Baaghi TV

Tag: ائیر فرانس

  • پی آئی اے اور ایئر فرانس کے درمیان اہم کارگو معاہدہ طے

    پی آئی اے اور ایئر فرانس کے درمیان اہم کارگو معاہدہ طے

    قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے عالمی ایوی ایشن گروپ ایئر فرانس–کے ایل ایم سے کارگو اشتراک کر لیا۔

    پی آئی اے اور ایئر فرانس–کے ایل ایم کا کارگو معاہدہ 15 جنوری سے نافذ العمل ہوگیا معاہدے کے تحت پی آئی اے کارگو کو ایئر فرانس–کے ایل ایم کے عالمی نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہوگی پاکستانی مصنوعات کی برآمدات اور عالمی منڈیوں تک رسائی میں نمایاں بہتری متوقع ہے،برآمد کنندگان ایک ہی ایئر وے بل پر پی آئی اے اور ایئر فرانس–کے ایل ایم نیٹ ورک استعمال کر سکیں گے۔

    پی آئی اے کارگو دبئی، ریاض یا دمام کے ذریعے ایئر فرانس–کے ایل ایم نیٹ ورک سے منسلک ہوگئی نیٹ ورک میں ایمسٹرڈیم، پیرس، برسلز، فرینکفرٹ، اسٹٹگارٹ اور ڈسلڈوف شامل ہیں جبکہ امریکا کے اہم شہر نیویارک، اٹلانٹا اور لاس اینجلس بھی نیٹ ورک کا حصہ ہیں،معاہدہ قومی ایئر لائن کی کارگو صلاحیتوں میں اہم پیش رفت ہے۔

  • ائیر فرانس نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا

    ائیر فرانس نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا

    فرانس کی ائیر لائن ائیر فرانس نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا۔

    پاک بھارت کشیدگی کے باعث 24 اپریل کو پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی ائیرلائنز اور طیاروں کے لیے بند کردی تھی، دونوں ممالک کے مابین جھڑپوں کے بعد مختلف ائیر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا تھا تاہم اب صورتحال معمول پر آنے کے بعد تمام غیرملکی ائیر لائنز نے پاکستان کے فضائی روٹ بحال کردیے تھے جب کہ ائیر فرانس پاکستانی حدود استعمال نہیں کر رہی تھی-

    اب ائیر فرانس کی جانب سے بھی پاکستان سے اوور فلائنگ شروع کردی گئی ہےائیر فرانس کی پیرس دہلی، ممبئی پیرس، بینکاک، سنگاپور، منیلا، ہوچی منہہ اور دیگر ممالک کی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر منزل تک جاتی ہیں، پاکستانی ائیر اسپیس استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ائیر فرانس کو کئی ہفتے تک طویل فاصلہ اختیار کرنا پڑ رہا تھا۔

    ارشد ندیم کے نام پر ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ

    بھارت کا جنگی جنون خطے کیلئے خطرہ، پاکستان کا دفاعی بجٹ بڑھانا ناگزیر

    ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مظاہروں میں شدت ، فوج تعینات کرنیکا اعلان

  • رافیل طیاروں کی تباہی کا دکھ،  ائیر فرانس کا پاکستانی حدود کے استعمال سےمسلسل گریز

    رافیل طیاروں کی تباہی کا دکھ، ائیر فرانس کا پاکستانی حدود کے استعمال سےمسلسل گریز

    فرانس کی جھنڈا بردار فضائی کمپنی ائیر فرانس پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال سے مسلسل گریز کر رہی ہے۔

    پاک بھارت جھڑپوں کے دوران پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارے گرانے کا رنج یا سکیورٹی خدشات ہیں کہ ائیر فرانس کی دہلی، بنگلور، احمد آباد اور ممبئی کی پروازیں پاکستانی حدود چھوڑ کر طویل فاصلہ اختیار کرکے منزل تک جاتی ہیں جب کہ ائیر فرانس کی دیگر ممالک کی پروازیں بھی پاکستانی فضائی حدود کو نظر انداز کرتی ہیں۔

    پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق سیز فائر کے بعد غیرملکی ائیرلائنز کی پاکستان سے اوور فلائنگ معمول پر آچکی ہے جس کے تحت سوئس، لفتھانزا، برٹش، اتحاد، امارات نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا ہے بھارت سمیت مختلف ممالک کیلئےان بڑی ائیر لائنز کی پروازیں پاکستان کےاوپر سےگزرتی ہیں مگر بھارتی ائیر لائنز کیطرح ائیر فرانس پاکستانی فضائی حدود کونظر انداز کرکے طویل فاصلے اختیار کررہی ہے، جس سے ائیر فرانس کی ان پروازوں پر ایندھن کے لاکھوں ڈالر کے اضافی اخراجات آرہے ہیں۔

    واضح ر ہے کہ کشیدگی کے دوران سوئس ائیر، لفتھانزا، برٹش، امارات اور کئی بڑی ائیر لائنز نے پاکستانی حدود کا استعمال ترک کردیا تھا اور تمام غیرملکی ائیر لائنز کی پروازیں طویل روٹ سے امرتسر، دہلی، ممبئی اور احمد آباد جاتی تھیں-

  • دوران پرواز کاک پٹ میں پائلٹ اورمعاون کے درمیان ہاتھا پائی,دونوں معطل

    دوران پرواز طیارے کے پائلٹ اور اس کے معاون کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعے کے بعد ایئر فرانس نے دونوں پائلٹس کو معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: ایئر فرانس کے ایک اہلکار نے اتوار کو بتایا کہ جون میں جنیوا-پیرس کی پرواز کے دوران کاک پٹ میں ہاتھا پائی کے بعد ایئر فرانس کے دو پائلٹس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پرواز جاری رہی اور بحفاظت اتری، اور تنازعہ نے باقی پرواز کو متاثر نہیں کیا-

    "دی گارجئین ” نے سوئٹزرلینڈ کے اخبار "لا ٹریبیون” کے حوالے سے بتایا کہ پائلٹ اوراس کےساتھی معاون پائلٹ کےدرمیان جھگڑا طیارہ کے ٹیک آف کےفوراً بعد ہاتھا پائی میں بدل گیا کیبن کریو نے مداخلت کی اور عملے کے ایک رکن نے پائلٹس کے ساتھ کاک پٹ میں پرواز گزاری۔

    درایں اثنا ایئر فرانس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ کیبن کے ارکان نے کاک پٹ میں شور سنا اور پائلٹ اور اس کے شریک پائلٹ کے درمیان جھگڑے کوحل کرنے کے لیے مداخلت کی یہ واقعہ گذشتہ جون میں پیش آیا تھا مگر اس کا انکشاف ہفتے کے روز کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کو فوری طور پر حل کر لیا گیا اور پرواز معمول کے مطابق آگے بڑھتی رہی۔ پائلٹ اپنے "مکمل طور پر نامناسب رویے” کے حوالے سے انتظامیہ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔

    سول ایوی ایشن آفس نے کہا ہے کہ اسے حادثے کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ کیونکہ پیرس میں پرواز کے اترنے سے قبل ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی تھی۔

    وکی لیکس کے بانی نے امریکا حوالگی کے خلاف برطانیہ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی

    دونوں پائلٹوں کے جھگڑے کا انکشاف فرانسیسی سول ایوی ایشن سیفٹی انویسٹی گیشن اتھارٹی کی منگل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے بعد ہوا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایئر فرانس کے کچھ پائلٹ حفاظتی واقعات کے دوران طریقہ کارکا احترام کرنےمیں سختی کا فقدان رکھتے ہیں۔

    بی ای اے نے دسمبر 2020 میں جمہوریہ کانگو کے برازاوِل سےپیرس جانے والی ایئر فرانس کی پروازمیں ایندھن کےرساؤ پرتوجہ مرکوز کی،جب پائلٹس نےجہاز کو ری روٹ کیالیکن جتنا جلد ممکن ہو انجن یا لینڈنگ کی پاورکاٹ نہیں کی،جیساکہ لیک کےطریقہ کارکی ضرورت ہے طیارہ چاڈ میں بحفاظت اتر گیا، لیکن بی ای اے کی رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ انجن میں آگ لگ سکتی تھی۔

    تحقیقاتی ایجنسی نے 2017 اور 2022 کے درمیان اسی طرح کے تین کیسز کا ذکر کیا، اور کہا کہ کچھ پائلٹ حفاظتی پروٹوکول کے بجائے صورتحال کے اپنے تجزیے کی بنیاد پر کام کر رہے تھے۔

    ذیابیطس سے بینائی سے محروم ہونیوالوں کیلئے کم لاگت والا نیا لیزر علاج دریافت

    ایئر فرانس نے کہا کہ وہ جواب میں حفاظتی آڈٹ کر رہا ہے۔ اس نے بی ای اے کی سفارشات پر عمل کرنے کا وعدہ کیا، جس میں پائلٹوں کو بعد میں اپنی پروازوں کا مطالعہ کرنے کی اجازت دینا اورطریقہ کار پر قائم رہنے کے بارے میں تربیتی دستورالعمل کو سخت بنانا شامل ہے۔

    ایئر لائن نے نوٹ کیا کہ وہ روزانہ ہزاروں پروازیں اڑاتی ہے اور رپورٹ میں صرف چار ایسے حفاظتی واقعات کا ذکر کیا گیا ہے تاہم ایئر فرانس پائلٹس یونینوں نے اصرار کیا ہے کہ سیکیورٹی تمام پائلٹس کے لیے اہم ہے اور ہنگامی حالات کے دوران پائلٹ کے اقدامات کا دفاع کیا ہے۔

    بی ای اے نے اپریل میں نیو یارک کے JFK ہوائی اڈے سے ایئر فرانس کی پرواز کے ایک واقعے کی بھی تحقیقات کی جو پیرس میں لینڈنگ کے وقت پرواز کے کنٹرول کے مسائل کا شکار تھی۔

    200 سال قبل پرتگال سے برازیل کی آزادی کا اعلان کرنیوالے بادشاہ کا دل نمائش کیلئے…

  • ائیر فرانس نے  یوکرین کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں

    ائیر فرانس نے یوکرین کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں

    روس یوکرین تنازع، ائیر فرانس نے بھی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر یوکرین کی تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔

    باغی ٹی وی : ایئر فرانس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیرس اور کیف کے درمیان کل ہونے والی متوقع پروازوں کو دو طرفہ تعلقات کی بنیاد پر منسوخ کردیا گیا ہے مذکورہ فیصلہ خطے کی علاقائی صورتحال کو پیش نظر رکھ کر حفظ ماتقدم کے طور پر کیا گیا ہے اور صورتحال پر نظر ثانی کی جائے گی۔

    دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اتوار کو متوقع پروازوں کی منسوخی تاحال زیرِ بحث نہیں ہے واضح رہے کہ ایئر فرانس ہفتے میں 2 دن منگل اور اتوار کو پیرس سے کیف پروازیں چلائی جاتی ہیں۔

    ‏روس نے علیحدگی پسندوں کے قبضے میں موجود علاقوں کو تسلیم کرلیا،ڈوناسٹک میں جشن کا سماں

    ایئر فرانس سے پہلے، جرمن کیریئر Lufthansa نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ پیر سے مہینے کے آخر تک کیف اور اوڈیسا کے لیے پروازیں معطل کر رہے ہیں جبکہ ایئر انڈیا نے بھی اعلان کیا کہ وہ یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو بچانے کے لیے اگلے ہفتے کیف سے تین پروازیں چلائیں گے، جس میں اضافی پروازوں کا منصوبہ بھی شامل ہے-

    روس یو کرین تنازع: پوٹن کے خطاب کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    یاد رہے کہ یوکرین کی غیر معمولی صورتحال پر فرانس نے 19 فروری کو اپنے شہریوں کو نکلنے کی ہدایت کی تھی جبکہ سیاحت سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے اس سے قبل یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزیف بوریل نے کہا ہے کہ روس پر پابندیوں کا پیکج تیار کرلیا گیا ہے اور اب صرف روس کا یوکرین پر پہلے حملے کا انتظار ہے۔

    واضح رہے کہ روسی صدر پوٹن نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں انہوں ںے روس کی پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ جلد از جلد اس کی توثیق کرے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ روس کے عوام ان کے اقدام کی حمایت کریں گے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری