محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فضائیہ کی تمام ایئر بیسز اور کمرشل ہوائی اڈوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہےیہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ اور فلائٹ آپریشنز کی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبائی سیکریٹری داخلہ نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت یہ پابندیاں عائد کی ہیں،جن کا اطلاق صوبے بھر میں تمام پاکستان ایئر فورس کے ائیر بیسز اور کمرشل ہوائی اڈوں کے اطراف 13 کلومیٹر کے دائرے میں ہوگا مذکورہ علاقوں میں کبوتر بازی، لیزر لا ئٹس کے استعمال اور صدقے کے گوشت یا آلائشیں پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی، ان سرگرمیوں کو فلائٹ آپریشنز کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے، کیونکہ پرندے اور دیگر عوامل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران حادثات کا باعث بن سکتے ہیں۔
بھارتی چیف جسٹس کے ریمارکس پرنئی سیاسی تحریک’کاکروچ جنتا پارٹی‘
محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندیاں 30 روز تک نافذ العمل رہیں گی، اس کے علاوہ صوبے بھر میں قائم تمام کمرشل ہوائی اڈوں کے اطراف بھی یہی قوانین لاگو ہوں گے، ائیرپورٹس اور ایئر بیسز کے گرد صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

