Baaghi TV

Tag: ابرار احمد

  • دوسرا ٹیسٹ،سری لنکا کی ٹیم 166 رنز پر ڈھیر

    دوسرا ٹیسٹ،سری لنکا کی ٹیم 166 رنز پر ڈھیر

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 166 رنز پر آؤٹ کر دیاسری لنکن اوپنر نشان مدوشکا 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، ان کے بعد کوشل مینڈس 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کے علاوہ انجیلو میتھیوز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد کپتان دیموتھ کرونارتنے 17 رنز بنا سکے، اس موقع سری لنکا کے مجموعی طور پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنائے تھے.چندیمل اور ڈی سلوا نے پانچویں وکٹ کے لیے 85 رنز کی شراکت قائم کرکے سری لنکا کا مجموعی اسکور 121 رنز پر پہنچا دیا، تاہم نسیم شاہ نے دنیش چندیمل کو امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا اور پاکستان کے لیے خطرناک نظر آنے والی شراکت داری کو توڑ دیا۔
    سری لنکا کو چھٹا نقصان سدیرا سمارا وکرما کی صورت میں اٹھانا پڑا جو ابرار احمد کا شکار بنے، اس کے بعد دھننجیا ڈی سلوا بھی 57 رنز بنا کر ابرار احمد کی باؤلنگ پر سعود شکیل کو کیچ دے بیٹھے۔سری لنکا کی آٹھویں وکٹ 136 رنز پر گری جب شان مسعود نے پربت جے سوریا کر رن آؤٹ کر دیا، اس کے بعد اسیتھا فرنینڈو کو بھی ابرار احمد نے بولڈ کر دیا۔مہمان ٹیم کی آخری وکٹ 166 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب رمیش مینڈس 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

  • سابق انگلش کپتان بھی ابرار احمد کی صلاحیتوں کے متعرف

    سابق انگلش کپتان بھی ابرار احمد کی صلاحیتوں کے متعرف

    لاہور:سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی پاکستانی بولرابرار احمد کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : محمد زاہد نے ڈیبیو ٹیسٹ پر 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 11 وکٹیں لی تھیں تاہم اب انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے محمد زاہد کا ریکارڈ برابر کردیا ہے-

    فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لےکرمحمد زاہد کا ریکارڈ برابرکیا ابرار احمد نے اولی رابنسن کو 3 رنز پر بولڈ کرکے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 11 ویں وکٹ اپنے نام کی جبکہ ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لی تھیں۔

    جہاں سوشل میڈیا اور میڈیا پر ابرار احمد کی مسٹری بولنگ کے چرچے ہیں وہیں سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی پاکستانی بولرابرار احمد کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے-

    سابق انگلش کپتان نے بہترین اسپنر کو پہلے ٹیسٹ کیلیے میدان میں نہ اتارنے پر سوال اٹھا تے ہوئے کہا کہ ابرار احمد روایتی لیگ اسپنر نہیں ہیں، وہ اپنی انگلیوں سے گیند کو منفرد انداز میں فلک کرتے ہیں جس کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے-

    انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ انگلش بیٹرز مقامی چینلز سے درخواست کرنا چاہیں گے کہ ابرار احمد کی گیندوں کو سپر سلو موشن میں مختلف زاویے سے دکھائیں۔

    انھوں نے کہا کہ بین ڈکٹ نے اسپنر کیخلاف اپنے اسٹروکس بہتر انداز میں استعمال کیے مگر دیگر بیٹرز کو پلان میں بہتری لانا ہوگی۔

    مراکش کی کامیابی پر عرب اور مسلم دنیا میں شاندار جشن