Baaghi TV

Tag: ائی سی سی

  • پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

    پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

    پاکستان کرکٹ ٹیم پرنیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    آئی سی سی نے پاکستان پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کیا ہے،پاکستان پر مقررہ وقت میں 2اوور کم کرانے پر جرمانہ عائد کیاگیا۔یاد رہے نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی،نیپئر میں پاکستان کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور عثمان خان نے کیا، عثمان خان 39 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 36 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر مچل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ محمد رضوان 30 رنز بنا سکے۔

    بابراعظم 78 رنز، طیب طاہر ایک رنز اور عرفان خان بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ نسیم شاہ کی گری وہ بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے۔ حارث رئوف صرف ایک رنز بنا سکے۔ نویں وکٹ آغا سلمان کی گری انہوں نے 58 رنز بنائے۔پاکستان کی آخری وکٹ عاکف جاوید کی گری وہ ایک رنز بنا سکے، پاکستان کی پوری ٹیم 44.1 اوور میں 271 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اس طرح نیوزی لینڈ 73 رنز سے پہلا ون ڈے میچ جیت گیا۔

    جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

    جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

    بھارت،مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی مہم ،17مقامات کے نام تبدیل

    بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ رہا

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل کا اعلان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل کا اعلان

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ناصر حسین،این اسمتھ ، این بشپ ، روی شاستری اورایرون فنچ کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔میتھیو ہیڈن، رمیز راجہ ، میل جونز، وسیم اکرم،بازید خان،کیٹی مارٹن ،شان پولک اوراطہر علی خان بھی پینل کا حصہ ہونگے۔واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کے مطابق افتتاحی میچ کے آفیشلزمیں فیلڈ امپائرر کیلئے رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ میچ ریفری کے لئے اینڈریو پائی، ڈیوڈ بوناوراوررانجن مدوگالے کا نام جاری کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں آئی سی سی کی جانب سے کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں ہونے والے 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے لیے12 امپائرزکا تقررکیا گیا تھا۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جہاں عالمی کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

    سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    کور کمانڈر کراچی کی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

    کراچی میں ٹریفک حادثات پر شرجیل میمن اور فاروق ستار کی مشترکہ پریس کانفرنس

    اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت، کنٹینرز لگا کر اضافی ناکے قائم

  • چیمپئنز ٹرافی،پاکستانی ابتدائی اسکواڈ  کے20 نام بھیج دیے گئے

    چیمپئنز ٹرافی،پاکستانی ابتدائی اسکواڈ کے20 نام بھیج دیے گئے

    پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کیلئے آئی سی سی کو 20 نام بھجوا دیے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اسکواڈ کیلئے بھجوائے گئے 20 ناموں کا فی الحال اعلان نہیں کیا جائے گا۔20 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کھلاڑی سہ فریقی سیریز میں حصہ لیں گے۔11 فروری کو حتمی اسکواڈ کے اعلان تک پاکستان سہ فریقی سیریز کے دو میچ بھی کھیل چکا ہوگا،صائم ایوب کے حوالے سے کلیئرٹی بھی آجائے گی،سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دیے جانےکا امکان ہے،جبکہ صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔11 فروری تک ٹیموں کے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر تبدیلی کی جاسکتی ہے لیکن 12 فروری کے بعد اعلان کردہ اسکواڈ میں آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بعد ہی تبدیلی کی جاسکے گی۔آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق سپورٹ پیریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سپورٹ پیریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا،جبکہ میگا ایونٹ19 فروری سے 9 مارچ تک ہائی برڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور دبئی میں ہوگا۔یاد رہے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آج(اتوار) آخری تاریخ تھی۔

    دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مقرر

    پاکستانی تجارتی وفد کا 12 سال بعد دورہِ بنگلہ دیش کا دورہِ

    پنجاب بھر میں تعطیلات ختم،کل اسکولزکھلیں گے
    آگ پر قابو پانے میں ناکامی ،ٹرمپ نے حکام نااہل قرار دے دیا

  • کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    آئی سی سی کے مطابق سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی گئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں پانچ اوورز پیچھے تھی۔ میچ میں سلو اوور ریٹ کی غلطی کو کپتان شان مسعود نے تسلیم بھی کیا۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔

    کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے سے 13 افراد جاں بحق

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب سمیت متعدد افسر تبدیل

    صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی

  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی نئی رینکنگ میں قومی ٹیم کا پہلا نمبر

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی نئی رینکنگ میں قومی ٹیم کا پہلا نمبر

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔
    سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پاکستانی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے،پاکستان کے 100 فیصد وننگ ریٹ ہیں جبکہ بھارت 66.67 فیصد کے ہمراہ دوسرے نمبر پر ہے۔
    آسٹریلیا 54.17 کیساتھ تیسرے، انگلینڈ 29.17 فیصد کے ہمراہ چوتھے جبکہ 16.67 فیصد کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قابض ہے۔اسی طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی رینکنگ میں بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے کوئی میچ نہیں کھیلا جس کے باعث ان کا کوئی پوائنٹ نہیں۔ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلی گئی دو میچز کی سیریز میں روہت شرما الیون نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ کا اختتام ڈرا کی صورت میں ہوا۔

  • گال ٹیسٹ ،چوتھے روز سری لنکا  کی اننگز  جاری

    گال ٹیسٹ ،چوتھے روز سری لنکا کی اننگز جاری

    گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنالیے ہیں اور اسے پاکستان پر 59 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
    گزشتہ روز مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کی شان دار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں سری لنکا پر 149 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد 461 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے دن کے اختتامی لمحات میں دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا اور دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنا لیے تھے،
    آج کھیل کے چوتھے روز اوپنر نیشان مدوشکا 8 اور دیمتھ کارونارتنے 6 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کا آغاز کیا لیکن جلد ہی پاکستان کو پہلی کامیابی ملی اور دیمتھ کارونارتنے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وہ اسپنر ابرار احمد کا شکار بنے،اس وقت اوپنر نیشان مدوشکا 28 اور کوشل مینڈس 12 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں اور مہمان ٹیم نے 60 بنا لیے ہیں۔

  • زکاء اشرف کی آئی سی سی سالانہ اجلاس کی ملاقاتیں جاری

    زکاء اشرف کی آئی سی سی سالانہ اجلاس کی ملاقاتیں جاری

    پی سی بی میجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین زکاء اشرف کی آئی سی سی سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں جاری ہے زکاء اشرف کی کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین مائیک بئیرڈ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں بعنوں ممالک کے مابین کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین نے زکاء اشرف کو پی سی بی کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی،

  • آئی سی سی نے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔ جیو نیوز کے مطابق نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر کیے گئے، اس کے علاوہ سری لنکا، زمبابوے اور نیدرلینڈز کے تین تین کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔سری لنکا کے پٹنم نشاکا، وانندو ہسارانگا اور مہیش تھیکشانا ٹیم کا حصہ ہیں۔
    اس کے علاوہ زمبابوے کے شان ولیمز، سکندر رضا اور رچرڈ نگاراوا ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔نیدرلینڈز کے وکرم جیت سنگھ، بس ڈی لیڈ اور اسکاٹ ایڈورڈز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ کے برینڈن مک ملن اور کرس سول ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں سری لنکا اور نیدرلینڈز نےورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

  • آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا

    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا

    کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر کے سپر 6 مقابلے میں نیدرلینڈز نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے کر بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ میں سیٹ پکی کر لی،،، زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 278 رنز کا ہدف دیا جو اسے 44ویں اوورمیں حاصل کرنا تھا۔نیدرلینڈز نے ہدف 43ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ باس ڈی لیڈا نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت کی راہ دکھائی، اس سے پہلے سکاٹ لینڈ کی جانب سے برینڈن میک مولین نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان رچی برینگٹن نے 64 رنز بنائے۔ سینچری میکر ڈچ کھلاڑی باس ڈی لیڈا نے 5 وکٹیں بھی حاصل کیں، شاندار ال راؤنڈ کارکردگی پر انہیں پلیر اف دی میچ قرار دیا گیا۔اس میچ کے ساتھ ہی ائی سی سی ورلڈ کپ کی لائن اپ مکمل ہو گئی پہلے سری لنکا اور اب نیدرلینڈز نے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے

  • ٹیسٹ پلئیرز میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود

    ٹیسٹ پلئیرز میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود

    آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، جس میں بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی ےک بعد دوباہ چوتھے نمبر پر آ گئے بیٹنگ رینکنگ مارنس لبوشین کا ٹاپ پوزیشن پر موجود، بولرز میں سٹورٹ براڈ کی 2 درجہ ترقی، ٹاپ 10 میں شامل بھارتی بولر جسپریت بمرا بغیر کھیلے ساتویں سے چھٹے نمبر پربولرز میں ایشوین بدستور نمبر ون، جیمز اینڈرسن کا ہی دوسرا نمبرآسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر براجمان، کاگیسو ربادا کا چوتھا نمبرشاہین آفریدی بھی بغیر کسی تبدیلی پانچویں نمبر پر برقرار ہیں،