Baaghi TV

Tag: ائیر لائنز

  • بنگلہ دیش ایئرلائنز کے چیئرمین عہدے سے فارغ

    بنگلہ دیش ایئرلائنز کے چیئرمین عہدے سے فارغ

    بنگلہ دیش ایئر لائن کے چیئرمین شیخ بشیر الدین کو حکومتِ بنگلہ دیش نے ان کے عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔

    سرکاری اعلامیے کے مطابق شیخ بشیر الدین بیک وقت قومی فضائی کمپنی کے چیئرمین اور وزارتِ شہری ہوا بازی و سیاحت کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے،بدھ کے روز وزارت ہوابازی اور سیاحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ بنگلہ دیش بیمان منسوخ شدہ بنگلہ دیش بیمان آرڈر 1972 کی بحالی و ترمیم ایکٹ 2023 کی متعلقہ شقوں کے تحت کیا گیا،شیخ بشیر الدین کو ان کی خواہش کے مطابق چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل پیر 16 فروری کو انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا، جسے منظوری کے لیے چیف ایڈوائزر کے دفتر ارسال کر دیا گیا تھاشیخ بشیر الدین کو گزشتہ برس 26 اگست کو معید چوہدری کی جگہ بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

  • سال 2025 کی 10 بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری

    سال 2025 کی 10 بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری

    سال 2025 کی دنیا کی 10 بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کردی گئی ہے یہ فہرست اسکائیٹریکس سروے کے بعد جاری کی گئی ہے جسے ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے-

    اسکائی ٹریکس جو لندن میں قائم بین الاقوامی ہوائی نقل و حمل کی درجہ بندی کی معروف تنظیم ہے، نے اس سروے کے لیے 325 سے زائد ایئر لائنز کا جائزہ لیا اور ان کی درجہ بندی کی،اسکائی ٹریکس کے سی ای او ایڈورڈ پلیسٹیڈ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم 2025 کے پیرس ایئر شو میں ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز منعقد کررہے ہیں، یہ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی شو ایونٹ ہے اور پیرس شو میں ہمارا ایوارڈ پروگرام منعقد کرنا ایئر لائنز کے لیے ہمیشہ بہت مقبول انتخاب رہا ہے۔

    1) قطر ایئرویز: قطر ایئرویز نے اس بار مسلسل نویں سال "World’s Best Airline” کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اور تمام ایئرلائنز میں سرفہرست ہے۔ اسے بہترین بزنس کلاس اور بہترین بزنس لاؤنج کا بھی اعزاز ملا ہے۔

    2) سنگاپور ایئرلائنز: دنیا کی دوسری بہترین ایئرلائن سنگاپور ایئرلائنز ہے۔ اسے دنیا کے بہترین کیبن کریو اور دنیا کی بہترین فرسٹ کلاس کا اعزاز بھی ملا ہے۔

    3) کیتھے پیسیفیک: تیسرے نمبر پر کیتھے پیسیفیک ہے جو اعلیٰ سروس اور تفریحی معیار کے لیے پہچانی جاتی ہے۔

    4) ایمریٹس: چوتھے نمبر پر ایمریٹس ہے جو پرواز کے دوران شاندار انٹرٹینمنٹ اور اعلیٰ کھانے کے معیار کیلئے معروف ہے۔ معروف تسلیم شدہ

    5) آل نیپون ایئرویز: پانچویں بہترین ایئرلائین آل نیپون ایئرویز ہے جو صفائی، وقت کی پابندی اور مہمان نوازی کے لیے جانی جاتی ہے۔

    6) ترکش ایئرلائنز: چھٹی پوزیشن پر ترکش ایئرلائنز ہے۔ یہ یورپ کی "Best Airline” کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔

    7) کورین ایئر: ساتویں نمبر پر اور بار بار فائیو اسٹار ریٹنگ پانے والی کورین ایئرلائن عمدہ خدمات کے لئے معروف ہے۔

    8) ایئر فرانس: آٹھویں مقام پر روزمرہ کے بہتر معیار کے لیے تسلیم شدہ ایئرلائن ایئر فرانس ہے۔

    9) جاپان ایئرلائنز: نویں نمبر پر شاندار مہمان نوازی کیلئے جانے جانی والی جاپان ایئرلائنز ہے۔

    10) ہائنان ایئرلائنز: آخری نمبر پر چین کی بہترین ہائنان ایئرلائنز کو رکھا گیا ہے۔

  • پاک بھارت کشیدگی: کئی بڑی ائیر لائنز کا پاکستان کی فضائی حدود سے  گریز

    پاک بھارت کشیدگی: کئی بڑی ائیر لائنز کا پاکستان کی فضائی حدود سے گریز

    کراچی: پہلگام حملے کے بعد سے جاری پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سےلفتھانزا، امارات، سوئس ائیر، برٹش ائیر ویز، ائیر فرانس سمیت دنیا کی کئی بڑی ائیر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنا ترک کر دیا ہے-

    لفتھانزا ایئر نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اس کی پروازیں 22 اپریل 2025 کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے اگلے اعلان تک پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کر رہی ہیں۔

    ائیر لائن حکام کے مطابق یہ فیصلہ ائیر فرانس، برٹش ائیر ویز، سوئس انٹرنیشنل ائیر لائنز اور امارات جیسی دیگر بڑی بین الاقوامی ائیر لائنز کے اقدامات کے مطابق کیا ہے، جو پاکستانی فضائی حدود سے بچنے کے لیے بھارت یا دیگر ممالک کی پروازوں کے لیے راستہ تبدیل کرنے سے کیا ہے اوراس صورتحال میں تمام پروازوں کے سفر کا دوارنیہ طویل ہوا ہے اور ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

    سکھر: کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس، تین پولیس اہلکار برطرف

    برٹش ائیر ویز کی لندن سے دہلی کی پرواز کا دورانیہ پاکستانی حدود سے بچنے ہوئے پرواز بی اے 142 کا دورانیہ ایک گھنٹہ طویل ہوا ہے جب کہ فرینکفرٹ نئی دہلی لفتھانزا کی پرواز ایل ایچ 760 کو نئی روٹنگ کی وجہ سے تقریباً ایک گھنٹے کے اضافی وقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    امارات کی دبئی سے دہلی کی پرواز ای کے 517 کو بھی نصف گھنٹے سے زائد کا اضافی دورانیہ بڑھ رہا ہے جب کہ امارات کی ممبئی، احمد آباد اور دیگر شہروں کی پروازیں بھی پاکستانی حدود کو نظر انداز کر کے منزل تک جاتے ہیں۔

    شہری زندگی میں دیسی کھانے کیسے شامل کریں؟تحریر:عائشہ ندیم

    فضائی حدود میں تبدیلیاں بھارت اور پاکستان کے درمیان جوابی اقدامات کی ایک وسیع سیریز کا حصہ ہیں بھارت نے بھی پاکستانی ائیر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں جبکہ پاکستان نے بھارتی ایئر لائنز پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اس کشیدگی کے باوجود پاکستا ن بین الاقوامی ائیر لائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی رکھی ہےتاہم لفتھانزا اور ائیر فرانس نے رضاکارانہ طور پر اس سے بچنے کا انتخاب کیا ہے۔

    دوسری جانب برٹش ائیر اسلام آباد کے لئے اپ اینڈ ڈاؤن کی پرواز بی اے 2161 اور 2160 آپریٹ کر رہی ہے۔

    پہلگام ڈرامہ،مودی حکومت کی انا،معصوم خاندان ہجرت پر مجبور

  • اسلام آباد سے پرواز کرنے والی دو نجی ائیر لائنز  حادثے میں بال بال بچ گئیں

    اسلام آباد سے پرواز کرنے والی دو نجی ائیر لائنز حادثے میں بال بال بچ گئیں

    اسلام آباد سے پرواز کرنے والی دو نجی ائیر لائنز حادثے میں بال بال بچ گئیں-

    اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن حادثے سے بچ گئی، اسلام آبادسےٹیک آف کےفوری بعد طیارے میں فنی خرابی پیداہوگئی، ٹیک آف کے بعد طیارے کا لینڈنگ گیئر کلوز نہ ہوا، پرواز پی اے 251 کے کپتان نےایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا، طیارے نےاسلام آباد کی فضا میں دو چکر لگائے اور اس کے بعد بحفاظت اسلام آباد لینڈنگ کی نجی ایئرلائن کی پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

    اسلام آباد سے ریاض جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ذرائع کے مطابق پرواز کا ٹیک آف سے قبل اچانک ٹائر پھٹ گیا،پرواز میں 194 مسافر سوار تھے،مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا،رواز ای آر 807 تاحال روانہ نہ ہوسکی، ٹیکنیکل ٹیم پرواز کی خرابی دور کررہی ہے پرواز نے دوپہر ساڑھے 3 بجے روانہ ہونا تھا۔

  • پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب

    پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب

    پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرلیا –

    باغی ٹی وی: اجلاس میں حج فلائٹ آپریشن 2023 سمیت مجموعی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی جاری کردہ اعلامیے میں کہ اجلاس میں دسمبر2022 تک کے مالی حسابات کی منظوری دی جائے گی کیونکہ سال 2022 کا آڈٹ مکمل نہ ہونے پر پی آئی اے کا سالانہ اجلاس تاخیر کا شکار ہوا تھا۔

    آئیڈیل حج تو نہیں کراسکتا لیکن مشکلات میں کمی ضرور لاؤں گا،وفاقی وزیر مذہبی امور


    اجلاس میں سالانہ اجلاس 30 مئی کو منعقد کرنے کی منظوری دی جائے گی اور پی آئی اے کے نئے بزنس پلان کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا حج فلائٹ آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ پی آئی اے کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس دوپہر 12 بجے کراچی ہیڈ آفس میں ہوگا۔

    ائیر لائنز کوحج کیلئے فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن (پی آئی اے) اور دیگر ائیرلائنز کو حج کیلئے فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،مہنگائی کے باعث پاکستان میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہےکہ حج کوٹہ دستیاب ہے لیکن حج کرنے والے کم پڑ گئے ہیں ڈالر کی قلت اور مہنگائی سے پاکستانیوں کے لیے حج ادائیگی بھی مشکل ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورنے اس سال حاجیوں کی تعدادتاحال فراہم نہیں کی ہے سعودی حکومت نےاس سال پاکستان کوایک لاکھ 79 ہزارحاجیوں کا کوٹہ دی اتھا تاہم حج اخراجات دگنی ہونے سےدرخواستیں کم موصول ہوئیں۔

    پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکا ہے،مفتاح اسماعیل

  • ائیر لائنز کوحج کیلئے فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا

    ائیر لائنز کوحج کیلئے فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا

    لاہور: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) اور دیگر ائیرلائنز کو حج کیلئے فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے باعث پاکستان میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہےکہ حج کوٹہ دستیاب ہے لیکن حج کرنے والے کم پڑ گئے ہیں ڈالر کی قلت اور مہنگائی سے پاکستانیوں کے لیے حج ادائیگی بھی مشکل ہوگئی ہے۔

    آئیڈیل حج تو نہیں کراسکتا لیکن مشکلات میں کمی ضرور لاؤں گا،وفاقی وزیر مذہبی امور

    وزارت مذہبی امور کی جانب سے تاخیر کے باعث حاجیوں کا کوٹہ فائنل نہ ہوسکا جس کے باعث پی آئی اےاور دیگر ائیرلائنز کو حج کے
    لئے فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے-

    ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورنے اس سال حاجیوں کی تعدادتاحال فراہم نہیں کی ہے سعودی حکومت نےاس سال پاکستان کوایک لاکھ 79 ہزارحاجیوں کا کوٹہ دی اتھا تاہم حج اخراجات دگنی ہونے سےدرخواستیں کم موصول ہوئیں۔

    صوبہ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

    واضح رہے کہ قبل ازیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر طلحہٰ محمود نے کہا کہ سنا تھا کہ رمضان المبارک میں حج انتظامات مکمل کرلئے جاتے ہیں لیکن وزارت سنبھالنے کے بعد معلوم ہوا کہ انتظامات تو بلکل نہیں ہوئے تھےمجھے انتظامات کے سلسلے میں ہنگامی طور پر سعودی عرب جانا پڑگیا تھا۔ ابھی تک انتظامات کے حوالے سے میں مطمئن نہیں ہوں، ہوسکتا ہے مجھے دوبارہ سعودی عرب جانا پڑے۔

    افغان طالبان نےخواتین پر پابندیوں کیخلاف سلامتی کونسل کی قرار داد مسترد کردی

    انھوں نے کہا تھا کہ اب حج آپریشن شروع ہوچکا ہے، 20 یا 21 تاریخ کو پہلی حج فلائیٹ روانہ ہوجائے گی، میں آئیڈیل حج تو نہیں کراسکتا لیکن مشکلات میں کمی ضرور لاؤں گا پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز عازمین کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں وعدے پورے نہ کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

    پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکا ہے،مفتاح اسماعیل

  • ائرلائنزکا طیارے کی درمیانی نشست پربیٹھنےوالوں کیلئے "لاٹری” کا آغاز،ہر ہفتے کتنے ملیں گے نقد ڈالرز ؟

    ائرلائنزکا طیارے کی درمیانی نشست پربیٹھنےوالوں کیلئے "لاٹری” کا آغاز،ہر ہفتے کتنے ملیں گے نقد ڈالرز ؟

    ہوائی جہاز میں درمیانی نشست بیٹھنے کے لیے سب سے کم مطلوب ہوتی ہے مسافر اس نشست پر بیٹھنا پسند نہیں کرتےکیونکہ یہ نشست کھڑکی کا نظارہ یا ہوائی جہاز کی خدمات تک آسان رسائی فراہم نہیں کرتی تاہم اس کے حل کے لئے ایک ائیرلائنز نے نیا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: سی این این کے مطابق مسافروں کو درمیانی نشست پر بیٹھنے کے لئے آمادہ کرنے کیلئے ایک ائیر لائنز نے نیا منصوبہ بنایا ہے سوشل میڈیا پر ائیر لائن ’’ورجن آسٹریلیا‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سروے میں 7ہزار 500 افراد نے شرکت کی اور ان کے صرف 0.6 فیصد افراد نے ہوائی جہاز پر درمیانی نشست کو ترجیح دی

    بلڈ پریشر کا کم ہونا ڈیمینشیا کے خطرات کو کم کرسکتا ہے،تحقیق

    ۔


    سی این این کے مطابق اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوگیا تو درمیانی نشست پر لوگوں کی دلچسپی کو بڑھایا جا سکتا ہے”ورجن آسٹریلیا” نے اس منصوبے کے تحت اب درمیانی نشست کے لیے ایک "لاٹری” کا آغاز کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس لاٹری کے تحت رضا کارانہ طور پر یا غیر ارادی طور پر درمیانی نشست پر بیٹھنے والوں میں کسی ایک کو قرعہ اندازی کے ذریعہ سے 2 لاکھ 30 ہزار آسٹریلین ڈالرز کا انعام دیا جائے گا یہ تقریبا ایک لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالرز بنتے ہیں۔


    ورجن آسٹریلیا کی سی ای او جین ہرڈلیکا نے کہاکہ ہم اب اپنے فادار مہمانوں کو صرف درمیانی نشست پر بیٹھنے کے لیے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا انعام جیتنے کا موقع دے رہے ہیں انعامات میں مفت پروازیں، ہیلی کاپٹر کے دورے، ریزورٹ کی چھٹیاں اور فٹ بال میچ دیکھنے کے دورے بھی شامل ہیں۔

    عالمی برادری یوکرین کے بجٹ میں متوقع 38 ارب ڈالر کے خسارے کو پورا کرے،صدر زیلنسکی


    ایئر لائن نے کہا کہ اب سے 23 اپریل 2023 تک کوئی بھی ولاسٹی فریکوینٹ فلائر ممبر جس کی عمر 18سال یا زیادہ ہو درمیانی نشست پر بیٹھے تو لاٹری میں رجسٹر ہونے کیلئے ائر لائن کی ایپ استعمال کر سکتا ہے ہر ہفتے جیتنے والے کو ایک الگ انعام دیا جائے گا۔

    ورجن آسٹریلیا کے اس اعلان پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا کچھ صارفین نے اتفاق کیا کہ یہ ایک شاندار منصوبہ ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ کوئی چیز انہیں درمیانی نشست پر نہیں بٹھا سکتی۔

    فلپائن میں شدید زلزلہ: متعدد گرجا گھروں اور عمارتوں کو نقصان