جاں بحق ، درجنوں لاپتہ

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اس عرصے میں سپریم کورٹ کے اہم ججز میں شامل رہے اور ان پر بعض سیاسی جماعتوں اور حلقوں کی جانب سے یہ الزام لگتا رہا کہ عدالتی فیصلوں میں دباؤ یا اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی،2021 میں ایک مبینہ آڈیو ریکارڈنگ منظرِ عام پر آئی جس میں مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو پانامہ کیس اور نواز شریف کے خلاف فیصلے سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے سنا گیایہ آڈیو ملک میں ایک بڑا سیاسی تنازع بن گئی اور اس پر شفاف تحقیقات کے مطالبات اٹھےاسی تناظر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مبینہ آڈیو کی حقیقت جانچنے اور حقائق سامنے لانے کے لیے ایک آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے،تاہم اب یہ درخواست درخواست گزار کی عدم پیروی کے باعث خارج کر دی گئی ہے۔

    عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

  • پی ٹی آئی اسلام آباد احتجاج ، علی محمد خان کی آڈیو لیک

    پی ٹی آئی اسلام آباد احتجاج ، علی محمد خان کی آڈیو لیک

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کی آڈیو لیک ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق علی محمد خان نے رابطہ کرنے پر آڈیو اپنی ہونے کی تصدیق کی ہے۔لیک آڈیو میں علی محمد خان کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی ہے، احتجاج کا اعلان علیمہ خان کے بجائے بیرسٹر گوہر کو کرنا چاہیے تھا۔ عمران خان نے تو کہا کہ تھا ہماری پارٹی میں موروثیت کی کوئی جگہ نہیں ہے، علیمہ خان نے خود کیوں احتجاج کی کال دی؟ واضح رہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں رہنماؤں نے عمران خان کے حکم پر سنگجانی جانے کے بجائے ڈی چوک جانے پر سوالات اٹھائے۔ علی محمد خان کے مطابق میں نے بانی چیئرمین سے بھی شکایت کی کہ اعلانات پارٹی کی طرف سے ہونے چاہئیں اور انہوں نے بھی کہا کہ آئندہ کال پارٹی لیڈر شپ دے گی۔بانی چیئرمین نے ڈی چوک آنے کا کہا ہی نہیں تھا، بانی چیئرمین نے صرف اسلام آباد آنےکا کہا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں کارکنان کی آمد کے بعد جگہ بتائی جائےگی، جب بانی چیئرمین نے سنگجانی کا کہا تھا تو پھر کس کے کہنے پر ڈی چوک گئے؟علی محمد خان کے مطابق بانی چیئرمین نے بیرسٹر گوہر، فیصل چوہدری اور دیگر کے سامنےکہا تھا۔ ہمارا مقصد احتجاج کے ذریعے مذاکرات کرنا تھا۔ سندھ اور پنجاب میں الگ الگ احتجاج کرنے کی بھی بانی چیئرمین نے مخالفت کی تھی۔ بانی چیئرمین نے سنگجانی میں بیٹھنےکا کہا تھا اور مذاکرات کرنےکا بھی حکم دیا تھا۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی احتجاج میں شمولیت کا بھی بانی چیئرمین کو نہیں پتا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے بانی چیئرمین کو بتایا کہ بشریٰ بی بی احتجاج میں آئی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکرٹری جنرل کو سنگجانی میں بیٹھنے کا اعلان کرنا چاہیے تھا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی سنگجانی پر متفق ہوگئے تھے۔ جب بانی چیئرمین نے سنگجانی بیٹھنےکا کہا تو پھر آگے سب کیوں گئے؟علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے لیڈر کے حکم پر عمل کرنا چاہیے تھا، ہمیں سنگجانی میں رکنا چاہیے تھا۔ بشریٰ بی بی سمیت کسی کے پاس حق نہیں ہے کہ بانی چیئرمین کےفیصلے کے اوپر فیصلہ دے۔ بیرسٹر سیف نے جب بانی چیئرمین کا پیغام پہنچایا تو اس پر عمل کرنا چاہیے تھا۔

    شہید کیپٹن ذوہیب ،شہید سپاہی افتخار کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم، اعلی عسکری قیادت شریک

    صرف200 کے عوض پاکستانی جاسوس بننے والا گرفتار ،بھارتی مضحکہ خیز دعویٰ

    بچی سے زیادتی کی کوشش، مجرم کو 12 سال قید

  • پاکستان سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں،فتنتہ الخوارج کےخارجی نورولی کی آڈیو لیک

    پاکستان سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں،فتنتہ الخوارج کےخارجی نورولی کی آڈیو لیک

    فتنتہ الخوارج کے خارجی نورولی اور غٹ حاجی کی آڈیو لیک منظر عام پر آ گئی

    ذرائع کے مطابق "آڈیو میں خارجی نور ولی محسود غٹ حاجی کوپاکستان میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کو واپس نہ آنے کے لیے دباو ڈال رہا ہے” لیک آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ خارجی نور ولی محسود کہتا ہے کہ "مجاہدین کو اطلاع کر دو کہ ہماری طرف سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں””ہر کوئی اپنے آپ کو تیار رکھے اور سب قربانی دینے کے لیے تیار رہیں، مجاہدین کو راستہ بدلنے کی اجازت نہیں””ہماری کوشش ہے کہ سب ساتھ مل کر اسی راستے پر چلتے رہیں”

    دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ "لیک آڈیو واضح ثبوت ہے کہ فتنتہ الخوارج کے سرغنہ افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں جہاں سے وہ دہشتگردوں کوہدایات جاری کرتے ہیں” ،فتنتہ الخوارج کی افغانستان میں محفوظ پناگاہیں افغان طالبان کی براہ راست مدد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں”،فتنتہ الخوارج افغان سرزمین سے افغان طالبان کی مکمل حمایت سے پاکستان میں دہشتگرد حملے کرتے ہیں "،”یہ ثابت ہو چکا ہے کہ فتنتہ الخوارج اور افغان طالبان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں””لیک آڈیو سےواضح طور پر مستقبل میں بھی افغانستان سے مزید خارجیوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا اشارہ ملتا ہے” "خارجی نور ولی افغانستان میں بیٹھ کر چھوٹے درجے کے دہشتگردوں کو نام نہاد جہاد میں جان دینے کیلیے مجبور کر رہا ہے” "خارجی نور ولی کی ہدایات ظاہر کرتی ہیں کہ حملے کرنے والے نچلے درجے کے دہشتگرد اب افغانستان میں بیٹھے آقاؤں سےتنگ آچکے ہیں”اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کے پاکستان کی طرف سے موثر انگیجمنٹ سے خوارجین کے لیے افغانستان کی زمین تنگ پڑتی جا رہی ہے، اگر فتنتہ الخوارج کافتنہ صحیح معنوں میں جہاد ہے تو خارجی نور ولی جیسے سرغنہ خود آگے ہو کر سیکیورٹی فورسز کا سامنا کیوں نہیں کرتے”” یہ حقیقت ہے کہ خارجی نور ولی جہاد کے نام پر اپنے پیروکاروں کو گمراہ کر کے ڈالر کما رہا ہے”

    آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے،جوانوں کا عزم

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

    مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

  • ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی

    ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان کے مطابق کنوینرخالدمقبول صدیقی کی زیرصدارت ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رابطہ کمیٹی تحلیل کردی گئی، دوسرے مرحلے میں تمام شعبے، صوبائی کمیٹیاں، زونز، ٹاؤنز اور یوسیز کی تنظیم نو کی جائے گی، خالد مقبول صدیقی نے مرکزی ایڈہاک کمیٹی بنا دی جس کے کنوینر وہ خود ہوں گے، کمیٹی میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائم خانی، کیف الوری، رضوان بابر شامل ہیں، دوسری جانب ذرائع ایم کیو ایم نے بتایاکہ رابطہ کمیٹی کو آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد تحلیل کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم اجلاس میں ن لیگ سے مذاکرات پر مصطفیٰ کمال کی بریفنگ کی آڈیو لیک ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر لیک آڈیو میں مصطفیٰ کمال یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ن لیگ سے مذاکرات کے لیے پہنچے تو لگا جیسے بن بلائے گئے، جیسے کوئی دروازہ کھول کر اندر آجائے تو آپ بولتے ہیں کہ اچھا آجاؤ، ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات پر اعتماد میں نہیں لیا، الٹا کہا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہےایم کیوایم کا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے اس لیے ایم کیو ایم سے بات کرنے کی ضرورت نہیں، بعدازاں مصطفیٰ کمال نے تصدیق کی تھی کہ سوشل میڈیا پر لیک آڈیو ان کی ہی ہے۔

    خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    صحافی عمران ریاض 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل

    واٹس ایپ میں نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کا اعلان

  • حکومت میں گئے تو حشر اور برا ہونے والا ہے،گورنر سندھ کی آڈیو لیک

    حکومت میں گئے تو حشر اور برا ہونے والا ہے،گورنر سندھ کی آڈیو لیک

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید مصطفیٰ کمال کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بھی مبینہ آڈیو وائرل ہوگئی ہے

    مبینہ وائرل آڈیو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کہتے ہیں کہ ” وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارا مینڈیٹ 100فیصد جعلی ہے تو ہم نے کہا ہےکہ کچھ ایسی بھی پارٹیاں ہیں جن کا 200 فیصد جعلی مینڈیٹ ہے اور ہمارا اشارہ ان کی طرف ہی تھا، اب فیصلہ رابطہ کمیٹی نے کرنا ہے کہ ہم کس حد تک ان کے پریشر میں آتے ہیں یہ دونوں پارٹیاں آپس میں ملی ہیں اب ان کے نمبرز پورے ہوگئے ہیں ان کو صدر، چیئرمین سینیٹ اور دو گورنرز دیے ہیں، پیپلز پارٹی (ن) لیگ کو پریشر دے رہی ہے کہ سندھ کی گورنر شپ ایم کیو ایم کو نہ دی جائے اب چاہے گورنر شپ ہو اس کا فیصلہ ایم کیو ایم نے کرنا ہے، ان کی ڈکٹیشن پر کام نہیں ہوگا، حکومت میں شامل ہونے کے بدلے ایک وزارت دے رہے ہیں، وہ گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں، کچھ ملے بھی نہیں اور حکومت میں گئے تو حشر اور برا ہونے والا ہے، ہم تو پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ تھے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اپوزیشن میں تھیں، ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا جس سے ووٹرناراض ہوا، پہلے ہمیں7سیٹیں ملیں تھیں وہ ہمارا ووٹ بینک تھا، آج ہمیں ووٹ نہیں ملا، وہ ایک شخص کو گورنر بنوانا چاہتے ہیں، اس شخص کا نام خالد مقبول کو پتا ہے”

    دوسری جانب ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہےکہ کامران ٹیسوری حکومت سازی کے لیے ہونے والے مذاکرات پر رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دے رہے تھے جہاں انہوں نے اس طرح کی باتیں کی ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ کے معاملے پر پی پی، (ن) لیگ اور ایم کیو ایم میں تحفظات ہیں، کچھ لوگ چاہتے ہیں گورنر سندھ کراچی کی سیاسی شخصیت ہو لیکن ان کا تعلق ایم کیو ایم سے نہ ہو، اس حوالے سے دونوں جماعتوں نے ایم کیو ایم کو آگاہ کردیا ہے

    قبل ازیں ایم کیو ایم کے رہنما، رکن قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال کی بھی گزشتہ روز ایک آڈیو لیک ہوئی تھی،جس میں مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ن لیگ سے مذاکرات کے لیے پہنچے تو لگا جیسے بن بلائے گئے، جیسے کوئی دروازہ کھول کر اندر آجائے تو آپ بولتے ہیں کہ اچھا آجاؤ،ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات پر اعتماد میں نہیں لیا، الٹا کہا کہ پیپلزپارٹی کہتی ہے ایم کیوایم کا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے، اس لیے ایم کیو ایم سے بات کرنے کی ضرورت نہیں،آڈیو لیک ہونے کے بعد مصطفیٰ کمال نے تصدیق کی تھی کہ سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو انکی ہی ہے،مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک ہونے سے واضح ہوگیا ایم کیو ایم لندن کے لوگ اب بھی رابطہ کمیٹی میں موجود ہیں، آڈیو لیک ہونے سے اس شخص کا پتا چل گیا ہے جس کو تلاش کر رہے تھے

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • آئی ایم ایف نمائندوں سے ملاقات ہوئی نہ بیان دیا،بیرسٹر گوہر

    آئی ایم ایف نمائندوں سے ملاقات ہوئی نہ بیان دیا،بیرسٹر گوہر

    تحریک انصاف نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام اور مستقبل میں حکومت کی تبدیلی کی صورت میں اس پر عمل درآمد سے متعلق اپنی حمایت واپس لینے کا عندیہ دیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی کے ذرائع نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے تعاون کی یقین دہانی واضح طور پر صاف اور شفاف انتخابات سے مشروط تھی جو کہ اب دکھائی نہیں دیتے لہذا وہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے اپنی حمایت واپس لے رہے ہیں،اس ضمن میں پی ٹی آئی نے جیل میں قید اپنے بانی چیئرمین کا بیان بھی جاری کیا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام خطرے میں ہے

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کےنمائندوں سے منگل کو نہ ملاقات ہوئی نہ ہی ایسا بیان دیا ہے،جس انداز میں بیان شائع کیا گیا وہ غلط ہےہم چاہتے ہیں فری اینڈ فیئر الیکش کرائے جائیں،اگر نہ کرائے گئے تو ائی ایم ایف معاہدے سمیت معیشت پر اثر پڑے گا،صحافی نصرت جاوید نے جو کہا وہ درست نہیں ہم اعلامیہ بھی جاری کریں گے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کو ماضی میں بھی آئی ایم ایف پروگرام متاثر کرنے کے الزامات پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی آڈیو سامنے آئی تھی،سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، محسن لغاری اورتیمور جھگڑا کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آ چکی ہے جس کے مطابق مبینہ طور پر آئی ایم ایف کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا

    واضح رہے کہ پاکستان نےعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو ڈالر کے لیے مارکیٹ کی بنیاد پر شرح مبادلہ طے کرنے کے لیے یقین دہانی کرا دی ہے، آئی ایم ایف کا اجلاس 11 جنوری 2024 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوگا جس میں پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی آئی ایم ایف اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کی درخواست پر پہلے جائزے کی تکمیل کرے گا اور اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط 11 جنوری 2024 کو جاری ہوسکے گی۔

     شوکت ترین پر غداری کے مقدمے میں ایف آئی اے نے مزید پیش رفت شروع کر دی۔

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

     پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

  • آڈیو لیکس کیس ، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے ذاتی حیثیت میں طلب

    آڈیو لیکس کیس ، ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے ذاتی حیثیت میں طلب

    آڈیو لیکس کے خلاف نجم ثاقب اور بشری بی بی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس میں ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو 19 فروری 2024 کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،

    بشری بی بی اور سردار لطیف کھوسہ کی آڈیو آڈیو ٹیپ کیسے ہوئی ؟ کس نے لیک کی ؟ اکاؤنٹ ہولڈر کون ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی آئی بی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،عدالت نے حکم دیا کہ آئی بی اس حوالے سے تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ جمع کرائے جسٹس بابر ستار نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

    دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم آفس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آڈیو ٹیپنگ کی آئی ایس آئی، ایف آئی اے ،آئی بی کسی ایجنسی کو بھی آڈیو ٹیپ کرنےکی اجازت نہیں،ایف آئی اے کو پہلے دیکھنا ہے کس نے کال ریکارڈ کی، عدالتی احکامات کے بعد ایف آئی اے ٹیلی کام کمپنیوں کو لکھ رہا ہے ایف آئی اے کو سن آئی پی ایڈریسز تک رسائی چاہیے ہوگی اگر کوئی حکومتی ایجنسی ریکارڈنگز کر رہی ہے تو غیر قانونی کر رہی ہے آئی ایس آئی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا فلیٹ فارمز سے رپورٹ لینی پڑے گی، تب ہی تحقیقات آگے بڑھ سکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ اپریل میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی پنجاب اسمبلی کے حلقہ 137 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والے ابوذر سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی۔ اسی طرح بشریٰ بی بی کی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ساتھ کی گئی گفتگو کی آڈیو لیک ہوئی تھی جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا.

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد لطیف کھوسہ نے اپنی اور بشریٰ بی بی کی سامنے آنے والی آڈیو کی تصدیق بھی کی تھی-

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

  • پاکستانی کھلاڑی طلحہ کے کنٹرول میں،ذکا اشرف کی آڈیو لیک

    پاکستانی کھلاڑی طلحہ کے کنٹرول میں،ذکا اشرف کی آڈیو لیک

    بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 ، پاکستانی ٹیم کی ناقص ترین کارکردگی، کپتان بابراعظم نے ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا،

    بابراعظم کے استعفیٰ کے بعد پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ جبکہ شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا، شاہین آفریدی کو کپتان مقرر کیے جانے کے بعد ان کے سسر سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ انہوں نے داماد کو کپتان بنانے کے لیے لابنگ کی ہے، انہی دنوں شاہد آفریدی نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور ذکااشرف سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں،

    اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کھیلوں کو کور کرنے والے صحافی قادر خواجہ نے ایک آڈیو لیک ہے جس میں ذکا اشرف کسی سے بات کر رہے ہیں،چیئرمین پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف مبینہ طور پر بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں،

    آڈیو میں نامعلوم خاتون کہتی ہیں کہ "ہم شائقین ہیں ہم دیکھتے ہیں،ذکا اشرف کہتے ہیں کہ ہم نے انضمام الحق کو ہٹایا، اس نے میڈیا میں جا کر ہمارے خلاف بولنا شروع کر دیا،نامعلوم خاتون کہتی ہیں کہ کپتان صاحب اپنے دوستوں کو ،ا پنے قریبیوں کو کھلانا شروع کر دیتے ہیں،ذکا اشرف کہتے ہیں ” انضمام الحق نے” نامعلوم خاتون کہتی ہیں کہ شاداب کی کوئی جگہ نہیں بنتی،ذکا اشرف کہتے ہیں کہ جی ہاں،نامعلوم خاتون کہتی ہیں کہ یہ نہیں ہونا چاہئے، ذکا اشرف کہتے ہیں کہ اس کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ خراب ہو رہی ہے، آڈیو میں ایک شخص کہتا ہے کہ حسن علی بھی تو ایسا ہی تھا ورلڈ کپ کھیل گیا،خاتون کہتی ہیں کہ نہیں نہیں، حسن تو اس لئے کھیلا تھا کہ نسیم شاہ نہیں تھا ناں،ذکا اشرف کہتے ہیں کہ حسن بھی تو بابر کا دوست ہے،ایک بندہ طلحہ نام ہے ،پلیئرز ایجنٹ ہے،اس نے نیشنل ٹیم کے آٹھ پلیئرز کو قابو کیا ہوا ہے،طلحہ نے کنٹریکٹ سائن کیا ہوا ہے کھلاڑیوں کے ساتھ،اتنا ہوشیا ر آدمی ہے کہ پلیئرز کے گھروں میں جا کر فیملی کے ساتھ بھی تعلقات بنائے ہوئے ہیں،پلیئرز ایسے ہیں کہ اس کے بغیر ہل بھی نہیں سکتے،طلحہ عثمانی پتہ نہیں کیا نام ہے اس کا،ابھی بابر اعظم کو میں نے کہا کہ تم ٹیسٹ کی کپتانی رکھو،تمہیں وائیٹ بال سے ہٹانے کا سوچا ہے،کہتا ہے جی اچھا ،میں گھر پوچھ لوں ذرا پھر فیصلہ کر کے بتاتا ہوں،بابراعظم نے گھر سے نہیں پوچھا، اس نے طلحہ سے مشورہ کیا،اس نے مشورہ دیا تم سب چھوڑ دو،

    نامعلوم خاتون آڈیو میں کہتی ہیں کہ ہاں تو ٹھیک ہے،کوہلی بھی تو نہیں ہے کپتان، اس نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا،ذکا اشرف کہتے ہیں کہ میرا پلان بی تیار تھا کہ اگر بابر نے ایسے کیا تو میں ایسے کروں‌گا،جب بابر نے کپتانی چھوڑی تو میں نے فٹا فٹ دوسرے بندے کو کہا کہ چل بھئی تو کپتان ہے،خاتون کہتی ہیں کہ تو وائٹ بال میں کپتان کون ہے اب شان مسعود،ذکا اشرف کہتے ہیں کہ نہیں وائیٹ بال میں شاہین آفریدی ہے، ٹھیک ہے وہ،خاتون کہتی ہیں کہ وائیٹ بال میں رضوان بہتر نہیں تھا،ذکا اشرف کہتے ہیں کہ رضوان مجھے پسند تھا لیکن وہ بھی بابر اور طلحہ کے ساتھ ملوث تھا،ہمارے آٹھ پلیئرز قابو کئے ہوئے ہیں،جو مرضی کر لے وہ، خاتون کہتی ہیں کہ ایسے دیکھیں تو شاہین پھر شاہد آفریدی کے کنٹرول میں ہے،ذکا اشرف کہتے ہیں کہ شاہد آفریدی تو سسسر ہے شاہین کا،خاتون کہتی ہیں کہ سسر ہے دیکھیں وہ بہت زیادہ مداخلت کرتا ہے،نامعلوم شخص کہتے ہیں کہ دیکھیں بیٹا اتنا تو پھر چلتا ہی ناں،نامعلوم خاتون کہتی ہیں کہ اللہ کرے بس پاکستان کے لئے بہتر ہو

    آڈیو لیک ہونے کے بعد تنویر کہتے ہیں کہ شاباش قادر خواجہ ایکسپوز کرو ان سب کو پریشر اے گا ڈرنا نہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں اب لوگوں کو سب پتا چل گیا ہے کے بابر کو ہٹانے میں بلیک میلر اور ان سب کا ایجنڈا تھا ،لوگوں، یہ دیکھو بابر کو ہٹانے کے لئے famalies discuss کر رہی ہیں ،ذکا اشرف استعفیٰ دو

  • اہلیہ اور بہن کے حوالے پارٹی کر کے وکلاء کو آگے لایا گیا، عطا تارڑ

    اہلیہ اور بہن کے حوالے پارٹی کر کے وکلاء کو آگے لایا گیا، عطا تارڑ

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان پارٹی کو اپنی اہلیہ اور ہمشیرہ کے حوالے کر گئے ہیں، خان کہتا تھا کہ بشریٰ اور علیمہ کا سیاست سے تعلق نہیں تو یہ کیا ہے؟

    بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی آڈیو لیک ہونے پر ردعمل میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ بڑا خوفناک ہے پہلے کہا گیا موروثی سیاست کے خلاف ہیں، اب پارٹی اہلیہ اور ہمیشرہ کے حوالے کر کے وکلا کو اسلئے آگے لائے کہ وکلا کی طاقت ہوتی ہے، وکلا کو سامنے رکھ کر پارٹی اہلیہ اور ہمیشرہ چلائیں گی، پارٹی کا ایسا بٹوارہ کیا گیا جیسے جائیداد کا کیا جاتا، یہ اتنے افسوسناک معاملات ہو گئے ہیں کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں رہی بلکہ دہشت گرد جماعت ہے جس نے نو مئی کو حملے کئے، خاندانی سیاست پارٹی سیاست پر اب حاوی نظر آتی ہے جو مرضی کہتے رہیں بیرسٹر گوہر کو استعمال کیا گیا ہے، اصل لڑائی بشریٰ اور علیمہ کی ہے، دونوں‌کو شش کر رہے ہیں کہ ہمارے وکلاء کا گروپ آگے آئے ، کہاں گئے موروثی سیاست کے خلاف باتیں کرنے والے، جب بیوی اور بہنیں آپس میں لڑ رہی ہوں تو سیاست کیا کرنی؟ الیکشن کیسے لڑنے اس پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہےآڈیو میں بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ آپس میں بات چیت کر رہے ہیں، بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ "بلکہ وہاں پر ہمارا مسئلہ پڑ گیا کیونکہ انکی بہنیں بھی ساتھ تھیں اور ہماری اچھی خاصی بلکہ وہاں پر مسئلہ پڑ گیا تھا،بشری بی بی نے مسکراتے ہوئے بات کی جس پر لطیف کھوسہ نے کہا اچھا اچھا،بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہاں کافی سارا یشو کھڑا ہو گیا تھا میں حیران رہ گئی تھی ،پھر میں نے زیادہ مناسب نہیں سمجھا کہ میں ان لوگوں سے زیادہ بہنوں سے بات کروں،بس میں نے خان صاحب کو کہہ دیا کہ جی میرے کیسز تو سب وہی کریں گے اور آپ کے جتنے اب ہوں‌گےمیں نہیں سمجھوں گی کہ یہ لیٹ ہو رہا تو وہ انہی کو دوں گی،لطیف کھوسہ کہتے ہیں چلیں چلیں وہ کہتی ہیں کہ اسکے ساتھ بدتمیزی کی ہے میں نےوہ اصل میں ہوا یوں،

  • عمران خان کی بیوی اور بہنوں میں اقتدار کی جنگ، بشری بی بی،لطیف کھوسہ کی آڈیو لیک

    عمران خان کی بیوی اور بہنوں میں اقتدار کی جنگ، بشری بی بی،لطیف کھوسہ کی آڈیو لیک

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے

    آڈیو میں بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ آپس میں بات چیت کر رہے ہیں، بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ "بلکہ وہاں پر ہمارا مسئلہ پڑ گیا کیونکہ انکی بہنیں بھی ساتھ تھیں اور ہماری اچھی خاصی بلکہ وہاں پر مسئلہ پڑ گیا تھا،بشری بی بی نے مسکراتے ہوئے بات کی جس پر لطیف کھوسہ نے کہا اچھا اچھا،بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہاں کافی سارا یشو کھڑا ہو گیا تھا میں حیران رہ گئی تھی ،پھر میں نے زیادہ مناسب نہیں سمجھا کہ میں ان لوگوں سے زیادہ بہنوں سے بات کروں،بس میں نے خان صاحب کو کہہ دیا کہ جی میرے کیسز تو سب وہی کریں گے اور آپ کے جتنے اب ہوں‌گےمیں نہیں سمجھوں گی کہ یہ لیٹ ہو رہا تو وہ انہی کو دوں گی،لطیف کھوسہ کہتے ہیں چلیں چلیں وہ کہتی ہیں کہ اسکے ساتھ بدتمیزی کی ہے میں نےوہ اصل میں ہوا یوں،

    بشری بی بی نے لطیف کھوسہ کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جی انہوں نے ہمارے ساتھ اتنی بدتمیزی کی کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے،کہ کسی کی اتنی ہمت ہو ، میں نے آگے سے کہا کہ انکو کیا ضرورت تھی کہ یہ تینوں کون ہوتی ہیں جو اٹھ کر انکے آفس چلی جائیں،کہتی ہیں کہ نہیں ہم تو پوچھنے گئی تھیں،میں نے کہا یہ کون ہوتی ہیں پوچھنے والی،کہتی ہیں ہم پوچھنے گئی تھیں کہ یہ زہر والی لائن کیوں‌لکھی ہے، وہ جس طریقے سے بول رہی تھیں میں نے کہا اس طریقے سے مت بولیں ،وہ جی کافی بولی، بہت زیادہ بولی تو میں نے خان صاحب کو کہا کہ نہیں جی بس،میرے وکیل وہی ہیں تو پھر میں اٹھ کر آ گئی،

    لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ بحرکیف پتہ نہیں انکو کیا پرابلم ہے،بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ وہ کہتی ہیں کہ ہم نے جانا نہیں تھا، کھوسہ صاحب کی بیوی نے کہا کہ تم جا کر ملو،میں نے کہا ان کی آپس میں لڑائیاں شروع ہو جائیں گی پھر میں خاموش ہو گئی، لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں بدتمیزی کرنے والا نہیں،میں نے یہ کہا کہ جس طرح میں کر رہا ہوں‌کام مجھے کرنے دیں، اسکو انہوں نے بدتمیزی کہہ دیا، بشریٰ بی بی نے کہا کہ نہیں جی میں آپ کو بتاتی ہوں،انہوں نے کہا کہ وہ اس پٹیشن کے لئے گئی ہیں،وہ کہتی ہیں کہ یہ تو ہے ہی جھوٹ ،ہم تو ویسے ہی ملنے گئے تھے،

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے