Baaghi TV

Tag: ائیر پورٹ

  • کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے پروازکی اوسلو ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے پروازکی اوسلو ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    کراچی: قومی ائیر لائن پی آئی اے کی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز نے ناروے کے اوسلو ائیر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوران پرواز پرواز پی کے 783 میں سید جاوید نامی مسافر کی حالت بگڑ گئی تھی مسافر کا بلڈ پریشر کم ہونے اور بے ہوشی طاری ہونے کے سبب فوری طبی امداد کی فراہمی ناگزیر ہوگئی اور پرواز کی اوسلو ائرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروانی پڑی۔

    بلوچستان: جلگئی سیکٹر میں شہید پاک فوج کے 4 جوانوں کی نماز جنازہ اور تدفین …

    ترجمان کے مطابق پرواز میں موجود 3 ڈاکٹرز نے مسافر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی لیکن مسافر کی حالت ٹھیک نہ ہونے پر متفقہ رائے سے ایمرجنسی ڈکلیئر کی گئی جس کے بعد کپتان نےاوسلو ائیرپورٹ پرمیڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پرجہازکو اتارنے کی اجازت طلب کی اور پھر ایمبولینس طلب کرتے ہوئے لینڈنگ کے بعد مسافر کو مکمل طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی جان بچالی گئی۔

    اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ 90 دن میں الیکشن کا ہونا ہے،عمران …

    ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 783 نے اوسلو ائرپورٹ سے ٹورنٹو کے لیے دوبارہ اڑان بھری۔ ایمرجنسی میڈیکل گراؤنڈ پر لینڈنگ کے سبب مسافر کو طبی امداد اور دیگرامور کے باعث پرواز مقررہ منزل تک پہنچنے میں 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ پی آئی اے کی ٹورنٹو سے واپس اسلام آباد پرواز اب نائٹ کرفیو کے سبب 13 گھنٹے کی تاخیر سے آپریٹ ہوگی۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی …

  • اے این ایف کی مختلف کارروائیاں،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اے این ایف کی مختلف کارروائیاں،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    اے این ایف کی منشیات فروشوں کیخلاف مختلف کارروائیاں،

    باغی ٹی وی: کراچی کے ائیر پورٹ سے سعودی عرب کیلئے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی وہ نجی ائیرلائن کی پرواز ای آر 812 سے جدہ جا رہا تھا۔

    بلوچستان : آواران میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،4 بچوں سمیت 8 افراد جاں

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پونے 3 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی، مسافر اختر جہان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے ہے

    ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کے قریب مردان کے رہائشی ملزم سے 600 گرام چرس برآمد کی گئی،فیصل آباد میں کار سے 12 کلو ہیروئن برآمد،پشاور کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا،تربت مند روڈ کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی82 کلو چرس برآمد ہوئی-

    ڈرون کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

    ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

  • ہنگامی لینڈنگ کرنیوالاغیر ملکی طیارہ 2 روز بعد کراچی سے دبئی روانہ

    ہنگامی لینڈنگ کرنیوالاغیر ملکی طیارہ 2 روز بعد کراچی سے دبئی روانہ

    کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے کو نقص دور کرکے دبئی روانہ کردیا گیا،فنی خرابی کا شکار طیارہ 52 گھنٹے کراچی ائیرپورٹ پر موجود رہا۔

    باغی ٹی وی : ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 334 جناح ائیرپورٹ سے 10 مارچ کی صبح 10:07 بجے دبئی کیلئے روانہ ہوئی تو اڑان کے چند سیکنڈ بعد ہی طیارے کے ایک انجن سے شدید غڑغڑاہٹ کی آوازیں آنے پر پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002 سے 2023 کا ریکارڈ پبلک کر دیا

    ائیر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر روانگی کے ٹھیک 11 منٹ بعد پائلٹ نے طیارے کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر 10:18 بجے بحفاظت اتار لیا تھا۔ جہاز میں سوار تمام 168 مسافر محفوظ رہے جنہیں 9 گھنٹے بعد متبادل پرواز سے منزل کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔

    ایوی ایشن حکام کے مطابق بوئنگ 737 طیارے کے انجن کے پنکھے کے تین بلیڈ ٹیڑھے ہوگئے تھے جن کی مرمت کا کام گزشتہ روز مکمل کرلیا گیا تھا۔

    پاکستان مخالف بیانیہ؛ میجر (ر) عادل راجہ کی پنشن مکمل طور پر روک دی گئی

    رجسٹریشن OK-TVX کا حامل 17 سال پرانا یہ طیارہ پرواز ایف زیڈ 8088 کے طور پر اتوار کی دوپہر 2:08 بجے کراچی سے دبئی کیلئے روانہ ہوگیا۔

  • طیارہ 13 گھنٹے کی مسافت کے بعد واپس وہیں پہنچ گیاجہاں سے اڑان بھری

    طیارہ 13 گھنٹے کی مسافت کے بعد واپس وہیں پہنچ گیاجہاں سے اڑان بھری

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایمریٹس ایئرلائنز کا طیارہ 13 گھنٹے کی مسافت کے بعد واپس اسی ایئرپورٹ پہنچ گیا جہاں سے اڑان بھری تھی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ جانے والے مسافر اتنی لمبی مسافت کے بعد دوبارہ یو اے ای پہنچنے پر حیران رہ گئےہوا کچھ یوں کہ کچھ روز قبل آکلینڈ کے ایئرپورٹ کےٹرمینل پرپانی بھرجانے کی وجہ سےحکام نے ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کردیا تھا۔

    امریکا، پاک، روس توانائی ڈیل روکنے کی کوشش کرے گا، روسی وزیر خارجہ

    فلائٹ ای کے 448 نے دبئی سے مقامی وقت کےمطابق اڑان بھری، لیکن 9 ہزار میل کے اس سفر کا آدھا راستہ طے کرنے کے بعد طیارے نے یوٹرن لے لیا اور یہ طیارہ تقریباً آدھی رات کو واپس دبئی پہنچ گیا۔

    دوسری جانب آکلینڈ ایئرپورٹ حکام نے ٹوئٹر پر اس صورتحال سے متعلق ایک پیغام جاری کیا اور صورتحال کو انتہائی پریشان کن قرار دیا۔

    اپنے پیغام میں آکلینڈ ایئرپورٹ نے لکھا کہ ایئرپورٹ بین الاقوامی ٹرمینل پر نقصان کا اندازہ لگارہا ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ آج کے دن کوئی بین الاقوامی فلائٹ آپریٹ نہیں کی جاسکتی ہم جانتے ہیں کہ یہ انتہائی پریشان کن ہے لیکن مسافروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

    ممکنہ تیسری عالمی جنگ کن ہتھیاروں سےلڑی جائےگی،تفیصلات آگئیں

    ایئرپورٹ حکام نے یہ بھی بتایا تھا کہ 29 جنوری کی صبح 7 بجے تک کوئی بین الاقوامی پرواز نہیں آسکتی بعد ازاں ایک روز بعد ایئرپورٹ پر دوبارہ فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھا۔

  • ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ہنگامی مشق 2022 کا انعقاد

    ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ہنگامی مشق 2022 کا انعقاد

    ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر ہنگامی مشق 2022 کا انعقاد

    باغی ٹی وی : ملتنا میں ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر ہنگامی مشق 2022 کا انعقاد کیا گیا جس میں ہوائی اڈے کے منیجر (اے پی ایم) اور چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر (سی ایف آر او) نے شرکاء کو مشق کے بارے میں بریفنگ دی۔

    پاکستان اور امریکا باہمی اعتماد کو بڑھانے کے باعث وسیع البنیاد تعلقات کو فروغ دے رہے. مسعود خان

    ترجمان مکے مطابق مشق کا مقصد مواصلات، باہمی سہولیات کے تبادلے اور سٹیک ہولڈرز کے ردعمل کو جانچنا تھاسول ایوی ایشن کے فائر ٹینڈرز نے ایندھن سے لگی آگ کو بجھایا۔

    ریسکیو آپریشن سی اے اے، ای ڈی ایچ آئی اور ریسکیو 1122 نے انجام دیا سی اے اے میڈیکل ٹیم، ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسر نے زخمیوں کے لئے جگہ قائم کی نشتر ہسپتال، ریلوے ہسپتال اور سول ہسپتال نے بھی مشق میں حصہ لیا۔

    عمران نیازی اسلام آباد نہیں اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے،ترجمان جے یو آئی

    ملٹری / پی اے ایف حکام، ضلعی حکومت، اے ایس ایف کی بھی شرکت کی ایف آئی اے، ایئر بلیو، پی آئی اے، گراؤنڈ ہینڈلرز نے بھی مشق میں بھرپور کردار ادا کیا۔

    مشق کے بعد، ڈی بریف سیشن کے دوران مبصرین نے اپنے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے منظم مشق کو سراہا۔

    کسی بھی عمرانی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے،خیبر پختونخواہ کی عوام نے لانگ مارچ کیا…

  • اسلام آباد ائیر پورٹ :کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی

    اسلام آباد ائیر پورٹ :کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن پکڑی گئی

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی-

    باغی ٹی وی : اے ایس ایف نے ابوظہبی جانے والے مسافرکے بیگ سے 4 کروڑ روپے مالیت کی ساڑھے 3 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی اے ایس ایف کے مطابق مسافر نور مال نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی، جس کی مالیت تقریباً چار کروڑ پاکستانی روپے ہے منشیات سمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    لاہور :30ھزارلیٹر جعلی شراب برآمد،مجرم گرفتار

    چار ہفتے قبل بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف بیرون نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تھی، دوران چیکنگ مسافرکے بیگ سے ساڑھے 3 کلوہیروئن برآمد کی گئی تھی مسافر جہانزیب خان پرواز ای وائے 232 کے ذریعے اسلام آباد سے ابوظہبی جانا چاہتا تھا، منشیات انتہائی مہارت سے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

    پیناڈول نایاب،75 پیسے والی گولی 6 روپیہ میں

    جبکہ گزشتہ روز ایکسائز ٹیم نے تھانہ چوہنگ کے علاقے میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے کیمیل سے تیار شدہ 30ھزارلیٹر جعلی شراب برآمد کر لی ملزم آصف موقع سےگرفتار ہو چکا ہے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس کنٹرول پنجاب رضوان اکرم شیروانی کی خصوصی ھدایت پر ای ٹی او ایکسائز فیصل شہزاد سندھو۔ اور الطاف چیمہ کی ھدایت پر سید قمر الحسن زیدی انسپکٹر کی سربراہی میں ہمراہ- جاوید اختر-وقاص اسلم- ریحان اعظم بخاری انسپکٹرز وکانسٹیبل سعداللہ محمد شکیل نےچوہنگ کے علاقے میں398/ swnبڑےہیوی ٹرالے کومشکوک سمجھ کر روکا تو اس سے جعلی کیمیکل مواد سے تیار شدہ30ہزارلیٹر جعلی شراب برآمد کرلی

    زنا بالجبر کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے پر رشوت دینے والا گرفتار

    استغاثہ کے لیے ملزم آصف اور ٹرالر کو تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ڈی جی ایکسائز نے نئے سال کی آمد کے موقع پر شہر بھر ناکے لگانے اور جعلی کیمیکل مواد سے تیار کرکے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے-

    کیپٹل سٹی پولیس پشاور (ٹاون میں فائرنگ کا واقعہ)پولیس کے لیے معمہ اور بہت بڑا…