Baaghi TV

Tag: ائیرپورٹ

  • بھارتی ایئرپورٹ کوآسیب زدہ قرار دینے پر یوٹیوبر گرفتار

    بھارتی ایئرپورٹ کوآسیب زدہ قرار دینے پر یوٹیوبر گرفتار

    بھارت میں ایک ایئرپورٹ کو آسیب زدہ بتا کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں یوٹیوبر اکشے وشیشت کو گرفتار کرلیا ہے۔

    یوٹیوبر کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے تاہم یوٹیوبر نے گوا کے منوہر انٹرنینشنل ایئرپورٹ سے متعلق افواہ پھیلائی تھی،یوٹیوبر نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ہوائی اڈا مردوں کو جلانے کی جگہ پر بنایا گیا ہے اور ہوائی اڈے پر پرانی مافوق الفطرت سرگرمیاں ہو رہی ہیں یوٹیوبر نے مزید کہا کہ طیارے رات میں پرواز کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو کا مقصدعوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور اپنے چینل کی مقبولیت بڑھانا تھا پولیس نے یوٹیوبر کو گرفتار کرکے ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے،گرفتاری دہلی کے دوارکا سے کی گئی اور موبائل فون، لیپ ٹاپ اور کیمرہ سب ضبط کر لیے گئے۔

    سعودی عرب کا یمن کے لیے 1.38 بلین ریال اضافی امداد کا اعلان

    وزیرِاعظم نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ اور مسلم رہنماؤں کی ملاقات میں شریک ہوں گے، دفترِ خارجہ

    رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج رات کو ہو گا

  • ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم

    ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی سمیت ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کردیے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق،وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ سے نئے کاؤنٹر قائم کر دیے گئے۔

    نئے کاؤنٹرز کے قیام سے غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی، اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

  • ابوظبی ائیرپورٹ؛ 6 سال تاخیر کے بعد نیا ٹرمینل نومبر میں کھلنے کا امکان

    ابوظبی ائیرپورٹ؛ 6 سال تاخیر کے بعد نیا ٹرمینل نومبر میں کھلنے کا امکان

    ابوظبی ائیرپورٹ کا چھ سال کی تاخیر کے بعد مکمل ہونے والا نیا ٹرمینل نومبر کے اوائل میں مسافروں اور پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ ابوظبی ہوائی اڈے کا یہ نیا ٹرمینل اپنے تعمیراتی مرحلے کے دوران میں مڈفیلڈ ٹرمینل بلڈنگ کے نام سے مشہور ہوا تھا اور یہاں ٹام کروز کی نئی فلم مشن، امپاسیبل کے اہم حصوں کی شوٹنگ کی گئی تھی۔اس کے ذریعے ہر سال ساڑھے چار کروڑ مسافروں کے سفر کی گنجائش ہوگی۔

    علاوہ ازیں ابوظبی ائیرپورٹس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’اس ٹرمینل کا افتتاح امارت (ابوظبی) کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جو مقامی ہوا بازی کے ماحولیاتی نظام کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ مسافروں کے لیے پسندیدہ منزل کے طور پر ابوظبی کی بڑھتی ہوئی ساکھ کو بھی مضبوط کرے گا۔

    تاہم عالمی میڈیا کے مطابق مڈفیلڈ ٹرمینل ، جو اصل میں 2017 میں مکمل ہونا تھا،امارت ابوظبی کی ملکیتی اتحادایئرویز کی ترقی کی تکمیل کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا کیونکہ یہ فضائی کمپنی ہمسایہ امارت دبئی کی عالمی کیریئر الامارات اور قطر کی فضائی کمپنی قطرایئرویز کے ساتھ مسابقت کی دوڑ میں ان کے ہم پلہ آناچاہتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
    چیئرمین سینیٹ سے نگران وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
    ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا،جہانگیر ترین
    نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں
    جبکہ ابوظبی ائیرپورٹس کے سی ای او برائن تھامپسن نے 2019 میں بتایا تھا کہ ٹرمینل کا تعمیراتی اور تزئین وآرائش کا کام اس وقت تک 97.6 فی صد مکمل ہوچکا تھا اور دو ذرائع نے 2021 میں برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا تھا کہ اس کے بعد ابوظبی ائیرپورٹس اور ٹھیکے داروں کے درمیان ایک سال تک فنڈنگ کا تنازع جاری رہا تھا اور یہ مسئلہ سامنے آیا تھا کہ ٹیسٹنگ کے بل کون ادا کرے گا؟

  • کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ واپس دہلی پہنچ گیا

    کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ واپس دہلی پہنچ گیا

    کراچی ائیرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے لینڈنگ کرنے والا بھارتی ائیرلائن کا طیارہ اپنی منزل دوحا جانے کی بجائے واپس پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کے مطابق انڈیگو ائیر لائن کی دہلی سے دوحا کی شیڈول پرواز 6E1736 پاکستان کی فضائی حدود میں تھی کہ اڑان کے ایک گھنٹے 40 منٹ بعد میڈیکل ایمرجنسی ہوئی اور طیارے میں سوار 60 سالہ نائجیرین شہری کی طبیعت خراب ہوئی –

    سی اے اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کا مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کر گیا تھا، بھارتی ائیرلائن کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دی۔

    پائلٹ کی جانب سے میڈیکل ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے پر ٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی، طیارے نے رات 12بجے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، مریض کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایمبولینس اور ڈاکٹر فراہم کیا گیا۔

    سول ایوی ایشن اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کو چیک کیا لیکن 60 سالہ مسافر عبداللہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کر چکا تھا جس کے بعد مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔

    اس تمام مرحلےکےدوران بھارتی ائیرلائن انڈیگوکا ائیربس A320-271N طیارہ لگ بھگ 4 گھنٹے تک کراچی کےجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود رہا،صبح 4:06 بجے طیارہ اپنی منزل دوحا کی بجائےدہلی کےلیےروانہ ہوا اور مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ دہلی پر لینڈ ہوا۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی اور مسافر کے انتقال کی وجہ سے طیارے نے اپنا اگلا سفر ملتوی کیا اور میت کو لواحقین کے حوالے کرنے کے لیے پائلٹ کو طیارہ واپس دہلی لے جانا پڑا۔

  • طیارے کے انجن میں پھنس کرشہری ہلاک

    امریکا :ایئرپورٹ پر ملازمت کرنے والا شہری طیارے کے انجن میں پھنس کر ہلاک ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے ایئرپورٹ پر طیارے کو مرمتی کام کے لیے لینڈ کیا گیا، جس دوران یہ حادثہ پیش آیا، حادثے کے وقت طیارے کا ایک انجن کھلا ہوا تھا۔

    رونالڈو ریاض پہنچ گئے

    طیارے نے ڈیلاس سے پرواز بھری تھی، امریکی فضائی کمپنی نے اپنے ملازم کی حادثاتی موت کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ مکمل تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

    نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے انسائیڈر کو ایک بیان میں کہا کہ یہ المناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک امریکن ایئر لائنز ایمبریئر 170 گیٹ پر کھڑی تھی جس کا کم از کم ایک انجن آن تھا ابتدائی رپورٹ دو سے تین ہفتوں میں سامنے آئی گی-

    بگ بیش لیگ:متنازع کیچ پر آئی سی سی کی وضاحت

    حادثہ ہفتہ کی سہ پہر تین بجے کے قریب پیش آیا۔ اب تک نامعلوم کارکن پیڈمونٹ ایئر لائنز میں ملازم تھا، جو امریکن ایئر لائنز گروپ کی ذیلی کمپنی ہے۔

  • 18 سال تک ائیر پورٹ پر رہنے والا شخص انتقال کر گیا

    18 سال تک ائیر پورٹ پر رہنے والا شخص انتقال کر گیا

    ائیرپورٹ پر لگ بھگ 18 سال تک رہنے والا شخص انتقال کر گیا-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران سے تعلق رکھنے والے مہران کریمی نصیری پیرس کے چارلس ڈیگال ائیرپورٹ پر 18 سال تک مقیم رہے اور اس کے ٹرمینل 2 ایف میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئےمہران کریمی چارلس ڈیگال ائیرپورٹ کے ٹرمینل 1 میں 1988 سے 2006 تک مقیم رہے تھے-

    ایرا میں تو جنگل کا قانون ،غیر قانونی معاملات چل رہے ہیں،سینیٹر افنان اللہ خان

    مہران کریمی کو ائیرپورٹ پر سر الفریڈ کے نام سے جانا جاتا تھا اور انہوں نے اس تجربے پر ایک کتاب دی ٹرمینل مین بھی تحریر کی تھی ان کی زندگی سے ہی متاثر ہوکر 2004 میں ٹام ہینکس کی فلم دی ٹرمینل ریلیز ہوئی تھی۔

    مہران کریمی کی پیدائش 1945 میں ایران میں ہوئی تھی اور 1974 میں تعلیم کے حصول کے لیے برطانیہ گئے مگر وطن واپسی پر انہیں سیاسی نظریات کے باعث جلاوطن کردیا گیا۔

    مہران کریمی کے مطابق ان کے سفری دستاویزات پیرس ائیرپورٹ پر جانے سے قبل چوری ہوگئے تھے اور اس کے باعث 6 ماہ جیل میں بھی گزارےجیل سے رہائی کے بعد وہ چارل ڈیگال ائیرپورٹ پر لوٹ گئے جہاں انہیں کسی اور ملک تک جانے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا تو مجبوراً انہیں وہاں قیام کرنا پڑا۔

    انہیں ائیرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی تو وہ وہاں ایک سرخ پلاسٹک بینچ پر سوتے تھے جبکہ نہانے کے لیے عملے کے ٹوائلٹ کو استعمال کرتے تھے ائیرپورٹ میں ان سے ہمدردی رکھنے والے افراد کا ایک گروپ بن گیا تھا جو انہیں خوراک اور طبی سہولیات فراہم کرتا تھا۔

    راولپنڈی چائلڈ بیورو کی 18 بچوں کے لواحقین کی تلاش میں مدد کی اپیل

    1999 میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ بتدریج مجھے ائیرپورٹ سے باہر جانےکی اجازت مل گئی مگر میں باہر نہیں جاتا تھا وہ اس وقت حیران رہ گئے جب 1999 میں انہیں حکام کی جانب سے دستاویزات جاری کردیئے گئے مگر اتنے سال ائیرپورٹ میں رہنے کے بعد انہیں باہر جاتے ہوئے ڈر لگ رہا تھا۔

    اسی وجہ سے انہوں نے دستاویزات لینے سے انکار کردیا اور چارلس ڈیگال ائیرپورٹ پر مزید 7 سال تک مقیم رہے اور وہاں سے 2006 میں اس وقت باہر نکلے جب بیماری کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا 2007 میں انہیں ایک مرکز منتقل کیا گیا اور 2008 سے پیرس کے ایک شیلٹر میں مقیم تھے مگر چند ہفتے قبل ایک بار پھر ائیرپورٹ واپس لوٹ آئے تھے۔

    پیرس ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق مہران کریمی گزشتہ چند ہفتوں سے ایک بار پھر ائیرپورٹ میں رہنے لگے تھے اور وہی ان کا انتقال ہوا ائیرپورٹ کے ایک ڈاکٹر کے مطابق برسوں تک محدود جگہ پر رہنے کے نتیجے میں ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔

    کان کنوں کے اغواء کی تحقیقات شروع کردی ہیں. آئی جی پولیس بلوچستان

  • دبئی سے آنیوالا طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرخوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    دبئی سے آنیوالا طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرخوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

    سیالکوٹ: دبئی سے آنے والا غیر ملکی طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ا دبئی سےآنے والا مسافر بردار طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پرخوفناک حادثے سےبال بال بچ گیا، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران بے قابو ہوکر رن وے سے اتر کر شولڈر ایریا میں چلا گیا۔

    دوران پرواز کاک پٹ میں پائلٹ اورمعاون کے درمیان ہاتھا پائی,دونوں معطل

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئرلائن کا بوئنگ 777 طیارے نے شولڈر ایریا میں گھسنے کے ساتھ ساتھ رن وے کی دونوں لائٹوں کو بھی توڑ دیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق طیارے کے شولڈر ایریا اترنے کے بعد مکمل معائنہ اور کپتان کا الکحل ٹیسٹ کرانا لازمی ہوتا ہے لیکن سول ایوی ایشن نے بھی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو گراونڈ کئے بغیر واپس دبئی کیلئے روانہ کردیا ہے-

    پی آئی اے کی پیرس سے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل فلائٹ بند کرنے کی تیاریاں

    قبل ازیں دوران پرواز طیارے کے پائلٹ اور اس کے معاون کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعے کے بعد ایئر فرانس نے دونوں پائلٹس کو معطل کر دیا تھا ہ پائلٹ اوراس کےساتھی معاون پائلٹ کےدرمیان جھگڑا طیارہ کے ٹیک آف کےفوراً بعد ہاتھا پائی میں بدل گیا کیبن کریو نے مداخلت کی اور عملے کے ایک رکن نے پائلٹس کے ساتھ کاک پٹ میں پرواز گزاری۔

    درایں اثنا ایئر فرانس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ کیبن کے ارکان نے کاک پٹ میں شور سنا اور پائلٹ اور اس کے شریک پائلٹ کے درمیان جھگڑے کوحل کرنے کے لیے مداخلت کی یہ واقعہ گذشتہ جون میں پیش آیا تھا مگر اس کا انکشاف روان ہفتے کیا گیا-

    ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،انٹونی بلنکن

  • لاہور ائیر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات،سی اے اے نے اہم فیصلہ کر لیا

    لاہور ائیر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات،سی اے اے نے اہم فیصلہ کر لیا

    لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے لاہورائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پر اہم فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی :لاہورائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانےکے واقعات معمول بنتے جارہےہیں جس میں پرندے ٹکرانے سے نہ صرف طیاروں کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوتا ہے اور مسافروں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔

    علامہ اقبال ایئرپورٹ پر غیرقانونی ہتھیاروں کی کھیپ پکڑی گئی

    جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے ان واقعات میں مزید اضافہ ہوا ہے جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے تاہم اب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان واقعات کی روک تھام کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے-

    اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاہور ائیرپورٹ پر 2 ماہ کے لئے مخصوص اوقات میں طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق لاہورائیرپورٹ پر 11 جولائی سے 2 ماہ کے لیے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا یوم وفات

    قبل ازیں گزشتہ ماہ کے آخر میں پرندوں کے طیاروں سےٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اوردیگر ادار وں نے اقدامات کئے تھے جبکہ انتظامیہ نے پرندوں کو بھگانے کے لیے پٹاخے چھوڑنے شروع کردیئے جب کہ ساتھ ہی ا سپرے کرنے کے علاوہ برڈشوٹرز بھی تعینات کردیئے گئے تھے۔

    وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے لاہورائیرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی میٹنگ بلاکر پرندوں کی فوری روک تھام کرنے ہدایات جاری کیں تھیں-

    سی اےاے کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ کےقریب شادی ہالز، گوشت کی دکانیں اور کچرہ کنڈیاں پرندوں کی افزائش کا باعث بن رہی ہیں تاہم توجہ دلانے کےباوجود ضلعی انتظامیہ کچھ نہیں کررہی ہے۔

    کراچی میں بارش: پی آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی تین پروازیں منسوخ

  • بہاولپورائیرپورٹ کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا درجہ دیاجائےتودنیاہماری ہوجائےگی:خصوصی رپورٹ

    بہاولپورائیرپورٹ کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا درجہ دیاجائےتودنیاہماری ہوجائےگی:خصوصی رپورٹ

    لاہور:بہاولپورائیرپورٹ کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا درجہ دیاجائےتودنیاہماری ہوجائےگی،یہ افسانہ نہیں بلکہ حقیقت ہے اور حقیقت بھی ایسی کہ چودھویں‌ کے چاند کی طرح روشن ہے ، کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا،بس اس ساری صورت حال کو سمجھنے کی ضرورت ہے اورپھرحکام کے دلیرانہ فیصلوں کی ضرورت ہے :

    بہاولپورائیرپورٹ کن خصوصیات کا حامل ہے اورپھربہاولپور ہی کو کیوں انٹرنیشنل ائیرپورٹ قراردیا جانا ضروری ،

    پاکستان کا بہاولپورائیرپورٹ بالکل بھارتی دارالحکومت میں واقع دہلی ائیرپورٹ کے بالکل برابر ہے اور دونوں کے درمیان 35 منٹ کی مسافت ہے،بہاولپورکا ائیرپورٹ دہلی کی نسبت زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ یہ ائیرپورٹ دہلی کی نسبت کم گنجان آباد آبادی سے دور ہے

    بہاولپورسے فقط 35 کلومیٹردور دہلی کا ائیرپورٹ بہاولپورکی نسبت اتنا زیادہ فعال کیوں اور دنیا کی اس پرنظریں کیوں ہیں ، یہ ہی اصل نقطہ تفہیم ہے ،

    دہلی ائیر پورٹ بڑا ائیرپورٹ کیوں اورکیسے بنااس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں

    دہلی ائیرپورٹ پراترنے والی ہرپرواز آدھا آدھا گھنٹےہوا میں رہتی ہےصرف اس لیےوہ کہ ان پروازوں نے دہلی ائیرپورٹ سے ایندھن بھرنا ہوتا ہے اورپھراپنی اگلی منزل کی طرف روانہ ہونا ہوتا ہے

    اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ جس نے یورپ یا امریکہ جانا ہےیا پھر دنیا میں کہیں بھی سفر کرنا ہے تو اس کو لازمی دہلی ائیرپورٹ سے فیول لینا پڑتا ہے،جبتک فیول نہ لیں آگے جانے کےلیے ایندھن ہی نہیں ہوتا اس لیے ہرپرواز کودہلی ائیرپورٹ پراترنا پڑتا ہے،یہی وجہ ہے کہ دہلی ائیرپورٹ کے اردگرد آدھا آدھا کھنٹے فلائٹ ہوا میں رہتی ہے

    صرف 35 کلومیٹردورمحفوظ ترین ائیرپورٹ پاکستان کا بہاولپورائیرپورٹ ہے ، اگر پاکستانی حکام دہلی ائیرپورٹ والی سہولیات بہاولپورائیرپورٹ کوفراہم کردیں،بہاولپور میں ری فلنگ اسٹیشن بنادیتے ہیں تو بہاولپوردہلی کے مقابلے میں زیادہ بہتراورآسان یہ سروسز دنیا بھر کی پروازوں کو فراہم کرسکتا ہے

    اس کا بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ دہلی کا آدھے سے زیادہ رش ٹوٹ کر ہمارے پاس آجائے گا ، پاکستان کو ریونیو بھی ملے گا اورپاکستان کا مقام بھی بہتر ہوگا کیونکہ ہم ان سے پہلے بیٹھے ہوئے ہیں ، اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ بہاولپور ہمارا انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی بن جائے گا

    دوسری بات اس کے بعد ہمارے پاس ہینکرز بھی ہیں ، یعنی ایک ائیرپورٹ بنا ہوا ہے تو ائیرپورٹ کے ساتھ کافی رقبہ پڑا ہوا ہے،جہاں سے ایک جہاز ایک سائٹ سے لینڈ کرے گا اور دوسری سائیڈ سے ٹیک آف کرے گا، نارمل رفتار جہاز کی 900 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے ہیں دہلی سے بہاولپور اگر اس رفتار کو دیکھتے ہیں تو یہ آدھا گھنٹہ بنتا ہے

    سول ایوشن حکام بھی تسلیم کرتے ہیں کہ یہ ممکن بھی ہے اورآسان بھی ہے لیکن اس کے لیے عملی اقدامات کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے

    اگر بہاولپور میں ری فلنگ کام شروع ہوجاتا ہے تو بہاولپور میں انٹرنیشنل فلائٹ اترنا شروع ہوجائے گی ہوٹلنگ کا بزنس شروع ہو جائے گا اور ایکٹیویٹی بڑھ جائے گی لوکل بزنس میں ترقی ہوگی باہر سے لوگ آنا شروع ہوجائیں گے جو بہاولپور سے ہوکر دوسرے ملکوں میں جائیں گے اور سیاحت کو فروغ ملے گا

    اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنے صحرا کو پکنک پوائنٹ بھی بنا سکتے ہیں دبئی صحرا ہمارے صحرا سے چھوٹا ہے جبکہ ہمارا صحرا اس سے بڑا اور خوبصورت ہے خود دبئی والے بھی یہاں کھینچے چلے آتے ہیں دبئی کا صحرا ہر وقت سیاحوں سے بھرا رہتا ہے یہی سیاح یہاں بھی آ سکتے ہیں یہاں امن و امان کا بھی کوئی مسلہ نہیں

    بس ایک عرض ہےکہ خدا کے لیے کچھ کرو تو سہی ، پاکستان کو اللہ نے بڑی نعمتوں سے نوازا ہے ،ہمیں ان نعمتوں سے بھرپورفائدہ اٹھانا چاہیے

  • سادہ لباس اہلکاروں کا حفیظ شیخ کی کراچی آمد پرانتہائی غیرمعمولی پروٹوکول

    سادہ لباس اہلکاروں کا حفیظ شیخ کی کراچی آمد پرانتہائی غیرمعمولی پروٹوکول

    کراچی: سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ دبئی سےکراچی پہنچ گئے جہاں جناح ٹرمینل پر انہیں انتہائی غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا-

    باغی ٹی وی : ائیرپورٹ ذرائع کے طابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خزانہ رہنے والے عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے ہیں، جناح ٹرمینل پرحفیظ شیخ کو انتہائی غیرمعمولی پروٹوکول دیاگیا،سادہ لباس اہلکار حفیظ شیخ کوسخت حفاظتی حصار میں ائیرپورٹ سے باہر لےگئے۔

    ملک میں عدل و انصاف ہونا چاہیے،ہمیں نیوٹرل ہونے کی اجازت ہی نہیں، عمران خان

    ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل پر لاؤنج سے باہربڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات تھےجبکہ وزیراعلیٰ سندھ کا پروٹوکول اپنے ساتھ لے گیا عبدالحفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے۔

    ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ شیخ خلیجی ائیرلائن فلائی دبئی کے ذریعے وطن پہنچے، ان کے ہمراہ بیگیج بھی نہیں تھا سادہ لباس اہلکار انہیں سخت حفاظتی حصار میں ائیرپورٹ سے باہر لے کر گئے۔

    واضح رہے کہ حفیظ شیخ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں دسمبر 2020 سے مارچ 2021 تک وفاقی وزیر خزانہ تھے۔

    عثمان بزدار بطور ایکٹنگ وزیراعلیٰ بحال ہو چکے ہیں، ایڈووکیٹ اظہر صدیق

    سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی عبد الحفیظ شیخ نے ٹرانزٹ حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کیا تھا انہوں نے اپنے بھائی کے ذریعے عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ، نیب کی جانب سے ان کی گرفتاری کیلئے وارنٹ بھی جاری کیا جا چکا ہے-

    عدالت نے عبدالحفیظ شیخ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے حفیظ شیخ پر 2015میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں خرد برد اورنجی کمپنی کو فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو 11.25ملین ڈالر کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ان کے خلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے-

    کور کمانڈر کوئٹہ کا ڈیرہ بگٹی میں ہیضے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ