Baaghi TV

Tag: اترپردیش

  • بھارت میں بندروں نے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا

    بھارت میں بندروں نے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا

    اترپردیش: بھارت میں بندروں نے حملہ کر کے چار ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ایجنسی "این ڈی ٹی وی” کے مطابق بریلی کے دیہی علاقے میں بندروں کے ایک غول نے تین منزلہ رہائشی عمارت کی چھت پر دھاوا بول دیا، جہاں بھارتی جوڑا اپنے ننھے بچے کے ساتھ چھت پر چہل قدمی کر رہے تھے۔

    اتنی تعداد میں بندروں کو دیکھ کر جوڑے نے انہیں بھگانے کی کوشش کی، لیکن ناکام ہو گئے 25 سالہ والد نردیش کے ہاتھوں میں اس کا نومولود بیٹا تھا، اس کا کہنا ہے کہ اپنے بچے کیلئے خطرہ محسوس کرنے پر وہ سیڑھیوں کی طرف بھاگا لیکن بچہ ہاتھ سے چھوٹ گیا۔

    نجومی خاتون بابا وانگا کی 2022 میں کی گئی پیشگوئیوں میں 2 پوری ہو گئیں

    والد کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کے وہ اٹھاتا ایک بندر نے تیزی سے بچے کو اٹھا کر چھت سے نیچے پھینک دیا، اور وہ اسی وقت دم توڑ گیا۔

    بریلی کے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ للت ورما کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم کو تحقیقات کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

    امریکی ریاست انڈیانا میں فائرنگ،4 افراد ہلاک 2 زخمی

  • بھارتی عدالت نے  17 ویں صدی کی شاہی عید گاہ مسجد کو ہٹانے کی منظوری دے دی

    بھارتی عدالت نے 17 ویں صدی کی شاہی عید گاہ مسجد کو ہٹانے کی منظوری دے دی

    متھرا میں ایک شاہی عید گاہ مسجد کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی ایک درخواست کو اتر پردیش کی ایک عدالت نے منظوری دیدی ہے –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست میں "کرشن جنم بھومی” یا بھگوان کرشن کی جائے پیدائش پرمسجد تعمیر کرنے کا دعوی کیا گیا ہےیہ مقدمہ ہندو تنظیموں کی طرف سے17ویں صدی کی شاہی عیدگاہ مسجدکو کٹرا کیشو دیو مندر سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ جن کا دعویٰ ہے کہ یہ مسجد بھگوان کرشن کی جائے پیدائش پر بنائی گئی ہے جسے ہندو دیوتا کرشنا کی جائے پیدائش سمجھا جاتا ہے۔

    بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نےایک اورمسجد نذرآتش کر دی،مسلمانوں کےگھروں کو آگ لگا دی

    درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ شاہی عیدگاہ مسجد، بھگوان کرشن کی جائے پیدائش کے قریب مغل بادشاہ اورنگزیب کے حکم پر 1669-70 میں تعمیر کی گئی تھی در خواست میں عدالت سے درخواست کی گئی کہ بھگوان کرشن کی جانب سے شری کرشن کی جائے پیدائش کی 13.37 ایکڑ زمین واپس دی جائے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دعویٰ کیا گیا ہے کہ تقریباً چار سو سال قبل اورنگزیب کے حکم سےاس کے بڑے حصے پر مندر کو مسمار کرنے کے بعد کیشو دیو ٹیلا اور شاہی عیدگاہ مسجد زمین پر ناجائز قبضہ کر کے تعمیر کی گئی تھی اس درخواست میں بھی پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کردہ دھرماستھلا ایکٹ (عبادت کے مقامات ایکٹ) 1991 کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    ہندوانتہا پسندوں نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کومندرقراردے دیا

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مذہبی مقامات کا نظم و نسق اور امن و امان ریاست کی فہرست میں شامل ہیں ریاستی حکومتوں کو اس سلسلے میں قانون اور قواعد بنانے کا اختیار ہے۔ ایسے میں پارلیمنٹ نے یہ قانون بنا کر ریاستوں کے دائرہ اختیار میں مداخلت کی ہےمرکز کا یہ قدم آئین کےوفاقی ڈھانچے کے نظام کو نقصان پہنچانے والا ہےلہٰذا عدالت اسےغیرقانونی قرار دے کر منسوخ کرے۔

    واضح رہے کہ لکھنو سے تعلق رکھنے والی رنجنا اگنی ہوتری نامی خاتون نے کٹرا کیشو دیو مندر کے "بچے بھگوان کرشن کے دوست” کے طور پر مقدمہ دائر کیا تھا-

    تاج محل معاملہ : آثار قدیمہ نے 22 بند کمروں کی تصاویر جاری کردیں

  • سگا باپ دو نوجوان بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار

    سگا باپ دو نوجوان بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار

    بھارت میں 50 سالہ شخص کو اپنی دو نوجوان بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق ریاست اترپردیش کےشہر میرٹھ کے علاقے عبداللہ پور میں پولیس نے متاثرہ بیٹیوں کی والدہ کی جانب سے شکایت درج کروانے پر 50 سالہ باپ کو اپنی 2 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

    48 سالہ ماں کا کہنا ہے کہ اس کی 5 بیٹیاں ہیں جن میں سے 2 شادی شدہ ہیں، ایک کی عمر 18 سال ہے جبکہ باقی 2 نابالغ ہیں کچھ عرصہ قبل اس نے اپنے شوہر کو 24 سالہ بیٹی کےساتھ زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا اور اس نے انتباہ کیا کہ وہ اس کے خلاف شکایت درج کرائے گی تو شوہر نے وعدہ کیا کہ وہ اس جرم کو دوباہ نہیں دہرائے گا بعد ازاں نوجوان بیٹی کی شادی کردی گئی اور خیال کیا گیا کہ اب حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔

    ماں کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے کچھ مہینوں میں اپنی 18 سالہ بیٹی کے رویے میں تبدیلی دیکھی تاہم متعدد بار پوچھے جانے پر اس نے بتایا کہ جب میں شہر سے باہر تھی تو والد نے اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔

    پولیس کے مطابق والدہ کی جانب سے شکایت درج کروانے کے فوراً بعد ہی والد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرابو ظہبی جانیوالے مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد

  • بھارت:انتخابی جلسے میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر 7 افراد پر مقدمات درج

    بھارت:انتخابی جلسے میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر 7 افراد پر مقدمات درج

    الہٰ آباد: بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک عوامی اجتماع میں پاکستان زندہ باد کے نعروں نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق الہٰ آباد کے انتخابی حلقے ہنڈیا میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم جاری تھی اس دوران ایک جلسے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئےانتخابی جلسے میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنے پر پولیس حرکت میں آگئی اور ویڈیوز کی مدد سے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ریاست میں اس وقت اسمبلی انتخابات جاری ہیں اور اس الیکشن میں پاکستان کا نام بار بار لیا جا رہا ہے۔

    بھارت میں ایک اور طیارہ زمین بوس،پائلٹ ہلاک

    پولیس کا کہنا ہے کہ انتخابی جلسے میں امیدوار موجود نہیں تھے اس لیے انہیں کیس میں شامل نہیں کیا گیا جلد ساتوں ملزمان کو حراست میں لے لیا جائے گا۔

    سماج وادی پارٹی کے ترجمان نے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی سیاسی مخالفت کی تمام حدیں پار چکی ہے اور اس قسم کے ہتھکنڈوں سے اپنی شکست کو ٹال نہیں سکتے۔

    مقامی پولیس اسٹیشن کے سربراہ کیسو داس ورما کا کہنا تھا، ابتدائی تفتیش کے دوران ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ویڈیو پریاگ راج کے برہوت قصبے میں شوٹ کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں سات افراد کی شناخت ہو گئی ہے پولیس ویڈیو میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے والے دیگر افراد کی شناخت کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    بھارت میں سکھ لڑکی اور لڑکے کوپگڑی کے ساتھ اسکول آنے سے روک دیاگیا

    پولیس کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ابھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گيا ہے تاہم بتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایف آئی آر میں، جن افراد کا نام درج ہیں، ان کا تعلق سماج وادی پارٹی سے ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور ملک میں ایک ایسی فضا قائم ہے کہ پاکستان سے متعلق کوئی بھی مثبت بات کہنے کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے ماضی میں بھی کئی بار پاکستان زندہ باد کہنے کے واقعات پر متعدد افراد کے خلاف کیسز درج ہونے کے ساتھ ہی انہیں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

    ڈرائیور نے کچوریاں لینے کیلئے ٹرین کو بریک لگا دی،ویڈیو وائرل

  • حجاب کے خلاف مہم: ہندو انتہا پسندوں نےاترپردیش میں بھی باحجاب طالبہ کوکلاس سے نکال دیا

    حجاب کے خلاف مہم: ہندو انتہا پسندوں نےاترپردیش میں بھی باحجاب طالبہ کوکلاس سے نکال دیا

    نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار کے جھنڈے تلے ہندوانتہاپسندی عروج پر کرناٹک کے بعد اب اترپردیش کے ایک کالج سے بھی حجاب پہننے والی طالبہ کونکال دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہرجون پورکے ایک کالج میں مسلمان طالبہ کوحجاب کرکے کالج آنے پرکلاس سے نکال دیا گیا۔پرنسپل اوراساتذہ نے بھی طالبہ کی مدد کرنے کے بجائے یونیفارم کے اصولوں کی پابندی کرنے کو کہا۔

    کالج پرنسپل کا کہنا ہے کہ کالج میں سب کویکساں نظرآنے کے لئے اصولوں کی پابندی کرنا ہوگی۔

    بھارت: وزیر تعلیم کامدھیہ پردیش میں بھی طالبات کےحجاب پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ

    قبل ازیں انتہا پسند ہندوؤں نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے اسکولوں میں بھی طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار نے کہا تھا کہ ریاستی طور پرجلد حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی جائے گی کیونکہ یہ یونیفارم کا حصہ نہیں ہے ہر اسکول کا اپنا ڈریس ہے، اسکول کا ڈریس پہن کر بچے اسکول آئیں تو ہی ان کی پہچان ہوتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ حجاب پہننے پر ملک میں کوئی پابندی نہیں ہے لیکن جنہوں نے حجاب پہننا ہے وہ اپنے گھروں میں پہنیں، بازار میں پہنیں اور یا پھر دیگر مقامات پہ پہنیں کوئی پابندی نہیں ہے مگر اسکول میں آنے کے لیے یونیفارم ہی پہننا پڑے گا۔

    مودی یاد رکھ حجاب مسلمان خواتین کا حق ہے:با حجاب طالبات پرحملوں کی مذمت کرتے ہیں :فواد چوہدری

    ریاست مدھیہ پردیشن کے وزیر تعلیم کی جانب سے جاری کردہ بیان کو اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے افسوسناک قرار دیا گیا جب کہ مسلمان تنظیموں کی جانب سے بھی واضح طور پر سخت برہمی ظاہر کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخل ہونے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔حجاب پرپابندی کیخلاف بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے طالبات کے احتجاج کوروکنے کے لئے کرناٹک کے تعلیمی ادارے 16 فروری تک بند کردئیےگئے ہیں۔

    بھارت میں حجاب پرپابندی کے خلاف احتجاج ، تعلیمی ادارے3 روز کے لئے بند