Baaghi TV

Tag: ابراہیم علی خان

  • کرن جوہر نے  ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کردی

    کرن جوہر نے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کردی

    ممبئی: بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی: ابراہیم علی خان کے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے کافی خبریں سرگرم تھیں جن کی تصدیق بلآخر کرن جوہر نے کردی، کرن جوہر نے یہ تصدیق سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے کی جس میں انہوں نے امریتا سنگھ اور سیف علی خان سے اپنے تعلقات کے حوالے سے بھی بتایا۔

    کرن جوہر نے انسٹاگرام پر ابراہیم کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے امرتا سنگھ سے اپنی پہلی ملاقات کو یاد کیا، جو انہوں نے 12 سال کی عمر میں کی تھی، کرن نے امرتا کے حسن، انداز اور کیمرے پر گرفت کو سراہا اور ان کے ساتھ ایک یادگار چائنیز ڈنر اور جیمز بانڈ فلم دیکھنے کا بھی ذکر کیا۔

    سیف علی خان سے پہلی ملاقات کے بارے میں مداحوں کو بتاتے ہوئے کرن نے کہا کہ جو خصوصیات سیف میں ہیں وہی خوبیاں ابراہیم میں بھی نظر آتی ہیں انہوں نے اس خاندان کے ساتھ اپنی 40 سالہ وابستگی پر فخر اور اس خاندان سے محبت کا اظہار کیا۔

    ہدایت کار نے ابراہیم کے حوالے سے کہا کہ فلمیں ان کے خون میں موجود ہیں، ان کی جینز میں ہیں اور یہ ان کا جوش ہے تاہم کرن جوہر نے فلم کے حوالے سے کچھ خاص ذکر نہیں کیا اور صرف ابراہیم کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ٹیلنٹ کو سراہا۔

    کرن جوہر کی اس پوسٹ پر معروف اسٹارز کی جانب سے ابراہیم کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سیف علی خان کے مداح بھی بیٹے کی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے تبصرے کررہے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق ابراہیم اپنی پہلی فلم ’سرزمین‘ میں جلوہ گر ہوں گے جو دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے،فلم ’سرزمین‘ میں کاجول اور ساؤتھ انڈین اداکار پرتھوی راج سوکمارن بھی شامل ہوں گے ابراہیم نے اس سے قبل کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا تھا۔

  • بوڑھا سیف علی خان بمقابلہ ینگ سیف علی خان

    بوڑھا سیف علی خان بمقابلہ ینگ سیف علی خان

    سیف علی خان بالی وڈ میں ہمیشہ سے بہترین والد رہے ہیں۔ بڑے پردے پر انتہائی خوبصورت انداز میں اپنے کرداروں کو نبھانے کے علاوہ، اداکار اکثر اپنے بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کو یقینی بناتے ہیں۔ حال ہی میں سیف اور تیمور کی ایک کنسرٹ میں شرکت کی تصویر وائرل ہوئی تھی اور اب سیف اور ان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان کی ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔وڈیو میں سیف علی خان کو ایک دیوار پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے. دونوں کی شکل ایک دوسرے سے اس قدر ملتی ہے کہ مداحوں نے انہیں ایک دوسرے کا آئینہ کہہ دیا ہے ۔ ایک مداح نے وائرل ہونے والی اس وڈیو کے کمنٹس باکس میں لکھا بوڑھا سیف بمقابلہ

    نوجوان سیف۔ دونوں کی آپس میں کمال مشابہت ہے.واضح رہے کہ ورسٹائل اداکار سیف علی خان بہت سوچ سمجھ کر کسی بھی پراجیکٹ کا انتخاب کرتے ہیں. سیف علی خان بہت جلد تیلگو سنیما میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں . دوسری طرف ابراہیم علی خان نے راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں کرن جوہر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔