Baaghi TV

Tag: آگ

  • پشاور کے شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی،کروڑوں کا سامان جل گیا

    پشاور کے شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی،کروڑوں کا سامان جل گیا

    خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
    پشاور کے علاقے صدر میں شاپنگ سنٹر میں آتشزدگی سے کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے،حکام کے مطابق پشاور کے شاپنگ سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو چند ہی لمحوں میں پھیل گئی،آگ کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 26 سے زائد گاڑیاں اور 130 سے زائد فائر فائٹر مصروف ہیں، دیگر قریبی اضلاع سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں‌منگوائی گئی ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی

    ریسکیو حکام کا کہنا کہنا تھا کہ آگ نے پورے پلازے کواپنی لپیٹ میں لے لیاہے ، 2 منزلہ عمارت میں تقریبا 200 دکانیں ہیں شاپنگ سینٹر میں بیٹریاں اور یو پی ایس پھٹنے سے آگ کی شدت میں اضافہ اور کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہے، شاپنگ سینٹر کے قریب واقع گھروں کوخالی کرالیا گیا ہے، شاپنگ سینٹر میں موبائل فون، یو پی ایس اور دیگر الیکٹرانکس کی دکانیں ہیں، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

    ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو1122 فائر فائٹرز نے پشاور صدر میں قائم موبائل ٹائم سنٹر میں لگی آگ پر 70فیصد قابو پالیا، ریسکیو1122 کے تازہ دم فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں،آگ کی شدت کم ہوچکی ہے، دھواں ذیادہ ہے جس کو نکالا جارہا ہے، آگ بجھانے والی جگہ پر بیٹریاں پھٹنے کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑک اٹھتی ہے، موبائل اور یو پی ایس بیٹریز وقفے وقفے سے پھٹ رہی ہیں، ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی، 4 افراد سامان نکالنے کیلئے اندر گئے جو پھنس گئے تھے،4 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، مارکیٹ کے اندر اب آگ میں کوئی بھی نہیں پھنسا،

  • ایئر سیال کے طیارے میں دوران پرواز آگ کا الارم،پروا ز کی ہنگامی لینڈنگ

    ایئر سیال کے طیارے میں دوران پرواز آگ کا الارم،پروا ز کی ہنگامی لینڈنگ

    ائیرسیال کے طیارے میں دوران پرواز آگ کا الارم بج اٹھا
    پرواز پی ایف 736 نے لاہور سے مسقط کیلئے اڑان بھری تو کاک پٹ میں الارم بج اٹھے ،طیارے کے کپتان نے فوری کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا،طیارے کو بحفاظت واپس لاہور ائیر پورٹ اتار لیا گیا ،طیارے میں آگ کے الارم بجے کی وجہ تلاش کی جارہی ہے .اے 320 طیارے میں اڑھائی سو سے زائد مسافر سوار تھے ۔ آگ کا الارم بجنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا،

  • اچھرہ میں گھر میں آتشزدگی،چار بہن بھائی جاں‌بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس

    اچھرہ میں گھر میں آتشزدگی،چار بہن بھائی جاں‌بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، اچھرہ میں گھر میں آتشزدگی سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے، آگ عمارت کی پانچویں منزل پر لگی۔

    اعظم چوک اچھرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،آگ لگنے سے گھر میں موجود 4 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والوں میں 12سالہ امان ،8سالہ نور ،5سالہ ابراہیم ،2سالہ اسماعیل شامل ہیں،ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی مکمل کر لی، پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کے تعین کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ سلنڈر کی وجہ سے لگی،رات کو سلنڈر جل رہا تھا،

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ہے اور بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں

    4 بہن بھائیوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی افسوسناک اطلاع نے نہایت غمزدہ کر دیا،شہباز شریف
    سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اچھرہ، لاہور میں ایک گھر میں آتشزدگی سے 4 بہن بھائیوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے کی افسوسناک اطلاع نے نہایت غمزدہ کر دیا ہے۔ گیس سلنڈرز کے معیار کو بہتر بنانے اور خصوصاً سردیوں میں چولہوں اور ہیٹرز کے استعمال کو محفوظ بنانے کے لیے ایک آگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے تاکہ معصوم جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے، آمین۔

    صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا اچھرہ آگ سے متاثرہ گھر کا دورہ،لواحقین سے کی ملاقات
    صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے اچھرہ میں آتشزدگی سے مرنے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی، انہوں نے گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے رشتہ داروں سے تعزیت کی،صوبائی وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا بھی ہمراہ تھے، اس موقع پر عامر میر کا کہنا تھا کہ صبح کے وقت عمارت کی پانچویں منزل میں آگ بھڑکنے سے چار بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ دکھ اور غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی تھیں۔ پولیس اس واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش بھی کر رہی ہے۔

    عامر میر اور اظفر علی ناصر نے عمارت کی 5ویں منزل پر جلنے والے کمرے کا جائزہ بھی لیا، ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق کمرے میں آگ چولہے کے باعث لگی۔ آگ اچانک بھڑکی اور منٹوں میں پورا کمرہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔کمشنر لاہور کے مطابق تمام انتظامی افسران موقع پر موجود ہیں، متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہیں۔صوبائی وزیر ہاوسنگ پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے دعا کرائی۔

    ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے ادویات کی قلت پر توجہ دلاؤ نوٹس دیا،

    فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • ٹوکیو کے ایئر پورٹ پر جاپانی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،300 مسافر تھے سوار

    ٹوکیو کے ایئر پورٹ پر جاپانی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،300 مسافر تھے سوار

    ٹوکیو کے ایئر پورٹ پر رن وے پر جاپانی ایئر لائن کے طیارے کو آگ لگ ئی

    جاپان ایئر لائن کا ایک طیارہ منگل کی شام ٹوکیو کے ہنیدا ہوائی اڈے پر رن وے پر اترتے ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق سامنے آنی والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کی کھڑکیوں اور اسکے نیچے سے آگ کے شعلے نکلتے دکھائی دے رہے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہو سکتا ہے طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرایا ہو جس کی وجہ سے آگ لگی ہو، طیارے میں مسافر بھی موجود ہیںَ، JAL 516 طیارے نے ہوکائیڈو سے اڑان بھری تھی۔جاپانی ایئر لائن کے جہاز میں 379 افراد سوار ہیں،

    لوگوں کو جہاز سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، جہاز سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں، ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ طیارے کو میرے سامنے آگ لگی،بعد میں ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھا رہا ہے، حادثے میں کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ طیارے میں سوار تمام مسافروں کو اتار لیا گیا ہے، واقعہ میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی انکوائری کی جارہی ہے کہ حادثہ پائلٹ کی غلطی سے پیش آیا یا ائیر ٹریفک کنٹرول اس کا ذمہ دار ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ایئر لائن کا طیارہ کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرایا، جس کے بعد طیارے کو آگ لگی، کوسٹ گارڈ کا طیارہ بھی آگ لگنے سے تباہ ہو گیا، کوسٹ گارڈ کے طیارے میں اسوقت کوئی سوار نہیں تھا،

    japan air

    برطانوی ایئر لائن کا طیارہ کوسٹ گارڈ کے جس طیارے سے ٹکرایا وہ زلزلہ متاثرین کی امداد لے کر جا رہا تھا،طیارے میں آگ لگنے کی بعد ریسکیو حکام فوری ایئر پورٹ پہنچے ہیں،ہوائی جہاز آگ لگنے سے مکمل تباہ ہو گیا ہے،

    جاپانی طیارے کی کوسٹ گارڈ کے طیارے کو ٹکر سے آتشزدگی کا واقعہ،پانچ افراد کی موت
    جاپان ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ طیارے میں سوار تمام 379 افراد، 367 مسافروں بشمول 8 بچوں اور عملے کے 12 ارکان کو نکال لیا گیا۔جاپان کوسٹ گارڈ کے طیارے میں چھ افراد سوار تھے۔جس میں سے کپتان زخمی ہو کر باہر نکل گیا۔ کوسٹ گارڈ کے طیارے میں سوار عملے کے پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے

    واقعہ کے بعد ایئر پورٹ کو مکمل بند کر دیا گیا ہے،تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں،جاپانی ایئر لائن کی پرواز 516 جو شمالی جاپانی شہر ساپورو سے آرہی تھی شام 5 بج کر 47 منٹ مقامی وقت پر ٹوکیو کے ہنیدا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئی،

    این ایچ کے ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ جاپان ایئر لائنز کی پرواز JAL-516 کے تمام مسافر، جن میں کل 379 افراد تھے، طیارے کے مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آنے سے پہلے ہی بحفاظت باہر نکل گئے۔ جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ اس کے طیارے کا پائلٹ نکل گیا تھا وہ زخمی ہے تا ہم عملے کے دیگر پانچ دیگر ارکان کی موت ہو گئی ہے،

    کیبن دھویں سے بھر گیا، ایسے لگا جیسے جہنم کا دھواں چھلک رہا تھا،جاپانی ایئر لائن کے طیارے میں سوار مسافر کی گفتگو
    سویڈن کے 17 سالہ اینٹون ڈیبی، جو جاپان ایئر لائنز کے طیارے میں مسافر تھے، نے سویڈش اخبار کو بتایا کہ "کچھ ہی منٹوں میں پورا کیبن دھویں سے بھر گیا تھا اس دوران ہم نے خود کو فرش پر گرا دیا، پھر ہنگامی دروازے کھولے گئے اور ہم نے چھلانگیں لگائیں،کیبن میں دھواں جہنم کی طرح چھلک رہا تھا۔ہر طرف طیارے میں افرا تفری تھی،

  • راولپنڈی،گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی

    راولپنڈی،گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی

    راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی، آ گ نے قریب سے گزرنے والی آئل ریفائنری کی سپلائی لائن اور گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

    ریسکیوٹیمیں ،فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے، آگ بجھانے کا عمل جاری ہے، واقعہ دھمیال میں پیش آیا ،جوڑیاں کے مقام پر گیس پائپ لائن میں دھماکے کی وجہ سے آگ لگ گئی، تین فائر ٹینڈرز سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ مزید گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق گیس لائن، آئل لائن اور ایک گھر کو آگ لگی ہے،عینی شاہدین کے مطابق سپلائی لائن میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ نے متعدد گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں قریبی مکانات کو خالی کروا لیا گیا ہے اور آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے

  • ممبئی،سات منزلہ عمارت میں آتشزدگی،سات کی موت،46 زخمی

    ممبئی،سات منزلہ عمارت میں آتشزدگی،سات کی موت،46 زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں سات منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے سات افراد کی جھلس کر موت ہو گئی ہے، 46 افراد زخمی ہیں،چار کاریں، 30 موٹر سائیکلیں جل کر تباہ ہو گئی ہیں، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہ آ سکی

    ممبئی کے علاقے آزاد نگر میں سات منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے ساری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ پارکنگ سے شروع ہوئی اور عمارت تک پہنچی، پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں جلیں تو آگ نے شدت پکڑی،آگ سے جھلس کر سات افراد جان کی بازی ہا ر چکے ہیں، 46 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے، فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے آگ بجھانے کا کام کیا، آگ پر قابو پالیا گیا ہے، آگ نے عمارت کی پہلی اور دوسری منزل مکمل جلا دی، باقی منزلیں بھی متاثر ہوئی ہیں، مرنے والوں میں تین خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں،

    پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کیسے لگی، تحقیقات شروع کر دی ہیں، آگ لگنے کا واقعہ رات تین بجے پیش آیا تھا،مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے آتشزدگی کے واقعہ میں ہلاک والوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

     مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

  • جہاز کو اڑان بھرنے سے قبل آگ لگ گئی

    جہاز کو اڑان بھرنے سے قبل آگ لگ گئی

    ایمریٹس کے جہاز کو اڑان بھرنے سے قبل آگ لگ گئی، جس کے بعد طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا

    فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھایا، طیارے میں سوار مسافروں اور عملے کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا، واقعہ روس کے شہر سینیٹ پیٹرز برگ میں پیش آیا، پرواز اس شہر سے دبئی روانگی کے لئے تیار تھی، مسافر سوار ہو چکے تھے، کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد مسافروں کو طیارے سے اتار لیا گیا، فلائٹ ای کے 176 میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا

    ایمریٹس حکام نے طیارے میں آگ لگنے کی تصدیق کی اور کہا کہ روانگی سے قبل پش بیک کے دوران دھواں نظر آیا تو اسکے بعد طیارے کو اڑان بھرنے سے روکا گیا، مسافروں کو نکالا گیا اور فائر بریگیڈ نے آ کر آگ بجھائی ،عملے نے طیارے کا معائنہ کیا، ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات اورمعائنہ مکمل ہونے کے بعد مسافروں کو دوبارہ طیارے میں سوار کیا گیا جس کے بعد پرواز نے پھر ٹیک آف کیا

    انتظامیہ کے مطابق پرواز کچھ وقت کیلئے رکنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی جس پر ائیر لائن انتظامیہ نے مسافروں سے معذرت کی، مسافروں اور طیارے کے عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

  • قازقستان کے جنگلات میں آگ، مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

    قازقستان کے جنگلات میں آگ، مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

    قازقستان کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی مشرقی قازقستان کے جنگلات میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لیا حکام کے مطابق آگ خشک اور گرم موسم کی وجہ سے لگی۔

    جوبائیڈن انتظامیہ شیطانی کھیل، کھیل رہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنےخلاف فرد جرم پرردعمل


    آگ نے ایک لاکھ 48 ہزار ایکٹر رقبے پر تباہی مچائی جس کے بعد حکومت کی جانب سے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا جبکہ قازقستان کے صدر نے آگ پر بروقت قابو نہ پانے اور کارکردگی دکھانے میں ناکامی پر ملک کے ہنگامی صورتحال کے وزیر کو برطرف بھی کیا۔

    جنگلات میں آگ سے متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران جنگل بچاؤ ٹیم کے تین ملازمین سمیت گیارہ افراد کی لاشیں ملیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔

    جو بائیڈن نے یو کرینی کمپنی سے بطور رشوت خطیر رقم وصول کی،امریکی میڈیا

    قازقستان کی ہنگامی وزارت نے بتایا کہ قازقستان کے مشرقی ابے ریجن میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ریسکیو ٹیموں نے مزید گیارہ لاشیں نکال لی ہیں، اس طرح ہلاکتوں کی کل تعداد 14 ہو گئی ہے-

    بیان میں کہا گیا کہ ابے ریجن میں آگ بجھانے کی کوششوں کے لیے کام کرنے والی ٹاسک فورس کے مطابق،سرچ آپریشنز کے دوران گیارہ لاشیں ملی ہیں۔ ان کی شناخت کی جا رہی ہےیاد رہےکہ جنگلاتی ادارے کے تین لاپتہ ملازمین کی لاشیں ملی ہیں۔ اس طرح ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

    حکام کے مطابق چھ سو سے زائد اہلکار اور چھ ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں شامل رہے، آگ سے متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

    ایمازون کے جنگلات میں طیارہ حادثہ،4 بچے معجزاتی طور پر 40 دنوں بعد زندہ مل …

  • ویڈیو:مسافر ٹرین رحمان بابا کے پاور سیکشن میں آگ بھڑک اٹھی

    ویڈیو:مسافر ٹرین رحمان بابا کے پاور سیکشن میں آگ بھڑک اٹھی

    پشاور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین رحمان بابا کے پاور سیکشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا

    رحیم یار خان کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا،پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر ٹرین کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دیئے، ٹرین کی باقی بوگیوں کو الگ کر دیا گیا تا کہ آگ نہ پھیلے، اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی موقع پر پہنچی اور آگ کو بجھایا

    حادثے پر ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ رحمان بابا ایکسپریس میں آگ لگنے کا معاملہ ریسکیو 1122 اور ریلوے ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا ہے متاثرہ پاور وین کو علیحدہ کر لیا گیا ہے رحمان بابا ایکسپریس کو منزل مقصود کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ،آگ سے کوئی مسافر متاثر نہیں ہوا ،ڈی ایس پنڈی ہمراہ ٹیم موقع پر موجود ہیں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

    سویڈن نے سیکس کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

  • کراچی ایکسپریس میں آگ لگنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد کی موت

    کراچی ایکسپریس میں آگ لگنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد کی موت

    خیرپور کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی،کراچی ایکسپریس میں آگ لگنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے،

    ریلوے ذرائع کے مطابق ٹنڈو مستی اور خیرپور کے درمیان کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگ گئی،ڈی سی او ریلوے محسن سیال کے مطابق خاتون چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے پر زخمی ہونے کے بعد چل بسی جبکہ ایک شخص بوگی کے اندر ہی جھلس کر چل بسا جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ واقعہ میں سات افراد کی موت ہوئی ہے، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں نے متاثرہ بوگی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں، ریلوے عملہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، ٹرین حادثے کے دوران 4 بجے لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ڈی ایس ریلویز کے مطابق چلتی ٹرین کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگنے کے بعد ٹرین کو بر وقت روک دیا گیا، متاثرہ بوگی کو الگ کر کے ٹرین خیرپور روانہ کر دی گئی جبکہ دوسرا انجن منگوا کر ٹرین کے پچھلے حصے کو گمبٹ روانہ کیا جائے گا۔حادثے کے باعث اپ ٹریک معطل ہے۔

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے ایف جی آر کی قیادت میں انکوائری ٹیم کل خیرپور پہنچ کر جائزہ لے گی، بوگی میں آگ کیسے لگی اس کا پتا لگایا جائے گا

    پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی ایکسپریس میں آتشزدگی اور ٹھٹہ میں ٹریفک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے، اور کہا ہے کہ کراچی ایکسپریس اور ٹھٹہ حادثہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے: مذکورہ حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں ،مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں متعلقہ حکام حادثات کے اسباب معلوم کرنے کے لیے فوری تحقیقات کو یقینی بنائیں مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام بھی متعلقہ حکام کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”