Baaghi TV

Tag: ابراہیم رئیسی

  • ایرانی صدر کی  تہران میں نماز جنازہ ادا، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بھی شرکت

    ایرانی صدر کی تہران میں نماز جنازہ ادا، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بھی شرکت

    ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونیوالے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نمازِ جنازہ پڑھائی جس میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے بھی شرکت کی،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی،ہر آنکھ نم ، ہر دل غمزدہ،رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،تہران میں عوامی سمندر امڈ آیا،نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں ادا کی گئی، اس موقع پر حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ وہ شہدا کے جنازے میں شرکت کے لئے غزہ سے آئے ہیں وہ فلسطینی عوام اور استقامتی فسطینی محاذ میں شامل تمام گروہوں کی طرف سے شہدا کے جنازے میں شرکت کے لئے تہران آئے ہیںوہ فلسطینی عوام اور استقامتی گروہوں کی جانب سے رہبر انقلاب، حکومت ایران اور ایران کے عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں،فلسطینی عوام بھی اپنے ایرانی بھائیوں کے اس غم میں شریک ہیں۔

    ایرانی صدر کے نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں‌گے،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپردخاک کیا جائے گا،ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی تدفین مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں ہوگی،گزشتہ روز قم میں بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

    ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیسے پیش آیا؟
    دوسری جانب ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے صدارتی کانوائے میں شامل تین ہیلی کاپٹروں کے درمیان رابطوں اور ہیلی کاپٹر حادثے کے تفصیلات سامنے آئی ہیں،صدارتی کانوائے میں شامل تین ہیلی کاپٹروں میں سے ایک میں موجود ایرانی اہلکارغلام حسین اسماعیل کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ تینوں ہیلی کاپٹروں کے کانوائے کا انچارج تھا، جب ہیلی کاپٹروں نے تبریز کیلئے دوپہر ایک بجے پرواز شروع کی تو اس وقت موسم ٹھیک تھا،” پرواز کے 45 منٹ بعد صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے دیگر ہیلی کاپٹروں کے پائلٹوں کو احکامات دیئے کہ وہ قریب موجود بادل سے بچنے کیلئے اپنے ہیلی کاپٹروں کو مزید بلندی پر لے جائیں”ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر دیگر دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان میں تھا، بادلوں کے اوپر پرواز کے 30 سیکنڈ بعد ہمارے پائلٹ نے نوٹ کیا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر غائب ہو گیا ،ہمارے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے ہیلی کاپٹر سے فضا میں چکر لگائے اور صدر کے ہیلی کاپٹر کو تلاش کرے تاہم کئی کوششوں کے باوجود ریڈیو آلات سے رابطہ نہ ہوسکا، ہمارا پائلٹ پرواز کو نیچے اس لیے نہیں لا سکتا تھا کیونکہ بادل موجود تھا، چنانچہ پرواز جاری رکھی گئی اور قریبی تانبے کی کان پر اسے اتار لیا گیا، وزیرخارجہ حسین امیر اور صدر کے حفاظتی یونٹ کے سربراہ کو کئی بار فون کیا گیا مگر انہوں نے جواب نہیں دیا، صدر کے پائلٹ کیپٹن مصطفوی سے بھی رابطہ کیا گیا مگر وہ بھی جواب نہ دے سکے،رابطے کی کوشش کے دوران جنہوں نے کال اٹھائی وہ تبریز میں نماز جمعہ کے پیش امام محمد علی آل ہاشم تھے، آل ہاشم کی حالت اچھی نہیں تھی تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ صدر کا ہیلی کاپٹر وادی میں حادثے کا شکار ہوگیا ہے، اس پر انہوں نے بھی آل ہاشم کو فون کیا اور آل ہاشم نے یہی بات دہرائی کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ہے،جب حادثہ کی جگہ کا معلوم ہوا تو میتیں دیکھ کر اندازہ ہوا کہ صدر اور دیگر اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے تاہم آل ہاشم کی موت کئی گھنٹے بعد ہوئی.

    ایران کے سرکاری میڈیا نے حادثے کا سبب ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کو قراردیتے ہوئے بتایا کہ جنگل اور پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایرانی ڈرونزنے تلاش کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ہے

    ایران میں صدارت انتخابات 28 جون کو، شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
    دوسری جانب نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کار علی باقری‌ کنی کو قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کردیا گیا ہے،ایران کے قائم مقام صدر کے مطابق صدارتی انتخابات کے لئے 28 جون 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے.کاغذات نامزدگی30 مئی سے جمع کروائے جائیں گے،3 جون کو حتمی فہرست لگائی جائے گی.12 جون سے 27 جون تک انتخابی مہم چلائی جائے گی.

    اناللہ وانا الیہ راجعون، ایرانی صدر ہیلی حادثے میں جاں‌بحق

    پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

    پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس

  • وزیراعظم  ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کل تہران جائیں گے

    وزیراعظم ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کل تہران جائیں گے

    ایران: وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کل تہران روانہ ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر قرارداد ایوان میں پیش کردی گئی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل ایران روانہ ہوں گے اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیاں اور گورنر تبریز 19 مئی کو صوبہ شمالی آذربائیجان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی جہاں دنیا بھر سے مسلم ممالک کے قائدین نماز جنازہ میں شرکت کریں گے-

    ایرانی صدر کی آخری رسومات کا سلسلہ آج سے تبریز سے شروع ،نماز جنازہ کل

    وزیر اعظم شہباز شریف بھی کل تہران روانہ ہوں گے، تہران میں قومی سطح پر نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای پڑھائیں گے، تہران میں شہدا کی نماز جنازہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی،آج ایرانی شہر قم میں بھی ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی، ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی مشہد میں عوامی نماز جنازہ پرسوں ادا کی جائے گی، جمعرات کو مشہد میں شہدا کی نماز جنازہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی، مشہد میں جاں بحق ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ و تدفین امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں ہوگی۔

    سینیٹ اجلاس،ایرانی صدر کی شہادت،قرارداد منظور

  • صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ایک وجہ امریکی پابندیاں قرار

    صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ایک وجہ امریکی پابندیاں قرار

    تہران: یران کے سابق وزیرخارجہ جواد ظریف نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ایک وجہ امریکی پابندیوں کو قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں جواد ظریف نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باعث ایران کو ہوابازی کی جدید سہولتوں تک رسائی نہیں ہوسکی، ہوا بازی سے متعلق پرزوں پر امریکی پابندیاں صدر ابراہیم رئیسی کے حادثے کی وجہ بنیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے،سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور نائب صدر محمد مخبر کو ملک کی ایگزیکٹو برانچ کا عبوری سربراہ مقرر کرنے کی تصدیق کردی۔

    اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

    ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سپریم لیڈر علی خامنہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”میں پانچ روزہ عوامی سوگ کا اعلان کرتا ہوں اور ایران کے پیارے لوگوں سے تعزیت کرتا ہوں۔“

    دوسری جانب اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ کی درخواست پرامریکی صدر کاردعمل سامنے آیا ہے،امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پراسیکیوٹر کی جانب سے اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست اشتعال انگیز ہےِ،واضح کر دوں کہ پراسیکیوٹر کا جو بھی مقصد ہو، اسرائیل اور حماس کے درمیان کوئی بھی مساوات نہیں، ہم اسرائیل کی سلامتی کو لاحق خطرات کے خلاف ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنےکا خدشہ

  • ایران میں بغیر حجاب خریداری کرتی 2 خواتین پر دہی پھینک دیا گیا

    ایران میں بغیر حجاب خریداری کرتی 2 خواتین پر دہی پھینک دیا گیا

    تہران: ایران میں ایک شخص نے ایک دکان میں خریداری کے لیے آنے والی دوبے پردہ خواتین کے سروں پردہی انڈیل دیا ہے۔ایرانی عدلیہ نے اس واقعہ کی ویڈیو منظرعام پرآنے والے بعد تین وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

    باغی ٹی وی: 31 مارچ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیاکہ ایک معمر خاتون اور ایک لڑکی دکان میں داخل ہوئیں، خاتون کے سر پر اسکارف تھا جب کہ لڑکی کے بال کُھلے ہوئے تھے اسی دوران ایک شخص دکان میں داخل ہوا اور لڑکی سے کچھ گفتگو کی، بعدازاں اس نے دہی لڑکی سمیت خاتون کے سروں پر انڈیل دیا جس کے بعد دکانداراور دوکان میں موجود ایک اور کسٹمر اس شخص کو مارنے کے لیے بھاگے اور دھکے دے کر دوکان سے باہر نکال دیا-

    اٹلی میں انگریزی زبان بولنے پر پابندی کا بل پیش،خلاف ورزی پر1 لاکھ ڈالر سے …

    عدلیہ کی میزان آن لائن نیوز ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایک وارنٹ گرفتاری حملہ آورشخص کے خلاف جاری کیا گیا ہے۔اس پرعملی طورپر توہین اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ دو وارنٹ دونوں متاثرہ خواتین کوسر کے بال نہ ڈھانپنے پر جاری کیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگرکچھ لوگ حجاب کونہیں مانتےتو انہیں قائل کیا جائے، حجاب ایک قانونی ضرورت اور قانونی معاملہ ہے۔

    ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کے مطابق اس شخص نے بال نہ ڈھانپنے پرخواتین پر حملہ کیا اور اس شخص کی کارروائی کو’’برائی کو روکنے کا غیرروایتی طریقہ‘‘قراردیا ہے۔ یہ واقعہ ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں پیش آیا ہے لیکن اس کی تاریخ واضح نہیں ہے۔

    نابینا افراد کے لیے منفرد گاؤں

    واضح رہے کہ ایران میں 1979ء کے انقلاب کے فوراً بعدخواتین کے لیے حجاب پہننالازمی قراردیا گیا تھا لیکن 22 سالہ مہساامینی کی گذشتہ سال ستمبر میں پولیس کے زیرحراست موت کے بعد بہت سی خواتین بغیر حجاب کے عوامی مقامات پرنظرآ رہی ہیں مظاہروں میں ایرانی خواتین حجاب اتار کر احتجاج ریکارڈ کراتی رہیں۔

    ایرانی کردخاتون مہساامینی 16 ستمبر2022ءکو تہران میں اخلاقی پولیس نے خواتین کے لیے سخت ضابطہ لباس کی مبیّنہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتارکیا تھا اورتین روز پولیس کے زیرحراست ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔ان کی موت کے بعد ملک بھر میں کئی ماہ تک حکومت مخالف مظاہرے جاری رہے جوبالآخرحکومت کی جانب سے مہلک کریک ڈاؤن کی وجہ سے ختم ہو گئے۔

    رواں سال پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ، بینک آف انگلینڈ کیجانب سے شرح سود میں …

    ایران کے سخت ضابط- لباس کی خلاف ورزی کی مرتکبہ خواتین کواخلاقی پولیس ہراساں کرتی ہے اور انھیں کسی بھی وقت گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس ضابطۂ لباس کے تحت خواتین کوعوامی مقامات پر اپنے سرکے بالوں کو مکمل طور پر ڈھانپنا اور لمبے اور ڈھیلے کپڑے پہننا لازمی ہے۔

  • اگر اسرائیل نے ایران کیخلاف کوئی قدم اٹھایا تو اسے چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے،ایرانی صدر

    اگر اسرائیل نے ایران کیخلاف کوئی قدم اٹھایا تو اسے چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے،ایرانی صدر

    تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف "ادنیٰ سی حرکت” بھی کی تو ایرانی مسلح افواج اسرائیل کے قلب کو نشانہ بنائیں گی۔

    باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کے مطابق ملکی فوج کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اگر اسرائیل نے ایران کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو مسلح افواج اسرائیل کو چین سے نہیں بیٹھنے دے گی۔

    ایران میں مقیم افغان شہریوں کےساتھ خراب برتاؤ،طالبان نے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا

    ایرانی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں ایرانی پاسداران انقلاب نے عراقی کردستان کے دارالحکومت اربل میں اسرائیل کے زیر استعمال ایک اسٹریٹیجک سائٹ کو درجنوں بلیسٹک میزائلوں سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    جبکہ اربل کے گورنر امید خوشنو نے ایرانی پاسداران انقلاب کے اس دعو ے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس بات سے ہی انکار کردیا تھا کہ شہر میں کوئی اسرائیلی سائٹ موجود ہے۔

    اسرائیل اور ایران کے درمیان تناؤ میں اضافہ گزشتہ ماہ ہوا جب اسرائیل کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں مشترکہ دشمنوں پر دباؤ بڑھانے اور حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا تھا اجلاس میں عرب سفارت کاروں کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی شرکت کی تھی۔

    اسی طرح اسرائیل نے ایران اور امریکا کے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق مذاکرات پر شدید تنقید کی تھی اور امریکا سے ایران کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا-

    ایران نے مزید 24 امریکی آفیشلز پر پابندیاں عائد کردیں

    سرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ایران کا ایک "جوہری ریاست” بننا ہر گز قبول نہیں کرے گا۔ تہران اور بڑی عالمی طاقتیں اس وقت 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

    بدھ کے روز اسرائیلی سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کرنے کے ل یے مطلوب افزودہ یورینیم حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

    یروشلم پوسٹ اخبار کے مطابق ایران 60٪ افزوہ یورینیم کی ایک بڑی مقدار حاصل کرنے کے قریب ہو رہا ہے جو ایک بم تیار کرنے کے لیے کافی ہے یہ امر سرخ لکیر ہے جس کو مغربی ممالک نے بات چیت میں رکھا تھا۔

    ایک سفارتی ذریعے کے مطابق ایرانیوں نے ابھی تک درمیان کے حل کے لیے یورپی ممالک کی کسی تجویز کو قبول نہیں کیا ہے۔ ایرانیوں نے کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے یہ بنیادی شرط رکھی ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کا نام غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی امریکی فہرست سے خارج کیا جائے۔

    دوسری جانب اسرائیلی ذمے داران نے یورپی مذاکرات کاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کی ضمانت دیں کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) ایران کے جوہری پروگرام کے ممکنہ عسکری زاویوں کے حوالے سے جاری تحقیقات بند نہیں کرے گی۔

    اسرائیل نے ’آئرن بیم‘ میزائل شکن لیزر سسٹم تیار کر لیا