Baaghi TV

Tag: اایران

  • ایران نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے سفیر واپس بلا لیے

    ایران نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے سفیر واپس بلا لیے

    ایران نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی بحالی کے تنازع پر سخت ردعمل دیتے ہوئے برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا۔

    ایرانی خبر ایجنسی مہر کے مطابق یہ اقدام ہفتے کے روز کیا گیا۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر عالمی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے سے متعلق معاملے پر روس اور چین نے تاخیر کی قرارداد پیش کی، جسے صرف چار ممالک کی حمایت ملی اور باقی اراکین نے مسترد کردیا۔ اس ناکامی کے بعد ایران پر دوبارہ عالمی پابندیاں عائد کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، جس پر تہران نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یورپی ممالک نے یکطرفہ رویہ اپنایا ہے، جو نہ صرف سفارتی تعلقات کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ جوہری معاہدے کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔

    کراچی: عمارت میں آگ، 2 خواتین جاں بحق، 6 افراد زخمی

    جلسے دہشت گردوں کو للکارنے کے لیے کریں، وفاق کو نہیں،طلال چوہدری

    جلسے دہشت گردوں کو للکارنے کے لیے کریں، وفاق کو نہیں،طلال چوہدری

  • جنگ کے دوران اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف

    جنگ کے دوران اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف

    گزشتہ ماہ جنگ کے دوران ایران پر اسرائیلی حملے کے دوران صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔

    ایرانی میڈیا نےتصدیق کی ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے تھے16 جون کو تہران میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے دوران عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں پر 6 میزائل داغے گئے تھے۔

    دھماکوں کے بعد متاثرہ منزل کی بجلی منقطع ہوگئی تھی، تاہم عمارت میں موجود حکام ایمرجنسی راستے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھےاس دوران ایران کے صدر پزشکیان سمیت کچھ حکام کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں، ایرانی صدر کی ٹانگ میں معمولی زخم آیا تھا۔

    کراچی: ڈرم سے ایک نامعلوم خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش برآمد

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صحافی اور ٹرمپ کے سابق قریبی ساتھی ٹکر کارلسن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ اسرائیل نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم انہوں نے تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

    صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شہدائے کشمیر کو خراج تحسین

  • ایندھن کی قلت کے باعث ایران پاور پلانٹس بند کرنے پر مجبور

    ایندھن کی قلت کے باعث ایران پاور پلانٹس بند کرنے پر مجبور

    ایران نے ایندھن کی قلت کے باعث کئی پاور پلانٹس کو بند کردیا، جس کی طلب سخت سرد موسم کے دوران تیزی سے بڑھی ہے۔

    ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ارنا‘ نے رپورٹ کیا کہ مغربی صوبہ لرستان نے گیس سے چلنے والے ایک پلانٹ کو جزوی طور پر بند کر دیا کیونکہ گھریلو صارفین کی جانب سے گیس کی کھپت میں اضافہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق تیل کی کم کھپت کے حامی ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایندھن کی قلت پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ اگلے سال یہ مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔میڈیا کے مطابق یہ اقدامات اتوار کو شمالی صوبے گلستان کے پلانٹس بند کرنے کے بعد ہوا۔پورے ملک میں درجہ حرارت صفر سے نیچے تک ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں دارالحکومت تہران سمیت 20 سے زائد صوبوں میں اسکولوں اور سرکاری دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ تازہ احکامات میں اصفہان اور مغربی آذربائیجان صوبے سردی کی شدت کے سبب اسکولوں اور سرکاری عمارتوں کو بند کرنا شامل ہیں جبکہ تہران سمیت ملک بھر میں بجلی کی بندش سے بھی لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ارنا کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ پابندیوں سے 24 گھنٹوں میں 20 لاکھ مکعب میٹر گیس اور 100 میگا واٹ بجلی کی بچت ہوئی ہے۔

    سندھ حکومت نے دارالامان سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

    مدارس بل ایکٹ ، فوری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، اتحاد تنظیمات مدارس

    مدارس بل ایکٹ ، فوری گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، اتحاد تنظیمات مدارس

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرنے کا فیصلہ

  • ایرانی حکومت کا طلبہ کی گرفتاری پر روس سے احتجاج

    ایرانی حکومت کا طلبہ کی گرفتاری پر روس سے احتجاج

    ایران نے روس کے شہر کازان کی یونیورسٹی میں ایرانی طالبعلموں کی پرتشدد گرفتاریوں پر ماسکو سے احتجاج کیا ہے۔

    ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ’ارنا‘ نے ایرانی قونصلیت سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعے کو کازان یونیورسٹی کے ویزا توسیع مرکز جانے والے 2 ایرانی طلبہ کو پولیس نے غیرپیشہ ورانہ اور غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتار کرلیا۔ واقعے کے ردعمل میں ایران نے روسی وزارت خارجہ میں ایک احتجاجی نوٹ جمع کروایا ہے جس میں ایرانی طلبہ کے ساتھ پولیس کے پرتشدد سلوک کی مذمت کی گئی ہے۔روس کے قریبی اتحادی ایران نے واقعے پر وضاحت طلب کی ہے، گرفتار ایرانی طلبہ کو جمعے کو ایرانی قونصلیٹ کی مداخلت کے بعد رہا کردیا گیاتھا۔کازان پولیس کی پریس سروس نے ٹیلی گرام کے ذریعے جمعے کو جاری پیغام میں کہا ہے کہ طلبہ کے درمیان ایک تنازع ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا جس پر پولیس نے لڑائی میں پہل کرنے والے طلبہ کو حراست میں لیا تھا، بیان میں گرفتار طلبہ کی قومیت کا حوالہ نہیں دیا گیا۔
    کازان کی علاقائی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی جمعے کو بتایا کہ سرکاری نمائندے سے پرتشدد رویہ اپنانے کے الزام میں دو غیر ملکی طلبہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ماسکو میں روس کے سفیر کاظم جلالی نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ایران کے سینئر سفارتکار عباس آراغچی مسلسل واقعے کی پیروی کرتے رہے، ایرانی سفیر نے ایک ایکس پوسٹ میں ایرانی طلبہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے ملوث روسی حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ ایران اور روس قریبی اتحادی ہیں ، دونوں ممالک کے امریکا اور مغربی طاقتوں کے خلاف مشترکہ مفادات کے پیش نظر قریبی تعلقات ہیں جبکہ حالیہ تاریخ میں پہلی بار ایران کی جانب سے کسی مسئلے پر روس سے احتجاج کیا گیا ہے، رواں سال ستمبر میں امریکا نے ایران پر روس کو بیلسٹک میزائلوں کی فراہمی کا الزام عائد کرتے ہوئے تہران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    بیلاروس کا 75 رکنی وفد اسلام آباد،محسن نقوی نے استقبال کیا

    یو اے ای، مغوی اسرائیلی ربی کی لاش مل گئی

    کرم تصادم، فریقین نے 7 دن کے لئے سیز فائر پر اتفاق کر لیا

    پی ٹی آئی سیاسی سے زیادہ انتشاری جماعت بن گئی ہے، سعید غنی

  • ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغۂ فتح سے نواز دیا

    ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کرنے والے جنرل کو تمغۂ فتح سے نواز دیا

    ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ کو تمغہ فتح سے نوازا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر خامنہ ای نے کمانڈر جنرل حاجی زادہ کو ایک خصوصی تقریب میں تمغۂ فتح پہنایا۔پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر امیر علی کو یہ تمغہ اسرائیل پر 200 سے زائد بیلسٹک میزائل سے حملے پر دیا جسے آپریشن “True Promise” یعنی سچا وعدہ کا نام دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ایران میں فتح کا تمغہ اسلام کے جنگجوؤں اور ان آپریشنز کے فاتحین کی فاتحانہ کارروائیوں کی علامت ہے۔یہ تمغہ کھجور کے تین پتوں اور خرمشہر گرینڈ مسجد کے گنبد اور اسلامی جمہوریہ ایران کے جھنڈے پر مشتمل ہے۔آیت اللہ کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس کمانڈر کو اسرائیل پر اسلامی جمہوریہ کے میزائل حملوں کے لیے اس اعزاز سے نوازا ہے۔یاد رہے کہ 62 سالہ جنرل امیر علی حاجی زادہ 2009 میں تشکیل دی گئی پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کی پہلے دن سے سربراہی کر رہے ہیں۔

    کراچی پولیس کی سرچنگ،پی ٹی آئی کے 8 کارکن حراست میں لے کر تھانے منتقل

    بلوائیوں کے تشدد سے 50 اہلکار زخمی ہوئے، اٹک پولیس

  • حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر 100 راکٹس مارنے کا دعویٰ کر دیا

    حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر 100 راکٹس مارنے کا دعویٰ کر دیا

    لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف راکٹ حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

    باغی ٹٰی وی کو موصول غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنانی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل کے قصبے میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ پر "بڑی تعداد میں” راکٹ داغے ہیں۔حزب اللّٰہ نے گائیڈڈ میزائلوں سے اسرائیل کے جدید ترین مرکاوا ٹینکس تباہ کرنے اور اسرائیلی ہیلی کاپٹر پر شیلنگ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے جھڑپوں میں ڈویژن کمانڈر سمیت 8 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔

    لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مزید 60 افراد شہید ہوگئے، اب تک 1800 سے زیادہ جاں بحق اور 12 لاکھ سے زیادہ لبنانی بے گھر ہوگئے، اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کے رہائشیوں کو بھی علاقہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا.غزہ کے پناہ گزین اسکولوں پر بھی اسرائیلی بمباری جاری ہے، رات سے اب تک مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی فضائی حملہ کیا، جس میں 3 شامی شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

    مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے کردار ادا کریں،پاکستان کی بین الاقوامی برادری سے اپیل

  • نوبل ایوارڈز تقریب؛  ایران کی دعوت منسوخ

    نوبل ایوارڈز تقریب؛ ایران کی دعوت منسوخ

    نوبل فاؤنڈیشن کی جانب سے رواں سال ہونے والی نوبل ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لئے روس ، بیلاروس اور ایران کو دی گئی دعوت منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ رپورٹس کے مطابق نوبل فاؤنڈیشن نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وہ روس، بیلاروس اور ایران کے سفیروں کو اس سال اسٹاک ہوم میں ہونے والی نوبل ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو نہیں کرے گی۔

    تاہم یاد رہے کہ نوبل فاؤنڈیشن نے گزشتہ برس بھی یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس اور بیلا روس کے سفیروں کو مدعو نہیں کیا تھا جبکہ رپورٹس کے مطابق فاؤنڈیشن نے گزشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ رواں برس تینوں ممالک کو نوبل ایوارڈز کی تقریب میں مدعو کرے گی تاہم فاؤنڈیشن کے اس بیان کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کئی سویڈش سیاسی رہنماؤں نے اس کے ردعمل میں تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
    شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیں‌عثمان مختار
    میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیں‌ہوئی غنا علی
    انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
    حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
    جبکہ بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد فاؤنڈیشن کو اپنے پہلے کیے گئے فیصلے کو تبدیل کرنا پڑا اور تینوں ممالک کو دی گئی دعوت منسوخ کرنی پڑی۔